Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کی ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائی

    فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کی ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائی

    فیصل آبادضلع کے سستے رمضان بازاروں میں گذشتہ روز 375 روپے کے رعایتی نرخ پر آٹے کے 10 کلوگرام وزنی 33 ہزار 82 تھیلے جبکہ 24ایام میں اب تک 7 لاکھ 63 ہزار 670 تھیلے فروخت ہوچکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کےترجمان کے مطابق سستے رمضان بازاروں میں ٹرکنگ پوائنٹس سے آٹے کی شفاف فروخت جارہی ہے

    اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری کی طرف سے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں آٹے کی سپلائی پر بھی گہری نظر ہے۔ترجمان نے بتایاکہ زیادہ طلب والے بازاروں میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنایاجبکہ فروخت کا بھی تمام تر ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔

  • فیصل آبادضلع بھر میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری

    فیصل آبادضلع بھر میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری

    فیصل آبادضلع بھر میں لاک ڈاؤن/کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گذشتہ روزمزید 19شاپنگ مالز،2 ریسٹورنٹس، ایک بس اڈہ سیل،فیس ماسک کے بغیر عوامی مقامات پر موجود10 افراد کے خلاف مقدمات درج اور 20۔کو گرفتار جبکہ مجموعی طور پر71 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنرز نے گذشتہ 52 روزمیں 1550،شاپنگ مالز وپلازے،ریسٹورنٹس،شادی ہالز،نجی سکولوں،دفتراور بس سٹینڈ کو سیل اور 25لاکھ 5ہزار روپے کے جرمانے کئے۔تفصیلات کے مطابق دوران چیکنگ خلاف ورزی پر 1069شاپنگ مالزوپلازے، 318 ریسٹورنٹس، 44شادی ہالز،113پرائیویٹ سکولز، ایک نجی آفس،ایک بس سٹینڈ، چار کریانہ شاپس کو سیل اور 86مسافر گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ شاہرات وپبلک مقامات پر بغیر فیس ماسک گھومنے پھرنے والے 251۔افراد کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

  • حکومت پنجاب کی ہدایات پرعام مارکیٹوں وبازاروں  پر چینی مافیا کے خلاف کارروائی

    حکومت پنجاب کی ہدایات پرعام مارکیٹوں وبازاروں پر چینی مافیا کے خلاف کارروائی

    فیصل آبادحکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر کی عام مارکیٹوں وبازاروں کے کریانہ سٹورز پر چینی کی مقررہ سرکاری قیمت 85 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گذشتہ روز اوور چارجنگ پر 13 گرانفروشوں کو 48 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت تاکید کی کہ مارکیٹوں وبازاروں میں چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور اوور
    چارجنگ کرنیوالوں کو بھاری جرمانے اور مقدمات درج کراکر جیل بھیجیں تاکہ کسی کو صارفین کا استحصال کرنے کی جرات نہ ہو۔

  • فیصل آبادسیکرٹری آرٹی اے کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

    فیصل آبادسیکرٹری آرٹی اے کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

    فیصل آبادسیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے شاہرات پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر7 مسافر گاڑیوں کو بند اور ڈرائیورز کو 25000کے اجرمانے کئے۔

    انہوں نے تحصیل جڑانوالہ میں 5 بس سٹینڈز بھی چیک کئے اور ٹرانسپورٹرز کو کورونا ایس اوپیز پر من وعن عملدرآمد کی تاکید کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو سٹرکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔

  • فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین میں عید گفٹس کی  تقسیم

    فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین میں عید گفٹس کی تقسیم

    فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازمین میں عید گفٹس تقسیم کئے گئے جن کا بندوبست صدرہارٹ سیور فاؤنڈیشن شیخ اشرف کی طرف سے کیا گیا تھا۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین اور جنرل سیکرٹری کاشف فاروق بھی موجود تھے۔صدر ہارٹ سیور فاؤنڈیشن نے کہا کہ عید اجتماعی خوشیوں کا دن ہے جس میں ضرورت مندوں کا خیال رکھنا ہر صاحب ثروت کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مستحقین کی حاجت روائی کرکے انہیں خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے جو دین اسلام کا درس بھی ہے۔میڈیکل سوشل آفیسر اور جنرل سیکرٹری نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ خوشیاں باٹنے سے بڑھتی ہیں جس میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ایف آئی سی کے ملازمین نے عید گفٹس کی فراہمی پر ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کا شکریہ اداکیا۔

  • ڈپٹی کمشنر فیصل آباد  کی ہدایت پرپبلک ٹرانسپورٹ و اڈا مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پرپبلک ٹرانسپورٹ و اڈا مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے پاک فوج کے افسران و پولیس کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف بسوں و پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کیا دوران انسپکشن کوہستان اڈا راجباہ روڈ پرکھڑی بس میں گنجائش سے زیادہ سواریوں کو بٹھایا گیا تھا جن میں سے بیشتر نے فیس ماسک نہ پہن رکھا تھا اور نہ ہی سماجی فاصلہ قائم رکھا گیا تھا

