Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • بارڈر ملٹری پولیس کی 132 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون کانسٹیبل تعینات

    بارڈر ملٹری پولیس کی 132 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون کانسٹیبل تعینات

    بارڈر ملٹری پولیس کی 132 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون کانسٹیبل تعینات
    باغی ٹی وی رپورٹ.ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس کی 132 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون کانسٹیبل تعینات تفصیل کے بی ایم پی سوار الطاف حسین لنڈ جو کہ دوران سروس فوت ہو گیا تھا محکمانہ قانون کے مطابق کوئی اہلکار دوران سروس جب فوت ہو جاتا ہے تو اس کی جگہ اس کا بیٹا یا بیٹی کو قانونی پراسیس مکمل کرنے کے بعد تعینات کیا جاتا ہے اسی قانون کے تحت فوت ہونیوالے سوار (کانسٹیبل) الطاف حسین لنڈ کی بیٹی شہنیلا الطاف نے اپنے والد کی خالی ہونے والی سیٹ پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک کو درخواست گزاری کہ مجھے میرے والد کی جگہ پر میری تعیناتی کے آرڈر کیے جائیں جس پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک نے قانونی پراسیس مکمل کرنے کے بعد اس کی تعیناتی کے آرڈر جاری کر دئیے اس طرح بارڈر ملٹری پولیس کی تاریخ میں پہلی خاتون کانسٹیبل بھرتی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا

  • ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ

    ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ

    ڈیرہ غازی خان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے-

    باغی ٹی وی : – ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہےڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان پر موسلادھار بارشوں سے بستی لتڑہ کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا برساتی نالے مٹھوان کا سیلابی ریلا حفاظتی بند بہا کر لےگیا سیلابی ریلا بستی لتڑہ کی شہری آبادی میں داخل ہو گیا متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی شروع ہو گئی۔

    ملک بھرکے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال سے ہزاروں متاثرین بے گھر

    آئندہ دو سے تین روز کے دوران تونسہ شریف اورکوہ سلیمان کے سلسلہ میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے جس سے ضلع بھر کے برساتی ندی نالوں میں شدید طغیانی آسکتی ہےضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے تمام اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، مزید کشتیاں تونسہ منگوالی گئی ہیں۔

    برساتی ندی نالوں سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی، بیشتر خاندان محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ بیشتر خاندان سڑکیں اور رابطہ پل بہہ جانے کی وجہ سے پیدل اور اونٹوں کے ذریعے ضروری سامان سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے ہیں۔

    وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی، 5 مکانات اور 3 بجلی گھر شدید متاثر،5 افراد…

    سیلاب نے تونسہ شریف میں تباہی مچا دی ہے متعدد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ سیلابی ریلے میں سب سے زیادہ نقصان تونسہ شریف کے مغرب میں آباد تاریخی قصبے “منگڑوٹھہ” میں ہوا سینکڑوں مکانات اور مال مویشی سیلابی پانی کے ساتھ بہہ گئے-

    اسسٹنٹ کمشنر تونسہ کے مطابق فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو تین وقت کھانا اور رہائش دی جا رہی ہے، تاہم کئی متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

  • ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی ،ایمرجنسی نافذ،ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ڈی جی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی ،ایمرجنسی نافذ،ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث تباہی مچ گئی ،سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف میں بڑے پیمانے پر دیہات اور بستیاں پانی میں گھر گئیں۔ روجھان کی رودکوہی میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا، راجن پور میں داجل کو جام پور سے ملانے والا پل ٹوٹ گیا۔ میراں پور سمیت درجنوں دیہات پانی میں ڈوب گئے۔

    ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    تونسہ میں انڈس ہائی وے ڈوبنے سے سندھ جانے والی ٹریفک رک گئی۔ بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلے سے تین لاشیں بر آمد کی گئیں۔

    ڈی جی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ہدایت پر ریلیف آپریشن تیز کر دیا گیا۔پنجاب کے ریسکیو، ریونیو، ہیلتھ، لائیو اسٹاک اور دیگر محکمے ہائی الرٹ کر دیے گئے۔

    کمشنر ڈی جی خان کا کہنا ہے کہ ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ بین الصوبائی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ڈی جی خان اور راجن پور میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ۔

