Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد میں بازار کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    فیصل آباد میں بازار کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

    پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے ضلع فیصل آباد میں بھی جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹوں وبازاروں کومکمل بند کرنے جبکہ اتوار کو بازار کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

    یادرہے کہ مقامی تاجروں وکسٹمرز کی طرف سے اتوار کو مارکیٹیں وبازار شام 6 بجے تک کھولنے کے مطالبہ پر ڈپٹی کمشنر محمد علی نے محکمہ صحت پنجاب کو تحریر کیا جس پر غوروخوض کے بعد تجویز منظور کرتے ہوئے ضلع میں آئندہ جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں وبازار بند اور اتوار کو شام 6 بجے تک مارکیٹیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

  • فیصل آباد ممنوعہ کیمکل شیشہ فلیور فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی ۔

    فیصل آباد ممنوعہ کیمکل شیشہ فلیور فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی ۔

    فیصل آباد (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )ممنوعہ کیمکل شیشہ فلیور فروخت کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کاروائی ۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان انظمام، ضیاء کے قبضہ سے کثیر مقدارمیں ممنوعہ کیمیکل شیشہ، حقہ وغیرہ اوردیگرسامان برآمد ہوا ،ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

  • فیصل آباد پولیس کی گزشتہ روزبڑی کاروائی۔

    فیصل آباد پولیس کی گزشتہ روزبڑی کاروائی۔

    فیصل آباد سی پی او کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں فیصل آباد پولیس کی گزشتہ روز کی کاروائیِ.پولیس نے منشیات کے 09 مقدمات درج کرکے 09 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 3.135 کلوگرام چرس ، 1.500 کلو گرام ہیروئن اور 74 لیٹر شراب۔ غیر قانونی اسلحہ کے 12 مقدمات درج کر کے 12 ملزمان کو گرفتار کیا

    جن سے 12 عدد پسٹل ، 01 عدد کاربین اور متعدد گولیاں برآمد۔ٍ جواء مافیاء کیخلاف 06 مقدمات کا اندراج کر کے 21 ملزمان کو گرفتار کیا داؤ پر لگی رقم 14070 روپے برآمد۔فیصل آباد ۔ ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے B کیٹیگری کے 03 ملزم اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔
    فیصل آباد ۔ پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 03 مقدمات کا اندراج کر کے 03 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے پتنگیں، ڈور چرخیاں اور سامان برآمد۔

  • فیصل آباد کے وکلاء کی کاوش ، کرونا کا سلوگن تبدیل

    فیصل آباد کے وکلاء کی کاوش ، کرونا کا سلوگن تبدیل

    فیصل آباد کے وکلاء کی کاوش ، کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کا سرکاری نعرہ تبدیل نیا سلوگن کورونا وبا ہے ، احتیاط جس کی شفا ہے کا نوٹیفکیشن جاری وکلاء سلمان ادریس اور جمال طارق نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی رٹ پٹیشن میں نعرے کو غیرشرعی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی. چیف جسٹس ہائیکورٹ کے حکم پر اسلامی نظریاتی کونسل نے نیا نعرہ دیا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کیا

    شعبہ تحقیق و مراجع وزارتِ مذہبی امور نےنوٹیفکیشن کے مطابق سلوگن ‘‘کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے’’ کے استعمال کی ممانعت ہو گی؛ آئندہ سے آگہی کیلئے ‘‘کرونا ایک وباء ہے، احتیاط جس کی شفاء ہے’’ استعمال کیا جائے؛ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا:

  • ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی بڑٰی کا روائی

    ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی بڑٰی کا روائی

    ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی زیرِ ہدایت اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ جھامرہ کے رائے خالد احمد خان ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان صدی احمد ولد نوشیر وٹو

    اور پٹھانے خان ولد مہر علی سے 01کلاشنکوف 01پمپ ایکشن جبکہ 303گولیاں اور کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندرج کر دیا ہے گرفتار ملزمان سے ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی تفتیش کا عمل جاری ہے۔ دوسری طرف پٹرولنگ پوسٹ

    اصغر آباد کے مقصود شاہد ASIنے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم ا حمد سے 01عدد پسٹل 30بور اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا اسی طرح پٹرولنگ پوسٹ علی بنگلہ گے ہیڈ کانسٹیبل ظہیر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت ملزم محمد روحیل زبیر سے

    ناجائز اسلحہ 01پسٹل 30بور اور 10گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کی مزکورہ ٹیمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے۔

  • آتش گیر مواد فروخت کرنے والوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن۔

    آتش گیر مواد فروخت کرنے والوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن۔

    فیصل آباد (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی) پولیس نے آتش گیر مواد فروخت کرنے والے کو موقع پر گرفتار کر لیا۔آتش گیر مواد فروخت کرنے والوں کے خلاف فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن۔

