باغی ٹی وی کے مطابق چارسدہ کے ہسپتال میں آرتھوپیڈک یونٹ میں مریض کے معائنے سے انکار کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ڈاکٹر عدنان میڈیکل آفیسر BPS-17 DHQ کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے،کاروائی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے نتیجے عمل میں لایئ گئی ہے،ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طالب علم ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ معائنے کے لئے آیا ہوتا ہے،لیکن وہاں موجود عملے کی طرف سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا ،طالب علم ہسپتال ہاتھ میں فریکچر کی شکایت لےکے آیا ہوتا ہے ،جس کو ایکسرے کروا کر طویل انتظار کے بعد رپورٹ دیا گیا،اسکےجب وہ او پی ڈی جاتا ہے تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا باغی ٹی وی کے مطابق طالب علم کو آرتھو پیڈک میں چیک اپ کے لئے بھیج دیا گیا تو وہ وہاں موجود ڈاکٹر اسکے معائنے سے صاف انکار کر دیتا ہے جس پر اسکے ساتھ موجود دوست اس ڈاکٹر کی ویڈیو بنا دیتا ہے جس میں ڈاکٹر اپنے ٹانگ ٹیبل پہ رکھ کے موبائل میں مصروف ہوتا ہے جبکہ مریض کے بار بار کہنے پر بھی ٹس سے مس نہیں ہوتا،طالب علموں نے ویڈیو ہسپتال کے ایم ایس کو دکھانے کی کوشش کی لیکن اس نے دیکھنے سے انکار کر دیا،لہذا ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا،جو افسران بالا تک پہنچی،جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور ڈاکٹر اور ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف کاروائی کے لئے کم تین افراد پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جس میں ڈاکٹر احسان الدین ہود آرتھوپیڈک یونٹ، ڈاکٹر محمد بلال سینئر سرجن، اور ڈاکٹر محمد عیسیٰ ڈی ایم ایس ایڈمن شامل ہیں کمیٹی کو تین دن میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے،
Category: چارسدہ
-

چارسدہ میں کالج کی طالبہ ہراسگی کا شکار
ضلع چارسدہ گرلز کالج تاجو بی بی کی طالبہ گھر جاتے ہوئے ہراسگی کا شکار ہوئی،جس کے خلاف متاثرہ طالبہ نے قریبی تھانے میں ایف آئی آر درج کرا لیا ہے،ایف ائی آر میں طالبہ نے موقف اختیار کیا کہ فیصل نامی لڑکا روز اسکو کالج جاتے اور آتے ہوئے ہراسگی کا شکار بناتا ہے،طالبہ کے مطابق کالج سے آتے ہوئے لڑکے نے اسکی چادر کھینچ کے کپڑے پھاڑ دئیے،طالبہ نے کہا کہ لڑکے فیصل نے سر عام اسکی بے عزتی کی ہے لہذا اسکے خلاف سخت قانونی کاروائی کر کے مجھے اس ازیت سے چھٹکارا دلایا جائےلڑکا مجھ سے زبردستی شادی کرنا چاھتا ہے میرے گھر والے بھی اس لڑکے سے رشتے کے لئے راضی نہیں، جس کے لئے روز مجھے کالج آتے جاتے وقت تنگ کرتا ہے،طالبہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہراسگی کا یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہئے ،اور لڑکے کو قانون کے کٹہرے تک پہنچا کے سخت سزا دی جائے،
-

