ڈی جی خان : ایف آئی اے کی کارروائی جعلی سافٹ ویئر کااستعمال، بینظیر انکم سپورٹس میں فراڈ کرنے والے 4 افرادگرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع کئی ایجنٹ فرار
باغی ٹی وی ڈیرہ غازی خان ( شہزادخان نامہ نگار) ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد علی محسن کی شکایت پر غیر قانونی ایچ بی ایل ڈیوائس کے ذریعے جعلی جی پی ایس لوکیشن استعمال کرتے ہوئے مستحقین سے بی آئی ایس پی کی رقم کی کٹوتی کے حوالے سے چھاپہ مارا گیا۔کلرک BISP اور Nasim Qasrani ZM HBL dgk نے BVS ڈیوائس کے ذریعے HBL Konnect ڈیوائسز میں جعلی GPS سافٹ ویئر "جوائے اسٹک” کا استعمال کرتے ہوئے 244 غریب مستفید افراد کی = 18,20,000/ روپے کی رقم غبن کی اور آلات کی GPS ٹیگ بائنڈنگ شرط کو توڑ دیا۔ ZM HBL نسیم کی طرف سے رشوت کی رقم = 20,000 روپے لینے کے بعد مبینہ ڈیوائس مختلف ایجنٹوں کو جاری کی گئی۔ ملزمان نے EKP کھاتہ داروں کو دھوکہ دیا اور 25000/-کی بجائے 21000/- روپے دے رہے تھے جس پر ایف آئی اے نے ایف آئی آر نمبر:101/22 تاریخ: 14-10-22 u/sec 5(2)47 PCA R/W 406,409,419,420,460,460,468،47 درج کر لی ایم طارق، ایم عامر، نصراللہ اسسٹنٹ کلرک Bisp اور نسیم قصرانی زیڈ ایم ایچ بی ایل (برانچ لیس بینکنگ) گرفتار کرکے انکے قبضہ سے Bvs ڈیوائس مختلف چیکس:08,موبائل فون: 02,لوٹی ہوئی رقم: 41000/.اے ٹی ایم کارڈز:03متاثرین کی شناختی کارڈ کی کاپیاں:08 برآمد کرکے جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کردیا

Category: ڈیرہ غازی خان

ڈی جی خان : ایف آئی اے کی کارروائی جعلی سافٹ ویئر کااستعمال، بینظیر انکم سپورٹس میں فراڈ کرنے والے 4 افرادگرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع

ڈی جی خان : سخی سرور روڈ ٹریکٹر فیکٹری کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی۔ ہسپتال منتقل
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان سخی سرور روڈ ٹریکٹر فیکٹری کے قریب فائرنگ، ایک شخص زخمی۔ ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 ڈی جی خان کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ ایک بندے کو کسی نے گولی مار دی ہے۔ کنٹرول روم نے فوراً ایک ایمبولینس بھجوا دی جب ایمبولینس موقع پر پہنچی تو مریض نے بتایا کہ اس کے داماد نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گولی ماری ہے۔ مریض کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان شفٹ کر دیا۔زخمی ہونے والا شخص لال محمد ولد پیر بخش بستی جوپ نورواہ وڈور کارہائشی ہے ،جس کی بائیں ٹانگ پر ران کے نیچے گولی لگی.
ڈی جی خان : میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے یونین کونسل سطح کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔صفائی،سیوریج،پارکس اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے۔ اہل علاقہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔کمشنر نے کہا کہ ڈی جی خان شہر کو صفائی کےلئے مختلف سیکٹرز میں تقسیم کرکےکمیونٹی اور یونین کونسل سیکریٹری پر مشتمل صفائی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔لوہے کے ڈھکن چوری ہو جاتے تھے جس کا حل نکالنے کےلئے اب مین ہولز پر فائبر ڈھکن لگائے جائیں گے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نشاندہی پر 24 گھنٹے کے اندر مین ہول کے ڈھکن لگائے جائیں۔تمام ڈسپوزل ورکس مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مسائل بھی حل کئے جائیں۔کمشنر نے گدائی،پل ڈاٹ،خیابان سرور،کھوسہ پارک،نورنگ آباد ڈسپوزل اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔کمشنر نےکارپوریشن کو پل ڈاٹ ڈسپوزل ورکس کے معاملات سنبھالنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل کے بروقت حل کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا ۔محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی روش ترک کریں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ باوردی صفائی عملہ فیلڈ میں نظر آئے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ڈی ڈی ایل جی محمد احمد،ایکسئین پبلک ہیلتھ عدنان نسیم ،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،محمد افضل جتوئی ،میاں تسلیم اور کمیٹی کے اراکین ہمراہ تھے

