Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازیخان: دری میرو میں شوہر کے ہاتھوں 4 بچوں کی ماں بے دردی سے قتل

    ڈیرہ غازیخان: دری میرو میں شوہر کے ہاتھوں 4 بچوں کی ماں بے دردی سے قتل

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ) دری میرو کے علاقے میں شوہر کے ہاتھوں چار بچوں کی ماں کو بے دردی سے قتل کرنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان کےتھانہ دراہمہ کی حدود میں واقع دری میرو کے رہائشی شاہد حسین چوہان نے اپنی بیوی شازیہ بی بی دختر مرید حسین قوم ویہا کو رات تقریباً ڈیڑھ بجے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے اس کے والد (یعنی مقتولہ کے سسر) کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، جس پر ملزم نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے شازیہ بی بی کی جان لے لی۔

    ذرائع کے مطابق رواں ہفتے مقتولہ اور ملزم کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد شازیہ بی بی روٹھ کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔ دو دن والد کے گھر گزارنے کے بعد گزشتہ روز ہی شوہر کے اصرار پر واپس اپنے گھر آئی تھی۔

    یاد رہے کہ مقتولہ شازیہ کی 12سال قبل شاہد حسین سے شادی ہوئی تھی اور مقتولہ شازیہ 4 بچوں کی ماں تھی جن میں ایک بیٹا اور 3 بیٹیاں شامل ہیں ۔

    پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے اورتھانہ دراہمہ پولیس نے مقدمہ نمبر85/25 زیر دفعہ 302 درج کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: ایم او آئی کا اختیارات کا ناجائز استعمال، ٹیوب ویل آپریٹر کو ملازمین پر نگران مقرر کر دیا

    ڈیرہ غازی خان: ایم او آئی کا اختیارات کا ناجائز استعمال، ٹیوب ویل آپریٹر کو ملازمین پر نگران مقرر کر دیا

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر) میونسپل کارپوریشن کے ایم او آئی محمد شفیق کی جانب سے ملازمین کو تنگ کرنے اور گالیاں دینے کی شکایات، افسران بالا سے فوری کارروائی کا مطالبہ

    تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے ایم او آئی محمد شفیق کا ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اور گالیاں دینے کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے جس سے ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ محمد شفیق جو ضلع کونسل سے ٹرانسفر ہوکر میونسپل کارپوریشن آئے ہیں، روزانہ ملازمین کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپناتے ہیں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں۔ اس کرپٹ آفیسر نے لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے احکامات کے باوجود ملازمین کے کلوز ڈے الاؤنس دبا رکھے ہیں ،جب ملازمین اپنا حق مانگنے جاتے ہیں تو انہیں گالیاں دینا اور ان کی تذلیل کرنا معمول بنا لیا ہے۔

    ملازمین نے شکایت کی ہے کہ محمد شفیق کا رویہ غیر مناسب ہے، جس کے باعث ان کا دفتر جانا مشکل ہوگیا ہے۔ علاوہ ازیں اس نےمحمد عامر نامی ٹیوب ویل آپریٹر کواپنافرنٹ مین بنارکھاہے جو تمام معاملات کو سنبھالتا ہے اور دونوں دیر رات گئے تک دفتر میں سرگرم رہتے ہیں جبکہ سائل کام نہ ہونے کی شکایات کس کے پاس لیکر جائیں، ملازمین کے ساتھ رویہ کی وجہ سے ملازمین بھی کام کے سلسلے میں اسکے دفتر جانے سے کتراتے ہیں

    شہریوں اور ملازمین نے افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور اسے کسی دوسری جگہ پر تبدیل کیا جائے۔ جب متعلقہ افسر کے دفتر سے اس سلسلے میں موقف لینے کی کوشش کی گئی تو وہ دفتر سے غائب ہوگئے۔

  • ڈیرہ غازی خان: ہسپتال اکاؤنٹنٹ عنایت احمدانی کی اپیل مسترد، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم

    ڈیرہ غازی خان: ہسپتال اکاؤنٹنٹ عنایت احمدانی کی اپیل مسترد، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر) گورنر پنجاب نے ٹیچنگ ہسپتال کے اکاؤنٹنٹ عنایت احمدانی کی اپیل مسترد کردی، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کے اکاؤنٹنٹ عنایت احمدانی کی جانب سے محتسب پنجاب کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل مسترد کردی۔ گورنر نے حکم دیا ہے کہ اضافی تنخواہوں کی وصولی کے معاملے میں ذمہ دار افراد کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت فوری کارروائی کی جائے اور اضافی رقم واپس سرکاری خزانے میں جمع کرائی جائے۔