آئی جی خیبرپختونخوا کاعید کے موقع پر پولیس پوسٹ یکہ غنڈ کا دورہ
آئی جی خیبرپختونخوا کاعید کے موقع پر پولیس پوسٹ یکہ غنڈ کا دورہ
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختو نخوا اختر حیات گنڈاپور نے ضلع چارسدہ کے مضافات میں واقع تھانہ سروکلے کے چیک پوسٹ یکہ غونڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ محمد عارف اور ڈی ایس پی شبقدر نورالامین خان سمیت دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔ آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور عید کے پرمسرت موقع پر پولیس جوانوں میں گھل مل گئے ۔اور ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان میں مٹھائی تقسیم کی۔آئی خیبرپختونخوا اخترحیات گنڈاپور نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہمارے پولیس نوجوانان نے پولیو، مردم شماری اور دیگرڈیوٹیوں کے دوران اپنے فرائض احسن طریقہ سے انجام دیئے۔ تاکہ رمضان شہریوں کے لئے اچھا اور پرامن گزرے ،انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد ان پولیس نوجوانان سے ملاقات کرنااوران کے ساتھ عیدکی خوشیوں میں شریک ہونا ہے جنہوں نے عید کے موقع پر اپنی فیملی کو چھوڑ کر عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس پوسٹ اور تھانہ جات میں ڈیوٹیاں کررہے ہیں تاکہ عید کے موقع پر عوام کو پرامن ماحول میسر ہوں۔
ٓٓآئی خیبر پختونخوااختر حیات گنڈاپور نے مزید کہا کہ پولیس کی سیکیورٹی کو مزید سخت کیا جا رہاہے پولیس میں جدید ٹیکنالوجی آرہی ہیں اور پولیس پوسٹ پر جگہ جگہ سیکیورٹی کے لئے سکواء سائٹ وغیرہ لگائے گئے ہیں تا کہ ہمارے پولیس جوان محفوظ ہوں۔
زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری
عید کا خطبہ دینے والے امام کو اختلاف کی بناء پر گولیاں مار دی گئیں،
مولانا فضل الرحمان نے عیدالفطر آبائی علاقے میں ادا کی
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردگان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی
-

اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل چھیننے والے راہزن گینگ کے 3ملزمان گرفتار
چارسدہ۔اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے راہزن گینگ کے 3ملزمان گرفتار۔
علاقہ تھانہ سرڈھیری کی حدود میں سٹریٹ کرائم کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو راہزن گینگ کے ملزمان تک رسائی کے احکامات جاری کئے۔ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سرڈھیری اشفاق خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں شروع کرتے ہوئے رہزن گینگ کے 3ملزمان شہزاد ولد نوشاد، شکیل ولدفرمان شاہ اور شہریار ولد محبوب ساکنان پڑاؤنستہ کو گرفتار کیا، دوران تحقیقات ملزمان نے مختلف وارداتوں کا اعتراف کرتے اپنے ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ملزمان کے حصہ میں ملی 25ہزار روپے،3موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا دو پستول ،موٹرسائیکل اور 2موبائل فون برآمد کئے گئے۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے۔سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔
دوسری جانب پولیس اسٹیشن سٹی میں شہریوں سے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں کی مختلف شکایات موصول ہونے پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کی۔سٹریٹ کرائم کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو راہزن گینگ تک رسائی کے احکامات جاری کئے۔
ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کی قیادت میں سرکل سٹی پولیس کا سٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیوں کو بدستور جاری رکھتے ہوئےایس ایچ او تھانہ سٹی غافر اللہ خان، آپریشن اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم نے رہزن گینگ تک رسائی کے لئے مختلف کاروائیاں شروع کی،اس دوران پولیس ٹیم نے کامیابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہزن گینگ کے 4 ملزمان عدنان ولد نوشاد، عاصم ولد امان اللہ ساکنان پڑاؤ نستہ، سجاد ولد نیاز علی ساکن چارسدہ اور بلال ولد وحید گل ساکن پشاور کو گرفتار کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے مختلف وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان سے چھینی گئی 5 موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال 2 موٹر سائیکل برآمد کئے گئے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ سٹی منتقل کیا گیا۔
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس
پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
-

