Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازیخان :ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ،پولیس کاایک جوان شہید،کئی ڈاکو جہنم واصل

    ڈیرہ غازیخان :ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ،پولیس کاایک جوان شہید،کئی ڈاکو جہنم واصل

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ ،پولیس کاایک جوان شہید،کئی ڈاکو جہنم واصل
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ مبارک میں پولیس کا مریڑی/ لادی گینگ کے ڈاکوؤں سے مقابلہ،دوران مقابلہ ایلیٹ فورس کا جوان محمد شہریار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید،

    ڈی پی او ڈی جی خان احمد محی الدین کی قیادت میں پولیس نے تعاقب کے بعد فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 04 گھنٹے تک جاری مقابلے میں سرغنہ عرفان مریڑی اور کاشف رند ساتھیوں سمیت ہلاک۔

    ذرائع کے مطابق پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں میں عرفانی مریڑی، کاشی رند، ظفری ممدانی ،سجی برگا
    سمیت نا معلوم کارندے شامل ہیں

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار شہریار کو خراج عقیدت۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان اور ڈی پی او احمد محی الدین ہسپتال میں شہید کے ورثا سے ملے۔

    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا کہنا ہے کہ شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تمام ضروریات کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ایلیٹ فورس کے اہلکار شہریار نے فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا


    آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان کا مزید کہناتھا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر فرزند کی لازوال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی

  • ڈیرہ غازیخان میں میٹ ایکسپورٹ زون بنایا جائے گا.محمود اعجاز

    ڈیرہ غازیخان میں میٹ ایکسپورٹ زون بنایا جائے گا.محمود اعجاز

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان یوسفزئی)حکومت کی ہدایت کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں میٹ ایکسپورٹ زون بنایا جائے گاجس سے چھوٹے جانوروں کا گوشت دیگر ممالک کو بھیجا جائے گا اور اس سے یہاں کے لوگوں کی آمدنی میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا .

    یہ بات ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان محمود اعجاز نے یہاں چارج سنبھالنے کے بعد افسروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی . انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے حکومت نے ہر قسم کے جانوروں کی افزائش اور ان کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے ہیں .

    ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ جانور پال حضرات کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان کے جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی تمام سروسز ان کی دہلیز پر پہنچائی جائیں گی .

    انہوں نے بتایا کہ جانورو ں کی ادویات اور حفاظتی ٹیکہ جات وافر مقدار میں موجود ہیں اور ڈویژن بھر میں 24موبائل ڈسپنسریاں جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں مصروف ہیں .

    انہوں نے کہاکہ یہاں پر جانوروں میں کسی قسم کی وبائی امراض کا کوئی خطرہ نہیں اور اس بات کو یقینی بنایاگیا ہے کہ جانوروں کی افزائش نسل بہتر طریقے سے ہو .

    انہوں نے محکمہ کے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں جا کر اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے سرانجام دیں اور آئندہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو انعامات بھی دیئے جائیں گے.

    ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے مزیدکہاکہ غیر حاضر ، کام چور اور نااہل ملازمین کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی .

    انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں جانوروں کی بیماریوں کی تشخیص کیلئے چار جدید لیبارٹریاں کام کررہی ہیں . اس کے علاوہ جانور پال حضرات کیلئے 16سہولت مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں.

    انہوں نے بتایاکہ ڈویژن کے 316 ویٹرنری ہسپتالوں اور موبائل ڈسپنسریوں کے ذریعے لاکھوں چھوٹے بڑے جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گئے ہیں .

  • ڈیرہ غازیخان :آرپی او  آفس میں عام انتخابات کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد

    ڈیرہ غازیخان :آرپی او آفس میں عام انتخابات کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی نیوز رپورٹر (شاہد خان )آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں عام انتخابات کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد، جملہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کی شرکت ۔ عام انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی اقدمات اور تمام ترانتظامات و تیاریوں کا جائزہ۔

    4072 پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی پر 12391 مرد اور 3591 خواتین اہلکاران سمیت کل 15982 افسران و اہلکاران تعینات،2307 سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔ فورس کی ٹرانسپورٹیشن ،انتخابی مٹیریل کی بروقت و بحفاظت ترسیل اور انتخابی عمل کے بعد متعلقہ آر او آفس میں پہنچانے کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل مکمل۔

