Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • چنیوٹ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں کا دورہ

    چنیوٹ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں کا دورہ

    چنیوٹ,باغی ٹی وی(نامہ نگار) تجاوزات کے خلاف آپریشن، ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں کا دورہ

    تفصیل کے مطابق چنیوٹ میں شہر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے مختلف بازاروں کا دورہ کرکے آپریشن کا جائزہ لیا۔

    کارروائی کے دوران غیر قانونی تجاوزات ضبط کرتے ہوئے متعدد دکانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں بلا تفریق تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی اور گلیوں و بازاروں کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک کیا جائے گا۔

    انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود تجاوزات ختم کر کے قانونی کارروائی سے بچیں۔ مزید برآں، حکومتی احکامات کے مطابق بازاروں میں مقررہ سائز کے سائن بورڈز لگائے جائیں گے تاکہ شہر کی خوبصورتی برقرار رہے۔

  • چنیوٹ: انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ

    چنیوٹ: انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز، ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری رہی۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے مختلف علاقوں اور ہیلتھ مراکز کا دورہ کرکے مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

    ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی موجودگی کی تصدیق کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بھی چیک کیا۔ گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے بارے میں دریافت کیا اور بچوں کی انگلیوں پر نشان دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔

    انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے ہر مہم میں پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہر بچہ، ہر بار، دو قطرے ضروری ہیں۔”

  • چنیوٹ: معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال گجر انتقال کر گئے

    چنیوٹ: معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال گجر انتقال کر گئے

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحافظ حسن معاویہ) معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال گجر انتقال کر گئے

    تفصیل کے مطابق معروف سماجی و تعلیمی شخصیت چوہدری محمد اقبال گجر قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ وہ عاصم اقبال گجر (سابق ضلعی صدر ایپکا)، قاسم اقبال گجر اور ہاشم اقبال گجر (علامہ اقبال ماڈل سکول سیٹلائٹ ٹاؤن) کے والد تھے۔

    مرحوم کی نماز جنازہ یکم فروری 2025 کو سیٹلائٹ ٹاؤن پارک میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی، سماجی، تعلیمی، تجارتی اور صحافتی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنازے میں شریک افراد نے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

  • چنیوٹ: انسداد پولیو مہم 3 سے 7 فروری تک، 2.97 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

    چنیوٹ: انسداد پولیو مہم 3 سے 7 فروری تک، 2.97 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحافظ حسن معاویہ) ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو اِریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او، ایجوکیشن، پولیس، سوشل ویلفیئر اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل اور ڈی ایچ او ڈاکٹر رانا خوشنود حسین نے بریفنگ میں بتایا کہ انسداد پولیو مہم 3 سے 7 فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 97 ہزار 122 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے 1467 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مائیکروپلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ سابقہ خامیوں کا ازالہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی آگاہی کے لیے تشہیری ذرائع کو مؤثر بنایا جائے اور عملے کی جدید تربیت پر توجہ دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام محکمے ذمہ داری سے فرائض انجام دیں تاکہ چنیوٹ کو پولیو فری بنایا جا سکے۔

  • .  پوری پاکستانی قوم کو اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے

    . پوری پاکستانی قوم کو اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے

    پوری پاکستانی قوم کو اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے .

    دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی اداروں کا کردار قابل تحسین ہے .

    تفصیلات: (شان رسول سے)

    پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالات کااظہار قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب کے پریس سیکرٹری( شیخ محمد عثمان بھراڑہ )،ضلعی صدر عمردراز بھٹی، سٹی صدر محمد مرید سلطان ٹوانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا.

    اس موقع پر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب کے پریس سیکرٹری شیخ محمد عثمان بھراڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہماری نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے .

    افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاہر مشکل وقت میں ہماری سیکورٹی اداروں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلہ میں پاک فوج سیکورٹی اداروں اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے .

    بیرونی طاقتیں پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں ہم سب مل کر اغیار کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام اور سول سوسائٹی کے افراد آگے بڑھیں .

    حکومت اور اداروں کا بھر پور ساتھ دیں اس موقع پر انہو ں نے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی گورنمنٹ آف پاکستان ضلع چنیوٹ کے لئے عمردراز بھٹی کو ضلعی صدر اور مریدسلطان ٹوانہ کو سٹی صدر،رانا تجمل کو ضلعی کوآرڈینٹر، رانا عبدالغفار کو ضلعی آرگنائزر نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

  • چنیوٹ:ضلعی انتظامیہ  کے زیر اہتمام 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

    چنیوٹ:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال سے)ضلعی انتظامیہ چنیوٹ کے زیر اہتمام 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ شمس الرحمن نے کی

    ریلی میں چیمبر آف کامرس کے نمائندوں ،سول سوسائٹی، سرکاری ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،ریلی اے سی آفس تا ختم نبوت چوک یادگار تک نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ کے نعرے لگائے ،

    آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی گئی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اےسی چنیوٹ شمس الرحمن نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئیے اور ملک کا وقار بلند کیا ، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔

    اے سی چنیوٹ شمس الرحمن نے مزید کہا کہ ایٹمی طاقت بننے کے بعد ملک دشمنوں کی جرات نہیں کہ ہماری دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکیں.