چارسدہ میں پولیس کی بروقت کاروائی، شہر کو تباہی سے بچا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر چارسدہ میں پولیس نے بروقت کاروائی کر کے شہر کو تباہی سے بچا لیا،
سرڈھیری پولیس کی بڑی کاروائی ،سرڈھیری میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گرفتارکر لیا،ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان نے دہشت گرد کے حوالہ سے تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار دہشت گرد شیرغنی عرف ابراہیم، اولس وال ولد غنی گل ساکن شمعے کورونہ نستہ کا رہائشی ہے۔ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔ دہشت گرد چوکی عزیز آباد کے قریب کسی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی نیت سے موجود تھا گرفتار دہشت گرد تھانہ سی ٹی ڈی مردان ریجن کو کئی دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ہے، گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے دو عدد ہینڈ گرنیڈ،ایک راکٹ لانچرگولہ اور 60 فٹ پرائما کارڈ برآمد کیا، گرفتار دہشت گرد سے مزید تفتیش جاری ہے،
دوسری جانب پڑانگ پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران بین الصوبائی کارلفٹر گینگ کے ملزمان گرفتارکر لئے۔ تھانہ پڑانگ میں شبقدر کے رہائشی ارشد جان نے گورنمنٹ کالج چارسدہ کے نزدیک جلسہ گاہ سے سوزوکی کیری ڈبہ سرقیدگی کی رپورٹ موصول درج کرائی تھی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کی۔واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے پولیس کو ملزمان تک رسائی کے احکامات جاری کئے۔
عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکمایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ عالم زیب خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان، ایس ایچ او بسم اللہ جان، اے ایس آئی سلیم خان اور دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم نے مختلف کاروائیوں کے دوران پولیس نے واردات کے اصل ملزمان گل خان ولد عمر گل ساکن سرڈھیری اور جمال خان کو گرفتار کیا۔جس میں ایک افغان شہری بھی شامل ہے۔دوران انٹاروگیشن ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب اور دیگر اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں،گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ کیری ڈبہ، 2 آلٹو موٹرکار، 1 سوزوکی پک اپ اور 1 خیبر موٹر کار جبکہ 1 کیری ڈبہ اور 1 سوزوکی پک اپ سپئیر پارٹس میں برآمد کی گئی۔ جبکہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر بہت جلد مزید ملزمان کی گرفتاری سمیت بڑی تعداد میں ریکوری متوقع ہے۔بین الصوبائی کارلفٹنگ گروہ کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں۔
اس کے علاؤہ پولیس ٹیم نے موبائل سنیچنگ میں ملوث ملزم فواد ولد وصال ساکن شبی خیل چارسدہ کو بھی گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی قیمتی 7 موبائل فون جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ وہ احتیاط برتنے اور جرائم کے روک تھام میں پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں۔
-

کانسٹبل پر فائرنگ کرنیوالے عادی ملزمان گرفتار
چارسدہ،تھانہ عمرزئی کی حدود میں کانسٹبل حضرت بلال پر فائرنگ کرنے والے ملزمان عادی بدنام زمانہ جرائم پیشہ نکلے،فرار ہونے والا دوسرا ملزم بھی گرفتارکر لیا گیا
واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی ایس پی صنوبرخان نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل حضرت بلال گھر سے موٹر سائیکل پر واپس ڈیوٹی کے لئے جارہے تھے کہ ملزمان افتخار ولد ماصل اور عمران ولد ثمین ساکنان اصحاب بابا پشاور نے پولیس اہلکار حضرت بلال کو اتا دیکھ کر اس سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ ملزمان نے کانسٹیبل بلال پر فائرنگ کی جس سے کانسٹیبل زخمی ہوا۔کانسٹیبل بلال نے بہادری کا مظاہرہ کر کےجوابی فائرنگ کی جس سے دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان نے مزید واضح کیا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عمرزئی کاشف خان اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ مدعی اور ملزمان کو اہلیان علاقہ نے پرائیویٹ گاڑی میں بٹھا کر ہسپتال چارسدہ روانہ کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی او چارسدہ محمد عارف نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے احکامات کیے،جس پر پولیس ٹیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہسپتال چارسدہ پہنچ گئی۔جہاں پر ملزم افتخار ولد ماصل سکنہ اصحاب بابا پشاور کو گرفتار کیا۔ جبکہ ملزم عمران راستے میں پرائیویٹ گاڑی سے فرار ہو گیا تھا، پولیس ٹیم نے عدم گرفتار ملزم کی گرفتار کے لئے کاروائیاں شروع کیں۔ جس کے نتیجہ میں پولیس نے ملزم عمران تک رسائی حاصل کرتے ہوئے رات کو پشاور کے ایک نجی ھسپتال سے گرفتار کر لیا۔ملزمان کی پستول اور موٹرسائیکل پولیس نے موقعہ سے قبضہ میں لے لیں۔ملزمان سنگین جرائم میں پشاور پولیس کو بھی مطلوب ہیں۔مزید تفتیش جاری ھے۔
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
-

