ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوانوں نے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیاگزشتہ روز موٹر سائیکل پر جاتی ہوئی ایک فیملی کا دوپٹہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیااس موقع پر گشت کرتی ایلیٹ پولیس کی ٹیم نے فوری طور پر مشکل میں مبتلا مذکورہ فیملی کی مدد کی اور عورت کا پھنسا ہوا ڈوپٹہ نکال دیا اور انہیں پانی پلانے کے بعد اپنی منزل کی طرف رخصت کیا اسی طرح تھانہ ریتڑہ کے علاقہ میں ایک نوجوان کی موٹر سائیکل کی چین اتر گئی جس کی بھی گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں نے مدد کی اس موقع پر پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ڈی پی او اسد سرفراز کے حکم پر خدمت کے مشن کو فرائض منصبی میں شامل کر لیا ہے ہمارا مذہب ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے کسی کی مدد کرنا، کسی کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھنا ہمارے مذہب اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ہیں۔
Category: ڈیرہ غازی خان
-
ڈی جی خان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد…
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)ڈی جی خان میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بمبے چوک پر ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ،ایجوکیشن،ہیلتھ،ریسکیو سمیت سکولز کے طلباء اور شہریوں نے شرکت کی. ریلی میں ایم پی اے شاہینہ نجیب کھوسہ، اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق،اے سی صدر عثمان جلیس سمیت دیگر بھی موجود تھے. ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کی پر زور مزمت کی گئی. ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ کشمیریوں پر ظلم کرنے والے ظالموں کو منہ کی کھانا پڑے گی. اے ڈی سی آر سمیع اللہ فاروق نے کہاکہ ہم کسی صورت کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔
-
وزیر اعلی پنجاب کے شہر ضلع ڈیرہ غازی خان میں دو خون ریز واقعات میں باپ بیٹوں سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے..
ڈیرہ غازی خان (تنویر احمد) دو خون ریز واقعات میں باپ بیٹوں سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ جامپور کے علاقہ میں پرانی دشمنی کی بنا پر باپ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا وارثان کا سنگم چوک پل ڈاٹ بلاک کر کے تھانہ جام پور پولیس کے خلاف احتجاج ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جامپور کے علاقہ کوٹ طاہر میں بااثر افراد نے ایک غریب کی بیٹی کو اغوا کر لیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ جامپور میں لڑکی کے باپ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا دو سال گزر جانے کے باوجود غریب خاندان کو قانون سے انصاف نہ ملا مدعی دربدر پھرتے رہے جس کا ملزمان کو کافی غصہ تھا دو روز قبل مبینہ طور پر ملزمان نے اغوا کی ہوئی لڑکی کے بھائی ریاض اور باپ غلام عباس کو قتل کر دیا بیٹا ریاض موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا اور باپ غلام عباس کو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی جان کی بازی ہار گیا ورثانے احتجاجاً سنگم چوک پل ڈاٹ کو مکمل طور پر ٹائر جلا کر بلاک کر دیا جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں مقتولین کے ورثاء کہنا تھا کہ اگر ہمارے ملزم پہلے گرفتار کر لئے جاتے تو آج ہمارے یہ دو افراد قتل نہ ہوتے جام پور تھانہ کی پولیس نے ملزمان سے پیسے لئے ہوئے ہیں اور سیاسی اثر رسوخ بھی شامل ہے جس کی وجہ سے ہمیں انصاف نہیں ملا اور آج ہمارے دو افراد قتل ہو گئے ہیں عدالت عالیہ نے کئی بار ڈی پی او سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے لیکن دو سال گزرجانے کے باوجود جام پور تھانہ کی پولیس نے نہ ملزمان گرفتار کئے نہ ہی عدالت میں پیش کئے جبکہ دوسرے واقعہ میں ملتان روڈ تھانہ دراہمہ کی حدود کچہ کے علاقے سپر آر ٹو پر کاشتکاری کرنے والے باپ غلام یسین کھلول اور بیٹا رحمت اللہ کھلول کواکبر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازعہ پر مخالفین کے ہمراہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلہ سے رحمت اللہ کی ناک کاٹ دی اور