Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پر ڈیرہ ڈویژن میں مستحقین کا پی ایس ای آر کے تحت ایگزٹ ڈیٹا اکٹھا کرنیکا عمل جاری ہے،کمشنر

    وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پر ڈیرہ ڈویژن میں مستحقین کا پی ایس ای آر کے تحت ایگزٹ ڈیٹا اکٹھا کرنیکا عمل جاری ہے،کمشنر

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔صوبہ بھر کے مستحقین کا پی ایس ای آر کے تحت ایگزٹ ڈیٹا اکٹھا کرنیکا عمل جاری ہے۔رجسٹرڈ افراد حکومت پنجاب کے ہمت کارڈ،کسان کارڈ،لیپ ٹاپ،سکالرشپ پروگرام ،ٹریکٹر سکیم،مویشی کارڈ،اپنی چھت اپنا گھر سے مستفید ہوسکیں گے۔

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیرصدارت پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری بارے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی سمیت ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی رجسٹری پروگرام کیلئے ایگزٹ ڈیٹا کا حصول ترجیح ہے،مستحقین ڈویژن بھر میں قائم مراکز اور آن لائن بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،ڈی جی خان ڈویژن کو مختلف بیجزمیں تقسیم کرکے سٹاف کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے،کمشنر ڈی جی خان نے کہا ڈویژن کےڈپٹی کمشنرز پی ایس ای آر اور ستھرا پنجاب پروگرام کے عمل کی باقاعدہ نگرانی کریں،رجسٹرڈ افراد کا ڈیٹا روزانہ براہ راست شیئر بھی کیاجائے،

    معتبر اور قابل اعتماد ڈیٹا کیلئے متعین سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،شفاف انداز میں حقیقی ڈیٹا کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

  • ڈیرہ غازیخان:بلڈنگ مٹیریل کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی کام رک گئے،دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر

    ڈیرہ غازیخان:بلڈنگ مٹیریل کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی کام رک گئے،دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)بلڈنگ مٹیریل کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی کام رک گئے،دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوچکا ہے ،سیمنٹ،بجری،ریت،اینٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب آدمی کے لئے چھت بنانا مزید مشکل ہو گیا جبکہ بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے سینکڑوں مزدور بھی بیروزگار ہو گئے۔

    حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں،تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ،خواب ہو کر رہ گیا ہے۔

    مہنگائی کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و سماجی ورکر فاورق بلوچ،رانا انتظار،محبوب کھوسہ،اسد کھوسہ،مومن لغاری،سمیع اللہ لغاری،اعظم خان،اور رفیق خان نے کہا کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1700روپے،سریا 270روپے فی کلو،اینٹ فی ہزار 17000روپے،بجری 130فی فٹ ریت کا ٹرالا 25 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقہ بے روزگار ہو گیا ہے۔حکومت وقت کو چاہیے کہ مصنوعی مہنگائی ختم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ مزدوروں کی چولہے بھی جلتے رہیں اوروہ فاقہ کشی سے بچ سکیں.

  • ڈیرہ غازیخان: آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کامیاب

    ڈیرہ غازیخان: آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کامیاب

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر) آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کامیاب ،کسی سیکرٹری یا اہلکار کی عزت نفس مجروح نہیں کی جائےگی، سوشل اکنامک سروے پر سیکرٹریز آج سے کام شروع کریں گے، ہٹرتال ختم ،آج سے تمام دفاتر معمول کے مطابق امور سرانجام دیں گے،محرم الحرام کا معاوضہ دیا جائے گاتمام غیر متعلقہ ڈیوٹیاں ختم ،عیدالضحی کا اعزازیہ بھی ادا کیا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری احتجاجی مظاہرہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا مذاکرات میں اسسٹنٹ کمشنر سید غلام علی مصطفی ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد زمان وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک ذوالقر نین ،ڈویژنل صدرعلی رضا مہناس شامل تھے،

    صدر پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی ،کوئی بھی آفس سیکرٹریز سے بات نہیں کرے گا بلکہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کرے گاصدر سردار عبدالعزیز چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں سیکرٹریز بڑی محنت سے کام کیا آفیسران کا رویہ قابل مذمت تھا

    اس موقع پر ،شاہد مجید لودھی ،عارف نذیر ،الطاف احمد بھٹہ ،ایاز احمد،سلیمان فرید،قیصر حمید،مظفر قربان ،ملک فلک شیر ،فیصل اکبر،ممتاز قریشی ،عبدالرحما ن گجر ،چوہدری ارشاد ،ملک فکر اللہ ،نصراللہ بھٹہ ،امداد حُسین نے خطاب کیا.

