Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • شاہصدردین – آر ایچ سی کا ہیلتھ کونسل بجٹ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف

    شاہصدردین – آر ایچ سی کا ہیلتھ کونسل بجٹ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف

    باغی ٹی وی: شاہصدردین (شاہدعمران گاڈی )آر ایچ سی کا ہیلتھ کونسل بجٹ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف
    کلرک مختار اور ڈسپنسر منصور کی ملی بھگت تھرمل پرنٹر اور 4ٹیبلٹ لئے گئے اکاؤنٹ میں صرف 50ہزار باقی : ذرائع کا دعویٰ
    ہیلتھ کونسل بجٹ کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ نے حالات سے تنگ آ کر اپنا استعفیٰ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو جمع کروا دیادیہی مرکز صحت شاہصدردین کے ہیلتھ کونسل بجٹ میں خوردبرد 5 لاکھ روپے ہڑپ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کلرک مختار دستی اور ڈسپنسر منصور نے ملی بھگت کر کے ایک تھرمل پرنٹر اور 4 ٹیبلٹ لئے جب کہ اس وقت اکاؤنٹ میں صرف 50ہزار باقی رہ گئے ہیں جس پر ہیلتھ کونسل بجٹ کی جنرل سیکرٹری اور انچارج ڈاکٹر عائشہ نے حالات سے تنگ آکر اپنا استعفیٰ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو جمع کروا دیا عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ کا آڈٹ کروایا جائے کرپٹ مافیا کو تتبادلوں کی بجائے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ کرپشن کے شہنشاہوں کو لگام ڈالی جا سکے

  • ڈیرہ غازیخان- پروفیسرشعیب رضا کا اعزاز، پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافی کے مقابلہ میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی

    ڈیرہ غازیخان- پروفیسرشعیب رضا کا اعزاز، پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافی کے مقابلہ میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (شہزاد خان ) پروفیسر شعیب رضا کا اعزاز، پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے فوٹوگرافی کے مقابلہ میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کی۔
    الحمرا آرٹ گیلری لاہور میں پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سےعالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے تاریخی ورثہ کے موضوع پر دو روزہ تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب لیول کی اس نمائش میں جنوبی پنجاب سے ڈیرہ غازی خان کے پروفیسر شعیب رضا نےحصہ لیا ، پنجاب کے خوبصورت ورثہ کے حوالے سے ان کی تین تصاویر کا انتخاب کیا گیا جن میں ایک تصویر ملتان کی تاریخی انگریز دور کی عمارت گھنٹا گھر کی ہے۔ اس عمارت کا سنگ بنیاد 1884 میں رکھا گیا تھا، یہ عمارت ہر دور میں سیاحوں کے لیے پر کشش رہی ہے اور آج بھی ملتان آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاح قلعہ ملتان کے ساتھ اس عمارت میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں پروفیسر شعیب رضا کی اٹک خورد کے انگریز دور کے ریلوے اسٹیشن کی تصویر پوری نمائش میں خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔ اس تصویری نمائش میں پنجاب بھر سے فوٹو گرافرز نے حصہ لیا اور عوام کی خاصی تعداد نے اس نمائش کو دیکھا، اس نمائش کے انعقاد کا سہرہ پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن عثمان قریشی صاحب کو جاتا ہے جنہوں نے پنجاب بھر سے فوٹو گرافرز کو موقع دیا کہ وہ اپنی بہترین تصاویر نمائش میں پیش کریں ۔ ایسی تصویری نمائشوں سے پرانے فوٹو گرافرز کی پذیرائی ہوتی ہے اور نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، پروفیسر شعیب رضا نے کہا کہ ایسی تصویری نمائشیں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی منعقد ہونی چاہیئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایسی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملے اور فوٹوگرافی کے آرٹ کوفروغ ملے۔

  • دراہمہ – انچارج CIA اور تھانہ دراہمہ پولیس کی مشترکہ کاروائی منشیات فروش سے 15 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج۔

    دراہمہ – انچارج CIA اور تھانہ دراہمہ پولیس کی مشترکہ کاروائی منشیات فروش سے 15 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج۔

    باغی ٹی وی : دراہمہ (نامہ نگار)انچارج CIA اور تھانہ دراہمہ پولیس کی مشترکہ کاروائی منشیات فروش سے 15 کلو چرس برآمد، مقدمہ درج۔
    تفصیلات کے مطابق انچارج CIA پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ منشیات فروش غلام مصطفی ولد اللہ بخش قوم لائل سکنہ حضرت والا موضع ڈڑاوپلا علاقہ تھانہ دراہمہ موجود ہے جس کے پاس کافی مقدار میں چرس موجود ہے جس پر انچارج CIA علی محمد انسپکٹر اور تھانہ دراہمہ پولیس نے مشترکہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم غلام مصطفی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم سے ٹوٹل 15 کلو چرس برآمد کر کے تھانہ دراہمہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔
    اس موقع پر ڈی ایس پی آرگنائز کرائم ریحان الرسول نے بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں اسی حوالے سے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر رواں ہفتہ ڈیرہ غازیخان پولیس نے درجنوں کاروائیاں عمل لاتے ہوئے منشیات فروش اور جواریوں سمیت قحبہ خانوں پر ریڈ کر کےکئی ملزمان کو گرفتار کئے ہیں

  • پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائرز ایسوسی ایشن،مستقل نہ کئے جانے کے خلاف پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائرز ایسوسی ایشن،مستقل نہ کئے جانے کے خلاف پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان( شہزادخان نامہ نگار)پنجاب رورل ہیلتھ ایمپلائرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مستقل نہ کئے جانے کے خلاف پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ ، ٹریفک چوتک ریلی نکالی ،ہیلتھ سنٹروں میں کام کرنے والے میڈیکل آفیسرز،ڈسپنسر ز،پیرامیڈیکس اور کلاس فور کے ملازمین شامل تھے ،مظاہرے میں ےنگ ڈاکٹر ز کے عہدیداروں کی شرکت ،خیبر پختون خواہ میں عدالتی حکم پر ملازمین کو مستقل کیا گیا ،پنجاب میں بھی مستقل کیا جائے،تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ فسیلٹیٹ منیجمنٹ کمپنی میں کام کرنے والے درجنوں ہیلتھ ملازمین نے پریس کلب ڈیرہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین میں خواتین ملازمین بھی شامل تھیں ،پریس کانفرنس کے بعد احتجاجی ریلی کے ملازمین سے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد اصغر زہرانی اور عامر کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18سال سے ہیلتھ ڈیپارنمنٹ میں کام کررہے ہیں ڈیرہ غازیخان کے مختلف ہیلتھ سنٹروں میں 600 کے قریب ملازمین کام کررہے ہیں ان کا مستقبل داو پر لگا ہواہے پنجاب میں ملازمین سے سوتیلی کا سلوک کیا جارہاہے جبکہ خیبر پختون خواہ میں عدالتی حکم پر ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ اگر پنجاب حکومت نے مستقلی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو تو ہزارو ں کنٹریکٹ ملازمین 10 اکتوبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنہ دیں گے اور یکم اکتوبر سے ہیلتھ فسیلٹیز کی تمام رپورٹنگ بند کردیں گے ۔ مظاہرے میں ےنگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرشہزاد آغا،ڈاکٹر منان و دیگر نے کہا کہ ےنگ ڈاکٹر ز ملازمین کا بھرپور ساتھ دیں گے اور پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج میں شامل ہوں گے مظاہرین میں اعجاز کھوسہ ،محسن نتکانی ،رضوان اللہ ،میاں عامر کریم ،خبیب احمدانی ،عطااللہ ساجد،محمد شفیع ،محمد فیاض ،رفیع بلال ،اللہ یارراشد،چوہدری نعیم ،مہر امجد کلیم ،شاہ زمان کے علاوہ کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی ۔

  • ڈیرہ غازی خان – ناجائز قبضہ سے روکنے و کرایہ دار کا ساتھ دینے پر عہدیدارموٹر کارلیبریونین دیگر کے خلاف جھوٹ پر مبنی اندراج مقدمہ کی درخواست