    ڈی جی خان اور راجن پور کے دونوں اضلاع میں ایک ہزار خیمے نصب کیے گئے ہیں۔فلڈ ریلیف کیمپس میں تین وقت کا کھانا اور ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    کمشنر ڈی جی خان عثمان انور کے مطابق ڈی جی خان اور راجن پور میں امدادی سرگرمیوں کےلیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،مویشیوں کی ویکسی نیشن کیلئے فکسڈ کیمپ کے علاوہ موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سیلاب زدگان کے ضروری علاج معالجہ کی سہولیات کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

    بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا خطرہ

    ادھر توبہ اچکزئی میں کئی گھنٹوں ہونے والی موسلادھار بارش نے ہر طرف پانی پانی کردیا شدید بارشوں سے سیلابی ریلےقلعہ عبداللہ میں داخل ہوگئے جس سے کئی دیہات اور سڑکیں ڈوب گئیں سیلابی ریلے سے باغات اور فصلیں تباہ جب کہ کئی مویشی بہہ گئے، انتظامیہ نے صورتحال خراب ہونےپر شہریوں کی فوری منتقلی شروع کردی۔

    خاران میں 2 لیویز افسران سیلابی ریلے میں بہہ کرجاں بحق ہو گئے جب کہ موسیٰ خیل، دکی، بارکھان اور کوہلو میں سیلاب سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی موسیٰ خیل میں سیلابی ریلوں سے 100 سے زائد مکانات گرگئے جب کہ 9 افراد جاں بحق ہوگئے ادھر سبی، جیکب آبادریلوے ٹریک زیر آب آگیا جب کہ مسافروں کو گاڑیوں کے ذریعے سبی ریلوےاسٹیشن پہنچایا گیا۔

    دوسری جانب سکھر میں کندھ کوٹ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق کشتی الٹنے کا واقعہ کندھ کوٹ کے دریائی علاقے گھوڑا گھٹ میں پیش آیا جہاں دریائے سندھ پار کرتے ہوئےکشتی الٹ گئی۔

    حادثے کے نتیجے میں کشتی میں سوار تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں متاثرہ کشتی میں 8 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد کو زندہ بچالیا گیاہے۔

    حالیہ بارشوں کے بعد تربیلا ڈیم پانی سے بھرگیا،مزید بارشوں کی پیشن گوئی

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اور کز ئی، کرم،ڈی آ ئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا، آزادکشمیر ، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقا مات پر بارش کا امکان ہے علاوہ ازیں اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بارکھان،سبی، ژوب ،قلات ، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں بارش کا امکان ہے میانوالی ،سرگودھا، خوشاب ، بھکر،لیہ ، ڈ یر ہ غا زی خان ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بارش متوقع ہے-

    پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، جھنگ ،منڈی بہاؤالدین ، نارووال اور فیصل آبا د میں بارش کا امکان ہے ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یار خان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق تھر پارکر، عمر کوٹ ، میر پور خاص ، بینظیر آباد، بدین ، دادو، حیدر آباد اور کراچی میں بارش متوقع ہے،ٹھٹھہ ، مٹیاری ،جیکب آباد، جامشورو، سکھر،لا ڑ کا نہ ، ٹنڈو جام، ٹنڈ و اللہ یار میں بارش متوقع ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، سا نگھڑ، خیر پور، نو شہرو فیروز، کراچی، حیدر آباد، میر پور خاص میں بارش کا امکان ہے دیر،چترال،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،شانگلہ اور بو نیر میں بارش متوقع ہے جبکہ مردان، پشاور ، نو شہرہ، مہمنڈ، کوہاٹ، بنوں، خیبر، با جوڑ، چار سدہ اور لکی مروت میں بارش کا امکان ہے-

    دوسری جانب ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کااخراج 2لاکھ 18 ہزازکیوسک ہے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 4888 میگاواٹ ، پانی کی آمد 2لاکھ 96 ہزار کیوسک ہے تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول 1547 فٹ ،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1171 فٹ ہے-

    تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن :فوج سےمدد مانگ لی گئی

  • ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ  کردی گئی

    ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔ ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور
    ریسکیو،ریونیو،ہیلتھ،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ کردیاگیاہے،ڈی جی خان اور راجنپور اضلاع میں راستوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کردیا گیاہے،ڈی جی خان میں سیلاب سے متاثرہ بین الصوبائی شاہراہ انڈس ہائی وے پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے،چوکی والا تونسہ میں انڈس ہائی وے کے شگاف کو بند کردیا گیاہے ،کمشنر عثمان انور نے راستوں کی بحالی کی خود نگرانی کی،وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر ریلیف آپریشن تیز کردیا گیا ہے۔ کمشنر عثمان انور بے بتایاکہ ڈی جی خان اور راجنپور میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیاہے ،دونوں اضلاع میں ایک ہزار خیمے نصب کئے گئے ہیں ،فلڈ ریلیف کیمپس میں تین وقت کا کھانا اور ہر ممکن سہولیات فراہم کررہے ہیں، کمشنر عثمان انور نے مزید بتایاکہ دونوں اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کےلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں،ہر متاثرہ فرد کی بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رکھیں گے، مویشیوں کی ویکسی نیشن کےلئے فکسڈ کیمپ کے علاؤہ موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،کمشنر ڈیرہ غازیخان نے کہا کہ سیلاب زدگان کے ضروری علاج معالجہ کی بھی سہولیات کا انتظام کیاگیاہے ،تمام منقطع راستوں کی بحالی اور سیلابی پانی کی بروقت نکاسی اولین ترجیح ہوگی

  • جتوئی میں دوخواتین اور بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ پر آر پی اوکا نوٹس,ملزم گرفتار

    جتوئی میں دوخواتین اور بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ پر آر پی اوکا نوٹس,ملزم گرفتار

    ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم کا ضلع مظفر گڑھ جتوئی میں دوخواتین اور بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس۔ڈی پی او سے رپورٹ طلب ۔ ڈی پی او مظفر گڑھ کا فوری ایکشن ۔ مقدمہ درج کرکے ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری گرفتار کرلیا گیا ۔
    باغی ٹی وی رپورٹ.تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم نے ضلع مظفر گڑھ تحصیل جتوئی تھانہ جتوئی کی حددود میں دوخواتین اورایک ڈیڑھ سال کے بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ جس میں خواتین اور بچے کاچہرہ ،بازو اور ہاتھ بری طرح سے جھلس گئے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو ملزم کی فوری گرفتاری اور متاثرین کی فوری دادرسی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائیں ۔

    ملزم کی گرفتاری کےلیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کرکے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ڈی پی او مظفر گڑھ نے آر پی او کے نوٹس پرفوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کےلیے ٹیم تشکیل دے دی ۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزم محمد اصغر پہلوان کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ملزم کو خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

  • کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتروٹہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون ،سیلابی ریلے میں بہہ کر6 افرادجاں بحق

    کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتروٹہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون ،سیلابی ریلے میں بہہ کر6 افرادجاں بحق

    کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتروٹہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون ،سیلابی ریلے میں بہہ کر6 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں
    باغی ٹی وی کی خبرپرکمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک فوری نوٹس لیتے ہوئے چتروٹہ تمن قیصرانی سیلاب متاثرین کیلئے سامان راشن ٹینٹس روانہ کر دئیے ہیں۔ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک کے حکم پرتھانہ پھگلہ اورتھانہ چتر وٹہ میں کو بے گھر ہونیوالے افراد کے لیے کھول دیا گیا کل سے بارڈر ملٹری پولیس کے جوان انکے خدمت میں مصروف ہیں
    باغی ٹی وی رپورٹ۔کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتروٹہ میں گذشتہ روز آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون کلثوم مائی زوجہ علائوالدین جاں بحق ہوگئی،او کے علاوہ چتروٹہ تمن قیصرانی بلوچستان پنجاب سرحدی علاقے میں سات افراد کوڑہ لہڑ سنگھ دف کے مقام پررودکوہی کے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ قبائلی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت سات میں سے پانچ کی لاشیں تلاش کر کے نکال لی ہیں،سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ایک شخص کو زندہ نکالاگیاہے ایک شخص اب بھی لاپتہ ہے، کوڑہ لہڑ سیلابی ریلے سے میتوں کو لے کر قبائلی لوگ انکو آبائی گائوں کی طرف روانہ ہیںیادرہے راستے نہ ہونے کی وجہ سے ان میتوں کو قبائلیوں کو سیلابی ریلے سے گزار کر لے کرجاناپڑرہا ہے ہیں ،ڈوب کرجاں بحق ہو جانے والے پانچ افراد میں سے ایک شخص کی شناخت ہوئی ہے، ذرائع کاکہناہے کہ جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل ہے۔ باغی ٹی وی کی خبرپرکمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک فوری نوٹس لیتے ہوئے چتروٹہ تمن قیصرانی سیلاب متاثرین کیلئے سامان راشن اورخیمے روانہ کر دئیے ہیں۔ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک کے حکم پرتھانہ پھگلہ اورتھانہ چتر وٹہ میں کو بے گھر ہونیوالے افراد کے لیے کھول دیا گیا کل سے بارڈر ملٹری پولیس کے جوان انکے خدمت میں مصروف ہیں.تمن قیصرانی سیلاب چتر وٹہ پورا گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گیا صرف دو کمرے بچ گئے گاؤں والوں نے بھاگ کر جان بچائی پیچھے سفید عمارت نظر آ رہی ہے وہ بارڈر ملٹری پولیس کا تھانہ ہے متاثرین نے بچوں عورتوں سمیت کل سے تھانے میں پناہ لے رکھی ہے

