فیصل آباد۔ (اے پی پی) فیصل آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ اگر فیسکو کا کوئی افسر یا اہلکار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اسے معطلی کے ساتھ ساتھ نوکری سے بھی ہاتھ دھونا ہوں گے جبکہ کمپنی کے تمام ملازمین صارف دوست رویہ اختیار کریں اور کمبائنڈ ایفیشینسی انڈیکس میں فیسکو کی بہترین پوزیشن کو برقرار رکھنے کیلئے کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے بصورت دیگر ذمہ داران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی جگہ پر بجلی چوری کے خلاف کاروائی میں کسی تا خیر کامظاہرہ کیاگیاتو اسے برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ فیسکو نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سب سے زیادہ ریکوری اور سب سے کم لائن لاسز کے ضمن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے تاہم اس مقام کو چیلنج سمجھ کر برقرار رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ پاور لائنوں پر کام کرنے والے اہلکار حفاظتی آلات کے بغیر کام نہ کریں ور سیفٹی کیلئے اقدامات کو مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ نے بھی پوری استعداد کے ساتھ کام شروع کردیا ہے۔
Category: فیصل آباد
-

پنجاب میں زیر کاشت بارانی رقبہ 11.8 ملین ہیکٹر تک پہنچ گیا
فیصل آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی) پنجاب میں زیر کاشت بارانی رقبہ 11.8 ملین ہیکٹر تک پہنچ گیاہے جس میں بارانی گندم کاحصہ 10،چنے کا 90، مسور کا 78، ریپ سیڈ و مسٹرڈ کا 25، مونگ پھلی کا 93، مونگ کا 5، ماش کا 86، جوار کا 58اورباجرے کازیر کاشت رقبہ بھی 40فیصد ہو گیا ہے نیز مختلف زرعی اداروں کے اشتراک و جامعات کے تعاون سے وادی پوٹھوہار میں انگور اور زیتون کی اعلیٰ پیداوار سمیت کاشتکاروں کے معاشی استحکام کیلئے ایک منصوبے کا آغاز بھی کیاجارہاہے جس سے پرائیویٹ نرسریوں پر کام کرنے والے افراد کی تکنیکی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے انہیں خصوصی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ بارانی علاقوں میں زمین کے کٹاؤ کی وجہ سے زراعت کیلئے دستیاب قدرتی وسائل تباہ ہو رہے ہیں اور کاشتکاروں کے پاس وسائل نہ ہونے کی وجہ سے پانی اور کھاد کاموثر استعمال نہیں ہوتا جو فوڈ سکیورٹی کے حصول میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زرعی تحقیق کے اداروں نے طویل ریسرچ کے بعدگندم کی9، مونگ پھلی کی 5، زیتون کی 2، آڑو کی 4، ریپ سیڈ اور مسٹر ڈ کی 2، چنا کی3، آم کی 2، ماش کی 1 اور مسور کی 1 نئی قسم بھی دریافت کی ہے جس سے شاندار پیداوار حاصل ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ بارانی علاقہ جات زیتون، انگور اور ترشاوہ پھلوں کی کاشت کیلئے نہایت موزوں ہیں لہٰذان علاقوں میں فصلوں کی بہتر پیداوار لینے کیلئے کاشت کے جدید طریقوں کو رائج کرایاجارہاہے جبکہ پانی کو محفوظ کرنے اورکفایت شعاری سے استعمال کیلئے زیادہ بہتر ٹیکنالوجی پر بھی عملدرآمد شروع کردیا گیاہے۔
-

آٹو پارٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا بڑا اعلان
فیصل آباد۔ (اے پی پی) پاکستان آٹو پارٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ اگر حکومت مطلوبہ سہولیات فراہم کرے تو پاکستان سے آٹو پارٹس کی برآمدات ایک سال میں 35 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 65کروڑ ڈالر تک پہنچاسکتے ہیں نیز حکومت کو آٹو پارٹس کی برآمدی پالیسی میں تسلسل قائم رکھنے کیلئے اقدامات کو بھی یقینی بناناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو مقامی آٹو انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور اس ضمن میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایسی پالیسی مرتب کی جائے جس سے برآمدات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرکے ملک و قوم کیلئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کرنا ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ انڈسٹری اپنے معیار کے لحاظ سے دنیا کی کسی بھی انڈسٹری سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے تیار کردہ آٹو پارٹس دنیاکی تمام بڑی کمپنیوں کی گاڑیوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے مختلف مقامات پر آٹو پارٹس شوز کے انعقاد سے بھی مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
-

گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت پر پابندی عائد
فیصل آباد۔ (اے پی پی) حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت پنجاب نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیوں کی کھلے عام غیر قانونی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے اور رجسٹرڈ ڈیلرز کے علاوہ عام مقامات پر گولیاں فروخت کرنے کی ممانعت اور رجسٹرڈ ڈیلر ز کو گولیوں کی فروخت کاریکارڈ رکھنے کا بھی حکم دیاگیاہے۔ محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت محکمہ کے حکام کی جانب سے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی خبروں کی اشاعت کے بعد سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ گولیوں کی کھلے عام فروخت روکنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ مختلف شہروں میں محکمہ زراعت توسیع اور شعبہ پیسٹ وارننگ کے حکام نے مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مار کر بعض دوکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ امر انتہائی تشویشناک ہے کہ گلی محلوں میں کریانہ کی دوکانوں پر بھی یہ گولیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے حکام پر مشتمل چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اچانک مختلف علاقوں میں زرعی ادویات کی دوکانوں، پیسٹی سائیڈ ز ڈیلرز، کریانہ سٹورز وغیرہ کی چیکنگ کریں گی اور اگر دوران چیکنگ کسی جگہ پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیوں کی غیر قانونی فروخت پائی گئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ افراد کی گرفتاری کے علاوہ ان کے خلاف فوجداری مقدمات کااندراج بھی کروایا جائیگا۔
-

