Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ غازی خان:علاقہ کے حقوق کا سودا کرنیوالے چہروں کو عوام پہچانیں-عابد یحیٰ بابر

    ڈیرہ غازی خان:علاقہ کے حقوق کا سودا کرنیوالے چہروں کو عوام پہچانیں-عابد یحیٰ بابر

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)گذشتہ ادوار میں علاقہ کے حقوق کا سودا کرنیوالے چہروں کو عوام پہچانیں۔منتخب ہو کر علاقے کی پسماندگی کی آواز اسمبلی میں اٹھاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی حلقہ 289 کے امیدوار "میری ترجیحات عوام کی سہولیات” اور "میری ترجیحات ہمارا پاکستان” کی ویژنری شخصیت عابد یحیی خان بابر نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا

    انہوں نے کہا کہ ماضی سے لیکر آج تک اسمبلیوں میں جانیوالوں نے ذاتی مفادات کے عوض ضلع ڈیرہ غازی خان کی عوام کے حقوق کا ہمیشہ سے سودا کیا ہے، یہاں برطانیہ نواز سمیت سرمایہ داروں سے ہمیشہ سے ملک کی صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی پر مسلط ہونیوالوں کا ساتھ دیکر اسمبلیوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور عوامی فلاح پر ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے رہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر عام اور پسماندہ عوام کی فلاح کا مقدمہ اسمبلی میں لڑوں گا ،ووٹ ایک امانت ہے اور اس میں خیانت کرنیوالوں کو شکست ہی عوام کی حقیقی فتح ہو گی ،عوام ان روائتی سیاستدانوں سے خوب واقف ہیں تاہم بنیوں کی مزید پہچان کرنا ان کا فرض ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کی کامیابیوں کے12سال مکمل،سالگرہ کا کیک کاٹاگیا

    ڈیرہ غازیخان :باغی ٹی وی کی کامیابیوں کے12سال مکمل،سالگرہ کا کیک کاٹاگیا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی کے 12 برس مکمل ہونے پر باغی ٹی وی ٹیم نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سی ای او باغی ٹی وی مبشر لقمان اور ایڈیٹرباغی ٹی وی ممتازحیدراعوان اورانچارج نمائندگان ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،

    ڈیرہ غازیخان میں باغی ٹی وی کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی پروقاراورسادہ سی تقریب پریس کلب ڈی جی خان میں منعقد کی گئی،کیک کاٹنے کی تقریب کااہتمام باغی ٹی وی کے نمائندگان کیا ،اس تقریب میں ڈیرہ غازیخان کے سینئرصحافیوں منظورخان لغاری نائب صدرانجمن صحافیان پریس کلب ڈویژنل صدر پی آئی ایم سی اور بیوروچیف روزنامہ مرکزاسلام آباد،سینئرصحافی چوہدری شکیل احمدنائب صدرپریس کلب ڈی جی خان،نائب صدر پی آئی ایم سی جنوبی پنجاب وبیوروچیف روزنامہ آغازسفرملتان،شمیم احمدپیراماؤنٹ نیوزایجنسی،محمداشرف،نمائندگان باغی ٹی وی شاہدخان،جواداکبربھٹی،شہزادخان یوسفزئی،شاہدعمران ودیگرنے شرکت کی .

    انچارج نمائندگان باغی ٹی وی ڈاکٹرغلا م مصطفیٰ بڈانی جوکہ پریس کلب ڈی جی خان کے الیکٹرانک میڈیا کے سینئرنائب صدراور پی آئی ایم سی کے ضلعی صدرہیں کی موجودگی میں باغی ٹی وی کے تمام نمائندوں اور سینئرصحافیوں نے مل کر کیک کاٹا –

    سینئرصٍحافی منظورخان لغاری اور چوہدری شکیل احمدنے کہا کہ ہم باغی ٹی وی کے سی ای او مبشرلقمان اور ان کی پوری ٹیم کی جرات مندانہ صحافت کرنے اور معاشرے میں پائی جانے والی کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہدکی اورمعاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے آوازبلند کی حق و سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا .

  • ڈیرہ غازی خان:غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

    ڈیرہ غازی خان:غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں جاری

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان) غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں جاری،حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مہر شاہد ز مان لک کی زیر نگرانی ڈیرہ غازی خان میں غیرقانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں.