    افتخاراحمدزیادقیصرانی سرکل آفیسر تمن قیصرانی بارڈرملٹری پولیس نے فون پربتایا کہ چتروٹہ کیلئے راستے بندہونے کی وجہ سے ہم اونٹوں اورگدھوں کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امدادپہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ تمن قیصرانی چتروٹہ کی بستی چوکی شیرکے تمام گھروں میں رودکوہی کاسیلابی پانی داخل ہوگیاتھاجس سے اس بستی کانام ونشان مٹ گیا تھا،اس بستی کے مکین تھانہ چتروٹہ میں موجود ہیں ۔دوسری طرف تمن لغاری کے قبائلی علاقے یونین کونسل بیلاکی بستی حاصلانی،بستی گلکلی،بستی کزیرااوربستی قسمانی کے قریبی رودکوہی سے کٹائو جاری ہے،تمن لغاری کی یہ بستیاں شدیدخطرے میں ہیں۔کوہ سلیمان سے آنے والے سیلابی ریلوں نے ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ، تحصیل کوٹ چھٹہ، قبائلی علاقوں اور راجن پور کو شدید متاثر کیا ہے۔ قبائلی علاقوں کے راستے منقطع ہیں۔فصلیں تباہ ،جانی ومالی نقصانات ہوئے ہیں، مکانات منہدم لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے

    جب کہ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سیلاب متاثرین کی امداد میں پیش پیش ہیں۔وہ متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے بستی منگڑوٹھہ پہنچ گئے،ڈپٹی کمشنر نے خود متاثرین میں خیمے اور دیگر سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان خود کو اکیلا نہ سمجھیں،حکومت پنجاب ان کے ساتھ ہے،حکومت پنجاب متاثرین کو خیموں کیساتھ راشن بھی فراہم کرے گی،ہماری ٹیمیں متاثرین کی امداد کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں،آزمائش میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امدادی کیمپ میں دیگر محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

  • کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتر وٹہ بستی سیلابی ریلے کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گئی

    کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتر وٹہ بستی سیلابی ریلے کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گئی

    ڈیرہ ۔ کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتر وٹہ بستی سیلابی ریلے کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گئی
    سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا رات گئے تونسہ میں سیلابی علاقوں کا دورہ ۔سنگھڑ رود کوہی میں تاریخی بڑا 268500 کیوسک سیلابی ریلا رپورٹ ہوا۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوہ سلیمان تمن قیصرانی چتر وٹہ بستی سیلابی ریلے کی وجہ سے صفحہ ہستی سے مٹ گی مقامی لوگوں نے بارڈر ملٹری پولیس کے تھانے میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ سیلاب نے پھگلہ و دیگر علاقوں میں بھی تباہی مچا دی لوگوں کے مال مویشی بہا کر لے گی مکانات اور کاشت زمینوں کو بھی تباہ کر دیا تمن قیصرانی کے لوگ امداد کے منتظر ہیں۔
    سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے تونسہ میں سیلابی علاقوں کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار بھی سردار عثمان بزدار کے ہمراہ تھے۔

    اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے انہیں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں قائم ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا،انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی مشکلات کے پیش نظر سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے،سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کے انخلا کیلئے ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے،سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیلاب زدگان مشکل وقت خود کو اکیلا نہ سمجھیں،حکومت پنجاب آزمائش کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔دوسری طرف وزیر اعلی چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزکردی گئیں،تحصیل تونسہ کے سیلاب زدہ علاقوں میں رات گئے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔کمشنر ڈی جی خان عثمان انور کو ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایاگیاہے کہ چار ہزار سے زائد افراد کو سیلابی پانی سے ریسکیو کیا گیا،ریسکیورز نے 280 سے زائد افراد کو سیلابی پانی سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، 25 کشتیوں،18 گاڑیوں اور 152 ریسکیورز نے آپریشن میں حصہ لیا،سیلاب زدہ علاقوں میں ابتدائی طور پر سات ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں،فلڈ ریلیف کیمپس اور بستیوں میں تیار خوارک کی 100 دیگیں تقسیم کی گئیں،سیلاب زدگان میں تین وقت کا کھانا دیا جائیگا،کمشنر عثمان انورنے کہا کہ خیمے ،خشک راشن اور دیگر امدادی سامان بھی تقسیم ہوگاجس کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریارنے بتایاگیاکہ سنگھڑ رود کوہی میں تاریخی بڑا 268500 کیوسک سیلابی ریلا رپورٹ ہوا،بستی منگروٹھہ،کچل،سوکڑ،مندرانی اور دیگر علاقے متاثر ہوئے، ابتدائی رپورٹ موضع بودو،ایدا آرائیں،لعل شاہ،بستی حبیب اور دیگر علاقے زیر آب تحصیل تونسہ میں کوٹلہ میرانی،تھلہ چکی،ڈگر والی کے علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق اس وقت کوہ سلیمان کی تینوں بڑی ندیوں میںپانی کا لیول کم ہ ہوچکا ہے۔

    سنگھڑندی میں پانی کا لیول بہت کم ہو گیاہے آج صبح کی تازہ تصویر

  • تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن :فوج سےمدد مانگ لی گئی

    تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن :فوج سےمدد مانگ لی گئی

    ڈیرہ غازی خان :تونسہ میں سیلاب، حالات پریشان کُن : سویلین حکام نے فوج سے ہیلی کاپٹر مانگ لئے،اطلاعات کے مطابق تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے، ڈی جی خان نے فوج سے ہیلی کاپٹر مانگ لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تونسہ میں سیلاب نے اپنے راستے میں آنے والی بستیوں کو نشانہ بنایا، شدید بارشوں و سیلاب سے بستی مندرانی اور بستی کیچل میں سیکڑوں لوگ پھنس گئے۔

    شہریوں میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں جن کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہے، فوج فوری طور پرعملہ سمیت ایک عدد ہیلی کاپٹر فراہم کرے۔ڈی جی ڈیرہ غازی خان نے کورپس 2 کنٹونمنٹ ملتان کو خط لکھ دیا ہے۔

    ڈیرہ ۔ رودکوہی سیلابی ریلے سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا،تباہی مچ گئی

    بلوچستان میں سیلابی صورتحال
    دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق آج سے 16اگست تک پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش جب کہ 18اگست تک ڈی جی خان کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔

    وزیراعظم ، چیئرمین سینیٹ کا بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی پراظہارافسوس

    علاوہ ازیں بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپئیل کے بعد سبی وگردونواح می وقفے وقفے کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد سبی شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارشوں نے مزید سیلابی صورت حال پیدا کردی جبکہ ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی ہے۔

    کراچی میں پھربارشیں،بلوچستان میں سیلابی صورت حال کا الرٹ جاری

    قلعہ عبداللّٰہ میں پانی کے دباؤ سے تین ڈیم ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلے مختلف علاقوں میں داخل ہوگئے جس کے باعث لوگ پھنس گئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پیر علی زئی گاؤں میں 25 بچوں کو سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا جبکہ سیلاب سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    مون سون کے پے درپے اسپیل، موسلا دھار بارشوں نے سندھ اور بلوچستان میں تباہی مچادی، تھر پارکر اور بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، قلعہ عبداللہ میں ڈیم ٹوٹ گیا، سیلابی ریلے میں ٹریکٹر ٹرالی اور بجلی کے درجنوں پول بہہ گئے جب کہ 2 افراد چل بسے، 20 لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