چارسدہ،پولیس نے بنایا دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام
چارسدہ۔ شبقدر پولیس کی بڑی کارروائی،دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،بھاری مقدار میں باردوی مواد اور ہینڈ گرینیڈ، ماٹرگولے برآمد،دو دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے،
ڈی پی او چارسدہ محمد عارف کی احکامات کے مطابق ضلع بھر میں آپریشن جاری ہے۔ایس ڈی پی او شبقدر قاضی عصمت اللہ خان کی نگرانی میں تحصیل شبقدر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شبقدر داؤد خان نے نفری کے ہمراہ براستہ فاطمہ خیل قبرستان گشت کے دوران دو مشکوک اشخاص قبرستان میں داخل ہوتے ہوئے جن میں سے ایک کے ساتھ سفید پلاسٹک کی بوری تھی، جن کو روک تفتیش شروع کی، تسلی بخش جواب نہ ملنے پربوری کی تلاشی لے گئی بوری سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوئے ،
پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ
کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور
شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار
دونوں دہشتگرد کلعدم تنظیم کے دہشت گرد نکلے۔دہشت گرد محمد اصغر عرف جلالے ولد فضل ربی سکنہ بیگ زئی شیرپاؤ جبکہ جہانزیب ولد اخترگل چارمنگ باجوڑ حال زرین اباد سوٹ مار سرڈھیری سے ہے۔ ملزمان کی قبضہ سے باردو 10 کلو۔پرائما کارڈ 93 فٹ۔آر پی جی 7 گولے 2عدد بمعہ تین عدد آر پی جی 7 کارٹیجز۔سیفٹی فیوز 6 فٹ۔ڈیٹونیٹر 3 عدد۔ریسیور 3 عدد جبکہ 3 عدد ہینڈ گرنیڈ برامد کرلئے گئے۔
گرفتار دہشت گرد چارسدہ میں ہونے والے تخریب کاری کے کارروائیوں میں بھی ملوث رہ چکے ہیں۔جبکہ مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے۔گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
-

چارسدہ میں بھی پولیس موبائل پر گولیاں چل گئیں
چارسدہ میں بھی پولیس موبائل پر گولیاں چل گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں پولیس پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہےخیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے، تھانہ پڑانگ کی گشتی پولیس موبائل پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی ، پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک گرفتار کر لیا گیا ،
ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوارشرپسندوں کو ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں نے روکنے کا اشارہ کیا۔جس کے بعد ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی ، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم کی موت ہو گئی ہے، دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضےسے دو ھینڈ گرنیڈ اور 2 پستول برآمد کر لئے گئے ہیں، پولیس نے ملزمان کے قبضے میں موجود موٹر سائیکل بھی تحويل میں لے لی۔ہلاک شرپسند ساجد ڈی ایچ کیو چارسدہ اور گرفتار ملزم یاسر کو پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا۔ ۔ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا ڈراپ سین،والد لینا چاہتا تھا مخالفین سے دشمنی کا بدلہ
ڈی ایس پی عالمزیب خان اور سرکل ایس ایچ اوز بمعہ ایلیٹ فورس اور دیگر نفری نے سرچ آپریشن شروع کیا ۔ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا ہے کہ پولیس جوانوں نے گشت کے دوران شرپسندوں کو بھر پور جواب دے کر بہادی کا مظاہرہ کیا،اللہ تعالیٰ کے فضل رحم سے ہمارے نوجوانوں محفوظ رہے
-

