Baaghi TV

Category: ڈیرہ غازی خان

  • ڈیرہ شہر میں تالہ توڑ چوروں کا گروہ سرگرم،

    ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) ڈیرہ شہر میں تالہ توڑ چوروں کا گروہ سرگرم، علی الصبح کالج چوک پر کار سوار چور تین دوکانوں کے تالے توڑ کر دوکان میں موجود لاکھوں کا کیش لے اڑے، مزاحمت پر گارڈ پر تشدد ،بیکری کی دکان میں بند کر دیا ،سول لائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر میں تالہ توڑ چوروں کا گروہ ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگیا ہے نامعلوم چوروں نے علی الصبح تین دکانوں جس میں بیک اینڈ ایٹ بیکرز سمیت وزیر آٹوز اور شیروانی ایلومینیم گلاس سنٹر کے تالے توڑے کر لاکھوں روپے کا سامان چوری کر لیا بیکری کے چوکیدار حفیظ کی مزاحمت پر چوروں نے اس پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے چوکیدار حفیظ کو بیکری کی دوکان میں بند کر کے چلے گئے پولیس تھانہ سول لائن نے جائے وارداتوں پر پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

  • پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد، ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں کی شرکت ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ کا معائنہ کیاتفصیلات کے مطابق پولیس لائن ڈیرہ غازیخان میں پولیس آفیسران اور اہلکاروں کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو چیک کرنے کے لئے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور لیڈیز پولیس اہلکاروں نے شرکت کی اور سلامی دی ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ اور پولیس لائن میں گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران وملازمان کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے پولس فورس عوام کی خدمت کو نصب العین بنائیں اور قانون اور انصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھا جائے۔

  • کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نابینا افراد کی ریلی،

    ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نابینا افراد کی ریلی، ریلی پریس کلب سے گولائی کمیٹی تک نکالی گئی۔ریلی میں شریک نابینا افراد کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان فلگ شگاف نعرے بلند کیے گئے تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے نابینا افراد افراد نے پریس کلب سے گولائی کمیٹی تک ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے اس موقع پر نابینا افراد کاکہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم بند کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے۔مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرے اور انہیں حق خوداریت دیا جائے۔ نابینا افراد نے پلے کارڈز اور بینرز بھی تھامے ہوئے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔

  • ڈی پی او اسد سرفراز نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا حماد کی ایس ایس پی بننے کی خواہش پوری کر دی،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈی پی او اسد سرفراز نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا حماد کی ایس ایس پی بننے کی خواہش پوری کر دی، پروٹوکول کے ساتھ پورے شہر کا چکر لگوایا،پولیس لائن میں چاق وچوبند دستے کی سلامی،یادگا شہداء پر حاضری دی اور دعا مانگی،ڈی پی او کی سیٹ پر بیٹھ کر میڈیا سے گفتگو بھی کی تفصیلات کے مطابق طاہر ٹاؤ ن کے رہائشی تھیلسیمیا کا مریض حماد رضا ایس ایس پی بن گیا پولیس نے حماد کو ایس ایس پی کے رینک لگا گھر سے پورے شہر کا چکر لگوایا جبکہ کلمہ چوک پر شہریوں کی طرف سے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے جہاں سے پھر حماد رضا کو پولیس لائن لایا گیا جہاں اسے پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور یادگار شہداء پر لے جا کر دعا کرائی گئی پولیس لائن سے حماد رضا کو ڈی پی او آفس ڈی جی خان لایا گیا جہاں پر ڈی پی او اسد سرفراز نے اپنے اہلکاروں کے ہمراہ اسے خوش آمدید کہا اور اپنے آفس میں لے جا کر اپنی سیٹ پر بٹھا دیا میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے حماد رضا نے کہا کہ آج میں بہت خوش ہوں کہ میں ڈی پی او بن گیا ہو ں اور اس شاندار استقبال پر ضلع پولیس کا شکر گزار ہوں حماد کے والد منظور حسین نے بتایا کہ اسکا بیٹا حماد جوکہ ایس ایس پی بنے کی خواہش رکھتا تھا ڈی پی او اسد سرفراز نے وہ پوری کر دی ہے جس پر میں اور میرا خاندان ڈی پی او اسد سرفراز سمیت پوری فورس کا مشکور ہے اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ میرے لئے آج نہایت ہی خوشی کا دن ہے کہ میں حماد کی مسکراہٹ اور خوشی کاسبب بنا ہوں یہ آج میرے ساتھ رہے گا اور میں اس کے ایڈیشنل کے فرائض سرانجام دوں گا انہوں نے کہا کہ ہمیں پریشان حال لوگوں اور مریضوں کے لئے نیکی اور مسکراہٹ کا سبب بننا چاہیے اسلام بھی ہمیں اس کا بات کا حکم دیتا ہے دعا گو ہوں کہ حماد جلد صحت یاب ہو اور بڑا ہوکر پکا ایس ایس پی کے عہدے پر فائض ہو بعدازاں آفس ٹائم ختم ہو نے کے بعد ڈی پی او نے اسی پروٹوکول کے ساتھ حماد رضا اور اسکے والد کو گھر کے لئے روانہ کر دیا۔