    محتسب پنجاب نے اپنی تحقیقات میں انکشاف کیا تھا کہ ہسپتال کی ایک چارج نرس، جو مسلسل غیر حاضر تھی، تنخواہ وصول کرتی رہی۔ یہ سلسلہ اکاؤنٹنٹ کی ملی بھگت سے جاری رہا، حالانکہ ہسپتال انتظامیہ اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اس صورتحال سے باخبر تھے۔

    محتسب نے حکم دیا تھا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نہ صرف ذمہ دار افراد کی نشاندہی کریں بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 30 دن کے اندر تعمیل رپورٹ پیش کریں۔

    گورنر نے محتسب کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقائق اور شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہے اور اس میں کسی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ اکاؤنٹنٹ عنایت احمدانی کی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا گیا۔

    گورنر نے ہسپتال انتظامیہ کو محتسب کے حکم پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے تاکہ انتظامی بدعنوانی کا سدباب کیا جا سکے اور عوامی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • ڈیرہ غازی خان: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا شاندار انعقاد

    ڈیرہ غازی خان: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا شاندار انعقاد

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر جواد اکبر بھٹی) باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف ادبی اور دانشور شخصیت صاحبزادہ رحیم آصف مجددی، ملک محمد ایاز کھوکھر، ایڈوکیٹ انجینئر محمد ندیم لنگاہ، سید صدام گیلانی، شعیب قریشی اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

    تقریب میں سٹی رپورٹر جواد اکبر بھٹی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ باغی ٹی وی کی سال بھر کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں جواد اکبر بھٹی کو باغی ٹی وی کی جانب سے سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ رحیم آصف مجددی نے باغی ٹی وی کے سی ای او اور معروف اینکر مبشر لقمان، ایڈیٹر ممتاز حیدر اعوان، انچارج نمائندگان ڈاکٹر مصطفیٰ بڈانی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ باغی ٹی وی نے ہمیشہ عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور صحافت کے میدان میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔

    تقریب کے اختتام پر باغی ٹی وی کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے باغی ٹی وی کی ٹیم کے عزم اور محنت کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

  • سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی  بڑی مالی بے ضابطگی سامنے  آگئی

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی

    ڈی جی خان:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ضلع ڈیرہ غازی خان میں بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق مالی بے ضابطگی کی آڈٹ رپورٹ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہےعثمان بزدار کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں میں سرکاری فنڈز غیر قانونی طور پر خرچ کیے گئےعثمان بزدار کی وزار ت اعلیٰ میں ڈی جی خان میں سرکاری اسکولوں کے فنڈ کی سرکاری رقم خرچ کرنے کی باضابطہ منظوری ہی نہیں لی گئی، ڈی جی خان کے سرکاری اسکولوں میں رقم کی محکمانہ طور پر معائنہ کرنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

    2020-21 میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈی جی خان نے فرنیچر اور دیگر اشیا کی خریداری کے لیے 99 ملین روپے خرچ کیے تھے، تاہم فرنیچر اور دیگر اشیا کی ضرورت کی کسی بھی سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی مالی بے ضابطگی کی نشان دہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

    دنیا کے رنگوں میں پاکستانی لڑکیوں کا حصہ بھی درکارہے،ملالہ یوسفزئی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا تاہم رہنما عثمان بزدار نے 9 مئی 2023 کے سانحے کے بعد سیاست سے دسبتردار ہونے کا اعلان کردیا تھا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے ہمیشہ بہتری کی سیاست کی، اور اس کی حوصلہ افزائی کی ہے، لیکن موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر میں نے ساست سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    شمالی غزہ میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک،6 شدید زخمی

  • ڈیرہ غازی خان: ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ ڈنر کی پروقار تقریب، وکلاء کو اعزازی شیلڈز دی گئیں

    ڈیرہ غازی خان: ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ ڈنر کی پروقار تقریب، وکلاء کو اعزازی شیلڈز دی گئیں

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ ڈنر کی پروقار تقریب، وکلاء کو اعزازی شیلڈز دی گئیں

    ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ ڈنر کی پروقار تقریب شہر کے فٹبال گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جس میں وکلاء برادری اور معزز مہمانان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ تقریب، بار کے صدر عارف گورمانی اور جنرل سیکرٹری محمد علی چنڑ کی جانب سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد سال بھر کی کامیابیوں اور وعدوں کی تکمیل کو اجاگر کرنا تھا۔

    تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت ایڈوکیٹ مفتی قاری طیب حنفی نے کیا، جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ ایڈوکیٹ سردار اسلم خان چانڈیہ نے پیش کی۔ سٹیج کی میزبانی کے فرائض جنرل سیکرٹری محمد علی چنڑ نے انجام دیے۔ سال بھر بہترین کارکردگی دکھانے والے وکلاء کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق بھٹہ نے وکلاء برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے تعاون کا وعدہ کیا۔ دیگر معزز مہمانوں میں لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے صدر سجاد حیدر میتلا، ڈپٹی کمشنر عثمان خالد، ڈی پی او سید محمد علی، اور پنجاب بار کے اراکین شامل تھے۔

    ممبر پنجاب بار ملک محمد اقبال ثاقب نے ڈیرہ غازی خان کے نامور وکلاء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ صدر بار عارف گورمانی نے مہمانان گرامی اور وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں شیخ امجد اقبال نے دعا کروائی۔

    تقریب میں شہر اور مضافاتی علاقوں سے سینئر اور جونیئر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں سردار طارق شیر خان لنڈ، سید محمد اظہر ترمزی، بیرسٹر سردار محی الدین کھوسہ، ملک محمد منور ثاقب، اور میاں عامر محمود بھٹی شامل تھے۔ اس موقع پر بار کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا اور وکلاء نے آپس میں اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔

  • ڈیرہ غازیخان: واٹر فلٹریشن پلانٹ منصوبہ مبینہ طورپر 25 لاکھ کی کرپشن، شہریوں کا احتجاج

    ڈیرہ غازیخان: واٹر فلٹریشن پلانٹ منصوبہ مبینہ طورپر 25 لاکھ کی کرپشن، شہریوں کا احتجاج

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) واٹر فلٹریشن پلانٹ منصوبے میں مبینہ طورپر 25 لاکھ کی کرپشن، شہریوں کا احتجاج

    ڈیرہ غازی خان میں چٹ سرکانی چوک پر 35 لاکھ روپے مالیت سے شروع کیا جانے والا واٹر فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ ٹھیکیدار گل حسن لغاری کی مبینہ کرپشن کا شکار ہو گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار منصوبے کی عمارت کھڑی کرنے کے بعد تین سال سے غائب ہے اور اب تک 25 لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کی جا چکی ہے۔

    واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لیے فنڈز محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو دیے گئے تھے، لیکن افسران کی مبینہ ملی بھگت سے یہ منصوبہ لوٹ کھسوٹ کا ذریعہ بن گیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار گل حسن لغاری نہ صرف منصوبے کو ادھورا چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے بلکہ فلٹریشن پلانٹ کے لیے خریدی گئی مشینری اور سولر پلیٹیں اپنے گھر پر نصب کر لی ہیں۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ زیر زمین کڑوا پانی پینے پر مجبور ہیں، جو صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ علاقے میں پیلا اور کالا یرقان، گردے کی بیماریاں اور دیگر صحت کے مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ لوگوں نے سیاسی قائدین اور ضلعی انتظامیہ کو کئی بار شکایات کیں، لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔

    چٹ سرکانی کے عوام نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، چیف انجینئر، وزیر بلدیاتی امور، مقامی ایم پی اے محمود قادر لغاری، وفاقی وزیر پانی و بجلی اویس لغاری اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ ٹھیکیدار گل حسن لغاری اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
    لوٹی گئی رقم کو ریکور کرکے فلٹریشن پلانٹ کو مکمل کیا جائے۔
    اہل علاقہ کو فوری طور پر صاف پانی کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ صحت کے مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔
    فلٹریشن پلانٹ کی نامکمل عمارت عوام کے لیے مایوسی اور کرپشن کی علامت بن چکی ہے۔ اگر اس منصوبے کو مکمل نہ کیا گیا تو عوام کا اعتماد حکومتی اداروں پر مزید کمزور ہو جائے گا۔