چارسدہ میں چیک پوسٹ پر دہشگردوں کا حملہ، تین اہلکار زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر سیکورٹی اداروں پر حملہ کیا ہے،
چارسدہ ڈھیری زرداد چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد بھاگنے میں کامیاب ہو گئے، علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے، سرچ آپریشن جاری ہے، پاکستان کا امن تباہ کرنیوالوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا،
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف
چارسدہ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد خیبر پختونخواہ کے دیگر شہروں میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، خیبر پختونخواہ مسلسل دہشت گردوں کا ٹارگٹ بنا ہوا ہے،بنوں، پشاور سمیت کئی شہروں میں دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، خیبر پختونخواہ میں کئی برسوں سے تحریک انصاف کی حکومت تھی، تحریک انصاف کی سرکار نے دہشت گردوں کے خلاف صف اول میں لڑنے والے ادارے سی ٹی ڈی کو وہ سہولیات، مراعات نہیں دیں جو انہیں ملنی چاہئے تھی، عمران خان نے خود چند روز قبل اس بات کا اعتراف کیا کہ کے پی پولیس کے پاس دہشت گردوں سے لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے،
چارسدہ پولیس چوکی پر حملہ، اے این پی نے مذمت کی ہے، ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کھلے عام پولیس سمیت عام عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں،تخت پنجاب کی لڑائی لڑنے والوں نے پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کرکے چھوڑ دیا ، پشاور کے بعد چارسدہ میں پولیس چوکی پر حملہ تشویشناک ہے، ا
-

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک برس میں 1424 آپریشن،4400 مشتبہ افراد گرفتار
نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک برس میں 1424 آپریشن،4400 مشتبہ افراد گرفتار
گزشتہ ایک سال میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے 1424 آپریشن جبکہ پاک آرمی اور پولیس کی مشترکہ 25آپریشن کے دوران خطرناک 1475اشتہاری سمیت4400مشتبہ افراد گرفتار کئے ہیں
چارسد ہ پولیس نے سال 2022کی کاروائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ سال نیشنل ایکشن پلان کےسماج دشمن عناصر کے خلاف 1424آپریشن جبکہ پاک آرمی جوانوں کے ہمراہ 25 آپریشنز کئے ہیں۔آپریشن کے دوران چارسدہ پولیس سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب 1475 اشتہاری سمیت 4400 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 9998 مختلف نوعیت کا اسلحہ جبکہ 99474 اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 135رائفل،359شارٹ گن، 4221 پستول ،40 کالاکوف، 8دستی بم،1عددMP5 اور6 آئرن پنچ سمیت ہزاروں کی تعداد میں کارتوس شامل ہیں۔آپریشن کے دوران اشتہاریوں کے 26سہولت کار اورانسدادی کاروائی کی خاطر6171افراد کو بھی دھرلیا گیا۔
پولیس نے کاروائی میں منشیات کے دھندہ میں ملوث منشیات فروشوں کےقبضہ سے 599.378کلوگرام چرس ،11.111کلوگرام افیون،47.922کلوگرام ہیروئن،266.516کلوگرام آئس اور446بوتل شراب بھی برآمد کیا ہے۔اسی طرح ویکل ویریفکیشن سسٹم کے تحت19169گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ ایک سال میں کریمنل ویرفکیشن سسٹم کے تحت21075افراد کی سابقہ ریکارڈ چیک کی گئی۔
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی‘
لڑکا ایک لڑکیاں پانچ،سب بنانا چاہتی تھیں ایک ہی لڑکے کوبوائے فرینڈ،ہوئی لڑائی،پھٹے کپڑے
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس نےکالے شیشوں والی گاڑیوں سمیت بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل مالکان کے خلاف درجنوں کاروائیاں کی ہے اپلائڈ فار رجسٹریشن موٹر سائیکلوں مالکان کے خلاف کاروائیوں کے دوران 9489 موٹرسائیکل مالکان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کے علاوہ چارسدہ ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال کے دورانیہ میں 1لاکھ 77ہزار اور 557 گاڑیوں کو چالان کرتے ہوئے ان سے جرمانوں کے مد میں 7 کروڑ 91 لاکھ اور 25 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کئے۔ ہیں ۔