    ڈیرہ غازی خان – ناجائز قبضہ سے روکنے و کرایہ دار کا ساتھ دینے پر عہدیدارموٹر کارلیبریونین دیگر کے خلاف جھوٹ پر مبنی اندراج مقدمہ کی درخواست

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (شزادخان سے) ناجائز قبضہ سے روکنے و کرایہ دار کا ساتھ دینے پر سیاسی بونے نے اپنے ہمراہی کے توسط سے عہدیدارموٹر کارلیبریونین دیگر کے خلاف جھوٹ پر مبنی اندراج مقدمہ کیلئے جسٹس آف پیس کو تحریر دیدی۔مقامی پولیس کی قبضہ کرانے کی کوشش میں پیش پیش محمداقبال مستری نے قاضی سے رقبہ کرایہ پر لیا جس کی باقاعدہ تھانہ میں کرایہ داری رپٹ بھی درج تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ راجپوت نے اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ اس نے رجسٹری نمبر4098 انتقال نمبر43386 موضع ڈیرہ غربی کے کھاتہ نمبر176 برلب سٹرک 13مرلے کا رقبہ اعجاز حسین ولد قاضی احمد حسن سے خریدکیا اور قبضہ بھی حاصل کیا اور کرایہ داران کو مکان دیدیا اور معلوم ہوا کہ اعجاز نے دیگر ملزمان مصطفی لاشاری،اقبال مستری،محمدسلیم لودھی کے ذریعے قبضہ کی کوشش کی جہاں پر ایک گیٹ بھی نصب کیاہواتھا 22-09-2022کو دیگر ملزمان کے ہمراہ مصطفی لاشاری،محمداقبال،محمدسلیم لودھی،افضال ودیگر نامعلوم نے دھاوا بول دیا اس سارے معاملہ کے پیچھے سابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی محترمہ زرتاج گل کے دیور بھی شامل کرایہ دار محمداقبال مستری ورکشا پ بنانے کی غرض سے آیا تو مکان میں پہلے سے موجود خواتین نے گیٹ کھلتے ہی شورمچانا شرو ع کردیا پولیس سول لائن نے اطلاعیابی پر ناجائز قابضین کو پولیس وین میں ڈالا جبکہ گرفتارہونے کے ڈر سے خواتین چلی گئیں متاثرہ شہری اقبال مستری،غلام مصطفی لاشاری کے ہمراہ تھانہ پہنچاتو سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے والے دونوں شہریوں نے منت ترلے کرکے گرفتار اشخاص کو پولیس سے چھڑالیا۔دوبارہ تعمیرات رکوانے کیلئے ایس ایچ او تھانہ سو ل لائن نے کام رکوانا چاہاتو غلام مصطفی سمیت لیبر یونین آٹو ورکشاپ کے درجنوں افراد آگئے اسی دوران ایس ایچ او اس بات پر بضد رہے کہ کام رکوایاجائے جس پر انہیں کہاگیا کہ اگر عدالتی معاملہ ہے تو رانا ثناء اللہ ودیگر سٹے کی خلاف ورزی پر عدالت سے رجوع کریں پولیس کو دیوانی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔اس حوالہ سے درخواست گزار رانا ثناء اللہ کا کہناتھاکہ کامران کرامت صاحب سول جج کی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیاہواہے دوسری جانب محمداقبال مستری کا کہناتھاکہ اس نے اعجاز حسین ولد قاضی احمدحسن سے مذکورہ رقبہ کرایہ پر حاصل کیاہے۔کرایہ نامہ کو تھانہ سول لائن سے بھی تصدیق کیاجاسکتاہے۔اندراج مقدمہ کی درخواست جھوٹی اور بے بنیادہے جس میں سامان سرقہ کرنے و آٹھ لاکھ روپے سے زائد کی رقم اُٹھانے کا تذکرہ کیاگیا ہے۔آر پی او ڈیرہ غازیخان،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈی ایس پی سٹی سرکل سے معاملہ کی تحقیقات و موقع چیک کرایاجائے کیا یہ جگہ آج بھی رہائش کے قابل ہے۔

  • قصبہ کالا:  ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ  کے  تنخواہ سے محروم خاکروب داد رسی کیلئے باغی ٹی وی آفس پہنچ گئے

    قصبہ کالا: ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ کے تنخواہ سے محروم خاکروب داد رسی کیلئے باغی ٹی وی آفس پہنچ گئے

    باغی ٹی وی :قصبہ کالا(صفدر بلوچ کی رپورٹ) ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ کے تنخواہ سے محروم خاکروب داد رسی کیلئے باغی ٹی وی آفس پہنچ گئے
    ملک عبدالمجید اور ملک محمد حسین قصبہ کالا میں باغی ٹی وی کے دفتر آئے اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ میں ڈیڑھ سے دو سال پہلے تین ماہ پہلے بطور خاکروب ڈیوٹی سرانجام دی جسکی تنخواہ ہمیں انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک نہیں ملی۔اس کے علاوہ دونوں پریشان حال نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ پہلے دوبارہ ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کی طرف سے ہم نے یونین کونسل شادن لنڈ میں ایک ماہ ڈیوٹی سرانجام دی لیکن ابھی تک ہمیں اسکی تنخواہ بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نہیں دی گئی۔ملک عبدالمجید اور ملک محمد حسین نے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہمیں نوکری پر بحال کیا جائے اور انتظامیہ ہمیں چار ماہ کی تنخواہ جاری کرے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ہم اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

  • سخی سرور پولیس کا منشیات فروشوں،سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو 300 گرام چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج

    سخی سرور پولیس کا منشیات فروشوں،سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو 300 گرام چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج

    باغی ٹی وی: ڈیرہ غازیخان۔ تھانہ سخی سرور پولیس کا منشیات فروشوں/سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون، 10 کلو 300 گرام چرس برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سخی سرور کے ہمراہ سخی سرور چیک پوسٹ کی الگ الگ کاروائیاں، ملزمہ سمیت ملزمان گرفتار کر کے منشیات فروشوں/ سمگلر سے 10 کلو 300گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر دئے اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ سخی سرور کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ پنجاب کی خصوصی مہم کے تحت اور ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اس حوالے سے تھانہ سخی سرور پولیس اور انچارج چیک پوسٹ سخی سرور ٹیم نے منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے چرس سمگلر ملزمہ افشاں سے 3100 گرام۔چرس اور مزید کاروائیاں میں منشیات فروش ملزم عدیل ولد مانوویل سکنہ دھوبی گھاٹ مردان سے 2000ہزار گرام چرس اور ملزم شہزاد احمد ولد بشیر سکنہ ملتان سے 5200 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دئے۔
    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر معاشرے کے ناسور اور نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے جن کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کاروائیان عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

    پبلک ریلیشن آفیسر

  • ڈیرہ غازیخان – تھانہ صدر کے علاقہ میں قبضہ گروپ کا راج

    ڈیرہ غازیخان – تھانہ صدر کے علاقہ میں قبضہ گروپ کا راج

    ڈیرہ غازیخان ( شہزادخان سے) تھانہ صدر کے علاقہ میں قبضہ گروپ کا راج۔
    تھانہ صدر کے علاقہ موضع کوٹ ہیبت جروار چوک کے رہائشی اللہ یار ولد شیر محمد قوم کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسنے تقریبا ڈیڈھ سال قبل یہ رقبہ حاجرہ مائی اور محمد یوسف ولد حبیب سے خریدا تھا اور وہاں مکان بنا کر رہنے لگا اسنے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرتا ہے گزشتہ روز مصطفی ولد حسین بخش، لعل ولد اللہ وسایا ،حسین ولد اللہ ڈتہ۔صدیق ولد نامعلوم نسیم زوجہ مصطفی۔شاہراں زوجہ حسین بخش ہمراہ 6 خواتین اور 10 نامعلوم افراد سمیت میرے گھر پر حملہ آور ہوئے اور زبردستی میرے گھر سے سامان اٹھا لیا اور میرے بیوی بچوں کو زبردستی گھر سے نکالنے کی کوشش کی مزاحمت پر اینٹوں سے ہم پر تشدد کیا اہل علاقہ کے اکھٹے ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ان کے تشدد سے میں اور محمد بدر زخمی ہوگئے 15 پر کال کی جو اٹینڈ نہ ہوئی اس دوران ملزمان نے اپنے بندوں کو خود زخمی کر کے ریسکیو 1122 کو بلوا لیا اور الٹا ہم پر جھوٹا الزام لگا دیا