ڈی جی خان : سموگ والے بھٹوں اور سٹون کریشنگ یونٹس کو فوری بند کرنے کا حکم دیا
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان ( شہزاد خان )ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرصدارت انسداد سموگ بارے اجلاس منعقد ہوا۔افسران کو سموگ کا باعث بننے والی سائٹس کے وزٹ کی ہدایت،سموگ والے بھٹوں اور سٹون کریشنگ یونٹس کو فوری بند کرنے کا حکم دیا اور افسران کو فیلڈ میں جانے،عملی اقدامات کو یقینی بنانے کے علاوہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر نہ چلنے والے بھٹوں کی ورکنگ بند کرائی جائیگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران فیلڈ میں جائیں اور سموگ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائیوں کے شواہد شیئر کریں،انسداد سموگ بارے کسانوں میں آگاہی پیدا کی جائے،بھٹہ اور آوی مالکان کیخلاف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کرائی جائیں،انہوں نے کہا کہ سٹون کریشنگ مالکان سے جرمانوں کی وصولی کو یقینی بنایا جائے،فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کو موقع پر جرمانے کئے جائیں،ڈی سی نے مزید کہا کہانسداد سموگ کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی طلب کئے جائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرصابرحسین،اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید،ڈی ایس پی بخت نصر،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام محمد اور انسپکٹر ماحولیات بھی موجود تھے۔

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا راجن پورکچہ ایریا کا دورہ
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا راجن پورکچہ ایریا کا دورہ ۔کچہ ایریا میں امن وامان کی صورتحال اور پولیس کی جانب سے اقدامات کاجائزہ ۔پولیس پکٹس بہارماچھی ،پتن چانڈیہ کا وزٹ ،اچھی کارکردگی پر ملازمان کی حوصلہ افزائی ،نقدانعام اور سرٹیفکیٹس دینے کا حکم ۔ کچہ میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری ٹارگیٹڈ آپریشن تیز کرنے کا حکم۔کچہ کے علاقوں میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر معاشرے کا امن پامال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے.
باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی ایک روزہ دورے پر ضلع راجن پور پہنچے ۔ ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین نے آر پی او کا پر تپاک استقبال کیا ۔ آر پی او سید خرم علی نے ڈی پی او راجن پور کے ہمراہ راجن پورکچہ ایریا کا تفصیلی دورہ کیا ۔ ڈی پی او نے کچہ ایریا میں امن و امان کے قیام، مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے کیئےگئے اقدامات ، کچہ میں قائم پولیس پکٹس ،تعینات نفری اورمجموعی کارکردگی سےمتعلق آر پی او کو بریف کیا۔ آر پی او نے وزٹ کے دوران کچہ کے علاقہ میں کرائم، امن وامان کی صورتحال اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

آر پی او سید خرم علی نے کچہ ایریا میں قائم پولیس پکٹس بہار ماچھی اور پتن چانڈیہ کا وزٹ کرکے پکٹس پر فراہم کردہ سہولیات ، گاڑیوں ، اسلحہ ایمونیشن اور مورچوں کوچیک کیا ۔ کچہ ایریا میں فرنٹ لائن پر تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور حوصلے و جوانمردی سے فرائض کی انجام دہی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کو نقدانعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

آر پی او نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے مسائل دریافت کیئے اور مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیئے ۔اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ کچہ ایریا سے جرائم پیشہ عناصر اور ان کی کمین گاہوں کے خاتمے میں پولیس کے جوانوں نے جرت اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے ۔امن و امان کے قیام کےلیے پولیس کےجوانوں اور شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ کچہ سے جرائم کے مکمل خاتمہ ،جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی کےلیے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی ہے ۔کچہ ایریا میں پولیس فورس کو تمام وسائل فراہم کرکے مزید مضبوط کیا گیا ہے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیوں کےسلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔ اس موقع پر آر پی او سید خرم علی نے مزید احکامات جاری کیئے کہ کچہ کے علاقوں میں تمام وسائل کو بروئے کارلاکر معاشرے کا امن پامال کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔


قصبہ سمینہ: ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ، شہری پریشان
قصبہ سمینہ: ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ، شہری پریشانی کاشکار
قصبہ سمینہ سادات (جواد اکبر ) سے آج صبح سویرے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ دراہمہ کے علاقہ بورانہ چوک پر ایک نوجوان لڑکے سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد لی گئی ایس آئی سیف اللہ ارشد تھانہ دراہمہ نے چیک کیا کچھ گھنٹے بعد وہی ڈاکو دوسری واردات کے لئے پہنچ گئے تھے جس پر پولیس اور عوام نے پیچھا کیا ڈاکو کماد کے کھیت میں جاکر چھپے جس میں سے صرف ایک ڈاکو شبیر ولد واحد بخش قوم سنجرانی پکڑا گیااورباقی 2بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے پولیس نے کافی دور تک پیچھا کیا مگر ناکام رہے دوران تفتیش پکڑے گئے ڈکیت نے باقی ساتھیوں کے نام بھی بتا دیے ۔عوام کا علاقے میں امن کا مطالبہ۔
لڑکے کی فوٹو جس سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی


پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن کی طرف سے 12 ربیع الاول کے موقع پر پٹرولنگ پوسٹس پر چراغاں اور جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی
باغی ٹی وی ، شاہصدردین ( شاہد عمران گاڈی نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن کی طرف سے 12 ربیع الاول کے موقع پر پٹرولنگ پوسٹس پر چراغاں اور جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی
تفصیلات کے مطابق ریجنل پبلک ریلیشن آفیسر ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان چوہدری محمد شریف کی ہدایت پر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور پاک کے موقع پر تمام پٹرولنگ پوسٹس پر چراغاں کیا گیا اور محفل حمد و ثناء اور ذکر و میلاد کا انعقاد کیا گیا اس کے ساتھ پٹرولنگ پولیس کے ایریاز میں منعقد ہونے والی محافل اور گزرنے والے جلوسوں کی کڑی نگرانی کی گئی تاکہ اس مبارک دن کے موقع پر کسی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔
ایس پی چوہدری محمد شریف نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے نبی پاک کی تعلیم سے ہی ہم نے سیکھا کہ دوسروں کی مدد اور مصیبت زدوں کی دادرسی ہر مسلمان پر فرض ہے اور پٹرولنگ پولیس کی ڈیوٹی میں بھی یہی درس شامل ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کریں دنیا اور آخرت دونوں میں اجر ملے گا۔آخر میں ایس پی نے تمام مسلمانوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ پٹرولنگ پولیس 24 گھنٹے ہائی ویز پر موجود ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 ملائیں پٹرولنگ پولیس کم سے کم وقت میں آپ کے پاس ہو گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
امریکی خاتون زیادتی کیس کاگرفتارملزم 13 اکتوبر تک ریمانڈ پر بارڈر ملٹری پولیس کے حوالے
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان – امریکی خاتون اربیلا ارپی کیس کے اشتہاری اذان کھوسہ کو عدالت میں پیش کرکے 13 اکتوبر تک ریمانڈ لے لیا گیا ہے، امریکی خاتون اربیلا ارپی سے فورٹ منرو میں زیادتی کیس کے دوسرے ملزم اشتہاری اذان کھوسہ کوبھی گرفتار کرلیا گیااور عدالت میں پیش کرکے 13 اکتوبر تک ریمانڈ لے لیا ایس ایچ او در محمدخان نے عدالت میں پیش کیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان و سینئر کمانڈنٹ محمد انور بریار اور پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ نے رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ قبائلی فورس بی ایم پی نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اذان کھوسہ کو اندر پہاڑ سے گرفتار کیا۔سینئیر کمانڈنٹ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ نے پریس کانفرنس کی. انہوں نے بتایا کہ اذان کھوسہ عبوری ضمانت خارج ہونے پر روپوش ہوگیا تھا۔اشتہاری اذان صفدر کھوسہ کی گرفتاری کیلئے تین چھاپہ مار ٹیمیں تین ماہ سے کام کررہی تھیں۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فورٹ منرو میں 18 جولائی کی رات اجتماعی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا اور 19 جولائی کو ایف آئی آر درج کرکے مرکزی ملزم محمد مزمل کو راجنپور سے گرفتار کرلیا گیا تھامرکزی ملزم محمد مزمل چالان کے بعد جیل میں ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ اور ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیموں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کردیا