  • چنیوٹ :سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

    چنیوٹ :سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ کا وزٹ،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا ،ایم پی اے مولنا الیاس چنیوٹی اور سی ای او ہیلتھ ضلع چنیوٹ ڈاکٹر سہیل طارق کے ہمراہ وزٹ کے دوران مریضوں اور لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا،

    ہسپتال میں بہتر انتظامات پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا اور ضلعی ہیلتھ افسران کے اقدامات کو سراہا،اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے کہا کہ ہسپتال میں شہریوں کا بہت زیادہ رش ہے اس کا مطلب ہے تمام سہولیات مل رہی ہیں،صفائی کی صورتحال بہت بہتر ہے،

    انہوں نے اس موقع پر بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال کے اندر ہم نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو کو مکمل کر دیں گے،

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر تمام ہسپتالوں میں وزٹ کا سلسلہ جاری ہے، ہر ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور سہولیات پر کام جاری ہے، ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے بارے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں رش اتنا زیادہ ہے کہ اسے ایکسٹینشن کی فوری ضرورت ہے،

  • چنیوٹ :  تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    چنیوٹ : تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    چنیوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ, ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ۔تھانہ صدر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان جھانب قبرستان کے قریب ڈالے سے واردات کی کوشش کر رہے ہیں ۔

    گشت پر مامور تھانہ صدر پولیس موقع کیلئے روانہ ہو گئی ,نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ۔پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ۔

    فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران, پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں پایا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے ۔

    ملزم کی شناخت صابر ولد لانگو قوم گلوتر کے نام سے ہوئی, ملزم ڈکیتی, راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔

    ملزم کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا, جہاں اسکی موت واقع ہو گئی ۔فرار ملزمان کی تلاش, گرفتاری کیلئے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے ۔

  • چنیوٹ :پولیس کا بہادرجوان ڈکیت نکلا،موٹرسائیکل برآمد،پیسے اورموٹرسائیکل دے کر چپ کرانے کی کوشش

    چنیوٹ :پولیس کا بہادرجوان ڈکیت نکلا،موٹرسائیکل برآمد،پیسے اورموٹرسائیکل دے کر چپ کرانے کی کوشش

    چنیوٹ ،باغی ٹی وی( ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ )پولیس کا بہادرجوان ڈکیت نکلا،موٹرسائیکل برآمد،پیسے اورموٹرسائیکل دے کر چپ کرانے کی کوشش

    چنیوٹ پولیس کے شیر جوان کا ڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،8 ماہ قبل ڈاکیتی ہونے والا موٹر سائیکل پولیس اہلکار سے برآمد۔موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ 691/23 تھانہ رجوعہ میں درج ہے۔مدعی کے مطابق چنیوٹ پولیس کا اہلکار زمن وردی میں تھا اور دوسرا ڈاکو سادہ لباس پہنے ہوئے تھا۔

    مدعی ذیشان نے کہا کہ ڈاکو پولیس نے اسلحہ کے زور پر تھانہ رجوعہ کے علاقہ سے موٹر سائیکل چھینا تھا۔آٹھ ماہ سے تھانے کے دھکے کھاتے رہے، شنوائی نہیں ہوئی،

    آج ڈسٹرکٹ پریس کلب میں احتجاج کی سیکورٹی پر مامور اہلکار زمن نے موٹر سائیکل کھڑا کیا جو میں نے پہچان لیا,تھانہ سٹی پولیس موٹرسائیکل تھانے لے گئی ہے، پولیس اہلکار موٹر سائیکل واپس اور پیسے دے کر چپ ہونے کو کہہ رہا ہے،

  • چنیوٹ :پولیس کے بے قابو شیرجوان سب انسپکٹر نے زمین پر ناجائز قبضہ کرکے فصل کو آگ لگادی

    چنیوٹ :پولیس کے بے قابو شیرجوان سب انسپکٹر نے زمین پر ناجائز قبضہ کرکے فصل کو آگ لگادی

    چنیوٹ،باغی ٹی وی ( ڈاکٹر طاہر سیال کی رپورٹ) عوام کے محافظ ہی بنے غریب عوام کے دشمن، پنجاب پولیس کے شیر جوان سب انسپکٹر اعجاز کھوکھر نامی بندے نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عابد نامی شخص کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا اور فصل کو آگ لگا دی اور جلا کر راکھ کر دیا

    ضلع چنیوٹ تھانہ چناب نگر کی حدود موضع سانگرا سادات کے رہائشی ٹھیکیدار عابد علی کھوکھر نے سجاد شاہ سے 32 ایکڑ رقبہ ٹھیکے پر لیکر کاشت کیا جس میں مختلف قسم کی فصلات کماد گندم وغیرہ کاشت کی

    با اثر پنجاب پولیس ملازم سب انسپکٹراعجاز کھوکھر نے اپنے اشتہاری ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر عابد نامی کسان کی فصلوں کو آگ لگا دی اور ہل چلا دیے اور زمین پر ناجائز قبضہ کیا

    15 کی کال پراطلاع ملنے پر تھانہ چناب نگر کے ملازم پہنچے اور قبضہ واپس کروا کے بروقت کارروائی کی

    مظلوم عابد نامی کسان کا کہنا ہے ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد، آئی جی پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف میری فصل کماد کو آگ لگانے کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کریں اور مجھے انصاف دلائیں.