  • عثمان بزدار کے حلقہ میں مبینہ چوری کی سزاء جلتے کوئلوں پر چل کر دکھاؤ

    عثمان بزدار کے حلقہ میں مبینہ چوری کی سزاء جلتے کوئلوں پر چل کر دکھاؤ

    بلوچستان اور پنجاب کی سرحدی علاقہ اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حلقہ کھرڑ بزدار میں کل شام 4 بجے ایک انوکھا واقعہ پیش آیا. ایک برادری کے اوپر چوری کا الزام لگایا گیا ہے . چوری کا الزام یہ تھا کہ انہوں نے شیرمحمد بزادر اور انکی برادری کی بندوق اور اسحلہ چوری کیا. علاقہ معتبرین نے فیصلہ کیا کہ گل زمان ولد عیدوں اور گل محمد ولد حامد کو آگ اور اس کے جلتے ہوئے کوئلوں پر چلایا جائے.جو جل جائے گا وہ چور ثابت ہو جائے گا .جبکہ متاثرہ ان دونوں افراد کا کہنا ہے کہ کسی قانون یا پھر اسلامی دائرے میں کسی انسان کو خواہ مخواہ آگ میں نہیں چلایا جاسکھتا ہے.اس طرح کا کوئی قانون بھی نہیں ہے اور قانونی جرم بھی ہے.
    مزید کہا علاقہ متعبرین جن میں شیر محمد، جلال خان ، منیر ،میاں خان، فیض محمد، بشیر احمد،ملک تاج محمداور انتظامیہ بارڈر ملٹری پولیس دفیداد اسلم ان کے سپائی امان اللہ اور حمزہ و دیگر سب نے مل کر زبردستی ہمیں آگ پر چلنے کو کہا اور زبرستی چورثابت کردیا گیا ہے.ہم وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور اس طرح کی رسم و رواج کو ختم کر کے ان تمام افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تاکہ دوبارہ کسی غریب کو اس طرح آگ میں نا ڈالا جائے.

  • ڈیرہ غازی خان میں ذہنی معذور نوجوان کی خودکشی…

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ذہنی معذورنوجوان نے غازی پل گیڈر والا میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرلی ریسکیو اہلکاروں نے نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی ریسکیو ذرائع کے مطابق چاہ کالو والا غازی پل گیدڑ والا کے مقام پر بیس سالہ نوجوان اسحاق ولد علی بخش نے نہر میں چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کر لی ریسکیو کے غوطہ خوروں نے موقع پر پہنچ کر کافی تلاش کے بعدنعش نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی ہے فیملی ذرائع کے مطابق اسحاق کا ذہنی توزان ٹھیک نہیں تھا۔

  • وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا..

    ڈیرہ غازیخان(تنویراحمد)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیا مرکزی ریلی بمبے چوک سے نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک،ڈی پی او اسد سرفراز کے علاوہ دیگر افسران اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی. شرکاء نے قومی اور کشمیری پرچم اٹھائے ہوئے تھے "پاکستان زندہ باد "،”کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اس موقع پر استحکام پاکستان،ملک و قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی.ڈپٹی کمشنروقاص رشید نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ہر پلیٹ فارم پر کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کی جاتی رہے گی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم اور جارحیت کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلایا جائے. چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کشمیریوں کے حقوق کے دفاع کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گی پاکستانیوں کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتاہے بھارت کو کشمیر میں ظلم و ستم بند کرنا ہوگاڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا کشمیری اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں.ہم سب ان کے ساتھ ہیں.