    اس حوالے سے سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازیخان ربنواز اور چیف انسٹرکٹر عمران مہدی نے تھانہ صدر کی حدود میں غیر قانونی آئل ایجنسی کو ڈسپنسری یونٹ سمیت ضبط کرکے دکاندار کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے استغاثہ بھی جمع کرا دیا ہے.

  • ڈیرہ غازیخان :جماعت اسلامی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں.واحدبخش مخلص

    ڈیرہ غازیخان :جماعت اسلامی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں.واحدبخش مخلص

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)جماعت اسلامی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،غریب عوام کے ہر دکھ درد میں اس کا نمائندہ شریک ہوتا ہے،اپوزیشن میں بھی راہ کر عوامی خدمت سےپیچھے نہیں ہوتی،واحدبخش مخلص۔

    امیدوارحلقہ پی پی 291واحدبخش مخلص نےاپنےایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان کی واحدسیاسی جماعت ہے جوبغیرکسی لالچ کےغریب لوگوں کی خدمت کرتی ہے،انہوں نے کہادیگرجماعتوں کےنمائندےصرف الیکشن والےدن حاضرہوتےہیں اور غریب سادہ لوعوام کو سبزباغ دکھا کر ان کے قیمتی ووٹ ہتھیاکررفو چکرہوجاتےہیں مگرپھر پانچ سال بعد دوبار ان کی آمد کا سلسلا شروع ہوجاتاہے۔مگرواحدجماعت ہے جماعت اسلامی جوہروقت غریب عوام کی فکرمیں رہتی ہے،

    انہوں نےکہاہماری جماعت یہ سب اللّه پاک کی رضاکیلےہی کرتی ہے،انہوں نےکہاہماراراستہ سنت رسول ﷺ کا راستہ ہےہماری خدمت صرف اللّه اور اس کےرسول ﷺ کیلےہی ہےانہوں نےکہاآج اگرتم لوگ اپنےووٹ کا صحیح استمعال کروگےتوآنےوالےدنوں میں پچھتانانہیں پڑےگااگراس باربھی مداری لوگوں کو کامیاب کراؤگےتو شایدپھر کبھی موقع نہ ملےاپنی نسل کو سدھارنےکامیرا آپ سب کو ایک ہی پیغام ہے کہ اپنے ووٹ کو صحیح استعمال کرو۔

    فلڈکےدن یاد کروجب فصلیں تباہ ہوگئی تھیں،گھرمنہدم ہوگئےتھےہماری مائیں بہنیں اور بیٹےبیٹیاں بے گھر ہوکردربدر تھیں اس وقت کون سی جماعت کانمائندہ تھاجس نےاپنےبھائیوں،ماؤں اوربہنوں کی خاطرگہرے پانی کو عبور کرکےراشن خیمےاور دیگرضروریات زندگی کی چیزیں پہنچائیں تھی،

    جب کھاد کا بحران تھا،جب پانی کی بندش تھی،کون تھاتمہارےدرمیان،اس وقت کوئی ووٹ نہیں تھےکوئی الیکشن کااعلان نہیں ہواتھامگر یہ سب اللہ کی رضا کیلئےتھا

    آج آپ بھی اپنا فرض نبھائیں اورہمدردجماعت کےنمائندوں کومنتخب کریں تاکہ تم عزت سے رہ سکو۔8فروری احتساب کا دن ہے اپنی قیمتی مہرترازو پر لگاکراپنی نسل کو اندهیرےمیں رکھنےوالوں کوہمیشہ ہمیشہ کیلئے آؤٹ کردوتاکہ تمہاری ہماری نسل ایک باشعوربنےنہ کےڈاکو اور رہزن۔اس لیئےاچھےکا انتخاب ہی ہماری کامیابی ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان :نہروں کی بھل صفائی کی تیاریاں مکمل

    ڈیرہ غازیخان :نہروں کی بھل صفائی کی تیاریاں مکمل

    ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں بھل صفائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،نہروں کی بھل صفائی کا مقصد کسانوں کیلئے ٹیل تک پانی پہنچانا ہے۔

