Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازیخان:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان:ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکا اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقد ہوا

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔کوالٹی کنٹرول بورڈ میں42کیسز کی سماعت کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرادریس لغاری،محمد آصف عباس اور محمد شاکر موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق میڈیسن کی سیل و پرچیز کو یقینی بنایا جائے،
    انسانی جانوں سےکھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ڈرگ انسپکٹرزبےضابطگیوں میں ملوث پائے گئے تو سخت ایکشن لونگا،

    مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ ادویات کا رجسٹری ریکارڈ،ایکسپائری ڈیٹس کو موقع پر چیک کیا جائے،میڈیکل سٹورز کی انسپکشن کے عمل کو شفاف ترین بنایا جائے۔

    اجلاس میں11کیسز کے دوبارہ وزٹ،31عدالت بھجوانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

  • ڈیرہ غازیخان : قتل کااشتہاری مجرم  انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار

    ڈیرہ غازیخان : قتل کااشتہاری مجرم انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی رپورٹ) شہری کے قتل میں ملوث بیرون ملک فرار ہونے والا مجرم اشتہاری انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار

    تفصیلات کے مطابق محمد اختر نے ناجائز تعلقات کے شبہ پر محمد جاوید کو سال2022 میں کلاشنکوف سے فائر کر کے قتل کردیا تھا جس کے خلاف تھانہ کوٹ مبارک میں مقدمہ نمبر 103/22 درج ہوا اورملزم بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

    جس پر ڈی پی او ڈیرہ غایخان احمد محی الدین کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر لیگل آصف اقبال رانا، ایس ایچ او کوٹمبارک ارشد علی معہ ٹیم نے مجرم اشتہاری محمد اختر کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرا کر فرار ہونے والے مجرم اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتارکرا لیا ۔

    ڈی پی او احمد محی الدین نے کہا کہ ہمارا مقصد مظلوم کی داد رسی ہے اس کے علاوہ ضلع بھر میں قتل و ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث چوروں راہزنوں اور ڈاکووں کے منظم گینگز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے

    جن کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گٸ ہیں اورضلع بھر میں جرائم کی سرکوبی کے لئے ڈسڑکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان بھر پور کردار ادا کر رہی۔

  • ڈیرہ غازی خان :ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کیخلاف فنکاروں کا احتجاج

    ڈیرہ غازی خان :ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل کیخلاف فنکاروں کا احتجاج

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ کا اضافی چارج سنبھالنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اللّٰہ طفیل کے خلاف ڈیرہ غازی خان کے فنکاروں کا احتجاج ۔

    تفصیل کے مطابق 2مارچ کوڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیرہ غازی خاں کی چار اور مظفر گڑھ کی ایک ٹوٹل 5 ٹیموں نے حصہ لیا فرسٹ پوزیشن پر آنے والی ٹیم جس کے ہدایت کار عرفان بزدار تھے کو نعیم اللّٰہ طفیل کے اسرار اورسیلم قیصر ڈائریکٹر ساہیوال کی خاص و خاص شفارش اور نعیم اللہ طفیل کی ذاتی ضد کی وجہ سے تیسری پوزیشن پر رکھا گیا ۔

    جبکہ مظفر گڑھ کی ٹیم نے آرٹس کونسل کے ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اگر شفارشی بنیادوں پر ہر سال مظفرگڑھ صائم پروڈکشن کو ہی فرسٹ پوزیشن سے نوازا جاتا رہا تو مستقبل میں کوئی نوجوان یا ٹیم حصہ نہیں لے گی

    2 مارچ کے ہونے والے پہلا پنجاب تھیٹر مقابلہ میں اگر صاف شفاف انکوائری نہ کی گئی اور جب تک انکو پہلی پوزیشن واپس نہیں کی جاتی تو تب تک مقامی فنکار سراپا احتجاج رہیں گے

    مقامی فنکاروں کا مطالبہ ہے کہ کمشنر ڈیرہ غازیخان نوٹس لیتے ہوئے رزلٹ میں شفارش اور ردوبدل کرنے والوں اور نعیم اللّٰہ طفیل کا فی الفور تبادلہ کیا جائے اور مستقل طور پے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل تعینات کیا جائے.

  • ڈیرہ غازی خان:شہباز بہاولپوری کو جنوبی پنجاب ثقافت اجاگر کرنے پہ سرکاری ایوارڈ سے نوازا جائے،  ہانیہ خان

    ڈیرہ غازی خان:شہباز بہاولپوری کو جنوبی پنجاب ثقافت اجاگر کرنے پہ سرکاری ایوارڈ سے نوازا جائے، ہانیہ خان

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹر جواداکبر ) شہباز بہاولپوری کو جنوبی پنجاب ثقافت اجاگر کرنے پہ سرکاری ایوارڈ سے نوازا جائے ، ہانیہ خاں

    چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ملک بھر سے آئے سیاحوں نے شہباز بہاولپوری کی ثقافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے محفوظ ماحول میں سیاح فیملیز کو چولستان سمیت جنوبی پنجاب کی ثقافت سے متعارف کروایا انہوں نے فخر چولستان ہونے کا حق ادا کر دیا

    شہباز بہاولپوری کی ثقافتی خدمات پر ان کو سرکاری ایوارڈ دیا جائے جو ان کا حق بھی ہے، گزشتہ بیس سالہ کلچرل پرموٹ کرنا ان کی مفکرانہ سوچ کی عکاسی ہے

    سیاح نعمان ظفر پسروری، ایوب خاں، مرزا نادر ،معیز خاں، بشیر خاں اور ملک انشاءاللہ کھوکھر اور ڈیرہ غازی خان سے ملک محمد ایاز قادر کھوکھر نے دیگر سیاحوں کے ہمراہ جنوبی پنجاب کی ثقافت کو سراہا اور آئندہ بھی وزٹ کا مصمم ارادہ کیا.

  • ڈیرہ غازی خان: نگہبان رمضان پیکج کے سامان کی پیکنگ و تقسیم کا عمل جاری

    ڈیرہ غازی خان: نگہبان رمضان پیکج کے سامان کی پیکنگ و تقسیم کا عمل جاری

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی نیوز (نیوز رپورٹر شاہد خان )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرڈیرہ غازی خان میں نگہبان رمضان پیکج کے سامان کی پیکنگ و تقسیم کا عمل جاری ہے،

    اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے سخی سرور روڈ پر واقع مقامی فلور ملز کا دورہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کا معیار چیک کیا۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ سہیڑ،ڈی ایف سی چوہدری افتخار،ڈسٹرکٹ ناظر نذر حسین کورائی سمیت فلور ملز مالکان اور تاجر نمائندے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان پیکیج میں شامل اشیائے خوردونوش کی کوالٹی چیک کی اور موقع پر وزن کا معائنہ بھی کیا۔

    انہوں نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ اشیائے خوردو نوش کی کوالٹی اور وزن پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،محکمہ فوڈ اتھارٹی کا سٹاف موقع پر کوالٹی کو یقینی بنائیں، غیر معیاری اشیاء کو رمضان پیکیج کا حصہ نہ بنایا جائے۔

    ہم اعلی معیار کا خشک راشن حقداروں کی دہلیز پہنچائیں گے۔

  • ڈیرہ غازیخان:سخی سرورپولیس نے 2000لٹرایرانی ڈیزل پکڑلیا

    ڈیرہ غازیخان:سخی سرورپولیس نے 2000لٹرایرانی ڈیزل پکڑلیا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان )تھانہ سخی سرور پولیس نے 2000 لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا،جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سخی سرور آفتاب شبیر معہ ٹیم نے سمگل ہونے والا 2000 لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضہ میں لیکر کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ سخی سرور آفتاب شبیر نے کہا ہے کہ نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔نان کسٹم اشیا کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    پولیس نے چیکنگ کے سسٹم کو سخت کیا ہوا ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جارہے ہیں۔

  • بلوچستان کے ساتھ ڈیرہ غازیخان میں بھی دو روزسےبارش کاسلسلہ جاری ہے

    بلوچستان کے ساتھ ڈیرہ غازیخان میں بھی دو روزسےبارش کاسلسلہ جاری ہے

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی رپورٹ)ڈیرہ غازیخان وگردونواح میں گذشتہ روز جمعرات سے وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق 01 مارچ سے موسلا دھار بارشوں کے باعث قلات، مستونگ، لسبیلہ،آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان میں جبکہ 01 اور02 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد/راولپنڈی کے برساتی/مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

    اسی طرح01اور02 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش / برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی،جھکڑ ، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

    آج جمعہ کے روزبلوچستان، خیبر پختونخوا ، سندھ،اسلام آباد، پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بیشترمقامات پر آندھی،جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے اس دوران بلوچستان ، زیریں سندھ،خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے

    ہفتہ کےروز: خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان،کشمیر اورگلگت بلتستان میں بیشتر مقامات پر جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر موسلا دھار بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

    پنجاب میں جمعہ کے روز:
    راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، ساہیوال، بہاولپور ، بہاولنگر، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی ،جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری امکان ہے۔اس دوران مری میں مو سلادھار بارش اور درمیانی سے شدید برفباری کی بھی توقع ہے ۔

    ہفتہ کے روز: راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، بھکر، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، بہاولپور ، گجرات،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد،اوکاڑہ، لاہور اورقصورمیں آندھی ،جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی ہوسکتی ہے۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور برفباری ہوگی ۔ جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور لیہ میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

    خیبر پختونخوا جمعہ کے روز:
    چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ، باجوڑ،خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بیشترمقامات پر جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔

    ہفتہ کے روز: چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، صوابی، مردان ،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، ، باجوڑ،خیبر،مہمند، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بیشترمقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔ جبکہ کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

    بلوچستان جمعہ کے روز:
    نوکنڈی، دالبندین، چاغی، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، واشک، نوشکی، قلات، خضدار، مستونگ، سبی، نصیر آباد، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں اکثر مقامات پر آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اورپہاڑوں پرشدیدبرفباری کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔

    ہفتہ کے روز: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، زیارت، ژوب اور بارکھان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا ما ت پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

    سندھ جمعہ کے روز :
    کراچی، حیدر آباد، دادو ،ٹھٹہ،بدین، جامشورو، نوشہرو فیروز،شہید بینظیر آباد، میر پور خاص،خیر پور، سکھر، جیکب آباد، کشمور ، موہنجودڑواورلاڑکانہ میں آندھی /جھکڑچلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور زیریں سندھ میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

    ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

    جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
    ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

    آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت :
    لہہ منفی 05، کا لام، گوپس منفی03،استور منفی 02،بگروٹ، ہنزہ، مالم جبہ اوراسکردو میں منفی01سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ۔

    سب سے زیادہ بارش: بلوچستان: قلات 53، خضدار 34، سبی 30، دالبندین 21، تربت 20، کوئٹہ (سمنگلی 16، سٹی 15)، بارکھان، ژوب 15، پسنی 12، پنجگور 09، اورماڑہ 08، نوکنڈی 05، خیبر پختونخوا:پارا چنار29، چترال، کالام 14، بنوں، چراٹ 12، دروش 11، میرکھانی 10، دیر (بالائی 10،زیریں 04)، مالم جبہ،پٹن 09، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ)07، باچا خان (ایئر پورٹ)، پشاور( ایئر پورٹ)، مردان 05، سیدو شریف 03، سندھ: جیکب آباد 12، لاڑکانہ 03، پنجاب: کروڑ (لیہ) 05، اٹک، بھکر 04، ڈیرہ غازی خان (شہر)، کوٹ ادو، نور پور تھل 03، اسلام آباد (گولڑہ، زیرو پوائنٹ، ایئر پورٹ03، سید پور، بوکرا 02)، راولپنڈی (چکلالہ 03، کچہری، شمس آباد 02)، چکوال، سرگودھا 02، ملتان (ایئر پورٹ 02، سٹی 01)، سیالکوٹ (ایئر پورٹ ) ، بہاولپور (ایئر پورٹ، سٹی)، لاہور (ایئر پورٹ) ، گوجرانوالہ، جھنگ، جوہر آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01، کشمیر: راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔برفباری(انچ): کالام 6.5 اور مالم جبہ میں 03 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔

  • ڈیرہ غازیخان:عبداللہ ٹاؤن کی3 دن سے بجلی بند،عوام کااحتجاج

    ڈیرہ غازیخان:عبداللہ ٹاؤن کی3 دن سے بجلی بند،عوام کااحتجاج

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان)عبداللہ ٹاؤن کی3 دن سے بجلی بند،عوام کااحتجاج
    عبداللہ ٹاؤن کالونی 3 دن سے بجلی سے محروم واپڈا والے کال اٹھانے سے قاصر ذرائع کے مطابق عبداللہ ٹاؤن کالونی جو کہ گرلز کالج کے نزدیک واقع ہے جس کو وڈور فیڈر سے سپلائی دی جاتی ہے 3 دن سے بجلی بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو گئےگھروں میں پینے تک کا پانی ختم ہو گیا ہے لوگوں کے موبائل چارجنگ نہ ہونے کی وجہ سے بندہو گئے ہیں اس علاقے میں پہلے ہی بہت سی چوریاں ہوتی ہیں واپڈا والوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی بند ہونے پر رات کے اندھیرے میں چوروں کو چوری کرنے کے مزید موقع فراہم کیے جا رہے ہیں

    اس علاقے کی بغیر شیڈیول کے تین دن سے لائٹ اف کر دی گئی ہے علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ اگر ہم بل ڈیٹ پر نہ ادا کریں تواگلے دن واپڈا والے ہمارا میٹر کاٹ کر لے جاتے ہیں

    اب مسلسل تین دن سے بجلی بند کی ہوئی ہے ہم کس کے پاس اپنی فریاد لے کر جائیں ہماری XEN ڈیرہ غازی خان SDO وڈور فیڈر سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد اس معاملے کو حل کیا جائے تاکہ مقامی علاقہ مکین مزید پریشانی سے بچ سکیں

  • ڈیرہ غازیخان:تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارروائی , چرس فروخت کرتے ہوئے ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازیخان:تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کارروائی , چرس فروخت کرتے ہوئے ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازیخان ( جواداکبر سٹی رپورٹر ) تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی , چرس فروخت کرتے ہوئے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن احسان الحق نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر چرس فرخت کرتے ہوۓ ملزم عبد الرحمان ولد محمد نواز قوم وڈانی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس سے 3300 گرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا

    ایس ایچ او نے کہا منشیات جیسی لعنت کا دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اپنے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اور نوجوان نسل کو اس منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

  • ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کے رپورٹرشاہدعمران گاڈی ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
    ڈیرہ غازیخان کے علاقہ پیرعادل کارہائشی اور شاہ صدردین سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار شاہدعمران گاڈی کی کارگذشتہ روزانڈس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی ،اس حادثہ کے نتیجہ میں شاہدعمران کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی جبکہ اس کی بیوی اور معصوم بیٹی معجزانہ طورپر محفوظ رہیں

    تفصیل کے مطابق گذشتہ رات باغی ٹی وی کے نامہ نگار شاہصدردین شاہدعمران گاڈی آئوٹنگ اور باہرکھانا کیلئے اپنی فیملی کے ہمراہ انڈس ہائی وے پرگورمانی پٹرولیم سروس کے ساتھ واقع ایک ہوٹل سے کھا نا کھا کر واپس گھرآرہا تھا کہ اس دوران ان کے آگے سے جانے والے دو ٹرکوں نے روڈپر گڑھاہونے کی وجہ سے اچانک بریک لگادئیے،جس کی وجہ سے ان کی کاراچانک ٹرکوں کے بریک لگنے سے بے قابو ہوکرایک ٹرک کے پیچھے سے اندرگھس گئی ،کارکی ڈرائیورسائڈ مکمل طورپرتباہ ہوگئی ،

    اس حادثہ میں شاہدعمران گاڈی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ،ان کی جھولی میں بیٹھی ان کی معصوم بیٹی اور ساتھ والی سیٹ پرموجود بیوی معجزانہ طورپر محفوظ رہیں

    ان کی نمازجنازہ آبائی علاقہ دربارپیرعادل نوری جامع مسجدمیں واقع جنازہ گاہ میں اداکی کئی گئی ،جنازہ میں انچارج نمائندگان باغی وی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی نے شرکت کی ،

    ان کیساتھ سینئرصحافی دوستوں چوہدری شکیل احمد منظورخان لغاری،حاجی محمدسعیدگندی،شہزادخان یوسفزئی،شہزادباکھری،چوہدری طاہرحینف ،سیدریاض جاذب وملک سہیل کھوہاوڑودیگرصحافی دوست شامل تھے ،

    ان کے علاوہ مقامی لوگوں ،دوستوں اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور جنازہ کے بعد وہیں مقامی قبرستان دربار پیرعادل میں سپردخاک کیا گیا۔