Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • شجر کاری مہم کا کام جاری و ساری

    شجر کاری مہم کا کام جاری و ساری

    فیصل آباد محکمہ جنگلات ایکسٹینشن ڈویژن کی طرف سے رواں شجرکاری مہم میں 2 لاکھ 61 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے جبکہ اب تک مختلف اقسام کے 50 ہزار 214 پودے لگائے جاچکے ہیں اور سوفیصدٹارگٹ کے حصول کے لئے متحرک ہیں۔یہ بات ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد علی بٹ نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی شیخوپورہ روڑمیں پودا لگاتے ہوئے کہی۔

    محکمہ جنگلات کے افسران، ڈائریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی،کنٹرولر اور دیگر سٹاف کے ارکان نے بھی دستیاب جگہوں پر اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے پودوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈویژن بھر میں شجرکاری مہم پر بھرپور اور تیز رفتار عملدرآمد کیا جارہا ہے اور لگائے جانے والے پودوں کی بقاء وسلامتی کے لئے بھی مناسب اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بھی دستیاب جگہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر انہیں پروان چڑھائیں

    تاکہ مطلوبہ اہداف کا حصول ممکن ہو۔ڈائریکٹر این ٹی یو نے کہا کہ پودے انسانی بقاء کے لئے ضروری ہیں اور حکومتی ہدایات پر شجرکاری مہم میں دوسرے محکموں واداروں کے ساتھ ساتھ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے اور شجرکاری کا یہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

  • سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین کا کرونا ایس او پیز کے خلاف مختلف مقامات پر ایکشن

    سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین کا کرونا ایس او پیز کے خلاف مختلف مقامات پر ایکشن

    فیصل آباد سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مسلسل مسافرٹرانسپورٹ اڈوں کے دورے کررہے ہیں اس ضمن میں انہوں نے مختلف ٹرانسپورٹس اڈوں کا دورہ کیا جبکہ مختلف شاہرات پر مسافرگاڑیوں کو رکواکر مسافروں کے چہروں پر فیس ماسک اور 50 فیصد کپیسٹی کے تحت سیٹنگ انتظامات دیکھے۔

    انہوں نے خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کے چالان بھی کئے۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز وکنڈیکٹرز کو تنبیہہ کی کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں کوئی مسافر بغیر فیس ماسک کے سفرنہیں کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بس اڈہ میں کورونا ایس اوپیز پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے جبکہ سٹینڈ سے روانہ ہونے والی ہر بس/ ویگن میں مسافروں کی تھرمل گن سے سیکیننگ، فیس ماسک یقینی اور ایس او پیز کے تحت بیٹھنے کے انتظامات کو مسلسل چیک کریں جس میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • فیصل آباد تھانہ ستیانہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن ملزمہ صغراں بی بی فروخت کے لیے منشیات لیجاتے ہوئے گرفتار

    فیصل آباد تھانہ ستیانہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن ملزمہ صغراں بی بی فروخت کے لیے منشیات لیجاتے ہوئے گرفتار

    فیصل آباد (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )تھانہ ستیانہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاٶن ملزمہ صغراں بی بی فروخت کے لیے منشیات لیجاتے ہوئے گرفتار
    2کلو سے زائد چرس برآمد، تھانہ ستیانہ میں مقدمہ درج

    مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ پولیس کی نشاندہی پر صغراں بی بی جو کہ منشیات فروخت کے لیے جارہی تھی رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمہ کے قبضہ سے 2 کلو سے زاٸد چرس برآمد کر کے تھانہ ستیانہ میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

  • لاک ڈون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری

    لاک ڈون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری

    فیصل آبادڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طاہر اقبال نے مختلف علاقوں کی مارکیٹوں وبازاروں میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کیا اور رات 8 بجے کے بعد دکانوں کو بند کراکر دکانداروں کو لاک ڈاؤن پر عملدرآمد یقینی بنانے کی وارننگ جاری کی۔

    انچارج ضلعی کنٹرول روم محمد صادق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لہذا پابندیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے کا موقع نہ ملے۔