  • کوٹ چھٹہ: تالپور اور لنڈ برادری کے تنازع پر فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمی

    کوٹ چھٹہ: تالپور اور لنڈ برادری کے تنازع پر فائرنگ، باپ بیٹا شدید زخمی

    کوٹ چھٹہ ،باغی ٹی وی(تحصیل رپورٹر) تالپور اور لنڈ برادری کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں تالپور برادری کے دو افراد، باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 کی مدد سے ٹیچنگ ہسپتال ٹراما سینٹر ڈیرہ غازی خان منتقل کیا گیا۔

    تنازع کی جڑ گزشتہ سال ایک جوان کی لاش ملنے کا معاملہ تھا، جس پر لنڈ برادری نے تالپور برادری کے پانچ افراد پر ایف آئی آر درج کرائی۔ تاہم پولیس تحقیقات میں تمام ملزمان بے گناہ قرار پائے۔ علاقے کے معززین نے صفائی کے لیے روایتی طریقے "آگ پر چلنے” کا فیصلہ کیا، جس میں تیرہ افراد نے اپنی بے گناہی ثابت کی۔

    اس کے باوجود لنڈ برادری نے معاملہ ختم نہ کیا اور آج قران خوانی سے واپسی پر سانول عرف بھٹو اور اس کے بیٹے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب میر محمد مرزا خان تالپور فوری طور پر ہسپتال پہنچے، زخمیوں کی عیادت کی اور برادری کو صبر اور قانون ہاتھ میں نہ لینے کی تلقین کی۔

    تالپور برادری کے افراد بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے، زخمیوں کی عیادت کی اور خون کا عطیہ دے کر ان کی جان بچانے میں کردار ادا کیا۔

  • ڈیرہ غازی خان: پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری

    ڈیرہ غازی خان: پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر جواد اکبر)پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری

    تفصیل کے مطابق پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن (PJA) ضلع ڈیرہ غازی خان کے ضلعی عہدیداران کے نوٹیفکیشن برائے سال 2025 جاری کر دیے گئے ہیں۔ صدر جنوبی پنجاب شیخ رمضان ندیم کی مشاورت سے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی نے ان تقرریوں کی منظوری دی۔

    جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کوآرڈینیٹر: ڈاکٹر ملک طارق جمعہ،ڈپٹی کوآرڈینیٹر: محمد سلیم چوہان،ضلعی صدر: آصف رزاق،سینئر نائب صدر: ڈاکٹر نواز بھٹہ،نائب صدر: شہزاد خان،نائب صدر: شیخ احتشام زاہد،جنرل سیکرٹری: اسرار احمد،ایڈیشنل سیکرٹری: ڈاکٹر عمران حیدر جعفری،فنانس سیکرٹری: محمد عمران انیس،سیکرٹری اطلاعات: زبیر خان لودھی شامل ہیں

    یہ نوٹیفکیشن ضلع ڈیرہ غازی خان میں صحافتی تنظیم کی سرگرمیوں اور تنظیمی معاملات کو مزید فعال بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان: پروبیشنل ریلیز کے لیے قیدیوں کی جانچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا سینٹرل جیل کادورہ

    ڈیرہ غازی خان: پروبیشنل ریلیز کے لیے قیدیوں کی جانچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا سینٹرل جیل کادورہ

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر جواد اکبر) پروبیشنل ریلیز ایکٹ کے تحت قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدامات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروبیشن کا دورہ

    تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اسماعیل نے پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کے تحت ڈی جی خان سینٹرل جیل کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی شاہ کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس میں اچھے کردار کے حامل قیدیوں کو پروبیشنل ریلیز ایکٹ کے تحت پیرول پر رہا کرنے کے لیے اہل قیدیوں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بعد ازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے "کھلی کچہری” کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کی شکایات کا جائزہ لیا۔ مزید برآں، جیل کے اندر قائم یوٹیلیٹی اسٹور کا معائنہ کرتے ہوئے سروس کی فراہمی اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

    یہ دورہ قیدیوں کی اصلاح اور معاشرتی بحالی کے اقدامات کو مؤثر بنانے کے لیے جیل انتظامیہ اور پروبیشن سروس کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوا۔