بعدازاں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ دراہمہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ٹیچنگ اہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا، دوسری جانب تھانہ دراہمہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد کٹھااکرکے قانونی کاروائی شروع کردی، ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعدملنے والی معلومات کے مطابق مقتولین کے مالکان کا اپنے مخالفین سے اراضی کا تنازعہ چل رہاتھا تاہم مبینہ طور پر گزشتہ شب غلام اکبر نے اپنے دیگر دونامعلوم ساتھیوں کیساتھ مل کر مقتولین کو رسیوں سے باندھ کرپہلے تشدد کانشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کردی اور قتل کر نے کے بعد فرار ہو گئے تھانہ دراہمہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔
-
ڈی پی او اسد سرفراز کا پولیس لائن میں پولیس دربار…
ڈیرہ غازیخان(تنویر احم) ڈی پی او اسد سرفراز نے پولیس لائن میں پولیس دربار لگایا اس موقع پر پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ کسی بھی محکمہ کی بنیاد جذبہ ہوتا ہے اپنے فرائض منصبی بھر پور طریقے سے ادا کریں ضلع بھر میں پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس کی غیر ضروری ناکہ بندی کی ہرگز اجازت نہیں عوام کا پولیس پر اعتماد برقرار رکھنے کے لئے پیدا ہونے والے خلا کو ختم کیا جائے۔تھانہ میں آنے والے ہر خاص و عام شہری کی فوراً دارسی کرتے ہوئے فوری مقدمات کا اندراج کیا جائے عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوئے فوری طور پر انصاف مہیا کرنے کی پالیسی پر من و عن عمل درآمد کیا جائے۔ضلع میں کہیں بھی غیر ضروری ناکہ بندی پوائنٹ قائم نہیں کئے جائیں گے عوام کے جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کے لئے اپنی تمام تر قوتوں کو بروئے کار لایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کی پریشانیوں کا بروقت ازالہ کرکے نیکیوں کے انبار اکٹھے کیے جا سکتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ انبار اکٹھے کرنے میں آپ اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لانے میں کوئی بھی کسر روا نہیں رکھیں گے دربار کے آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز نے ملازمین کے مسائل دریافت کئے اور انکے حل کے لئے انہیں یقین دہانی کرائی۔
-
وزیراعلی ہاؤس ڈیرہ کے سامنے پولیس سیکیورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا بزرگ شہری کے حوالہ سے افسوسناک خبر آ گئی..
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) وزیراعلی ہاؤس ڈیرہ کے سامنے پولیس سیکیورٹی گارڈ کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا بزرگ شہری خدابخش زیر علاج رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا نمازہ جنازہ دریشک ٹاؤن میں ادا کی گئی، جنازہ میں کثیر تعداد میں شہریوں کی شرکت، نماز جنازہ کے بعد میت سرکاری ایمبولینس میں آبائی علاقہ تونسہ روانہ تفصیلات کیمطابق کچھ روز قبل وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ڈیرہ غازیخان کے دریشک ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ کیسامنے قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات سکیورٹی گارڈ کی غلطی کی وجہ سے فائر لگنے سے دریشک ٹاؤن کا رہائشی بزرگ خدابخش زخمی ہو گیا تھا جوکہ ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں زیر علاج تھا گزشتہ روز زخمی خدابخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا مرحوم کی نمازہ جنازہ دریشک ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور وزیراعلی پنجاب سے مرحوم کے ورثاء کے لیے امداد کے اعلان کا بھی مطالبہ کیا نماز جنازہ کے بعد خدا بخش کی میت کو سرکاری ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی علاقہ تونسہ منگروٹھہ میں روانہ کر دیا گیا جہاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
-

جبری ٹرانسفر کیے جانے پر ڈولفن کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی
ڈی جی خان- ڈولفن کانسٹیبل عدیل نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی ، ایس ایچ او تھانہ گداٸ اور انچارج کراٸم سین موقع پر پہنچ گۓ ہیں۔شواہد اکٹھے کر کے پوسٹمارٹم کرانے کے لۓ پولیس ہسپتال روانہ ہو گٸ ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ گداٸ قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوۓ کارواٸ میں مصروف عمل ہے۔پولیس زرئع کے مطابق عدیل لاہور سمن آباد کا رہائشی تھا اور جبری طورپر لاہور سے ڈیرہ غازی خان ٹرانسفر کیا گیا تھا.غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق خودکشی کی وجہ تبادلہ کی ڈیپریشن تھی۔ریسکیو 1122ذرائع کا کہناہے کہ آج سہ پہر تین بج کر 22منٹ پر انہیں کال موصول ہوئی کہ شاہ سکندر روڈ المعروف چٹ روڈ پر ایک شخص نے خود کو گولی مارلی ہے۔
ریسکیو ٹیم وہاں پہنچی تو خود کو گولی مارنے والا شخص جاں بحق ہوچکا تھا ۔جاں بحق شخص کی شناخت عدیل احمد ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی جو ڈولفن فورس کا اہلکار بتایا گیا۔ریسکیو ٹیم نے ہلاک ڈولفن فورس کے اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ڈیرہ غازی خان منتقل کردی۔تاحال نوجوان کی خود کشی بابت کوئی بات سامنے نہیں آسکی کہ آخر کار فورس کے نوجوان نے خود کو گولی کیوں ماری اور کیوں اپنی جان لینے پر مجبور ہوا۔لاہور سے ڈولفن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ا ہلکار عدیل عارضی طور پر ڈی جی خان میں فرائض سرانجام دے رہا تھاخودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ڈولفن پولیس ترجمان کے مطابق خودکشی کو تبادلہ کی وجہ سے ڈپریشن کا تاثر دینا حقائق کے منافی ہے۔عدیل ڈولفن اسکواڈ کے چھٹے بیچ کا تربیت یافتہ اہلکار تھا۔
-
بیوی کا نان نفقہ کا دعویٰ، سنگدل شوہر نے کم سن بیٹے کو مبینہ طور پر زہردے دیا،
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)بیوی کا نان نفقہ کا دعویٰ، سنگدل شوہر نے کم سن بیٹے کو مبینہ طور پر زہردے دیا، مبینہ طور پربروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے بچہ جاں بحق،ورثاء کا ٹیچنگ ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ، بیٹے کی نعش دیکھ کرماں پر غشی کے دورے،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے،صدر پولیس نے ملزم گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے شمس آباد کالونی کی رہائشی سحرش فاطمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ 2 سال قبل میری شادی زوہیب حُسین آرائیں سے ہوئی،گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے خاوند نے مجھے گھر سے نکال دیا اور بچے کا خرچہ بھی نہ دیتا تھاجس کا میں نے فیملی کورٹ میں دعویٰ دائر کر رکھا تھا،جس کا زوہیب کو رنج تھا، گزشتہ روز میرا شوہر راشد آرائیں کے ہمراہ میرے گھر آیا اور کہا کہ حجت حُسین کا چچا جمشید سعودی عرب جارہا ہے اس نے اپنے بھتیجے کو ملنا ہے اس کو پھر گھر چھوڑ جائیں گے وہ بچے کو لیکر چلے گئے اور کچھ دیر کے بعد اسے بے ہوشی کی حالت میں گھر میں پھینک کر چلے گئے بچے کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی جسے فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹروں کی مبینہ طور پر عدم توجہ اور بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ڈیڑھ سالہ حجت حُسین دم توڑ گیا،جس کے خلاف ٹیچنگ ہسپتال کے گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا،تھانہ صدرپولیس نے مقدمہ نمبر 590/19 کے تحت درج کرکے ملزم زوہیب کو گرفتار کرلیا جبکہ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔
-
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے حلقہ انتخاب نہ ہو نے کے باوجود ڈیرہ غازیخان شہر کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دیئے.زرتاج گل وزیر
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے حلقہ انتخاب نہ ہو نے کے باوجود ڈیرہ غازیخان شہر کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دیئے. میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کیلئے مشینری کی خریداری کا عمل شروع کردیاگیاہے. ملتان، لاہور، فیصل آباد کی واسا ٹیموں نے ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج لائنوں کی صفائی شروع کی تو پتہ چلا کہ شرپسند عناصر عوام کو مسائل میں دھکیلتے رہے ہیں. سیوریج پائپ لائن میں پتھروں سے بھری بوریاں سیل کر کے پھینکی گئیں اور بارہ مقاما ت سے بوریاں برآمد کی گئیں. انہو ں نے کہاکہ کمشنر کی ہدایت پر بوریاں ڈالنے والوں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج کرائے جائیں گے اور شرپسند عناصر کی ثبوت کے ساتھ نشاندہی کرنے والو ں کو پچاس ہزار روپے تک نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے. وفاقی وزیرمملکت نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب نے ڈیرہ غازیخان شہر کیلئے دو ارب ستر کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے اور مرحلہ وار کام شروع کر د یا جائے گا. سالڈ و یسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخان کیلئے پچاس کروڑ روپے کے فنڈز منظو رکیے گئے اور بارہ کروڑ روپے کے فنڈز وصول ہو گئے ہیں تین ماہ کے اندر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخ ان کام شروع کر دے گی. انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن نے دباؤکے باوجود نادہندگان اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور غیر قانونی 96تعمیرات سیل کر دی گئیں. انہو ں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرایہ کی مد میں 27کروڑ روپے کے فنڈز نادہندگان کے ذمہ واجب الادا ہیں جن کی ریکوری کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی. وفاقی وزیر مملکت نے کہاکہ کارپوریشن کے پاس وسائل اور افرادی قوت کی کمی ہے جس کی معاونت کیلئے وزیر اعلی پنجا ب نے دیگر شہروں سے مشینری، سنیٹری ورکرز او رآفیسربھیجے. ڈیرہ شہر میں صفائی اور سیوریج لائن کھولنے کا عمل جاری ہے. بہت جلد صورتحال بہتر نظر آنا شروع ہو جائے گی. اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفرضیاء، چیف آفیسر اقبال فرید، چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، ضلعی صدرپاکستان تحریک انصاف ملک اقبال ثاقب و دیگر موجود تھے. اس موقع پر وزیر اعلی کی طرف سے فراہم کردہ مشینری میڈیا کے سامنے پیش کی گئی.
-
میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کو نئی مشینری فراہم کر دی گئی تفصیلات اس رپورٹ میں..
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ر یاض ملک اور وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کی زیر قیادت میونسپل کارپوریشن کیلئے فراہم کی گئی ٹریکٹر ٹرالی، رکشے اور دیگر مشینری کا فلیگ مارچ کیاگیا. جو سرکٹ ہاوس سے ریلوے پلی، ہسپتال چوک، ٹریفک چوک اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بلدیہ ہال پر اختتام پذیر ہوا.
-
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید کا چڑیا گھر کا اچانک دورہ ناقص صفائی پر سخت ناراضگی کا اظہار..
ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا ناقص صفائی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر نے چڑیاگھرمیں شترمرغ کی ہلاکت کی اطلاع پر کمیٹی تشکیل دینے اور دو روز کے اندر وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ چڑیا گھر کے معاملات بہتر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے صورتحال بہتر نہ ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھربچوں کیلئے تفریح گاہ ہے۔ سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہتر کیے جائیں ڈپٹی کمشنر نے چڑیا گھرکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں اور ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف سے چڑیا گھر کے مختلف معاملات پر فوری بہتری لانے کی ہدایات جار ی کیں ذرائع کے مطابق چڑیا گھر میں ہلاک ہو نے شتر مرغ کو لاہور سے تونسہ کے زیر تعمیر چڑیا گھر میں چھوڑنے کے لئے لایا گیا تھا جو مناسب نگہداشت نہ ہو نے کی جہ سے جان کی بازی ہار گیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سہ ماہی میں شیر کے نوزائیدہ بچے بھی ڈیرہ غازی خان چڑیا گھر میں جان کی بازی ہار گئے تھے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف،انچارج چڑیا گھر ڈیرہ غازی خان میاں احمد نے بتایا کہ مذکورہ شتر مرغ تونسہ کے زیر تعمیر چریا گھر کے لئے لایا گیا تھا جس کی اچانک قدرتی طور پر موت واقع ہو گئی جس کی وجوہات کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہو گا جبکہ صفائی کے اوردیگر معاملات پر انہوں نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے دستیاب وسائل کو ہر ممکن طریقہ سے استعمال میں لاکر چڑیا گھر کو عوام کے لئے پر کشش بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