  • فیصل آباد تھانہ مرید والا کی دبنگ کاروائی: 3مویشی چور گرفتار

    فیصل آباد تھانہ مرید والا کی دبنگ کاروائی: 3مویشی چور گرفتار

    فیصل آباد (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)تھانہ مرید والا کی دبنگ کاروائی: 3مویشی چور گرفتار
    ملزمان جاوید، جعفر اور سیف مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے
    شہریوں کے چوری شدہ مال مویشی مالیتی 3لاکھ 65ہزار روپے برآمد،تفتیش جاری

    مزید تفصیلات کے مطابق ملزم جوید،جعفر،اور سیف متعدد وارداتوں میں مطلوب تے اور کٸ بار پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے کہ آج تھانہ مرید والا نے دبنگ کارواٸ کرتے ہوۓ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور تھانہ مرید والا میں مقدمہ درج کر دیا ۔

  • اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت قانون اقدامات کیے

    اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت قانون اقدامات کیے

    فیصل آباد اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف گرینڈ ایکشن لیتے ہوئے مختلف گودامز وفیکٹریز سے دالوں، سرخ مرچ اور کالے چنے کے 21ہزار 400 تھیلے قبضہ میں لے کر فیکٹریز وگودامز سیل کرادیئے۔
    اسسٹنٹ کمشنر نے اطلاع ملنے پرسدھار میں عارف دال فیکٹری، دانیال دال فیکٹری،طلعت عثمان فیکٹری، نیشنل دال فیکٹری

    اور مختلف گودامز کو چیک کیا تو وہاں دال مونگ اور چنا کے 50 کلوگرام وزنی 12ہزار، کالے چنے کے 8400 اور سرخ مرچ کے ایک ہزار تھیلے ذخیرہ کئے گئے تھے جنہیں قبضہ میں لے لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ شدہ اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر فروخت کرائی جائیں گی۔

  • تھانہ منصورہ آباد اور ڈولفن فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    تھانہ منصورہ آباد اور ڈولفن فورس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی) تھانہ منصورہ آباد نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں ، ڈولفن فورس اور تھانہ منصور آباد پولیس نے بر وقت کارواٸ کر کے ملزم عاصم مسیح کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    مزید تفصیلات کے مطابق ۔ ملزم عاصم مسیح شراب کی بوتلیں فروخت کرنے کے لیے لیجاتے گرفتار کر لیا گیا 150بوتلیں ولائتی شراب برآمد، تھانہ منصورہ آباد نے فوری کارواٸ کرتے ہوۓ ملزم عاصم مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

  • سرکاری اراضی پر قابض 57قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات کا اندارج اور بھاری تاوان

    سرکاری اراضی پر قابض 57قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات کا اندارج اور بھاری تاوان

    فیصل آباد(25مارچ2021ء)وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈویژن بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریش پوری قانونی قوت سے جاری ہے اور قابضین سے رواں سال اب تک 62،ارب 47کروڑ روپے مالیت کی 12ہزار 288،ایکڑ قیمتی زرعی،کمرشل اور انڈسٹریل اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کی 55کروڑ روپے مالیت کی 39،ایکڑ اراضی بھی واگزار کراکر مالکان کے حوالے کی گئی ہے۔

    سرکاری اراضی پر قابض 57قبضہ مافیا کے خلاف مقدمات کا اندارج اور ان سے تاوان کی رقم حاصل کرنے کے لئے بھی ڈیٹا تیار کیا جاچکا ہے۔یہ بات ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں میڈیا نمائندگان کو ڈویژن کے چاروں اضلاع میں قبضہ مافیا کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتائی۔

    ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی،ایڈیشنل کمشنر عمران رضا عباسی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یونیو فضل ربی چیمہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں جنوری سے اب تک 15،ارب روپے مالیت کی 5720۔ایکڑ،ضلع جھنگ میں 67کروڑ روپے کی4491۔ایکڑاراضی،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3،ارب روپے کی 997۔ایکڑ اور چنیوٹ میں ایک ارب 90کروڑ روپے مالیت کی 1079۔ایکڑ اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کو اعلیٰ صوبائی حکام پورٹل پر براہ راست مانیٹر بھی کررہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اوورسیز کی مجموعی طور پر 49شکایات کے مطابق 211،ایکڑ 3کنال 3مرلے اراضی زیر قبضہ ہے جس میں سے 55کروڑ روپے مالیت کی 39۔ایکڑ 2مرلے قیمتی اراضی قبضہ گروپس سے خالی کراکر مالکان کو فراہم اوران کی دادرسی کی گئی ہے جبکہ بقیہ اراضی کو بھی واگزار کرانے کے عمل جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ واگزار کرائی گئی اراضی کی حفاظت کو یقینی بنایا جارہا ہے