  • کوٹ چھٹہ – مرغیوں اور مردارجانوروں کے باقیات سے   کھانے کا تیل اور گھی بنانے کا انکشاف

    کوٹ چھٹہ – مرغیوں اور مردارجانوروں کے باقیات سے کھانے کا تیل اور گھی بنانے کا انکشاف

    باغی ٹی وی – کوٹ چھٹہ (شعیب خان لنگاہ کی رپورٹ )مرغیوں اور جانوروں کے مردہ باقیات کو پیس کر، جلا کر کھانے کا تیل اور مچھلیوں کی خوراک کا انکشاف علاقے میں خوف وحراس علاقہ مکینوں کا احتجاج ، انسانوں اور جانوروں میں کئی بیماریاں پھیلنے لگیں . تفصیل کے مطابق بستی کمہار والہ موضع بستی کھوسہ تحصیل وضلع ڈیرہ غازی خان میں لعلوانی رائس مل کے مالک جبین افضل نے اپنی رائس مل کے اندر ایک غیر قانونی فیکٹری لگائی ہے جس سے وہ اپنا مکروہ کام کر رہا ہے مرغیوں اور مردہ جانوروں کےباقیات کو پیس کر، جلا کر کھانے کا تیل اور مچھلیوں کی خوراک کا انکشاف ہوا ہے،جس کی وجہ سے بدبو پھیلی ہوئی ہے علاقے میں انسان جانور اور تمام قدرتی وسائل و عوامل تکلیف، مشکلات کا شکار ہیں فیکٹری کے نزدیک بستی کھوسہ میں پرائمری سکول ہے بدبو کی وجہ سے سکول کے سٹاف اور بچے کافی اذیت کا شکار ہیں علاقہ میں سانس، پھیپھڑوں، اور جلد کی امراض کافی حد تک پھیل چکی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کئی بار پنجاب پولیس، اسٹنٹ کمشنر ڈیرہ، کمشنر ڈیرہ غازیخان کو درخواستیں دی مگر سیاسی اثر رسوخ ، پیسے کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب، سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے جیبن افضل نے جو غیر قانونی فیکٹری لگائی ہے اس فی الفور بند کرایا جائے، اہل علاقہ کا کہنا تھا اگر ہمیں اس بدبو سے پھیلنے والی بیماریوں سے نجات نہیں دلائی گئی تو بہت جلد کمشنر آفس کے سامنے احتجاج کریں اور دھرنا دیں گے

  • پانچ ماہ سے محکمہ بلڈنگز کے ورک چارج ملازمین تنخواہوں سے محروم

    پانچ ماہ سے محکمہ بلڈنگز کے ورک چارج ملازمین تنخواہوں سے محروم

    ڈیرہ ڈویژن محکمہ بلڈنگز کے ورک چارج ملازمین تنخواہوں سے محروم ،گھروں میں فاقے
    باضی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکر یونین سی بی اے محکمہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے عہدیداروں نے کہاہے کہ پانچ ماہ سے محکمہ بلڈنگز ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے ورک چارج ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین خودکشی کرنے پر مجبور اور گورنمنٹ کے ریگولر آرڈر دینے کے باوجود ٹائم پرٹائم دے رہے ہیں حکومت پنجاب نے ورک چارج ملازمین کو ریگولر ورک مین کر دیا پچھلے پانچ ماہ سے نہ ہی تنخواہ دی، نہ ہی آرڈر دیے ،ورک چارج ملازمین کا اعلی حکام و کمشنر ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لیکر ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیاہے.