Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • کوٹ مبارک: المصطفی آئی ٹرسٹ، آنکھوں کی بیماری سفید موتیا کا آپریشن فری کیاجاتا ہے،وسیم قیصرانی

    کوٹ مبارک: المصطفی آئی ٹرسٹ، آنکھوں کی بیماری سفید موتیا کا آپریشن فری کیاجاتا ہے،وسیم قیصرانی

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگارامداداللہ تھہیم)المصطفی آئی فاؤنڈیشن لاہور کے او ٹی ک انچارج تونسہ شریف کے رہائشی محمد وسیم قیصرانی نے پریس کلب کوٹ مبارک میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہ آنکھیں قدرت کی طرف سے ایک بہت بڑا قیمتی تحفہ اور نعمت ہیں ۔ان کی حفاظت کرنا اوراحتیاط کرنا بھی بہت ہی ضروری ہے ہاتھوں کو دھونا چاہیے ۔گندہ کپڑا آنکھوں اور منہ پر نہ لگائیں ،موٹر سائیکل چلاتے وقت عینک اور ہیلمٹ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ،آنکھوں کو مٹی ،دھول،گرد و غبار سے بچانا چاہیے ، سوتے وقت بھی انسان چہرہ اور آنکھوں کو دھوکر سوئے سارے دن کی دھول و غلاظت و جراثیم ختم ہوجاتے ہیں صابن کا استعمال جراثیم سے بچائے رکھتا ہے ۔

    آج کل جدید دور ہے آنکھوں کی بیماریوں کے علاج موجود ہیں، غریب و نادار سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے آنکھوں کے مفت علاج کے لیے ٹرسٹ بنے ہوئے ہیں ۔ان میں سے ایک نام المصطفی آئی ٹرسٹ بھی ہے جس میں قابل ڈاکٹر موجود ہیں اور آپریشن و ادویات،لینسز،عینکیں تک فری دی جاتی ہیں،ایسے ٹرسٹ اللہ کے نیک اور برگزیدہ اور پسندیدہ انسان ہی چلا رہے ہیں اور مخیر حضرات جو لوگوں میں نور کی روشنی دے اوربانٹ رہے ہیں وہ قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں ۔

    وسیم قیصرانی نے کہاکہ ڈی جی خان میں کہیں بھی آنکھوں کے مریض زیادہ ہوں وہاں پہنچ کر فری آپریشن کریں گے یا ہمارے ادارے المصطفی فاؤنڈیشن لاہور تک پہنچ جائیں یا ہمارے پاس آئیں آنکھوں کا جملہ علاج مفت کیا جائے گا ۔ آخر میں انچارج او ٹی محمد وسیم قیصرانی نےمزید کہا کہ میں مشکور ہوں پریس کلب کوٹ مبارک کی ٹیم کا جنہوں نے ہمارا یہ پیغام دوسروں تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیا ہے ۔ اور پوری میڈیا ٹیم کا جو ہمارا پیغام عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔

  • کوٹ مبارک: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، پیسے نکوانے گئی بوڑھی خاتون کو نوسرباز عورتوں  نے ٹھگ لیا

    کوٹ مبارک: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، پیسے نکوانے گئی بوڑھی خاتون کو نوسرباز عورتوں نے ٹھگ لیا

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(نامہ نگارامداداللہ تھہیم)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، پیسے نکوانے گئی بوڑھی خاتون کو نوسرباز عورتوں نے ٹھگ لیا

    تفصیل کے کوٹ مبارک کے قریبی علاقہ بخاری چوک کی رہائشی بزرگ عورت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تونسہ روڈ دھورپورمیں واقع سکول پیرعادل جدید میں قسط کے پیسے نکلوانے کیلۓ گئی تونوسر باز عورتوں کے ہتھے چڑھ گئی۔

    آپ بزرگ ہیں ہمیں کارڈ دیں ہم پیسے جلد نکال کر لاتی ہیں ایک نہ معلوم عورت پاس بیٹھی رہی بولی گرمی ہے آپ کی بالیا گرنے والی ہیں اتار کر شاپر میں ڈال دوں ،بزرگ عورت (ح ل م)باتوں میں آگئی، بالیاں اتار کر شاپر میں باندھ لیں، بزرگ عورت کے دوپٹے کے پہلو میں دوسرا بناوٹی بنا شاپر باندھ دیا بولی احتیاط کرنا ہے گانٹھ نہ کھل جاۓ ،دوسری نہ معلوم عورت واپس لوٹ آئی اورکہاعملہ کھانا کھا رہا ہے ریسٹ ٹائم ہے آپ بیٹھی رہیں ہم لوٹ آتی ہیں ۔بوڑھی بچاری مطمئن رہی مگر وہ عورتیں واپس نہ آئیں، گھر آکر گانٹھ کھولی توشاپر سے ٹوٹی چوڑیوں کے ٹکڑے برآمد ہوۓتو بوڑھی عورت بے ہوش ہوگئی ۔

    دوسری جانب لیڈی پولیس کی سینٹر پر ڈیوٹی پر موجود ہونے کہ با وجود نوسر باز عورتیں واردات کرنے میں کامیاب ہوگئیں جوکہ ایک سوالیہ نشان ہے،امداد ولد نصیر قوم جروار کا کہنا تھا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے سکول میں لگے cctvکیمرے چیک کر کے نوسر باز عورتوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ کوئی غریب لٹنے سے بچ جاۓ۔

  • ڈیرہ غازی خان:خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری

    ڈیرہ غازی خان:خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری

    ڈیرہ غازی خان .باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری،فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان،مظفرگڑھ،راجن پور میں ملک کولیکشن سنٹر،کریانہ سٹورز،ہوٹلز کی انسپکشن،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد،13 کلو ایکسپائرڈ اشیاء تلف

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھنٹہ گھر ڈی جی خان میں ملک شاپ کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 15 ہزار جبکہ کوٹ چٹھہ میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء رکھنے پر 12 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    اسی طرح ریلوے پھاٹک کے قریب مظفرگڑھ میں ہوٹل کو واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے،حشرات زدہ فریزر میں کھانے پینے کی اشیاء رکھنے پر 14 ہزار اور کوٹ ادو روڈ پر واقع کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ کیک رسک،پاپڑ فروخت کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    اس کے علاوہ فاضل پور،مہرے والا،نوشہرہ روڈ عمر فیلنگ اسٹیشن راجن پور میں 5 ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی پائے جانے،خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 1 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔

    مزید ڈاکٹر یامین والی گلی جام پور راجن پور میں کریانہ سٹور کو ممنوعہ چائنہ سالٹ بیچنے پر 30 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

  • وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پر ڈیرہ ڈویژن میں مستحقین کا پی ایس ای آر کے تحت ایگزٹ ڈیٹا اکٹھا کرنیکا عمل جاری ہے،کمشنر

    وزیراعلی مریم نواز شریف کے حکم پر ڈیرہ ڈویژن میں مستحقین کا پی ایس ای آر کے تحت ایگزٹ ڈیٹا اکٹھا کرنیکا عمل جاری ہے،کمشنر

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔صوبہ بھر کے مستحقین کا پی ایس ای آر کے تحت ایگزٹ ڈیٹا اکٹھا کرنیکا عمل جاری ہے۔رجسٹرڈ افراد حکومت پنجاب کے ہمت کارڈ،کسان کارڈ،لیپ ٹاپ،سکالرشپ پروگرام ،ٹریکٹر سکیم،مویشی کارڈ،اپنی چھت اپنا گھر سے مستفید ہوسکیں گے۔

    کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیرصدارت پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری بارے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی سمیت ڈویژن بھر کے ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔

    کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی رجسٹری پروگرام کیلئے ایگزٹ ڈیٹا کا حصول ترجیح ہے،مستحقین ڈویژن بھر میں قائم مراکز اور آن لائن بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں،ڈی جی خان ڈویژن کو مختلف بیجزمیں تقسیم کرکے سٹاف کی ٹریننگ کا عمل بھی جاری ہے،کمشنر ڈی جی خان نے کہا ڈویژن کےڈپٹی کمشنرز پی ایس ای آر اور ستھرا پنجاب پروگرام کے عمل کی باقاعدہ نگرانی کریں،رجسٹرڈ افراد کا ڈیٹا روزانہ براہ راست شیئر بھی کیاجائے،

    معتبر اور قابل اعتماد ڈیٹا کیلئے متعین سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،شفاف انداز میں حقیقی ڈیٹا کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

  • ڈیرہ غازیخان:بلڈنگ مٹیریل کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی کام رک گئے،دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر

    ڈیرہ غازیخان:بلڈنگ مٹیریل کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی کام رک گئے،دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر)بلڈنگ مٹیریل کی قیمت بڑھنے سے تعمیراتی کام رک گئے،دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہوچکا ہے ،سیمنٹ،بجری،ریت،اینٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب آدمی کے لئے چھت بنانا مزید مشکل ہو گیا جبکہ بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے سینکڑوں مزدور بھی بیروزگار ہو گئے۔

    حکومت کی جانب سے بلڈنگ میٹریل کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں،تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عام آدمی کا گھر بنانے کا خواب ،خواب ہو کر رہ گیا ہے۔

    مہنگائی کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و سماجی ورکر فاورق بلوچ،رانا انتظار،محبوب کھوسہ،اسد کھوسہ،مومن لغاری،سمیع اللہ لغاری،اعظم خان،اور رفیق خان نے کہا کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے سیمنٹ کی بوری 1700روپے،سریا 270روپے فی کلو،اینٹ فی ہزار 17000روپے،بجری 130فی فٹ ریت کا ٹرالا 25 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    میٹریل کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر لوگوں نے اپنے تعمیراتی کام رکوا دئیے ہیں جس سے مزدور طبقہ بے روزگار ہو گیا ہے۔حکومت وقت کو چاہیے کہ مصنوعی مہنگائی ختم کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ مزدوروں کی چولہے بھی جلتے رہیں اوروہ فاقہ کشی سے بچ سکیں.

