Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ابھی تو اور امتحاں باقی ہیں،سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی رقم کاحصول ناممکن ہوگیا

    ابھی تو اور امتحاں باقی ہیں،سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی رقم کاحصول ناممکن ہوگیا

    باغی ٹی وی : قصبہ سمینہ(جواداکبرنامہ نگار )سیلاب متاثرین کے لیے امتحان کے بعدایک اور امتحان سیلاب جیسی قدرتی آفت میں اپنا جانی ومالی نقصان کے بعد بے حال ہی تھے گورنمنٹ کی طرف سے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت ملنے والی 25000 روپے کی رقم کے وصول کے لیے متاثرین جن میں شامل بزرگ بیمار اور خواتین جو کہ صبح نماز کے بعد اپنی لائن میں شامل ہو کر شدید گرمی اور حبس برداشت کرتے ہوئے انتظار کرنے لگتے ہیں اور شام گئے تک دھکے کھانے پے مجبور اوپر سے عملہ کا میرٹ کا قتل سب سےپہلے اپنے من پسند سفارشی ٹولہ کو رقم کی ادائیگی اور اس کے ساتھ ساتھ ہر بندے سےایک ہزار سے دو ہزار حرام رشوت بٹورنے لگےاور اس کام کے لیے کچھ اپنے مخصوص ایجنٹ چھوڑ رکھے ہوئے ہیں ،سیلاب متاثرین اور بے نظیر انکم سپورٹ کی اہل خواتین نے انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اس مافیاء کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے.

  • کوٹ چھٹہ: پی ٹی آئی کی نہ تجربہ کار پنجاب حکومت کی وجہ سے  ڈیرہ غازیخان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا

    کوٹ چھٹہ: پی ٹی آئی کی نہ تجربہ کار پنجاب حکومت کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی :کوٹ چھٹہ(شعیب خان لنگاہ سے)پی ٹی آئی کی نہ تجربہ کار پنجاب حکومت کی وجہ سے ڈیرہ غازیخان کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا اور عوام کو تحفے میں لاشیں دی جارہی ہیں پیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات فہد بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی حکومت ، ضلعی انتظامیہ نے ڈیرہ غازیخان کو کھنڈرات میں بدل دیا کوئی محلہ گلی ایسی نہیں جہاں سیوریج کا پانی نہ کھڑا ہو سیوریج کے پانی سے کئی کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ ڈیرہ غازیخان کے مین روڈز، محلے کی گلیوں میں مین ہول کے ڈھکن نہ ہونے سے کل ماڈل ٹاون کے رہائشی فیاض کے دو جواں سالہ بچے سکول سے واپسی پہ وقار کنٹین کے ساتھ کھلے مین ہول میں جاگرے جس سے امیر حمزہ شہید ہو گیا اور محمد طیب شدید زخمی ہو گیا جسے نشتر ریفر کیا گیا حکومتی بے حسی، اور انتظامیہ کی نااہلی نے پورے شہر کی فضا کو سوگوار کر دیا پاکستان پیپلز پارٹی امیرحمزہ کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے پیپلزپارٹی امیرحمزہ کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی ہم آر پی او، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے مطالبہ کرتے ہیں امیرحمزہ کے قتل کی ایف آئی آر، نا اہل ایم این اے، ایم پی اے اور ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن پر درج کی جائےان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کےضلعی سیکرٹری اطلاعات فہد بھٹی نے پیپلزپارٹی کے ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی مزید ان کا کہنا تھا کہ پورے شہر میں جہاں جہاں بھی سیوریج کا مسئلہ ہے اور پورے شہر میں مین ہول کے ڈھکن نہیں ہیں وہ فوری طور پر لگائے جائیں اگر فلفور سیوریج اور ڈھکنوں کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو پیپلزپارٹی عوام کی بھلائی کے لیے احتجاج کرے گی اس موقع پر ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شعیب لنگاہ بھی ہمراہ تھے

  • ڈیرہ غازیخان میں پروازِ شاہین پروگرام کے سلسلے میں طلبہ کی علمی و فنی تربیت کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام

    ڈیرہ غازیخان میں پروازِ شاہین پروگرام کے سلسلے میں طلبہ کی علمی و فنی تربیت کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام

    باغی ٹی وی :ڈیرہ غازیخان(شہزادخان سے) گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج (بوائز ) ڈیرہ غازیخان میں پروازِ شاہین پروگرام کے سلسلے میں طلبہ کی علمی و فنی تربیت کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تربیتی نشست کی صدارت پرنسپل کالج ہذا پروفیسر محمد بخش بلوچ نے کی، مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کی ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ تھیں ،مہمان اعزاز ڈاکٹر کاشف فرمان چیئرمین،اور علی رضا خان پروازِ شاہین پروگرام تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسن اختر ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی کالج کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا،ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے طلبہ سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ محنت کی عظمت کو اجا گر کیا جا ئے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرز کے پروگرام کو جاری رکھا جا ئے۔انہوں نے کالج کے اساتذہ اور طلبہ کو پروگرام میں بھرپور دلچسپی لینے پر دادِ تحسین پیش کی ۔ چونکہ یہ نشست طلبہ کی تربیت کے لیے رکھی گئی تھی لہٰذا دلچسپ اور معلومات سے بھرپور لیکچر دیا اور موضوعاتی گفتگو سے طلبہ کے علم میں اضافہ کیا یہ لیکچر خصوصی طور پر طلبہ کی دلچسپی کا مرکز رہا اور طلبہ نے اس سے بھرپور استفادہ کیا

  • ڈیرہ غازیخان : حیدر اسکواڈ اور ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں.ڈی پی او

    ڈیرہ غازیخان : حیدر اسکواڈ اور ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں.ڈی پی او

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔(شہزادخان سے) ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سےحیدر اسکواڈ اور ڈولفن فورس کو جراٸم پیشہ عناصر اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کارواٸیاں عمل میں لانے کی ہدایت جاری۔
    تفصیلات کے مطابق عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، ڈی پی او محمد علی وسیم نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے حیدر اسکواڈ فورس اور ڈولفن فورس کو الرٹ کر دیا ڈی پی او نے کہا کہ جرائم کا سدباب کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک ارادوں کا ناکام بنائیں اور موثر گشت کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں ہمارا مشن ہے کہ امن و امان قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانا ہے اور جراٸم پیشہ افراد کے راہ فرار ہونے کے راستوں کو سیل کیا جا رہا ہے ڈی پی او نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ہر ایس ایچ او فیلڈ میں رہ کر عوام الناس کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے۔

  • کوہلو دھماکے میں تونسہ کا نوجوان شہید

    کوہلو دھماکے میں تونسہ کا نوجوان شہید

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان ، کوہلو حلوائی کی دکان میں دھماکہ 20 افراد زخمی ہوئے اس دھماکے میں منگڑوٹھہ شرقی کے جوان ساجدلاشاری بھی شہید ہو گیا ہے
    دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے وہ جوان ساجدلاشاری منگروٹھہ شرقی تحصیل تونسہ ضلع ڈیرہ غازیخان کا رہائشی تھا جبکہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ، ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے, دھماکے کے بعد پولیس لیویز اور ایف سی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ڈی ایچ کیو میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی، صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری ڈی ایچ کیو پہنچ گئے وزیر تعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری نے زخمیوں کی عیادت کی،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کیسے ہوا اسکی تحقیقات کریں گے، رپورٹ مکمل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا، دیگر علاقوں میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے

  • ڈی جی خان میں پہلا ٹی ہاؤس بنانے کا فیصلہ ،کمشنر کا آرٹس کونسل میں مجوزہ جگہ کا معائنہ

    ڈی جی خان میں پہلا ٹی ہاؤس بنانے کا فیصلہ ،کمشنر کا آرٹس کونسل میں مجوزہ جگہ کا معائنہ

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پڑھے لکھے شہریوں،ادیب اور شعراء کرام کےلئے ڈویژن کا پہلا ٹی ہاؤس ڈی جی خان میں قائم کرنے جارہے ہیں جس کےلئے ڈی جی خان آرٹس کونسل میں جگہ مختص کردی گئی ہے۔ایک ماہ کے اندر ڈی جی خان ٹی ہاؤس کا تعمیراتی کام شروع کردیا جائیگا۔آج ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کیا ہےڈی جی خان ٹی ہاؤس کے 15 روز کے اندر ٹینڈر جاری کردئیے جائیں گے منصوبہ پر پانچ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ابتدائی فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی جاذب نظر عمارت بنائی جائے گی۔ادیب،شعراء اور پڑھے لکھے افراد کو ڈی جی خان ٹی ہاؤس کی ممبرشپ دی جائے گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل اور دیگر موجود تھے۔ ایکسئین بلڈنگز اصغر علی نے بریفنگ دی

  • ڈیرہ غازیخان۔  انچارج  CIA  کی کاروائی منشیات سمگلرز سے 40 کلو  چرس برآمد، مقدمہ درج۔

    ڈیرہ غازیخان۔ انچارج CIA کی کاروائی منشیات سمگلرز سے 40 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج۔

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔ (شہزادخان سے) انچارج CIA کی کاروائی منشیات سمگلرز سے 40 کلو (01 من) چرس برآمد، مقدمہ درج۔
    تفصیلات کے مطابق انچارج CIA علی محمد انسپکٹر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر چرس سمگلرز عبدالرحمان ولد حاجی قوم کہیری سکنہ لاری اڈاہ، محمد اعظم ولد رمضان قوم سہرانی سکنہ چوک قریشی مظفر گڑھ کو چرس کی بھاری مقدار سمیت گرفتار کر لیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اطلاع پر انچارج CIA علی محمد انسپکٹر نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ہائی ایس نمبری MLK/2455 میں چھپائی ہوئی چرس سمیت ملزمان عبدالرحان اور محمد اعظم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سے ٹوٹل 40 کلو چرس برآمد کر کے تھانہ گدائی میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ریحان الرسول نے بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر رواں ہفتہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے درجنوں کاروائیاں عمل لاتے ہوئے منشیات فروش اور جواریوں سمیت قحبہ خانوں پر ریڈ کر کےکئی ملزمان کو گرفتار کئے ہیں۔

  • ڈیرہ غازیخان – 726 میٹرک ٹن گندم،32میٹرک ٹن آٹا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

    ڈیرہ غازیخان – 726 میٹرک ٹن گندم،32میٹرک ٹن آٹا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی :ڈیرہ غازیخان .حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ خوراک ڈیرہ غازیخان کی سمگلروں کیخلاف بڑی کارروائیاں جاری ہیں،726میٹرک ٹن گندم،32میٹرک ٹن آٹا کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔17مختلف گاڑیوں سے برآمد کردہ گندم کی مالیت5کروڑ80لاکھ،80ہزار روپے بنتی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شیخ عبد الروف اور ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے گزشتہ شب سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔گندم اور آٹالیہ،ملتان،کوٹ ادو،بہاولپور، راجن پور،مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے لوڈ کیا گیا تھا اور اسے تریمن چیک پوسٹ سے خیبرپختونخوا سمگل کیا جارہا تھا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مہر اختر حسین گاڑی نے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروادئیے ہیں۔دوسری طرف محکمہ خوراک نے ایک اور کارروائی کے دوران ذخیرہ کی گئی ایک ہزار گندم کی بوریاں بھی برآمد کرلیں ہیں،ڈی ایف سی مہر اختر حسین نے گودام سیل کرکے مالک کیخلاف تھانہ کالا میں استغاثہ جمع کروا دیا ہے۔ڈی ایف سی کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی زیرنگرانی گندم،آٹا اور کھادوں کے سمگلروں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،سمگلر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

  • تونسہ : ٹرک اور کار میں تصادم 3 جاں بحق 5 زخمی

    تونسہ : ٹرک اور کار میں تصادم 3 جاں بحق 5 زخمی

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازی خان . ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ تونسہ کے علاقہ ناڑی جنوبی کے ساتھ ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس میں8 لوگوں کے ذخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کنٹرول روم نے فوراً 3 ایمبولینس اور ایک فائر وہیکل روانہ کر دیں۔ اطلاع کے مطابق حادثہ کار کے ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔
    ریسکیو 1122 تونسہ شریف موقع پر پہنچی تو 1 بچہ موقع پر دم توڑ چکا تھا اور 2 راستہ میں وفات پا گئے۔ تمام ڈیڈ باڈی کو THQتونسہ شریف شفٹ کر دیا گیا۔ باقی 5 لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد THQتونسہ شریف شفٹ کر دیا گیا

  • ڈیرہ غازیخان۔ علاقہ تھانہ صدر رشید چوک پر پولیس اور نامعلوم ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    ڈیرہ غازیخان۔ علاقہ تھانہ صدر رشید چوک پر پولیس اور نامعلوم ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔علاقہ تھانہ صدر رشید چوک پر پولیس اور نامعلوم ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ابتدائی اطلاع کے مطابق 5 کس ڈاکو واردات کی نیت سے موجود تھے پولیس کا پیچھا کرنے پر ڈاکووں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ایس ایچ او تھانہ صدر طالب حسین معہ ٹیم نے ڈاکووں سے مقابلہ کیا۔ڈاکو اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئےموٹر سائیکل کو پولیس نے قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی۔اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد علی وسیم خود جائے وقوعہ پر پہنچ کر ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مقابلے کی نگرانی کرتے رہے۔پولیس کی طرف سے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔امن و امان قائم رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس کے جوان الرٹ ہیں۔