    ریجن بھر میں پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروے کارلانے کے احکامات جاری۔

    آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی زیر صدارت ریجنل پولیس آفس میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں جملہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس کے دوران ڈی جی خان ریجن کے تمام اضلاع میں عام انتخابات کے حوالے سے پولنگ اسٹیشن کی سکیورٹی کے حوالے سے کیئے گئے اقدامات ،حساس پولنگ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ، الیکشن مٹیریل کی پولنگ اسٹیشن پر بحفاظت و بروقت ترسیل، فورس کی ٹرانسپورٹیشن سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لے کر سکیورٹی اقدامات اور تمام ترانتظامات و تیاریوں کو مکمل طور پر حتمی شکل دے دی گئی ۔

    ڈی جی خان ڈویژن میں 4072پولنگ سٹیشن تجویز کئے گئے جن میں سے 539 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس اور854حساس پولنگ سٹیشنز قرار دیا گیا ہے ۔پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی پر 12391 مرد اور 3591 خواتین اہلکاران سمیت کل 15982 افسران و اہلکاران تعینات کیئے گئے ہیں۔

    پرامن انتخابات کو یقین بنانے کے لیے پنجاب پولیس کے ہمراہ پاک آرمی،رینجرز سمیت دیگر قانون نافد کرنےوالے ادارے فرائض سرانجام دیں گے ۔

    پولنگ اسٹیشنز کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے2307 سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کردیئے گئے ہیں۔

    اجلاس کے دوران آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا کہنا تھا کہ جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے تمام اضلاع میں فول پروف سکیورٹی، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی ڈیوٹی کی تعیناتی، فورس کی ٹرانسپورٹیشن، انتخابی مٹیریل کی بروقت و بحفاظت ترسیل اور انتخابی عمل کے بعد متعلقہ آر او آفس میں پہنچانے کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل عمل میں لائی گئی ہے ۔

    انتہائی حساس پولنگ سٹیشن کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مکمل نگرانی اور ریکارڈ نگ کی جائے گی ۔

    انتخابات کےعمل کےدوران الیکشن کمشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جائےگااور انتخابی عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    ووٹرز کے لیے پرامن ماحول میں حق رائے دہی کا استعمال اور بیلٹ پیپر زکی سکیورٹی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا ۔آر پی او کا مزید کہنا تھاکہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہمارا فرض ہے ۔

    ضلعی سربراہان فیلڈ میں موجو د رہ کر تمام پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کاجائزہ لے کر سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنائیں اوراحساس علاقہ جات میں فلیگ مارچ کا انعقاد کریں ۔

  • ڈیرہ غازیخان :شفاف انتخابات کا انعقاد ہمارا فرض ہے.محمدکامران خان

    ڈیرہ غازیخان :شفاف انتخابات کا انعقاد ہمارا فرض ہے.محمدکامران خان

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر) ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی . اجلاس میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ،آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان اور دیگر افسران موجود تھے۔

    اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی اقدامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و نگرانی، الیکشن مٹیریل کی پولنگ اسٹیشن پر بحفاظت و بروقت ترسیل، فورس کی ٹرانسپورٹیشن سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور حساس مقامات اور غیر ملکی شہریوں اوربین الصوبائی چیک پوسٹوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیاگیا .

    ایڈیشنل آئی جی نے ہدایت کی کہ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے . اجلاس میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ا ر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے ڈیرہ غازی خان ریجن کی جغرافیائی صورت حال،انتخابات کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات،کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں، غیرملکی شہریوں اوربین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی .

    ایڈیشنل آئی جی نے کہاکہ شفاف انتخابات کا انعقاد ہمارا فرض ہے۔ انتخابات کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ،ووٹرز کے لیے پرامن ماحول میں حق رائے دہی کا استعمال، بیلٹ پیپر زکی سکیورٹی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔

    اجلاس کے دوران حساس مقامات کی سکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی محمد کامران خان نے ہدایت کی کہ حساس مقامات اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر اضافی نفری تعینات کرکے سکیورٹی پر تعینات افسران واہلکاران کو ہمہ وقت الرٹ رکھا جائے .

  • ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی ( شاہد خان )8 فروری الیکشن 2024 پر امن و امان کی صورت حال قائم کرنے اور عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

    ڈی پی او احمد محی الدین کی قیادت میں فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائن ڈیرہ غازیخا ن سے ہوا۔ درجنوں پولیس کی گاڑیوں، پاک فوج، رینجرز اور دیگر محکمہ کے ہمراہ فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہو کر بمبے چوک، ہسپتال چوک، چوک چورہٹہ، ۔مصطفے چوک، سمینہ چوک، پل ڈاٹ عیسن ، کالج چوک سے واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا۔

    اسی طرح الگ سے تونسہ شریف اور کوٹ چھٹہ میں بھی الگ الگ فلیگ مارچ کیا گیا۔

    فلیگ مارچ کا مقصد دستیاب وسائل کی ریہرسل کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو الیکشن پر امن و امان اور تحفظ کا احساس دلانا ہے۔جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کو باور کرانا تھا کہ ڈسڑکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے

  • ڈیرہ غازی خان:ووٹر کودھمکاکرووٹ حاصل کرنادہشت گردی ہے۔مولانا جمال ناصر

    ڈیرہ غازی خان:ووٹر کودھمکاکرووٹ حاصل کرنادہشت گردی ہے۔مولانا جمال ناصر

    ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)ووٹر کودھمکاکرووٹ حاصل کرنادہشت گردی ہے، قوم ووٹ کی پرچی سے صالح باصلاحیت قیادت منتخب کرے تیر شیر ترازو کے بغیر گزارہ ہوسکتا ہےمگر کتاب کے بغیر انسانیت کا تصور درندگی بن جاتا ہے

    جمعیت علماء اسلام پنجاب کے نائب صدر مولانا قاری جمال عبدالناصر ملک فیض محمد ایڈووکیٹ مولانا محمد صدیق مولانا فہد عزیز بلوچ نے پریس ریلیزمیں کہا کہ جمعیت علماءاسلام کی قیادت پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے

    مولانا مفتی محمود 73 کے آئین کے بانی ہیں آئین پاکستان میں قرآن وسنت سپریم لاءہیں 50 سال ہوچکے ہیں آج تک نااہل حکمران آئین کے مطابق قانون سازی کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں آزمائے ہوئے حکمرانوں کو ووٹ کی پرچی دینا ملک وملت سے غداری ہے

    ایٹمی پاکستان کو خوشحال ریاست بنانے کیلئے محب وطن پارٹی کو ووٹ دیناہوگا وہ صرف اور صرف آپکے ووٹ کےصحیح حقدارمولانا فضل الرحمن کی قیادت میں علماء کرام ہیں ووٹ کا غلط استعمال لمحوں کی غلطی صدیوں کے پچھتاوے کے برابرہے

    پاکستان میں تمام جماعتیں مالی کرپشن میں ملوث ثابت ہوچکی ہیں دشمن حکمرانوں نے اعتراف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور پاکستان بھر کے تمام علمائے کرام کرپشن سے پاک ہیں

    مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی کے فتوے کیمطابق قوم 8 فروری کو کتاب کے نشان پر مہر لگا کرمحب وطن اور غلامان مصطفی صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم ہونے کاثبوت دے

    آخر میں مقتدر قوتوں سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام پسند محب وطن پاکستانی قیادت کا راستہ اگر دھونس دھاندلی سےروکا گیا تویہ ملک وقوم سے غداری کے مترادف ہوگا

  • ڈی جی خان :جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر فرد اہم اور اس کا ووٹ بہت قیمتی ہے-شہلا الیاس

    ڈی جی خان :جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر فرد اہم اور اس کا ووٹ بہت قیمتی ہے-شہلا الیاس

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان )جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر فرد اہم اور اس کا ووٹ بہت قیمتی ہے-شہلا الیاس
    اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اورجمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہر فرد اہم اور اس کا ووٹ بہت قیمتی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر فرد انتخابی عمل میں حصہ لے کر اپنا بھر پو رکردارادا کرے.

    ان خیالات کااظہار ماسٹر ٹرینر شہلا الیاس نے عام انتخابات کے حوالے سے آگاہی بیان میں کیا. انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے شفاف انتخابی عمل بارے بھر پوراقدامات کیے گئے ہیں.