    ضلع ڈیرہ غازیخان میں سی آر بی سی سمیت67چینلز کی بھل صفائی3فیزز میں ہوگی۔26سے13جنوری کے پہلے فیز میں ڈیرہ غازیخان کا کوئی چینل شامل نہیں ہے۔14سے30جنوری تک دوسرے فیز کیلئے ضلع کے11تخمینہ میں سے8 اور30جنوری تا14اپریل کے تیسرے فیز کے32تخمینہ میں سے22منظور ہوگئے ہیں۔

    ضلع میں بھل صفائی کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔بھل صفائی کے حوالےسے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں رضوان نذیر،غلام مصطفیٰ،ایس ای شوکت حیات ورک،ایکسیئن محسن شبیر،
    ممتاز حسین نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ضلع میں بھل صفائی پر فوکس ہے،
    نہروں کی بھل صفائی کیلئے تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں،بھل صفائی کے دوران مجھ سمیت تمام انتظامی افسران فیلڈ میں رہینگے اور موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے،بھل صفائی کے ساتھ نہروں کی مرمت پر بھی توجہ دی جائے گی،

    مہر شاہد زمان لک نے کہا گوگل میپ کے ذریعے بھل صفائی کی نہروں کی نشاندہی کی جائے،بھل صفائی کا کام ایمانداری سے کیا جائے،بیڈ لیول یکساں ہونا چاہیئے،فیلڈ میں کام نظر آنا چاہئیے،ورکنگ کی انسپکشن ضرور کی جائے گی،پانی کی فراہمی میں آنے والے ایشوز کو حل کرنے کیلئے حکام سے رابطہ بھی کیا جائے

  • ڈیرہ غازیخان: موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات پولیس کا  تعاقب،ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان: موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات پولیس کا تعاقب،ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان ) تھانہ سول لائن کے علاقہ میں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات پولیس کا بروقت تعاقب، دوران مقابلہ ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار۔

    ایس ایچ او تھانہ سول لائن فیاض احمد نے بتایا کہ 15 پر اطلاع ملی کہ کچھ ڈکیت موٹر سائیکل ڈکیتی کر کے ریلوے روڈ کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔

    گشت پر مامور پولیس نے اطلاع پر فورا ڈکیتوں کا تعاقب کیا۔پولیس پارٹی کو قریب آتا دیکھ کر ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے حفاظت حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔

    فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو ایک ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرا پڑا تھا۔
    جسے ڈکیتی کئے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

    زخمی ہونے والے ڈکیت کی پہچان امتیاز ولد قادر بخش قوم دادوانی سکنہ کوٹ چھٹہ معلوم ہوئی۔جبکہ اس کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

    گرفتار ہونے والا ڈکیت سابقہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہے۔ جس پر اقدام قتل سمیت ڈکیتی کے ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔زخمی ڈکیت کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • زرتاج گل پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    زرتاج گل پر دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

    ڈی جی خان: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اورسابق وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی:مقدمہ ڈی جی خان کےتھانہ بی ایم پی سخی سرور میں ایک شہری ظفر حسین کی درخواست پردرج کیا گیا ہے،مدعی مقدمہ نے الزام عائد کیا کہ زرتاج گل نے سول ہسپتال سخی سرور میں نوکری دلوانے کے عوض پانچ لاکھ روپے لیے،ڈھائی سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود تو نوکری دلائی اور نہ ہی رقم واپس کی،پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمہ دفعہ 420 کے تحت درج کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    یادرہے کہ گزشتہ روز ہی سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نےپشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی ، زرتاج گل صبح سے پشاور ہائیکورٹ میں موجود تھیں، جنہوں نے راہداری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی، ان کے وکلاء نے فوری سماعت کی کوششیں بھی کی تھیں۔

    خواتین کو نازیبا اشارے کرنے کے دوواقعات،ملزمان کو جرمانہ اورقید

    لیگی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ن لیگ کے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل،سردار ایاز صادق شامل …

  • سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پھر گرفتار

    سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر پھر گرفتار

    ڈی آئی خان: پولیس نے سابق ایم این اے علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا علی وزیرپر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات درج ہیں۔

    واضح رہےکہ قبل ازیں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 20 ستمبر 2023 کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، ان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج تھے، علی وزیر کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا تھا-

    لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر …

    اسد قیصر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

  • غازی یونیورسٹی میں دو اساتذہ کی طالبہ کے ساتھ زیادتی،واقعہ پرانا ہے، ترجمان

    غازی یونیورسٹی میں دو اساتذہ کی طالبہ کے ساتھ زیادتی،واقعہ پرانا ہے، ترجمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ویڈیو سیکنڈل کے بعد اب ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی ایک طالبہ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں طالبہ نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے دو اساتذہ نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے، طالبہ کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ زیادتی کے بعد اب دونوں استاد میری چھوٹی بہن کو بلیک میل کر رہے ہیں،

    سوشل میڈیا پر غازی یونیورسٹی کی طالبہ کی ویڈیو وائرل ہو تو غازی یونیورسٹی کے ترجمان کا بھی موقف آ گیا

    غازی یونورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک طالبہ کی طرف سے وائرل ویڈیو کے حوالے سے تمام لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو 4 ماہ پرانی ہے اور اس طالبہ کی درخواست پر بر وقت کاروائی کر کے انکوائری کی گئی جس کے نتیجہ میں متعلقہ اساتذہ کو معطل کر دیا گیا تھا۔ یہ ویڈیو بیان اس وقت سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے ہی ان چند اساتذہ کی طرف سے اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جن کے خلاف یونیورسٹی میں بد نظمی کے معاملات پر انکوائریاں چل رہی ہیں۔ یہ ویڈیو ان کی طرف سے ایک ایسے موقع پر یونیورسٹی کی ساکھ کو خراب کرنے کے لیے وائرل کی گئی ہے جب کہ یونیورسٹی میں داخلوں کا عروج ہے اس وقت غازی یونیورسٹی کے تمام تدریسی و دیگر معاملات انتہائی سکون سے چل رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ایسے منفی عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جو یونیورسٹی کی ساکھ کو بلاوجہ خراب کرنے کے در پے ہیں۔

    طالبہ سے زیادتی، غازی یونیورسٹی کے پروفیسروں کے خلاف مقدمہ درج
    دوسری جانب ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے مطابق تھانہ گدائی میں غازی یونیورسٹی کے پروفیسروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، طالبہ ثناء ارشاد کے وائرل ویڈیو بیان کا معاملہ ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دے دیا اور کہا کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،طالبات کو بلیک میل یا زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ طالبہ کو فوری انصاف مہیا کیا جائے،

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

  • سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی متنازع ادکارہ قندیل بلوچ

    سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی متنازع ادکارہ قندیل بلوچ

    قندیل بلوچ

    آغا نیاز مگسی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اور پھر مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک ہوٹل کے کمرے میں لی گئی تصویر کے وائرل ہونے سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والی ماڈل و میزبان اور اداکارہ فوزیہ المعروف قندیل بلوچ یکم مارچ 1990 میں ڈیرہ غازی خان کے ایک غریب خاندان میں پیدا ہوئی۔ اس کے 6 بھائی اور 6 بہن ہیں 2008 میں اس کی شادی عاشق حسین نامی ایک شخص سے ہوئی جس سے اسے ایک بیٹا پیدا ہوا لیکن اس کے ایک سال بعد ہی ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔

    2013 میں پاکستان آئیڈیل پروگرام میں شرکت سے وہ ایک متنازع ماڈل و اداکارہ کی حیثیت سے عوام کے سامنے آئی اس سے قبل وہ ایک گمنام ماڈل و اداکارہ کی زندگی گزار رہی تھی۔ جون 2016 میں ایک عالم دین مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک ہوٹل میں لی گئی ان کی تصویر وائرل ہو گئی جس سے اس کی شہرت بلندی پر پہنچ گئی جبکہ مفتی صاحب کی بہت بڑی بدنامی ہوئی تاہم اس تصویر کی اشاعت پر مفتی صاحب نے کسی قسم کی ندامت یا شرمندگی کا اظہار نہیں کیا۔

    قندیل نے تصویر پر ہونے والی تنقیدی تبصروں کے جواب میں مزید بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ” بین” کے نام سے ایک وڈیو البم جاری کیا جس میں اس نے معروف صحافی مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے انڈین فلمی اداکارائوں سے متاثر ہونے اور پاکستانی خواتین کی معاشرتی آزادی کی بات کی۔ 15 جولائی 2016 کو اس کے ایک بھائی وسیم نے اسے قتل کر دیا جس سے اس کے خاندان کو بڑے صدمے اور معاشی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