شہباز شریف کی رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ کو مکمل قانونی و اخلاقی تعاون کی یقین دہانی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آج رانا ثناء اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ پر آئے جہاں مسلم لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کی اہلیہ و دیگر اہل خانہ سے ان کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر شہبازشریف نے رانا ثناءاللہ کے اہل خانہ کو مکمل قانونی و اخلاقی تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر رانا ثناء اللہ کے داماد بھی موجود تھے،
ملاقات کے دوران شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ اور ان کے اہل خانہ کی سیاسی جدوجہد کی تعریف کی اور کہا کہ رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں اور سیاسی جدوجہد میں ان کی زبردست قربانیاں ہیں،
-

حکمران جماعت کے وزیر جمہوری دور میں بادشاہت کی مثالیں ہیں
زیر نظر تصویر یقیناً مغلیہ دور کی نہیں جس میں کنیزیں بادشاہ سلامت کے استقبال کے لئے کھڑی ہوں۔ یہ ہمارے آج کے معاشرے کی تصویر ہے، جس میں ہماری طالبات جناب ایم این اے فرخ حبیب صاحب کا استقبال فرما رہی ہیں۔ اور یہ وہ نمائندہ ہیں جو طلبہ تنظیم کو ہیڈ کرتے رہے۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب کی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سمن آباد میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ،میاں فرخ حبیب نے پرچم کشائی کی اور طالبات سے پر جوش خطاب کیا -
فیصل آباد میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے کی۔ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر،سوشل ویلفیئر افسران محمد طاہر،ریحانہ یاسمین ودیگر افسران کے علاوہ سوشل ویلفیئر کے اداروں میں مقیم بچے بھی شریک تھے جنہوں نے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اظہار یکجہتی ریلی سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈی گراؤنڈ سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں اور انہیں کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے کوئی آزادی سے محروم نہیں کرسکتا۔دیگر مقررین نے بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اوران کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔
-
حکومت پنجاب کی طرف سے متاثرین میں 15 لاکھ کے امدادی چیکس تقسیم
فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں پائپ لائن میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے چک نمبر92ر ب تحصیل جڑانوالہ کے تین نوجوانوں کے ورثاء کو مجموعی طور پر 15لاکھ روپے مالی امداد دی گئی ہے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے اسسٹنٹ کمشنر آفس جڑانوالہ میں شوکت علی کے دو بیٹوں رمضان اورحیدر علی کی وفات پرورثاء کو10لاکھ روپے جبکہ سلیم علی کو اس کے بیٹے ندیم کی وفات پر 5لاکھ روپے مالی امداد کا چیک پیش کیا۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عمردرازگوندل،ایس پی طارق سکھیرا،چوہدری تیمور علی خاں اور دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے حادثہ میں جان کی بازی ہارنے والے تینوں نوجوانوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے والدین کو تسلی دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ان کی مالی امداد اورانہوں نے خاندان کے لئے تعزیتی پیغام بھجوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن سوگوار خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی کی بھی دعا کی۔
-

عاشورہ پر شاندار سیکیورٹی انتطامات: پنجاب پولیس کو شاباش
فیصل آباد: ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے پولیس کو عاشورہ پر فول پروٖف سکیورٹی انتظامات پر شاباش دی ہے.
تفصیلات کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے پولیس کو عاشورہ پر فول پروٖ ف سکیورٹی انتظامات پرشاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئند ہ بھی پولیس فورس اسی جذبہ سے فرائض انجام دے گی.انہوں نے محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور پر سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کرنے اور امن و اما ن برقرا ر رکھنے پرسٹی پولیس افسر فیصل آباد، ڈسٹرکٹ پولیس افسر چنیوٹ، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ، ٹریفک پولیس سمیت تمام پولیس افسر وں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور شاباش دی.
انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تما م پولیس افسروں اور جوانوں کی طرف سے محنت، ایمانداری اور الرٹ ڈیوٹی انجا م دینے کی بنا پر امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔
-

منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو یوم دفاع پر بڑی خوشخبری مل گئی
آصف بٹ قتل کیس میں راناثنا اللہ کےداماد رانا احمد شہریار کی ضمانت منظور ہو گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا احمد شہریار کی ضمانت ا ے ٹی سی فیصل آباد کے جج شہزاد حسن نے منظور کی، رانا ثناء اللہ کے داماد کو پولیس نے لاہور سے اسوقت حراست میں لیا تھا جب وہ انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثناء اللہ سے ملنے کے لئے آئے تھے، رانا احمد شہر یار کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا ،درخواست ضمانت کی کاروائی کی سماعت کے دوران جج نے ضمانت منظور کر لی
واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو انسداد منشیات فورس نے گرفتار کیا تھا بعد ازاں عدالت میں پیش کیا ،رانا ثناء اللہ لاہور کی کیمپ جیل میں قید ہیں، رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