    ماسٹر ٹرینر شہلا الیاس نے کہا کہ 8فروری کو ووٹ ڈالنے سے پہلے ہر فرد اپنی پرچی خود بناسکتا ہے. اس سلسلے میں اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کریں اور موصول ہونے والے جواب کو پرچی پر لکھ کر اپنے پاس محفوظ کر لیں

    اس طرح الیکشن والے دن ووٹ ڈالنے کیلئے پرچی بنوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، وقت کی بچت ہو گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ بآسانی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے

  • ڈی جی خان :پرامن ماحول میں منصفانہ و آزادانہ انتخابات، وزیر اعلی پنجاب کی ڈویژنل میٹنگز

    ڈی جی خان :پرامن ماحول میں منصفانہ و آزادانہ انتخابات، وزیر اعلی پنجاب کی ڈویژنل میٹنگز

    ڈی جی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)پرامن ماحول میں منصفانہ و آزادانہ انتخابات، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈویژنل میٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا ،وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت کمشنر آفس ڈی جی خان میں اہم اجلاس

    اجلاس میں ڈی جی خان میں عام انتخابات کے انتظامات و سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا،صوبائی الیکشن کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ،وزیر اعلی محسن نقوی کی عام انتخابات پر پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کو پر امن ماحول میں حق رائے دہی کا حق دیں گے۔انتخابی میٹیریل کی بحفاظت ترسیل کے لیے فول پروف پلان طلب بھی کرلیا

    انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو فول پروف ایس او پیز کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے۔

    چیف سیکرٹری۔ انسپکٹر جنرل پولیس۔ ڈیرہ غازی خان کے کمشنر۔ آر پی او۔ ڈپٹی کمشنر۔ ڈی پی او۔ متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت

  • ڈی جی خان:وزیراعلی محسن نقوی کی  آمد،کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سمیت6ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

    ڈی جی خان:وزیراعلی محسن نقوی کی آمد،کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سمیت6ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیراعلی محسن نقوی کی آمد،کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سمیت6ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح،ای رجسٹریشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا، ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ،ایمرجنسی اور دیگروارڈز کا معائنہ،علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات، مزاج پرسی کی،وزیراعلی محسن نقوی نے شکریہ گیلانیہ چوک این 55 تا سمینہ سادات روڈ،علی پور جتوئی 13.30 کلومیٹر روڈ،کوٹلہ نصیر چوک تا حافظ آباد کوٹ مٹھن روڈ کا افتتاح کیا، اپ گریڈڈ تھانہ صدر اور ڈی پی او آفس میں قائم پولیس تحفظ مرکز و میثاق سنٹر کا افتتاح،وزیر اعلی محسن نقوی نے ماڈل ای رجسٹریشن سنٹر کا سنگ بنیادرکھا،وزیراعلی محسن نقوی نے تھانہ صدر کا دورہ، جرائم پیشہ عناصر کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات،شاباش دی ،تحفظ مرکز و میثاق سنٹرکے افتتاح کے بعد وزیراعلی محسن نقوی کی تحفظ مرکز میں تعینات ٹرانس جنیڈر عملے سے ملاقات، شہریوں کے کیسز کے بارے پوچھا ،الیکشن کے حوالے سے جہاں انفرادی واقعات ہورہے ہیں وہاں ایکشن لیا جارہا ہے، ہیلتھ ڈیلی ویجرز کو تنخواہوں کی ادائیگی بلاتعطل ہو گی،میڈیا سے گفتگو
    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے اور6ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیااور ای رجسٹریشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی،اپ گریڈڈ تھانہ صدر،پولیس تحفظ مرکز ومیثاق سنٹر اور شہر کی3رابطہ سڑکوں کا افتتاح کیا۔

    وزیراعلی محسن نقوی نے اپنی آمد کے فورا بعد ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔وزیر اعلی نے انسٹیٹیوٹ کا دورہ کرکے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات کرکے مزاج پرسی کی۔

    وزیر اعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تمام شعبے اور وارڈز فنکشنل ہو چکے ہیں اورانجیو گرافی،ایمرجنسی،او پی ڈی،ای سی لیب ٹیسٹ سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گزشتہ دنوں اوپن ہارٹ سرجری کے دو کامیاب آپریشن کیے گئے۔ کارڈیالوجی ہسپتال 133 بیڈز پر مشتمل ہے۔ ہسپتال میں انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کا عمل بھی جاری ہے۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پراجیکٹ کا کام سست روی کا شکار تھا۔ وزیر اعلی کی خصوصی دلچسپی اور سو فیصد فنڈز کے اجراء سے منصوبہ مکمل ہوا۔

    وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈی جی خان میں 3 بڑی سٹرکوں کا افتتاح کیا۔وزیر اعلی نے شکریہ گیلانیہ چوک این 55 تا سمینہ سادات روڈ کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح کیا،8.80 کلومیٹر سڑک کی بحالی و بہتری کے منصوبہ پر 3 کروڑ 98 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔

    وزیر اعلی محسن نقوی نے علی پور جتوئی 13.30 کلومیٹر روڈ کی بحالی کے منصوبہ کا افتتاح کیا۔علی پور جتوئی روڈ کی بہتری پر 36 کروڑ 63 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

    وزیر اعلی نے کوٹلہ نصیر چوک تا حافظ آباد کوٹ مٹھن روڈ کا افتتاح کیا۔6.96 کلومیٹر کارپٹ روڈ کی بحالی و بہتری پر 13 کروڑ 64 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ماڈل ای رجسٹریشن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔

    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا ڈی جی خان میں اپ گریڈڈ تھانہ صدر اور ڈی پی او آفس میں قائم پولیس تحفظ مرکز و میثاق سنٹر کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلی محسن نقوی کا تھانہ صدر کا دورہ کیا اورفراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے لادی گینگ اور جرائم پیشہ عناصر کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہا اور شاباش دی۔

    وزیر اعلی پنجاب نے تحفظ مرکز و میثاق سنٹر کے مختلف شعبے دیکھے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے تحفظ مرکز میں تعینات ٹرانس جنیڈر عملے ملاقات کی اور شہریوں کے کیسز کے بارے پوچھا۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحفظ مرکز میں شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت مفت سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

    وزیراعلی محسن نقوی کی ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ڈیرہ غازی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مکمل ہو گیا ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کا امتحان ہے کہ ڈیرہ غازی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے معیار کو برقرار رکھیں۔ ڈیرہ غازی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غریب لوگوں کا بہترین علاج ہو گا۔

    وزیراعلی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی مین روڈٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی اور سالوں سے اس کا کام سست روی کا شکار تھا۔سڑکیں مکمل ہونے سے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں سفر کرنا آسان ہو گا۔ڈیرہ غازی خان کے مختلف پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے محکمہ تعمیرات ومواصلات نے بہت محنت کی ہے۔مجھے بتایا گیا کہ ڈی جی خان میں ایک سڑک 30سال سے زیر التوا تھی،انشاء اللہ جلد وہ بھی مکمل کر لی جائے گی۔

    وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ گوجرانوالہ ایکسپریس وے اور ایس ایل تھری جلدمکمل ہوجائیں گے۔الیکشن کے حوالے سے جہاں جہاں انفرادی واقعات ہورہے ہیں وہاں وہاں ایکشن لیا جارہا ہے۔

    ڈی جی خان میں فیڈرل کے زیر اہتمام سڑک کی بھی ہم نے روڈ کارپیٹنگ کی ہے۔وزیراعلی نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ٹریفک سگنل بھی نصب کئے جائیں گے۔

    محکمہ صحت کے ڈیلی ویجرز کو تنخواہوں کی ادائیگی بلاتعطل ہو گی۔چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر ڈیرہ غازی خان، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • ڈی جی خان :الیکشن کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئےپولیس افسران و ملازمین کی ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا

    ڈی جی خان :الیکشن کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئےپولیس افسران و ملازمین کی ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر جواداکبر) سے پولیس افسران و ملازمین کی الیکشن 8 فروری 2024 کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ٹریننگ حاصل کرنے والے پولیس افسران ضلع کے دیگر ملازمین و افسران کو الیکشن کے حوالے سے ٹریننگز دے رہے ہیں۔ٹریننگ دینے والے پولیس افسران نے پہلے صوبائی ہیڈ کوارٹرز سے تربیت لی تھی۔

    ٹریننگ کا مقصد الیکشن کے سامان کی ترسیل اور پولنگ ڈے پر حفاظت کو یقینی بنانا ہے،8 فروری پولنگ ڈے کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے حوالے سے تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

    کوئیک ریسپانس اور ڈے گشت کیلئے بھی تیاری کی جا رہی ہے۔ ٹریننگ کا مقصد الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق الیکشن کو پرامن اور شفافیت کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