آقائے دوجہاں ﷺ سے اظہار محبت کو پیمانوں میں نہیں تولہ جا سکتا ۔ امیر عبدالقدیر اعوان
آقائے دوجہاں ﷺ سے اظہار محبت کو پیمانوں میں نہیں تولہ جا سکتا ۔ امیر عبدالقدیر اعوان
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار) حضرت محمد ﷺ کی بعثت عالی عمرعزیز کے ٹھیک چالیس سال بعد ماہ مبارک ربیع الاول میں ہوئی یہ اللہ کریم کا مومنین پر بہت بڑا احسان ہے جب بعثت عالی پر بات کریں گے تو ہماری زندگی پابند ہو جاتی ہے احکام الٰہی کی کہ ہم ہر فعل میں جو آپ ﷺ نے اصول بیان فرما دئیے ہیں زندگی ان کے مطابق بسر کریں۔ آپ ﷺ نے کسی معاملے پر فیصلہ فرمایا تو فریقین میں سے اعتراض کرنے والے نے یہ معاملہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے پاس پیش کیا تو آپ نے رد فرمایا اور اس نے پھر یہ معاملہ حضرت عمر فاروق ؓ کے سامنے پیش کیا تو انہوں نے جو ش میں آ کر اس کا سر قلم کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کے فیصلے پر اعتراض کرنے والا گستاخ ہے اور اس کی یہی سزا ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس میں کنونشن سنٹراسلام آباد میں خواتین و حضرات کی کثیر تعداد سے خطاب!
انہوں نے کہا کہ اظہار محبت کو پیمانوں میں نہیں تولہ جا سکتا اور نہ ماہ و سال میں قید کیا جا سکتا ہے اللہ کریم ہمیں ایسی حقیقت عطا فرمائیں جو ہمارے کردار سے عیاں ہو اور اپنا کردار تعمیر میں ادا کریں اور اپنی اس ریاست جو ہماری ما ں جیسی ہے جس کی بنیادوں میں خون ہڈیاں اور بیٹیوں، بہنوں کی عزتیں لگی ہیں آج ہمیں انفرادی سطح سے لے کر اجتماعی طور پر اپنے وطن عزیز کے تحفظ کے لیے سوچنا ہو گا کہ میں اس کے لیے کیا کردار ادا کر رہا ہوں۔جب ہم اس کی تعمیر کو مقدم رکھیں گے تو اس کے ہر ادارے ہر شعبے کا تحفظ کرنا ہو گا اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قربانی دے کر اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔قومی اداروں میں قوانین کا اطلاق مساوات سے ہو۔بحیثیت امت ہم کوشش کریں کہ امت مسلمہ میں مثبت کردار ادا کر کے اتفاق کا سبب بنیں نتائج اللہ کریم پر چھوڑ دیں۔
یاد رہے کہ ربیع الاول کی نسبت سے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ملک بھر میں بعثت رحمت عالم ﷺ کے پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے آج اسلام آباد میں پانچواں پروگرام منعقد ہوا۔اس پروگرام میں سیاسی و سماجی شخصیا ت نے بھر پور شرکت کی جن میں طاہر سرفراز اعوان
عبداللہ گل،چوہدری زمرد خاں چیئر مین بیت المال،عبدالقیوم سومرو،علی محمد خان،جاوید اخلاص کے علاوہ سلسلہ عالیہ کے زمہ داران جن میں میجر (ر) غلام قادری،ارشد صاحب،مانی بٹ،ڈاکٹر نوید بابر،صوفی بشیراحمد علوی صاحب،قاری عبدالخالق،صاحبزادہ شہید اللہ اعوان،صاحبزادہ شدید اللہ اعوان،جنرل سیکرٹری الاخوان حکیم عبدالماجد،سیکرٹری نشرواشاعت امجد اعوان بھی شامل تھے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔
موجودہ سیاسی، معاشی اور اقتصادی حالات ، قومی ڈائیلاگ کا تقاضا کررہے ہیں – لیاقت بلوچ
باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان (ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی معاشی اور اقتصادی حالات کا قومی ڈائیلاگ کا تقاضا کررہے ہیں جبکہ قومی سیاسی قیادت نے فہم وفراست سے متحدہ ہوکر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل نہ کیے تو جمہوری سیاسی پارلیمانی نظام کی بساط لپیٹ دی جائے گی وہ ڈیرہ غازی خان میں ممتاز ماہر تعلیم اور جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر محمد یار قریشی کی شخصیت پر مرتب کی گئی کتاب چراغ راہ گذر کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے تقریب سے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ،پرنسپل غازی میڈیکل کالج ڈاکٹر پروفیسر محمد آصف قریشی جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے امیرراﺅ محمد ظفر ،رشید احمداختر،ڈاکٹر عبدالسلام صابر اورپروفیسر عطا محمد جعفری ،ڈاکٹر حسین میاں ، ساجد عزیز کھتران ،محمد اسلم چانڈیہ ایڈووکیٹ ، سائیں عزیز شاہد ، پروفیسر شبیر ناز، شیراز شبیر سمیت دیگربھی اظہار خیال کیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ضیا السلام زاہد قریشی اور حکیم عبدلمنان شاکر نے سرانجام دئیے تقریب میں رشید احمد خان ،پروفیسر محمد ایاز خان اور پروفیسر محمد بخش بلوچ ،رشید احمد خان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عبد الغفار عابد قریشی ،عبد الستار ساجد ، عبد العلام عارف ، انعام المنان ، سعد عبدالغفار ، عدنان ساجد، سلیمان ساجدسمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاست دان حالات کو بند گلی میں لے جارہے ہیں سیاسی قیادت کو ذاتی مفاد پر قومی مفادات کو ترجیح دینے اور ملکی سالمیت سیاسی و جمہوری پارلیمانی نظام کی بقاءکے لیے قومی ترجیحات کی بنیاد پر متحدہ ہونا پڑےگا انہوں نے کہا کہ ملک معاشی و اقتصادی بحرانوں سے درچار ہے پارلیمنٹ اور اسمبلیاں عملی طور پر مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں عدلیہ کے کردار کو متنازعہ بنا کر تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا گیا ہے سیاسی رسہ کشی عروج پر ہے سیاسی قیادت مذاکرات سے انحراف کررہی ہے پاکستان کی خودمختاری اور آزادی کو داﺅ پر لگادیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیاست اور نظریات جمہوریت بیشک سب کی الگ الگ ہو تاہم پاکستان اسلامی فلاحی مملکت ہے پاکستان کی خودمختاری اور آزادی ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہماری مغربی سرحدوں پر افغانستان کے ذریعے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب کشمیر میں آزادی کو زبردستی چھین کر پاکستان کے مستقبل کےلئے بڑے خطرات کھڑے کیے جارہے ہیں اور سفارتی و خارجہ محاذ پر کوئی خاطر خواہ کردار ادا نہیں کیا جارہا دن بدن ہم عالمی سطح پر تنہا ہوتے جارہے ہیں ملک میں مہنگائی بے روزگاری عروج پرہے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث عام آدمی کا گزر بسر عملاً ناممکن بنادیا گیا ہے امانت اور دیانت سے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے کورونا کی وباءنے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور اب حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں لیکن ملک کی مقبول ترین سیاسی قیادت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور نہ ہی سیاست دانوں کو عام آدمی کی مشکلات کا کوئی احساس ہے سیاسی قیادت اقتدار کی رسہ کشی میں مگن ھے موجودہ حالات میں قومی سطح پر ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے اور اگر سیاست دانوں نے ذاتی مفادات سے ہٹ کر قومی مفادات پر متحدہ ہوکر ملک کو بحرانوں سے نہ نکالا تو پھر سیاسی و جمہوری پارلیمانی نظام کی بساط لپیٹ دی جائے گی آخر میں تمام شرکا کو کتاب تحفہ کے طور پر پیش کی گئی۔