    فیصل آباد۔ تھانہ سمنہ آباد نے ملزم اصغر جو کہ آتش گیر مواد فروخت کے لیے لے کر جا رہا تھا موقع پر گرفتار کر لیا اور کثیر مقدار میں سامان آتش بازی برآمد کر کے تھانہ سمن آباد میں ملزم اصغر کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

  • فیصل آباد ۔ تھانہ چک جھمرہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    فیصل آباد ۔ تھانہ چک جھمرہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    فیصل آباد ۔ (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی) پولیس نے منشیات فروش گروہ کو جکڑ لیا ۔تھانہ چک جھمرہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، فیصل آباد کے علاقے چک جھُمرہ پولیس نے ملزمان سہیل، نواز اور عابد وغیرہ کو منشیات فروخت کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، ملزمان سے3کلو چرس 50لیٹر شراب اور1پسٹل 30بور برآمد، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے فوری مقدمات درج کر دیے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی زیرِ ہدایت اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ جھامرہ کے رائے خالد احمد خان ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان صدی احمد ولد نوشیر وٹو اور پٹھانے خان ولد مہر علی سے 01کلاشنکوف 01پمپ ایکشن جبکہ 303گولیاں اور کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندرج کر دیا ہے

    گرفتار ملزمان سے ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی تفتیش کا عمل جاری ہے۔ دوسری طرف پٹرولنگ پوسٹ اصغر آباد کے مقصود شاہد ASIنے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم ا حمد سے 01عدد پسٹل 30بور اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا اسی طرح پٹرولنگ پوسٹ علی بنگلہ گے ہیڈ کانسٹیبل ظہیر حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ گشت ملزم محمد روحیل زبیر سے ناجائز اسلحہ 01پسٹل 30بور اور 10گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا ہے۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد کی مزکورہ ٹیمز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے۔

  • فیصل آباد ۔لاک ڈاٶن کی وجہ سے تاجر برادری پریشان

    فیصل آباد ۔لاک ڈاٶن کی وجہ سے تاجر برادری پریشان

    فیصل آباد ۔لاک ڈاٶن کی وجہ سے تاجر برادری پریشان

    فیصل آباد( نماٸندہ باغی ٹی وی) گھنٹہ گھر کے بازاروں کے تاجر حضرات لاک ڈاٶن کی وہ سے کافی پریشان مزید تاجر بھاٸیوں نے بتایا کہ ابھ پچھلے لاک ڈاٶن کی وج سے مالی نقصان پورہ نہیں ہوا کہ اب پھر سے لاک ڈاٶن لگا دیا گیا ہے چھوٹے تاجر انتہاٸ کاروباری نقصان کے ذمرہ میں ھیں ہماری حکومت سے گُزارش ہے کہ کم از کم دوکانیں بند کرنے کی ٹاٸمنگ کو مزید بڑھایا جاۓ یا ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاٶن کو ختم کیا جاۓ ورنہ کاروباری حالات مزید خراب ہو جاٸیں گے۔

  • فیصل آباد غلام محمد آباد گندے نالے سے نوجوان لڑکے کی نعش برآمد

    فیصل آباد غلام محمد آباد گندے نالے سے نوجوان لڑکے کی نعش برآمد

    انتہائی افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد گندے نالے سے نوجوان لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ، غلام محمد آباد اہل علاقہ نے گندے نالے میں نعش کو دیکھ کر فوری پولیس کو اطلاع دی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارواٸ کرتے ہوۓ نعش کو نالے سے باہر نکالا نعش نوجوان لڑکے کی تھی تاحال نعش کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

    مزید پولیس موقع پر موجود ہے اور مصروف تفتیش ہے۔

  • فیصل آباد ہواٸ فاٸرنگ اور اسلحہ کی نُماٸش ذور شور سے جاری

    فیصل آباد ہواٸ فاٸرنگ اور اسلحہ کی نُماٸش ذور شور سے جاری

    فیصل آباد ہواٸ فاٸرنگ اور اسلحہ کی نُماٸش ذور شور سے جاری
    چھتوں پر سر عام فاٸرنگ کرنا معمول کی بات بن گٸ

    فیصل آباد (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی) ہواٸ فاٸرنگ اور اسلحہ کی نُماٸش کرنا فیصل آباد میں ایک عام سی بات ہو گٸ ہے پہلے تو رات کے اندھیرے میں ہواٸ فاٸرنگ کی آواز سُناٸ دینا معمول تھا لیکن اب کُچھ بااثر لوگ دن دھیاڑے ہواٸ فاٸرنگ اور اسلحہ کی نُماٸش کرنے میں کوٸ جھجک محسوس نہیں کرتے دیکھنے میں ایسا لگتا ہے جیسے قانون نام کی کوٸ شہ انکے لیے نہیں اور نہ یہ اس سے واقف ھیں عوام کی سی پی او فیصل آباد سے گُزارش ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے ان اوباش نوجوانوں کے خلاف سخت کارواٸ کی جاۓ ۔