Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • حکومت پنجاب کا فیصل آباد میں سپیشل بچوں کیلئے خصوصی پارکس قائم کرنے کی ہدایت

    فیصل آباد حکومت پنجاب فیصل آباد میں سپیشل بچوں کیلئے خصوصی پارکس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ تمام بڑے شہروں کے مرکزی علاقوں میں پارک قائم کرکے وہاں بچوں کی تفریح طبع کیلئے تمام ممکن سہولیات و مراعات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کی معاشرتی تربیت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ انہیں نظر انداز کئے جانے کی بجائے معاشرتی دھارے میں لاتے ہوئے سول سوسائٹی کا مفید شہری بنانے میں مدد مل سکے۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ ان پارکس میں خصوصی بچوں کو پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کی ترغیب بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جسمانی طور پر معمولی معذوری میں مبتلا بچوں کو نارمل بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہوئے ان کا احساس محرومی ختم کرنے سمیت ان کا کانفیڈینس بلٹ کرنا چاہتی ہے۔

  • فیصل آباد میں 15 سالہ لڑکے کیساتھ مبینہ زیادتی اور بدترین تشدد

    فیصل آباد میں 15 سالہ لڑکے کیساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔ تھانہ منصورہ آباد کے علاقے میں پندرہ سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔ احتشام کو کھلینے جاتے ہوئے اغواء کر کے نامعلوم مقام پرلیجا کر تشدد کیا،متاثرہ کا بھائی بیان۔ ملزمان نے احتشام کے سر کے بال اور بھوئیں بھی مونڈ دی۔احتشام کے جسم پر آہنی راڈ اور پائپ کے ساتھ تشدد کے نشانات بھی واضع ہیں، لواحقین۔ احتشام کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش جاری کردی ہے۔

  • مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج

    مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن صفدر پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    مریم نواز کی جاری ویڈیو اصلی یا جعلی، ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی بھی بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز دوروز قبل فیصل آباد ریلی کی صورت میں گئی تھی، مریم نواز پر فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

    مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین‌ صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

    مقدمے میں مسلم لیگ ن کے سات سابق اراکین اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے. مقدمات میں انتشار پھیلانے، روڈ بلاک کرنے سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں.

    پنجاب فرانزک لیب نے ویڈیو پر کوئی رپورٹ جاری نہیں کی، شہباز گل

    واضح رہے کہ مریم نواز نے اتوار کو فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے گھر گئی تھی انہوں نے ریلی سے بھی خطاب کیا تھا، مریم نواز کو حکومت نے ریلی کی اجازت نہیں دی تھی

  • مریم صفدر کی فیصل آباد آمد، ن لیگ میں اختلافات مزید شدید، شیرعلی کا لاتعلقی کا اعلان

    فیصل آباد میں مریم نواز کی ریلی کے حوالے سے پارٹی میں اختلافات مزید شدید ہو گئے ۔ شیرعلی نے بھی ریلی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ ریلی انتظامات کیلئے ہونے والے اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے ۔مریم نواز کی اتوار کے روز ریلی سے قبل ہی فیصل آباد میں ن لیگی دھڑوں میں دراڑیں پڑگئیں۔ ریلی رانا ثنائاﷲ کے ڈیرے پر لے جانے کے فیصلے پر شیرعلی نے سخت ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے مکمل لاتعلقی اختیار کر لی۔ مریم نواز نے شیر علی سے خود بھی رابطے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب ن لیگی قیادت نے ضلعی انتظامیہ کو ریلی کے حوالے سے آگاہ تو کردیا ہے ، تاہم باقاعدہ اجازت نہیں۔ انتظامیہ کہتی ہے بیان حلفی جمع ہوگا تواجازت طے شدہ شرائط پر ہی دی جائے گی۔

  • فن لینڈ پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتا ہے

    فن لینڈ پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتا ہے

    فیصل آباد: پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ہیری کیمریمین نے کہا ہے فن لینڈ پاکستان میں تمام شعبوں میں کثیر سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ فیصل آباد کے کاروباری طبقے سے ایک تقریب میں خطاب کر رہے تھے
    فن لینڈ نے پاکستان میں پہلے بھی کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جن میں بایئوٹیکنالوجی ، موبائل فون اور ریسائیکلنگ کے شعبے شامل ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصل آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے پر توجہ سے کام کیا جائے تو اس سے ناکارہ مواد کو بروئے کار لا کر سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے

  • فیصل آباد کے اسپتال سے نومولود بچی اغواء

    فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال سے نومولود بچی اغواء ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےالائیڈ اسپتال سے نومولود بچی اغواء ہو گئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔ فوٹیج میں خاتون کو بچی کو لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔اغواءکارخاتون کے ساتھ ایک مرد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے نامزد میاں بیوی کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کرلیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ اغواء کار تیما داری کے بہانے آئے اور بچی کو اغواء کر کے لے گئے۔ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔

  • میٹرک کے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے والے وزیراعلیٰ کے مشیر خود میڑک میں فیل ہو گئے

    میٹرک کے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے والے وزیراعلیٰ کے مشیر خود میڑک میں فیل ہو گئے

    ‏فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے مشیر برائے کھیل عمر فاروق میٹرک کے امتحان میں فیل ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم پی اے ملک عمر فاروق میٹرک نتائج کی تقریب کے مہمان خصوصی تھی. انہوں‌نے پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں انعام بھی تقسیم کیے.