  • جن حالات میں اس وقت پنجاب گزر رہا ہے آرٹیکل 149 یہاں پر بھی لاگو ہونا چائیے اور حالات کو کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ سلیکٹڈ حکومت ملک کو لے ڈوبے گی..سردار دوست محمد کھوسہ

    ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سرداردوست محمدخان کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے تین صوبوں کو اس وقت وفاق چلانے کے باوجود بھی کرپشن اور لاقانونیت عروج پر ہے جبکہ آرٹیکل 149لاگو کرکے صوبہ سندھ کے اختیارات کووفاق کے کنٹرول میں لانے کوشش کی جارہی ہے جن حالات میں اس وقت پنجاب گزر رہا ہے آرٹیکل 149 یہاں پر بھی لاگو ہونا چائیے اور حالات کو کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ سلیکٹڈ حکومت ملک کو لے ڈوبے گی ورآنے والے وقتوں میں پاکستان کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گاجبکہ نیشنل سیکورٹی سے منسلک ادارے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کریں وہ اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے جب اکتوبر میں طبل بجا تو تو لاک ڈاؤن صرف اسلام آباد تک نہیں بلکہ سندھ،جنوبی پنجاب،سنٹرل پنجاب اور اپر پنجاب تک ہوگا اور پھر یہ سلسلہ تھمے گا نہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام معاملات میں ناکام ہوچکی ہے کنٹینر سے لیکر وزیر اعظم کی کرسی تک عمران خان کی باتیں صرف ہوائی دعوؤں اور یو ٹرن کے گردد ہی گھومتی ہے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں دھکیل کر خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر اقتدار میں آنے والوں نے لاکھوں افراد کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا وزیر اعظم کی وجہ سے کشمیر کا ایشو دنیا میں مضبوط طریقے سے سامنے نہیں لایا گیااور یہ کہتے ہیں کہ اگر بھارت نے آزاد کشمیر میں کوئی حرکت کی تو ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے کیا مقبوضہ کشمیر سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ عمران خان کی کشمیر پالیسی صرف اتنی ہے کہ ہر جمعہ گھروں سے باہر نکل سڑک پر آدھا گھنٹہ انڈیا کے خلاف نعرے بازی کر کے سکون سے جاکر سو جائیں سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب کو الگ شناخت دینے سمیت عوام سے کیا گیا کوئی ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا جبکہ جنرل الیکشن سے قبل ایلکٹیبلز کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں دھکیلا گیا اور پھر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کو کو پی ٹی آئی میں ضم کرکے جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیالیکن صوبہ تو دور کی بات موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کا الگ سیکرٹریٹ بھی نہ بنا سکی انہوں نے کہا کہ اقرباء پروری، کرپشن اور لوٹ مارکے اثرات وفاق سے لیکر تحصیل سطح پرواضح دکھائی دیتے ہیں سردار دوست محمد خان نے کہا کہ پسماندہ علاقے سے سلیکٹڈ وزیراعلی کے ضلع کا یہ حال ہے کہ ایک سال کے دوران تین کمشنر دو آر پی او اور پانچ ڈی پی اوز تبدیل کیے گئے کیا یہی پر فارمنس ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے کہ جب تیل گیس چینی اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہو تو سمجھیں کہ حکمران چور ہیں اب بتائیں کہ کون چور ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں بر سر اقتدار ارکان اسمبلیوں کو نہ شہریوں کے مسائل نظر آتے ہیں نہ ہی ان کے پاس اتنا ٹائم ہے کہ عوام کے مسائل کو سمجھ سکیں پنجاب اس وقت لاوارث صوبہ بن چکا ہے سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ وفاق ہو یا پنجاب تمام جگہوں پر کرپشن اقرباء پروری اور کرپشن عروج پر ہے اپوزیشن ارکان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے جبکہ کروڑوں کی کرپشن میں ملوث حکومتی ارکان سے کوئی پوچھنے والا نہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں انکے دور کے سیوریج لائن پر ناقص کام کا الزام لگانے والوں یاد رکھناچاہئے کہ اسی پائپ لائن سے2010کے سیلابی پانی کو نکالا گیا جبکہ حکومت کی طرف سے دو ارب روپے سے زائد کا سیوریج کو منصوبہ محض حکومتی سرمائے کو ضائع کرنے کے مترادف ہے انکا کہنا تھا کہ موجود صورتحال میں صرف بیس فیصد سیوریج لائن خراب ہے جس کو ریپیئر کیا جاسکتا ہے انکا کہنا تھا سابقہ مئیر شاہد چانڈیہ نے اپنی کار کردگی سے خود کو نااہل ثابت کیا سردار دوست محمد کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان کے عوام کے جنگ لڑنے کے لیے جاگ ڈیرہ جاگ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے کیونکہ اس وقت شہرگندگی کے انبار میں ڈوب چکا ہے جبکہ ہماری مہم کا مقصد ڈیرہ کے ہر گلی میں جاکر عوامی مسائل کی نشاندہی کرنا اور عوام کو اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے اس موقع پر پی پی پی رہنماء بہرام خان بزدار اور شبلی شب خیز غوری سمیت دیگر درجنوں کارکنان موجود تھے۔

  • تین بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہونے والے قائد نواز شریف کو جان بوجھ کر پابند سلاسل کیا گیا ہے..سردار احمد خان لغاری

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی وائس چیئرمین سردار احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایاتین بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہونے والے قائد نواز شریف کو جان بوجھ کر پابند سلاسل کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تین بار ملک وزیر اعظم منتخب ہونے والے قائد نواز شریف کو جان بوجھ کر پابند سلاسل کیا گیا ہے موجودہ حکومت نے غریب بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا تحریک انصاف صرف اپنی حکومت بچانے کیلئے تگ ودو کررہی ہے عمران خان اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو صرف زبانی جمع خرچ کررہے ہیں عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال کر غریب کا خون نچوڑ رہے ہیں حکمرانوں نے ناانصافیاں کرکے عوام سے حقیقی خوشیاں چھین لی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا ریاست مدینہ بنانے کے دعویداروں نے ابھی تک ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں کیا میاں برادران کی عوام کیلئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملک اور عوام کیلئے لازوال قربانیاں دیکر ملک کو ایشین ٹائیگر بنایا گیا۔

  • وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ملتان، لاہور،فیصل آباد کی واسا ٹیم نے ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج کے معاملات سنبھال لیے.

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ملتان، لاہور،فیصل آباد کی واسا ٹیم نے ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج کے معاملات سنبھال لیے. ڈی جی خان واساکے قیام تک یہ ٹیم کام کرے گی. میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرایہ کی مد میں 27کروڑ روپے کے واجبات کی وصولی کیلئے کیس نیب کو بھیجا جائے گا. 101نادہندہ دکانداروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں. نقشہ او ر دیگر فیس ادا نہ کرنے والوں کی دکانیں اور دیگر 52کاروباری مراکز سربمہر کر دیئے گئے ہیں. آپریشن میں کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جارہا. یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے سرکٹ ہاوس میں اجلاس اور میڈیا بریفنگ میں کہی. انہوں نے کہاکہ واسا کی ٹیم پبلک ہیلتھ آفس میں کام کرے گی. ایک ماہ کے اندر ڈیرہ شہر میں صفائی اور سیوریج معاملات میں بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی. ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کی طرف سے پانچ رکشے عطیہ کر دیئے گئے ہیں باقی بارہ رکشے ایک روز کے اندر پہنچا د یئے جائیں گے.. شہر سے روزانہ 210ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا ہوتا ہے جس کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھاری مشینری او رافرادی قوت کی ضرور ت ہے ڈی جی سیمنٹ کی انتظامیہ شہر سے کوڑا اٹھانے میں معاونت کرے گی. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خ ان بزدار شہر کی صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادو ں پر اقدامات کررہے ہیں. ضرورت پڑنے پر پنڈی او ردیگر شہروں سے بھی واسا ٹیموں کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں واسا ملتان کا سب آفس قائم کردیاگیاہے. انہوں نے بتایاکہ میونسپل کارپوریشن کے مسائل کے حل کیلئے 89ڈرائیورز کی خدمات قواعد و ضوابط پورے کرتے ہوئے ٹھیکیدار کے ذریعے لی جائیں گی. کمشنر نے بتایا کہ کارپوریشن نے چھ روز کے دوران غیر قانونی تعمیرات کے مالکان سے نقشہ او ردیگر فیس کی مد میں 24لاکھ روپے وصول کر لیے ہیں. انہوں نے بتایاکہ سٹی پارک کا ڈیزائن تیار کیاجارہا ہے. ڈیزائن کے مطابق کوئی بھی درخت کاٹنے نہیں دیا جائیگا.سٹی پارک کا نام کشمیر پارک میں تبدیل کر دیاگیاہے.کمشنر نے بتایا کہ بی ایم پی سرائے کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز منظو رکر لیے گئے ہیں. سبزی منڈی کو شہر سے باہر تونسہ روڈ بائی پاس پر منتقل کیاجائے گا. انہوں نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان کی سو سے زائد ہاوسنگ کالونیوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں. کمشنر نے بتایا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے پرانی سبزی منڈی اور دھوبی گھاٹ کی جگہ منتخب کر لی گئی ہے چالیس کنال رقبہ پر انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائیگا اور دس اکتوبر تک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا. کمشنر مدثر یاض ملک نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفس کیلئے مناسب جگہ دی جائے گی. اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض الحق بھٹی، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید، ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم باجوہ، ملتان، لاہو راو رفیصل آباد واسا کے نمائندے موجو دتھے.