    اورزرعی اراضی پر دوبارہ قبضہ روکنے کے لئے اراضی اوپن نیلامی کے تحت کاشت پر دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد میں 100کنال کے قریب اراضی پر سابق ارکان اسمبلی بھی قابض تھے جسے واگزار
    کرالیاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ تحصیل جڑانوالہ میں اراضی گزشتہ 35سالوں سے ایک ہی خاندان کے زیر قبضہ تھی جس سمیت مجموعی طور پر 2600،ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی جو ضلع کی تاریخ کا بڑا آپریشن تھا

    اسی طرح گزشتہ ماہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی میں 4،ارب روپے کی 400،ایکڑ انڈسٹریل اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کراکر فیڈمک کے حوالے کی گئی جس سے 32ممالک کی عرصہ دراز سے رکی تجارتی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے اور رہ جانے والی اراضی کو بھی واگزار کرایا جائے گا۔

  • مرزا انجم کمال کی پٹرولنگ پولیس کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

    مرزا انجم کمال کی پٹرولنگ پولیس کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

    ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر ریجنل میں پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کے شہداء کی فیملیز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ ملک محمد امین اور آفس سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید سب انسپکٹر رانا حفیظ الرحمان، شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمران لیاقت گل، شہید کانسٹیبل رفاقت علی،شہید ڈرائیور کانسٹیبل محمد اسحاق اور دوران ِ ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے وفات پانے وانے کانسٹیبل شفقت محمود کے اہلخانہ کو مدعو کیا گیا۔

    شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ میٹنگ کا مقصد پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ والہانہ ہمدردی کا اظہار کرنا ہے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا نجم کمال نے اس دوران شہداء کے اہل خانہ کا احوال معلوم کیا اور شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت دریافت کرتے ہوئے کہا۔ کہ شہداء پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سر کا تاج ہیں۔ غیرت مند قومیں شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ہم شہداء کے اہلخانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ شہداء کے اہلخانہ کے تمام مسائل ہمارے مسائل ہیں پہلی فرصت میں حل کریں۔

    شہدا ء کے اہلخانہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہداء کے بچوں اور اہلخانہ کے لئے تعلیم اور صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کے لئے مختلف تعلیمی اداروں اور ہسپتال ولیبارٹریز سے ایم اویو زسائن کر رہے ہیں۔اس دوران انہوں نے شہداء کے بچوں اہل خانہ کو تحائف دئیے اور شہداء کے لئے خصوصی فاتحہ حوانی بھی کی گئی۔

  • شادی کروانا مہنگا پڑ گیا، دلہا سسرال کی بجائے جیل پہنچ گیا

    شادی کروانا مہنگا پڑ گیا، دلہا سسرال کی بجائے جیل پہنچ گیا

    دولہا کو اپنی شادی پر ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑگیا ، ایس ایچ او میاں اصغر علی نے کاروائی کرتے ہوئے دولہا کو گرفتار کرلیا، پسٹل برآمد کر لی ، ایس ایچ او میاں اصغر علی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گئے،

    فیصل آباد ایس ایچ او تھانہ فیکڑی ایریا میاں اصغر علی نے دولہا کو اپنی ہی شادی پر ہوائی فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا تفصیلات کے مطابق ایوب کالونی کے رہائشی وقاص قیوم نے اپنی ہی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی

    جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایچ او میاں اصغر علی نے چوکی انچارج اچوب ریسرچ رانا رضوان جاوید کے ہمراہ چھاپہ مار کر دولہا میاں کو گرفتار کرکے پسٹل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او میاں اصغر علی کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا