Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباداسسٹنٹ کمشنر کی  افطارسے قبل مستحقین میں افطار پیکٹس کی  تقسیم

    فیصل آباداسسٹنٹ کمشنر کی افطارسے قبل مستحقین میں افطار پیکٹس کی تقسیم

    فیصل آباداسسٹنٹ کمشنرتحصیل صدرعمرمقبول نے اقبال سٹیڈیم میں افطارسے قبل مستحقین میں افطار پیکٹس تقسیم کۓ جن کااہتمام تعلیم فاؤنڈیشن کی طرف سے کیاگیا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ مستحقین کی ضرورت کاخیال رکھنا فلاحی معاشرے کا طرہ امتیاز ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت روزانہ دو فوڈ وینز کے ذریعے شہر کے عوامی مقامات پرمستحقین میں افطاری سے قبل کھانا تقسیم کیا جارہا ہے جبکہ جنرل بس سٹینڈ میں قائم پناہ گاہ میں سحر وافطار کے اوقات میں روزانہ 1400 سے زائد افراد کوسروسز فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے تعلیم فاؤنڈیشن کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔

  • فیصل آباد پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر تین دکاندار  گرفتار

    فیصل آباد پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر تین دکاندار گرفتار

    فیصل آبادضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گذشتہ روز اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر 61گرانفروشوں کو 84 ہزار300 روپے کے جرمانے کئے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر تین دکانداروں کو گرفتار کرکے مقدمات بھی درج کرایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 57مارکیٹوں وبازاروں میں 1307۔انسپکشنز کرکے چینی،آٹا،دالیں،پھل،سبزیاں،گوشت ودیگر اشیائے ضروریہ کی نرخناموں کے مطابق فروخت کو چیک کیا اورزائد قیمت وصول کرنے پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کی۔

  • ڈائریکٹرجنرل فیصل آباد نےسرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کوناکام بنا دیا

    ڈائریکٹرجنرل فیصل آباد نےسرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کوناکام بنا دیا

    فیصل آباد ڈائریکٹرجنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر فیصل عظیم کی ہدایات پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کوناکام بنا دیا اورملزمان کے خلاف تھانہ جھنگ بازارمیں مقدمہ درج کرادیا گیا۔ملزمان نے عید الفطر کی چھٹیوں سے ناجائز فائدہ اٹھا کر کچی آبادی کوثر آباد میں 18مرلہ کے سرکاری پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات شروع کرکے ناجائز قبضہ کی کوشش کی تھی لیکن بروقت اطلاعات پر قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرکے قیمتی سرکاری زمین کوواگزار کروالیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرانی بکر منڈی کے قریب کچی آبادی کوثر آباد میں قیتمی سرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ سے متعلق بعض خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم کو فوری متحرک کیا اور ناجائزقبضہ کے خلاف کارروائی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی معاونت حاصل کی گئی۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج،اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ اورایف ڈی اے کے دیگر سٹاف نے موقع پر جا کر صورت حال کاجائزہ لیا۔

    تو ملزمان محمد اسماعیل سکنہ چک نمبر220کوثر آباد ودیگر نے 18مرلہ کے قیمتی سرکاری پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرنے کے لئے اینیٹیں،سیمنٹ،ریت ودیگر تعمیراتی میٹریل جمع کرکے دیوار تعمیر کروانا شروع کررکھی تھی جسے فوری طور پر مسمار کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کے خلاف تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

  • چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد   کی خصوصی ہدایت  پرجامع صفائی پلان کی تشکیل

    چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد کی خصوصی ہدایت پرجامع صفائی پلان کی تشکیل

    چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان کی خصوصی ہدایت پر عید الفطر کے حوالے سے جامع صفائی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ چاند رات سے عید الفطر کے تیسرے دن تک شہر میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ماتحت عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ چاند رات سے ہی شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

    جنرل منیجر آپریشن کرنل (ر) عماد اقبال گل نے آپریشن سٹاف کو مشینری کے ساتھ الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ایف ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 عید کے تینوں دن فعال رہے گی،ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات کا کم سے کم وقت میں ازالہ کیا جائے گا۔آپریشنز پلان کے تحت صفائی عملہ چاند رات سے ہی شہر کے اہم مقامات،بازاروں،چوراہوں اور بالخصوص عید گاہوں پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا ۔

    اور عید الفطر کی نماز سے قبل صفائی انتظامات کو حتمی شکل دے گا جس میں شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد،عید گاہوں،قبرستانوں اور ان سے ملحقہ راستوں کی صفائی کی جائے گی، اسسٹنٹ منیجرز کو مساجد اور عیدگاہوں کی تسلی بخش صفائی کے بعد چیکنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔محکمے کی جانب سے عید سے قبل مساجد کو دھونے اور قبرستانوں میں صفائی کا عمل بھی جاری رہے گا۔عوامی مقامات پر رکھے گئے

    کنٹینرز اور کوڑے دانوں کو بروقت خالی کرنے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایف ڈبلیو ایم سی کاشف اعوان نے شہریوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران پہلے سے زیادہ احتیاط کریں۔سڑکوں پر جگہ جگہ ناکارہ ماسک پھینکنے کی بجائے ایف ڈبلیو ایم سی کے کوڑے دانوں کا استعمال کریں تاکہ عید کے پر مسرت موقع پر شہر میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے۔ شہر ی اپنی شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1139 پر کال کریں۔

  • فیصل آباد ڈپٹی کمشنر نے آن لائن فیس بک کچہری لگائی اور   شہریوں کی شکایات کی پیش رفت لی

    فیصل آباد ڈپٹی کمشنر نے آن لائن فیس بک کچہری لگائی اور شہریوں کی شکایات کی پیش رفت لی

    فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمد علی نے آن لائن فیس بک کچہری لگا کر شہریوں کے براہ راست کمنٹس پرلائیو سٹریمنگ کے ذریعے جوابات دیئے اورضلعی انتظامیہ کے محکموں کی طرف سے شکایات ومسائل پر پیشرفت اورشہریوں کی طرف سے بعض اشیاء ضروریہ کی اوورچارجنگ کی شکایات پراسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنڑول مجسٹریٹس کو ایکشن لینے کی تاکیدکی۔

    ایک گھنٹہ جاری رہنے والی فیس بک کچہری میں 800 سے زائد افراد نے کمنٹس کئے اور ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی بیشتر مسائل کا ازالہ کرادیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے ویکسینیشن سنٹرکی تعداد میں اضافہ،پارکنگ، تجاوزات، سٹریٹ لائٹس، قبضہ مافیا، روڈز پیچ ورک، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

    انہوں نے شہریوں کی طرف سے آن لائن فیس بک کچہری کے اقدام کے خیر مقدم کا شکریہ اداکیا اور بتایا کہ کورونا وباء کی صورتحال کے باعث بعض افراد مسائل کے حل کے لئے دفاتر کا رخ نہیں کررہے جن کی سہولت کے لئے ڈیجیٹل سسٹم کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور آن لائن کچہری لگا کر مسائل سننے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں کی طرف سے فیس بک کچہری لگانے کے اقدام کی تعریف پر فیصل آبادیوں کا شکریہ اداکیا۔ اسسٹنٹ کمشنرصدر عمر مقبول،ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔

  • فیصل آباد رمضان بازاروں میں   اب تک مجموعی طور پر  چینی کی فروخت ۔

    فیصل آباد رمضان بازاروں میں اب تک مجموعی طور پر چینی کی فروخت ۔

    فیصل آبادضلع کے رمضان بازاروں میں 65 روپے فی کلوگرام کے حساب سے اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 96ہزار 303 کلوگرام چینی فروخت ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق 12۔اپریل کو رمضان بازاروں میں 11ہزار 700 کلوگرام،13۔اپریل کو 19ہزار 900، 14۔اپریل کو 30 ہزار 50 کلوگرام، 15۔اپریل کو 36ہزار 190 کلوگرام، 16۔اپریل کو 38ہزار 540 کلوگرام، 17۔

    اپریل کو 39ہزار 800 کلوگرام، 18۔اپریل کو 40ہزار250 کلوگرام،19۔اپریل کو 37550 کلوگرام، 20۔اپریل کو 36ہزار کلوگرام،21۔اپریل کو 39150 کلوگرام،22۔اپریل کو 41550 کلوگرام، 23۔اپریل کو43850کلوگرام،24۔اپریل کو42600، 25۔اپریل کو 45950کلوگرام، 26۔اپریل کو 43 ہزار 500، 27۔

    اپریل کو 43 ہزار 50 کلوگرام، 28۔اپریل کو 43ہزار 500 کلوگرام،29 اپریل کو 46ہزار 600 کلوگرام،30 اپریل کو 48ہزار 500 کلوگرام، یکم مئی کو 50 ہزار 750،دو مئی کو 53ہزار 750،تین مئی کو 52ہزار 250،چار مئی کو 54 ہزار 773 کلو گرام اور پانچ مئی کو ریکارڈ 55ہزار کلوگرام چینی فروخت ہوئی۔

  • فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کی ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائی

    فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کی ذخیرہ اندوزں کے خلاف کارروائی

    فیصل آبادضلع کے سستے رمضان بازاروں میں گذشتہ روز 375 روپے کے رعایتی نرخ پر آٹے کے 10 کلوگرام وزنی 33 ہزار 82 تھیلے جبکہ 24ایام میں اب تک 7 لاکھ 63 ہزار 670 تھیلے فروخت ہوچکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کےترجمان کے مطابق سستے رمضان بازاروں میں ٹرکنگ پوائنٹس سے آٹے کی شفاف فروخت جارہی ہے

    اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری کی طرف سے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں آٹے کی سپلائی پر بھی گہری نظر ہے۔ترجمان نے بتایاکہ زیادہ طلب والے بازاروں میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنایاجبکہ فروخت کا بھی تمام تر ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔

  • فیصل آبادضلع بھر میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری

    فیصل آبادضلع بھر میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری

    فیصل آبادضلع بھر میں لاک ڈاؤن/کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گذشتہ روزمزید 19شاپنگ مالز،2 ریسٹورنٹس، ایک بس اڈہ سیل،فیس ماسک کے بغیر عوامی مقامات پر موجود10 افراد کے خلاف مقدمات درج اور 20۔کو گرفتار جبکہ مجموعی طور پر71 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنرز نے گذشتہ 52 روزمیں 1550،شاپنگ مالز وپلازے،ریسٹورنٹس،شادی ہالز،نجی سکولوں،دفتراور بس سٹینڈ کو سیل اور 25لاکھ 5ہزار روپے کے جرمانے کئے۔تفصیلات کے مطابق دوران چیکنگ خلاف ورزی پر 1069شاپنگ مالزوپلازے، 318 ریسٹورنٹس، 44شادی ہالز،113پرائیویٹ سکولز، ایک نجی آفس،ایک بس سٹینڈ، چار کریانہ شاپس کو سیل اور 86مسافر گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ شاہرات وپبلک مقامات پر بغیر فیس ماسک گھومنے پھرنے والے 251۔افراد کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

  • حکومت پنجاب کی ہدایات پرعام مارکیٹوں وبازاروں  پر چینی مافیا کے خلاف کارروائی

    حکومت پنجاب کی ہدایات پرعام مارکیٹوں وبازاروں پر چینی مافیا کے خلاف کارروائی

    فیصل آبادحکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر کی عام مارکیٹوں وبازاروں کے کریانہ سٹورز پر چینی کی مقررہ سرکاری قیمت 85 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گذشتہ روز اوور چارجنگ پر 13 گرانفروشوں کو 48 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

    ڈپٹی کمشنر محمد علی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت تاکید کی کہ مارکیٹوں وبازاروں میں چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور اوور
    چارجنگ کرنیوالوں کو بھاری جرمانے اور مقدمات درج کراکر جیل بھیجیں تاکہ کسی کو صارفین کا استحصال کرنے کی جرات نہ ہو۔

  • فیصل آبادسیکرٹری آرٹی اے کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

    فیصل آبادسیکرٹری آرٹی اے کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن

    فیصل آبادسیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے شاہرات پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر7 مسافر گاڑیوں کو بند اور ڈرائیورز کو 25000کے اجرمانے کئے۔

    انہوں نے تحصیل جڑانوالہ میں 5 بس سٹینڈز بھی چیک کئے اور ٹرانسپورٹرز کو کورونا ایس اوپیز پر من وعن عملدرآمد کی تاکید کرتے ہوئے واضح پیغام دیا کہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو سٹرکوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