  • ڈیرہ غازیخان: آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کامیاب

    ڈیرہ غازیخان: آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کامیاب

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر) آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے ضلعی انتظامیہ سے مذکرات کامیاب ،کسی سیکرٹری یا اہلکار کی عزت نفس مجروح نہیں کی جائےگی، سوشل اکنامک سروے پر سیکرٹریز آج سے کام شروع کریں گے، ہٹرتال ختم ،آج سے تمام دفاتر معمول کے مطابق امور سرانجام دیں گے،محرم الحرام کا معاوضہ دیا جائے گاتمام غیر متعلقہ ڈیوٹیاں ختم ،عیدالضحی کا اعزازیہ بھی ادا کیا جائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق آل پنجاب سیکرٹریزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری احتجاجی مظاہرہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کردیا گیا مذاکرات میں اسسٹنٹ کمشنر سید غلام علی مصطفی ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد زمان وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک ذوالقر نین ،ڈویژنل صدرعلی رضا مہناس شامل تھے،

    صدر پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی ،کوئی بھی آفس سیکرٹریز سے بات نہیں کرے گا بلکہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کرے گاصدر سردار عبدالعزیز چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں سیکرٹریز بڑی محنت سے کام کیا آفیسران کا رویہ قابل مذمت تھا

    اس موقع پر ،شاہد مجید لودھی ،عارف نذیر ،الطاف احمد بھٹہ ،ایاز احمد،سلیمان فرید،قیصر حمید،مظفر قربان ،ملک فلک شیر ،فیصل اکبر،ممتاز قریشی ،عبدالرحما ن گجر ،چوہدری ارشاد ،ملک فکر اللہ ،نصراللہ بھٹہ ،امداد حُسین نے خطاب کیا.

  • ڈیرہ غازیخان:مشکل حالات میں ملکر پاکستان کی تعمیرو ترقی کےلیےکردار ادا کرناہوگا ،حنیف پتافی

    ڈیرہ غازیخان:مشکل حالات میں ملکر پاکستان کی تعمیرو ترقی کےلیےکردار ادا کرناہوگا ،حنیف پتافی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر) مشکل حالات میں ملکر پاکستان کی تعمیرو ترقی کےلیےکردار ادا کرناہوگا صحافیوں کے حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیحی ہے سٹی ایم پی اے ،ادارےمضبوط پاکستان محفوظ قلم کامثبت استعمال پڑھےلکھےصحافی کی پہچان ہے نویدنقوی

    تفصیلات کے مطابق صحافیوں کےایک وفدنے سٹی ایم پی اے حنیف خان پتافی کو حج کے ادائیگی پر مبارک باد دی اس موقع پر سٹی ایم پی اے حنیف خان پتافی نے کہا کہ صحافیوں کے بنیادی حقوق ان کے مسائل کے حل کےلیے ہمیشہ سے کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے اور بہت جلد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات میں صحافتی کالونی دیگر مسائل پر سنجیدگی سے گفتگو کریں گے کیونکہ صحافی معاشرہ کی آنکھ اورکان ہیں ان کی رپورٹنگ کی وجہ سے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے

    ہم اپنے بھائیوں کو کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گے آئیے آج اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیں اس موقع پر سینئرصحافی اورہردل عزیز شخصیت سیدنوید نقوی نے کہا کہ اچھی اور مثبت رپورٹنگ ہمارا نصب العین ہے ادارےمضبوط ہوں گے پاکستان اور عوام محفوظ ہوگی

    حکومت پنجاب اچھے لکھاری اور تعلیم یافتہ صحافیوں کی حوصلا افزائی کرے اور ان کے اوپر ہونے والے ناجائز مقدمات ختم کرے اور ان کے حقوق کے تحفظ کےلیے کردار ادا کرے اس موقع پر ملک جمیل ماڑھا ،ملک ربنواز آرائیں ،زوہیب کمبوہ، فیاض کھوسہ ،فضل حسین سولنگی ،میر اعجاز رند ،میر خالد فرید رند، قاسم خان چانڈیہ رائے نواز ،بشیر بلوچ، آصف بلوچ ،کاشف بلوچ، نصراللہ گورمانی، سجاد سومرو ،اکبر خان چانڈیہ ،حشمت کوریجہ
    سمیع اللہ، ملک نذر حسین، اختر لسکانی ،فرحت عباس ،فیض احمد چنگوانی، سید غلام عباس شاہ، سیف اللہ احمدانی ودیگرصحافیوں نے شرکت کی