    تحریک انصاف کے میٹرک امتحان میں فیل ہونے والے ایم پی اے عمر فاروق کا رولنمبر 596567 بتایا گیا ہے.

  • عمران خان نے وزیر اعظم بن کر پاکستان کو بند کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کر دیا، سراج الحق

    عمران خان نے وزیر اعظم بن کر پاکستان کو بند کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کر دیا، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پشاور میں روٹی کی قیمت 15 اور20 روپے نان کی قیمت مقرر کر دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غریب آدمی اب کیسےکھاناکھائےگا، حکومت صرف تماشائی کاکرداراداکررہی ہے، حکومت نے برآمدی اشیاپرٹیکس بڑھایا، درآمدات کادروازہ کھولاجارہاہے، وزیراطلاعات نےتاجروں کامذاق اڑایا،کسی سیاسی جماعت کادخل نہیں تھا،

    سراج الحق نے کہاکہ حکومت کااپنارویہ اپوزیشن سے زیادہ ان کے لیے مسئلہ ہے، اپوزیشن کومتحدکرنےاورایوانوں میں باہرلانے کا کردار حکومت کا ہے، وزیر اعظم بن کرعمران خان نےپاکستان کوبندکرنےکےاعلان پرعملدرآمد کر دیا، گزشتہ روز پورے ملک میں تاجروں نے ہڑتال کی،کراچی سے چترال تک ملک بندتھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسیوں سے نا خوش ہیں،

  • پنجاب میں ن لیگ کے کتنے اراکین اسمبلی حکومت کے ساتھ ہیں؟ ترجمان وزیر اعلیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پنجاب میں ن لیگ کے کتنے اراکین اسمبلی حکومت کے ساتھ ہیں؟ ترجمان وزیر اعلیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ ہڑتال سے مسئلے ختم نہیں ہوں گے،تاجر برادری سےبیٹھ کر بات کریں گے، کچھ لوگوں نے دکانیں بند کیں مگرزیادہ تردکانیں کھلی رہیں، اگرکوئی قانون ہاتھ میں لےگا توقانون حرکت میں آئے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ‌پنجاب نے کہاکہ پہلے یہاں کا مال کھایا جاتا تھا اب امداد کھانے کے اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں، جیل والے چیک کر کےنہ بھیجیں تو جیل کا سامان چوری کر لیں گے، پنجاب میں اپوزیشن کے 40سے45 ایم پی ایزہمارے ساتھ ہیں، یوکے اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے،

    شہباز گل نے کہاکہ چیمبر آف کامرس کےممبران اورتاجروں سےمیٹنگ کی اورمسائل سنے ہیں، چالیس سال میں نظام کی تباہی کر دی، عمران خان مگرمچھوں‌کو نہیں‌ چھوڑے گا، ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کی نورا کشتی ہوتی تھی، ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کی نورا کشتی ہوتی تھی،

  • پی پی کے خلاف حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں، قمر زمان کائرہ

    پی پی کے خلاف حکومت کا رویہ ٹھیک نہیں، قمر زمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کے خلاف حکومت کارویہ ٹھیک نہیں ہے.

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ نے فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے خلاف اکٹھی ہوتی جارہی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں نےمل کرحکومت کےخلاف ایک تحریک لانچ کی ہے ،پیپلزپارٹی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کےخلاف حکومت کارویہ ٹھیک نہیں ہے.

    جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ، اب نواز شریف کو رہا کیا جائے، مطالبہ آ گیا

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

     

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم جب انہیں ان کےوعدے یاد کرواتےہیں تویہ کہتے ہیں حکومت چلنےنہیں دی جارہی، 25جولائی کے انتخابات پراگر پیپلزپارٹی بائیکاٹ کردیتی تویہ سسٹم بیٹھ جاتا ،ہم چارٹرآف ڈیموکریسی کی بات کرتے ہیں،یہ چارٹرآف اکانومی کی بات کرتے ہیں ،جب ہم چارٹرآف ڈیموکریسی کی بات کرتے توکہتے ہیں این آراومانگ رہےہیں،ان سے جو بھی سوال کیا جائےانکاجواب ہوتا ہےکہ این آراو مانگ رہےہیں.

    وزیراعظم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا حکم دے دیا

    خواتین کو بااختیار بنانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

    آمرنے جنہیں این آراودیا ان کے منہ سے لفظ سلیکٹڈ اچھا نہیں لگتا، وزیراعظم

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جوجماعت این آراو کی سب سےبڑی بینیفشری تھی،جن پرجناح پورکے نقشہ موجود تھے، آج وہ جماعت حکومت وقت کی اتحادی ہے ،ہم تو روز کہتے ہیں کہ ہمیں این آر او نہیں چاہیے ،ہم ماضی میں بھی کیس بھگتتے رہے ہیں اور اب بھی بھگتیں گے،ہم کسی ادارےکےخلاف نہیں ہیں،آپ نےاحتساب کرناہےتوبسم اللہ کر لیں.

    تنکوں کے سہارے چلنے والی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں:قمرالزمان کائرہ