    جبکہ حکومتی ہدایات کے مطابق صرف 50 فیصد سواریوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے موقع پر پولیس تھانہ پیپلز کالونی نے مذکورہ بس کے ڈرائیور علی عباس ولد ظفر، مینجر محمد عمر ولد محمد اشرف اور دیگر 3 مسافروں کو کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ نمبری 520/21 درج کرلیا گیا۔

  • فیصل آباد: ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے انتظامیہ کی تابڑ توڑ کاروائیاں

    فیصل آباد: ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے انتظامیہ کی تابڑ توڑ کاروائیاں

    فیصل آباد:ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے انتظامیہ کی تابڑ توڑ کاروائیاں

    باغی ٹی وی : ڈپٹی کمشنر محمد علی کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری کی کاروائی اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری نے سمن آباد کے علاقہ میں مختلف فوڈ پوائنٹس کا دورہ کیا-

    لاک ڈاون کی خلاف ورزی اور بغیر ماسک کے درجنوں دوکانداروں اور شہریوں کو حراست میں لے لیا تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے-

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہری خود کو محفوظ رکھنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں کررونا وباء نے شدت اختیار کرلی ہے ایسے میں احتیاط لازمی جزو ہے۔

  • اسسٹنٹ فیصل آباد کاجناح کالونی کے رمضان بازارکا معائنہ

    اسسٹنٹ فیصل آباد کاجناح کالونی کے رمضان بازارکا معائنہ

    فیصل آباداسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے چھتری والی گراؤنڈ جناح کالونی کے رمضان بازارکا معائنہ کیااورسٹالز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے مختلف اشیاء کو چیک کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ماہ صیام میں صارفین کو معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی اور بہترین انتظامات برقرار رہنے چاہیں۔ا

    نہوں نے سستی چینی اور سستے آٹے کی فروخت کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور کہا کہ سٹالز پر نظم وضبط برقرار رکھا جائے۔انہوں نے خریداری کے لئے موجود مرد وخواتین سے رمضان بازاروں میں فروخت کی جانے والی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے مختلف سٹالز پرپھلوں وسبزیوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا اور اشیاء کے معیاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مسلسل مانیٹرنگ سے سستے رمضان بازاروں میں صارفین کو معیاری اشیاء عام مارکیٹ کے سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمت پر فروخت ہورہی ہیں اور خریداروں کی طرف سے موصولہ بعض شکایات کا بھی موقع پر ازالہ کیا جا رہا ہے۔

  • فیصل آباد وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاویدنے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سنگ میل قرار دیا

    فیصل آباد وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاویدنے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سنگ میل قرار دیا

    فیصل آباد وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاویدنے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کو دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب بڑی اہمیت کا حامل ہے اس دورہ سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو تازگی اور نئی جہت ملے گی۔

    تفصیلات

    انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی کھلے دل سے مدد کی اور پاکستان کو سپورٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پورے عالم اسلام کی قوت ایمانی اور قیادت کا مرکز ہے۔ پاکستان اور پورے عالم اسلام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ولی عہد کے مشرق وسطی کے بارے میں حالیہ بیانات سے امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑی اور امت مسلمہ کو قوت حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ امہ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر نے بیشترممالک کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ایس او پیز پر عمل کر کے ہی کورونا کو شکست دی جا سکتی ہے۔دنیا سمیت بھارت کے جس قدر حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں کورونا انسانیت کو تیزی سے نگل رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔کورونا کی وجہ سے دنیا میں بھوک اور افلاس بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے یہ دنیا کے لئے ایک کڑا امتحان ہے جس سے نمپٹنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

  • فیصل آباد سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے تحصیل تاندلیانوالہ وسمندری میں 9 مسافر ٹرانسپورٹ سٹینڈ کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پر چلان کیے

    فیصل آباد سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے تحصیل تاندلیانوالہ وسمندری میں 9 مسافر ٹرانسپورٹ سٹینڈ کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پر چلان کیے

    فیصل آباد سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے تحصیل تاندلیانوالہ وسمندری میں 9 مسافر ٹرانسپورٹ سٹینڈز کا دورہ کیااور گاڑیوں میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 3 گاڑیوں کو بند،21کے چالان اور ساڑھے 52ہزار روپے کے جرمانے کئے۔

    تفصیلات

    انہوں نے تحصیلوں کی مختلف شاہرات پر بسوں ویگنوں کو رکواکرکورونا ایس اوپیزپر عملدرآمد کا جائزہ اور خلاف ورزی پر ایکشن لیا۔

    انہوں نے مسافرگاڑیوں میں سماجی فاصلہ کے تحت سیٹنگ انتظامات بھی چیک کئے۔انہوں نے کہا کہ مختلف اوقات میں چیکنگ کا عمل جاری ہے اور وضع کردہ ہدایات پر عمل نہ ہونے پر متعلقہ گاڑی کو بند کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بس/ویگن چیکنگ کے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے۔