  • ڈیرہ غازی خان: سینئرصحافی کی بیٹی کی وفات،ایصال ثواب کیلئے آج قرآن خوانی کی گئی

    ڈیرہ غازی خان: سینئرصحافی کی بیٹی کی وفات،ایصال ثواب کیلئے آج قرآن خوانی کی گئی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر کی رپورٹ) سینئرصحافی کی بیٹی کی وفات،ایصال ثواب کیلئے آج قرآن خوانی کی گئی

    ڈیرہ غازی خان کے سینئر صحافی سعید احمد شاہ کی بیٹی جو کہ گزشتہ روز وفات پاگئی تھی،جس کی آج 19 اپریل بروز جمعہ صبح 8 بجے قرآن خوانی قادریہ دربار میں ادا کر دی گئی ہے۔

    قرآن خوانی میں شہر بھر کے معززین، رشتےدار رفقاء، علماء اور تمام صحافی برادری نے شرکت کی ،سینئرصحافیوں کے علاوہ PJA جنوبی پنجاب صدر شیخ رمضان ندیم، رانا محمد سجاد، سیدریاض جاذب، جواد بھٹی، عامر قادری، دانش شیروانی، مصطفیٰ کنگ، اور دیگر نےبھی شرکت کی۔

  • ڈیرہ غازیخان: ٹیچنگ ہسپتال میں یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی

    ڈیرہ غازیخان: ٹیچنگ ہسپتال میں یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر)علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ، یوم عاشورہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد عزاداروں کو طبی امداد دی گئی 400 سے زائد زخمی عزاداروں کو ٹانکے لگائے گئے گئے، 50سے زائد زخمیوں کو ٹراما سنٹر سشفٹ کیا گیا،

    پرنسپل غازیخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف قریشی نے زخمی عزاداروں کے لئے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا

    یہ بات ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر عبدالرحمن عامر قیصرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ مرکزی جلوس کے ساتھ ساتھ ہماری ایمبولینسز موجود تھیں اور مختلف امام بارگاہوں کے باہر میڈیکل کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر زخمی عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی گئی

    زیادہ زخمی ہونے والے عزاداروں کو ٹراماسنٹر میں شفٹ کیا گیا

  • صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور  پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہداہت پر صوبائی انتظامیہ یوم عاشورہ پر متحرک ہے،صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے یوم عاشور پر ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا،

    محرم الحرام کے انتظامات کو موقع پر جاکر مانیٹر کیا،سردار شیرعلی گورچانی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا وزٹ کرتے ہوئے
    ویڈیو سکریز پر محرم الحرام کے روٹس،جلوسوں،انتظامات کا جاٸزہ بھی لیا۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او سید علی نے انہیں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے بہترین لائیو کوریج پر ڈپٹی کمشنر اور سٹاف کو شاباش دی۔
    صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے ڈیرہ غازیخان شہر کے مختلف بلاکس39،یاعلی مدد ٹینکی،حیدریہ اور رضویہ امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

    امام بارگاہوں کے متولیوں،منتظمین،ممبران امن کمیٹی اور لائسنس داران سے ملاقاتیں کیں اور محرم الحرام کےجلوسوں،روٹس،سہولیات کی فراہمی بارے معلومات بھی لیں۔اس موقع پر متولیوں،منتظمین،جلوس شرکاء اور لائسنس داران نے بہترین انتظامات اور معاونت پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

    صوبائی وزیر سردار شیر علی گورچانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عاشورہ پر پنجاب بھر میں سکیورٹی کے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں،ڈیرہ غازیخان ضلع و ڈویژن میں عاشورہ پر فول پروف انتظامات پر انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،یوم عاشور پر ڈویژن بھر میں صورتحال قابل کنٹرول ہیں،

    سرادر شیر علی گورچانی نے کہا کہ عاشورہ پر ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کیلئے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈر کے ممنون ہیں،امام بارگاہوں کے متولیوں،لائسنس داران اور منتظمین کے انتظامیہ سے تعاون کو سراہتے ہیں،

    سردار شیر علی گورچانی نے کہا کہ عاشورہ پر امن کی فضا کو خراب کرنے والے عناصر سے سختی سےنمٹا جائے گا،کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے پوری طرح الرٹ ہیں۔