  • ڈیرہ غازیخان:مشکل حالات میں ملکر پاکستان کی تعمیرو ترقی کےلیےکردار ادا کرناہوگا ،حنیف پتافی

    ڈیرہ غازیخان:مشکل حالات میں ملکر پاکستان کی تعمیرو ترقی کےلیےکردار ادا کرناہوگا ،حنیف پتافی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر) مشکل حالات میں ملکر پاکستان کی تعمیرو ترقی کےلیےکردار ادا کرناہوگا صحافیوں کے حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیحی ہے سٹی ایم پی اے ،ادارےمضبوط پاکستان محفوظ قلم کامثبت استعمال پڑھےلکھےصحافی کی پہچان ہے نویدنقوی

    تفصیلات کے مطابق صحافیوں کےایک وفدنے سٹی ایم پی اے حنیف خان پتافی کو حج کے ادائیگی پر مبارک باد دی اس موقع پر سٹی ایم پی اے حنیف خان پتافی نے کہا کہ صحافیوں کے بنیادی حقوق ان کے مسائل کے حل کےلیے ہمیشہ سے کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے اور بہت جلد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات میں صحافتی کالونی دیگر مسائل پر سنجیدگی سے گفتگو کریں گے کیونکہ صحافی معاشرہ کی آنکھ اورکان ہیں ان کی رپورٹنگ کی وجہ سے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے

    ہم اپنے بھائیوں کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے آئیے آج اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیں اس موقع پر سینئرصحافی اورہردل عزیز شخصیت سیدنوید نقوی نے کہا کہ اچھی اور مثبت رپورٹنگ ہمارا نصب العین ہے ادارےمضبوط ہوں گے پاکستان اور عوام محفوظ ہوگی

    حکومت پنجاب اچھے لکھاری اور تعلیم یافتہ صحافیوں کی حوصلا افزائی کرے اور ان کے اوپر ہونے والے ناجائز مقدمات ختم کرے اور ان کے حقوق کے تحفظ کےلیے کردار ادا کرے اس موقع پر ملک جمیل ماڑھا ،ملک ربنواز آرائیں ،زوہیب کمبوہ، فیاض کھوسہ ،فضل حسین سولنگی ،میر اعجاز رند ،میر خالد فرید رند، قاسم خان چانڈیہ رائے نواز ،بشیر بلوچ، آصف بلوچ ،کاشف بلوچ، نصراللہ گورمانی، سجاد سومرو ،اکبر خان چانڈیہ ،حشمت کوریجہ
    سمیع اللہ، ملک نذر حسین، اختر لسکانی ،فرحت عباس ،فیض احمد چنگوانی، سید غلام عباس شاہ، سیف اللہ احمدانی ودیگرصحافیوں نے شرکت کی

  • ڈیرہ غازی خان: سینئرصحافی کی بیٹی کی وفات،ایصال ثواب کیلئے آج قرآن خوانی کی گئی

    ڈیرہ غازی خان: سینئرصحافی کی بیٹی کی وفات،ایصال ثواب کیلئے آج قرآن خوانی کی گئی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر کی رپورٹ) سینئرصحافی کی بیٹی کی وفات،ایصال ثواب کیلئے آج قرآن خوانی کی گئی

    ڈیرہ غازی خان کے سینئر صحافی سعید احمد شاہ کی بیٹی جو کہ گزشتہ روز وفات پاگئی تھی،جس کی آج 19 اپریل بروز جمعہ صبح 8 بجے قرآن خوانی قادریہ دربار میں ادا کر دی گئی ہے۔

    قرآن خوانی میں شہر بھر کے معززین، رشتےدار رفقاء، علماء اور تمام صحافی برادری نے شرکت کی ،سینئرصحافیوں کے علاوہ PJA جنوبی پنجاب صدر شیخ رمضان ندیم، رانا محمد سجاد، سیدریاض جاذب، جواد بھٹی، عامر قادری، دانش شیروانی، مصطفیٰ کنگ، اور دیگر نےبھی شرکت کی۔

  • ڈیرہ غازیخان: ٹیچنگ ہسپتال میں یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی

    ڈیرہ غازیخان: ٹیچنگ ہسپتال میں یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر)علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ، یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی 400 سے زائد زخمی عزاداروں کو ٹانکے لگائے گئے گئے، 50سے زائد زخمیوں کو ٹراما سنٹر سشفٹ کیا گیا،

    پرنسپل غازیخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے زخمی عزاداروں کے لئے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا

    یہ بات ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن عامر قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ ہماری ایمبولینسز موجود تھیں اور مختلف امام بارگاہوں کے باہر میڈیکل کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر زخمی عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی

    زیادہ زخمی ہونے والے عزاداروں کو ٹراماسنٹر میں شفٹ کیا گیا

  • صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور  پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہداہت پر صوبائی انتظامیہ یوم عاشورہ پر متحرک ہے،صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    محرم الحرام کے انتظامات کو موقع پر جاکر مانیٹر کیا،سردار شیرعلی گورچانی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا وزٹ کرتے ہوئے
    ویڈیو سکریز پر محرم الحرام کے روٹس،جلوسوں،انتظامات کا جاٸزہ بھی لیا۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی نے انہیں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے بہترین لائیو کوریج پر ڈپٹی کمشنر اور سٹاف کو شاباش دی۔
    صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف بلاکس39،یاعلی مدد ٹینکی،حیدریہ اور رضویہ امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

    امام بارگاہوں کے متولیوں،منتظمین،ممبران امن کمیٹی اور لائسنس داران سے ملاقاتیں کیں اور محرم الحرام کےجلوسوں،روٹس،سہولیات کی فراہمی بارے معلومات بھی لیں۔اس موقع پر متولیوں،منتظمین،جلوس شرکاء اور لائسنس داران نے بہترین انتظامات اور معاونت پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

    صوبائی وزیر سردار شیر علی گورچانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عاشورہ پر پنجاب بھر میں سکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں،ڈیرہ غازیخان ضلع و ڈویژن میں عاشورہ پر فول پروف انتظامات پر انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،یوم عاشور پر ڈویژن بھر میں صورتحال قابل کنٹرول ہیں،

    سرادر شیر علی گورچانی نے کہا کہ عاشورہ پر ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈر کے ممنون ہیں،امام بارگاہوں کے متولیوں،لائسنس داران اور منتظمین کے انتظامیہ سے تعاون کو سراہتے ہیں،

    سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ عاشورہ پر امن کی فضا کو خراب کرنے والے عناصر سے سختی سےنمٹا جائے گا،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے پوری طرح الرٹ ہیں۔

  • ڈیرہ غازیخان:پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل

    ڈیرہ غازیخان:پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)پولیس کی طرف سے یوم عاشورہ 10 محرم الحرام پر سیکورٹی انتظامات مکمل،ڈی پی او سید علی خود سیکیورٹی معاملات کی نگرانی کررہے ہیں ۔

    ضلع بھر میں ٹوٹل 89 مجالس اور 117 جلوس برآمد ہوں گے،جن میں اے کیٹیگری کی 32 جبکہ بی کیٹیگری کی 37 اور سی کیٹیگری کی 20 مجالس ہوں گی۔اسی طرح اے کیٹیگری کا 14 جبکہ بی کیٹیگری کے 43 اور سی کیٹیگری کے 60 جلوس برآمد ہوں گے۔

    ڈیرہ پولیس کی طرف سے ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، ضلع پولیس، ٹریفک پولیس اور منتظمین کی طرف سے نامزد کردہ وولینٹییرز بھی پولیس کے ہمراہ فرائض سر انجام دیں گے۔خواتین عزاداروں کے لئے الگ سے لیڈیز پولیس تعینات ہے۔

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اور اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔

    خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کوٹ مبارک:محرم الحرام ،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،حماد نبی

    کوٹ مبارک:محرم الحرام ،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،حماد نبی

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگار امداداللہ تھہیم)ڈی ایس اپی صدر سرکل حماد نبی اور ایس ایچ او کوٹ مبارک ارشد سیال نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس موبائل ،ایلیٹ فورس و دیگر خفیہ ادارے اور سیکیورٹی ادارے بھی متحرک ہیں ۔

    خاص کر پیر عادل ،لاڈن شہر ،شاہ صدر دین ، کالا شہر ،شادن لنڈ ،یارو کھوسہ وغیرہ میں انتظامات مکمل ہیں ۔کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کہ اجازت نہیں ہے ۔جہاں پر مجالس ،جلوس یا دیگر تقریبا منعقد ہونگے ان کی فول پروف سیکیورٹی ہوگی جبکہ روڈز و دیگر مقامات پر چیکنگ کے انتظامات بھی ہے ۔

    شہریوں سے التماس ہے کہ ہم سب مسلمان ہیں اور یہ دن شہدائے کربلا ،اہل بیت اور اللہ کے نبی کی آل کی قربانیوں کو خروج تحسین پیش کرنا اور ظلم و جبر کے خلاف برسرپیکار رہ کر اپنے دین کی سربلندی اور بقا کے لیےکربلا کا واقعہ ہوا۔

    اہل بیت نے اللہ کے دین اور نبی کی پیروی کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔

    ہمیں عقیدت و احترام سے یہ ایام منانے چاہیں اور تفرقہ بازی اور دہشت گردی کے خلاف مل جل کر لڑنا چاہیے ۔ کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں تو فورا ہم سے یا پولیس لائن کے نمبر پر رابطہ کریں اور پاکستان کا اچھی شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

  • کوٹ مبارک: یاروکھوسہ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ,مقام اہلبیت اور ذکرشہادت امام حسین کانفرنس منعقد ہوئی

    کوٹ مبارک: یاروکھوسہ میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ,مقام اہلبیت اور ذکرشہادت امام حسین کانفرنس منعقد ہوئی

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(امداداللہ تھہیم) یاروکھوسہ میں جامعہ انوار القرآن میں تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ،مقام اہلبیت اور ذکرشہادت امام حسین علیہ سلام کانفرنس منعقد ہوئی. کانفرنس کی صدارت حضرت علامہ عبدالرحمن نقشبندی نے کی اور بطور مہمان خصوصی پیر طریقت حضرت ڈاکٹرشوکت محمود نقشبندی نے شرکت کی.

    کانفرنس میں علامہ مولانا پیر پروفیسر عبدالقدوس درانی فاضل منہاج یونیورسٹی اور ہیڈاف اسلامک ایجوکیشن ورچوئل یونیورسٹی اسلام آباد نے خصوصی خطاب فرمایا.انہوں نے کہا کہ شہادت حسین اصل میں حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرت کے ایک باب کی تکمیل ہے. آپ کی شہادت سے دین اسلام کو ایک نئی زندگی ملی. آج ہر جگہ حسین کے نام لیوا توموجود ہیں. لیکن یزیداوراس کی نسل کا نام ونشان تک نہیں.

    حضورﷺکافرمان الحسین منی وانامن الحسین کی سمجھ واقعہ کربلا کے بعد آتی ہے. کربلا سے پہلے حسین مجھ سے تھا. لیکن کربلا کے بعدمیں حسین سے ہوں. یعنی حسین کی وجہ سے دین قیامت تک زندہ رہے گا. یزید نے امام حسین علیہ سلام کو شہید کرکے حضورنبی اکرم کو اذیت دی اور جس نے حضور کو اذیت دی گویا اس نے اللہ کو اذیت دی. اہلبیت سے محبت اور مودت ہماراایمان ہے. اگر اہلبیت سے محبت نہیں تو ہمارا اسلام سے کوئی تعلق نہیں.

    حضورنﷺے فرمایا میں دوچیزیں چھوڑکے جارہاہوں ایک قرآن اودوسرا اہلبیت جو ان کادامن پکڑے رہے گا وہی کامیاب ہوگا.حسن اورحسین علیہ سلام نوجوانان اہل جنت کے سردار ہیں. شہادت حسین کا پیغام یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کو اسلام کے مطابق بسرکریں.

    کانفرنس سے عرفان الحق نقشبندی ، علامہ محمد خان باروی،عبدالعزیز،محمد بخش سعیدی، اوردیگر مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا. ریاض احمدخان علیانی صدپاکستان عوامی تحریک ڈیرہ غازی خان اور قاری سراج احمد سرپرست تحریک منہاج القرآن یارو ، حافظ محمد عارف صدر تحریک یارو، محمد اعجاز کوارڈینٹر فہم دین، منظور احمد، جعفر حسین، محمد شریف رضوی، خواجہ جاوید، سردارعبدالغفورخان اورچوہدری احمد بخش,سید صفدر شاہ،مولانااستاد علما حافظ غلام رسول بڈھیانی، ذوالفقار علی کلرک ، شاہد مولانا عبدالحکیم نے خصوصی شرکت کی.

    تحریک منہاج القرآن یارو کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ سلام کی اس عظیم الشان کانفرنس میں کثیرتعداد میں علماء کرام اور عوام الناس نے شرکت کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا مدثر لنگاہ نے انجام دیئے.