  • ڈیرہ ۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کاحکم ہوا میں اُڑگیا،فوڈسنٹر شادن لنڈ میں گندم سیکنڈل میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی۔

    ڈیرہ ۔ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کاحکم ہوا میں اُڑگیا،فوڈسنٹر شادن لنڈ میں گندم سیکنڈل میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی۔

    ڈیرہ۔وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کاحکم ہوامیں اُڑگیا،فوڈسنٹر شادن لنڈ میںگندم سیکنڈل میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی۔
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان میں فوڈسنٹر شادن لنڈ میں گندم کی خرابی کا ذمہ دار کون ؟ ہر طرف خاموشی کے ڈیرے ،ڈی ایف سی مہر اختر نے فلورملزمالکان پر دبائو ڈالا کہ خراب گندم کو خریدیں اور تھوڑا تھوڑا آٹے کے ساتھ مکس کرتے جائیں۔ سیلاب سے قبل سیکرٹری فوڈ نے رپورٹ مانگی تھی کہ کسی فوڈ سینٹر کو سیلاب سے تو کوئی خطرہ نہیں ہے جس پر ڈیرہ غازی خان کی رپورٹ میں مبینہ طورپر شادن لنڈ فوڈ سینٹر کاذکر نہیں کیا گیااوررپورٹ میں بتایاگیاکہ ہمارے کسی بھی فوڈسنٹرکوسیلاب سے کوئی خطرہ نہیں ہے،اس رپورٹ کے برعکس شادن لنڈ فوڈ سنٹر میں رود کوہی سیلاب کا پانی داخل ہوگیا جس سے گندم خراب ہوگئی،

    جب میڈیا پر یہ معاملہ ہائی لائٹ ہوا تو دورہ ڈیرہ غازیخان میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے اس معاملے پرنوٹس لیکرتحقیقات کاحکم دیا،اس کے برعکس کوئی عملی قدم نہ اٹھایا گیا اورذمہ داروں کاتعین تودورکی بات۔ڈی ایف سے اس سارے معاملے پرپردہ ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ گندم فیڈ والے خرید رہے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ خراب گندم کا آکشن کب ہوا اور کس فیڈ کمپنی نے اس کو خریدا ہے ؟ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کو چاہیے کہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے فلور ملز کو خراب گندم کی سپلائی روکیں اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے احکامات جاری کریں۔جاری مون سون بارشوں سے آنے والے سیلاب سے فوڈسنٹر شادن لنڈ میں بارشی اوررود کوہی کے پانی میں سینکڑوں بوری گندم ڈوب جانے کے باعث خراب ہوگئی،ذرائع کے مطابق لگ بھگ 2لاکھ بوری خراب ہوئی معاملہ پر سیکرٹری خوراک پنجاب نے نوٹس لے لیا ڈی ایف سی ڈیرہ مہر اختر حسین کیخلاف کارروائی شروع ہوئی تو ڈائر یکٹر خوراک اور ڈی ایف سی ڈیرہ مہر اختر حسین کیخلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا،لیکن دوسری طرف ذرائع کا کہتا ہے کہ محکمہ خوراک کے مطابق سیلاب سے مبینہ دو سے چارسو بوری گندم خراب ہونے کی تصدیق کرتے ہیں گند م کے معاملے پر، بڑے پیمانے پرخورد بردی کی اطلاع ہے جس سے گندم میں بڑے پانے پرخورد برود کو خارج از امکان قرارنہیں دیا جاسکتا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سیکرٹری خوراک پنجاب اور ڈائریکٹر خوراک نے الرٹ جار ی ہونے کے باوجو د انتظامات نہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک اور ڈی ایف سی ڈیرہ مہر اختر حسین کیخلاف مبینہ چارج شیٹ فائل کردی ہے ۔ جب ڈی ایف سی محکمہ خوراک مہر اختر حسین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کچھ افسران یہاں آئے تھے انہوں نے شواہد بھی اکھٹے کیے لیکن انہوں نے رپورٹ جاری نہیں کی جب رپورٹ جاری ہوگی تو حقائق معلوم ہوں گے۔


    وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر فوڈ سنٹر شادن لنڈ زیر آب آنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع گئی ہیں ا س حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد انور بریار نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کمیٹی کے کنوینر مقرراراکین میں اسسٹنٹ کمشنر تونسہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شامل ہیںانکوائری کمیٹی چار روز کے اندر رپورٹ پیش کرناتھی لیکن کئی چارروزگذرگئے لیکن کوئی رپورٹ پیش نہ ہوسکی ۔ڈ پٹی کمشنر محمد انور بریار نے نوٹیفکیشن جاری کردیاانکوائری کمیٹی فوڈ سنٹر کی جگہ کے انتخاب،ایس او پیز اور تمام معاملات کا جائزہ لے گی کمیٹی کی سفارشات پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار زرائع کا کہنا ہے ۔اس سے قبل سیکرٹری فوڈ نے رپورٹ مانگی تھی کہ کسی فوڈ سینٹر کو سیلاب سے تو کوئی خطرہ نہیں ہے جس پر ڈیرہ غازی خان کی رپورٹ میں مبینہ طورپر شادن لنڈ فوڈ سینٹر کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ شادن لنڈ فوڈ سینٹر سیلاب کی زد میں آگیا جس سے کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہوگئی۔ڈی ایف سی مہر اختر نے فلورملز پر دبائو ڈالا کہ خراب گندم کو خریدیں اور تھوڑا تھوڑا آٹے کے ساتھ مکس کرتے جائیں ۔جب میڈیا پر یہ معاملہ ہائی لائٹ ہوا تو مہر اختر نے کہا کہ یہ گندم فیڈ والے خرید رہے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ خراب گندم کی آکشن کب ہوئی اور کس فیڈ کمپنی نے اس کو خریدا ہے ؟وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی اس کا سخت نوٹس لیکر فلور ملز کو خراب گندم کی سپلائی روکیں اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے احکامات جاری کرکے ذمہ داروں کاتعین کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

  • ڈیرہ  ۔ رودکوہی سیلابی ریلے سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا،تباہی مچ گئی،انتظامیہ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف

    ڈیرہ ۔ رودکوہی سیلابی ریلے سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا،تباہی مچ گئی،انتظامیہ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف

    ڈیرہ ۔ رودکوہی سیلابی ریلے سے حفاظتی بند ٹوٹ گیا،تباہی مچ گئی،انتظامیہ لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان میں رود کوہیوں کے بارشی پانی سے تباہ کاریاں جاری ہیں،نواحی بستی منگڑوٹھہ غربی میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے خود بھی متحرک ہوگئے ہیں،وہ منگڑوٹھہ غربی کے متاثرین کے گھروں میں پہنچ گئے،انہوں نے سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقلی میں مدد کی۔

    محمد انور بریار نے خود سہارا دیکر ایک بزرگ کو گاڑی میں سوار کرایا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ رودکوہیوں کے سیلابی پانی کی شدت کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا،لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ہمارے لئے انسانی جانوں کی حفاظت مقدم ہے،لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہوں،مجھ سمیت ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارشوں کے نئے سپل کے پیش نظر پانی کے بہا کو روکا نہیں جا سکتا،رود کوہیوں کے پانی کی نکاسی اہم ہے،لوگوں کے مال مویشی کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کریں گے،دن رات کام جاری رکھ کر لوگوں کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔


    ڈیرہ غازیخان اور راجن پور اضلاع کے کوہ سلیمان رینج میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن عثمان انور نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنرز کو متحرک کرتے ہوئے خود بھی سیلابی علاقوں کا جائزہ لیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا اور حساس علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ترغیب دی۔کمشنر نے کہا کہ قیمتی جان ومال کے تحفظ کیلئے شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں،کمشنر نے کہاکہ ریسکیو آپریشن کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کو بھی تیز کیا جائے. سیلاب زدگان کیلئے ریلیف کیمپس، خوراک اور دیگر معاملات کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کمشنر نے لوہار والا سمیت دونوں اضلاع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور افسران کو ہدایات جاری کیں،

    دوسری طرف عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان سیلابی صورت حال میں عوامی خدمت میں مصروف عمل، پولیس کے جوان عوام الناس کو سیلاب سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