فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کے ماہرین امراض قلب نے انکشاف کیاہے کہ بچوں میں گلے کی خرابی امراض قلب کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گلے خراب ہونے سے بچوں میں امراض قلب کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہاہے حتیٰ کہ روزانہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دو سے تین ایسے بچے لائے جا رہے ہیں جو امراض قلب کا شکار ہیں اس طرح یہ شرح انتہائی تشویشناک ہے جس سے صرف نظر نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ گلے کی خرابی جسے رومینک فیور بھی کہاجاتاہے کو اکثر اوقات والدین یا میڈیکل افسران معمولی مرض سمجھتے ہیں لیکن یہ بیماری معصوم بچوں کے دل کے والو خراب کرنے کا موجب بن رہی ہے جس سے نوبت سرجری تک بھی پہنچ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ والدین بچوں کے گلے خراب ہونے پر کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں اور بچوں کو فوری مستند ڈاکٹرز سے چیک کروایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کو بازاری چٹ پٹی، مصالحے دار، رنگین، پیک شدہ اشیاء کھانے کو دینے سے گریز کرناچاہئے نیز تلی ہوئی، زیادہ ٹھنڈی یا بازاری آئس کریمیں، غیر معیاری مشروبات بھی بچوں کیلئے زہر قاتل ہیں اسلئے والدین اپنے بچوں کو سختی سے ایسی اشیاء کے استعمال سے روکیں۔ انہوں نے کہاکہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے پرہیز و پیشگی تدارکی اقدامات انسان کو دل کے عارضہ اور بڑی پریشانیوں سے بچا سکتے ہیں۔
Category: فیصل آباد
-
فیصل آباد میں 2 افراد نہر میں ڈوب کر جاں بحق
فیصل آباد کے بارونق علاقہ کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے 2ملازمین 20سالہ شہباز سلیم ولد معراج اور 28سالہ دتہ مسیح نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ بدھ کی دوپہر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب موجود تھے کہ ان میں سے ایک ملازم 20سالہ شہباز سلیم ولد معراج نے نہر میں نہانے کیلئے چھلانگ لگائی لیکن غوطہ آنے پر اس نے ہاتھ پاؤں مارنا اور مدد کیلئے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔اسی اثناء میں قریب ہی موجود میونسپل کارپوریشن کے دوسرے ملازم 28سالہ دتہ مسیح نے اسے بچانے کیلئے نہر میں چھلانگ لگائی مگر وہ بھی پیٹ میں پانی بھرنے کے باعث ڈبکیاں کھانے لگا جس پر قریب ہی موجود دیگر افراد نے انہیں باہر نکالا مگر اس وقت تک شہباز سلیم کی موت واقع ہو چکی تھی تاہم دوسرا ملازم دتہ مسیح کچھ سانس لے رہا تھا جسے فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ریسکیو حکام نے بتایاکہ دونوں ملازمین میونسپل کارپوریشن کے شعبہ سینیٹیشن کے اہلکار تھے۔پولیس نے متوفیان کی لاشیں ضروری قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکٹ ہاؤس فیصل آباد کے گراؤنڈ میں یوکلپٹس کا پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بدھ کی دوپہر اپنے دورہ فیصل آباد کے دوران سرکٹ ہاؤس فیصل آباد کے گراؤنڈ میں یو کلپٹس کا پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی،آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر، قائمقام ڈپٹی کمشنر فیصل آباد طارق خان نیازی،صوبائی وزیر اجمل چیمہ، چیئر مین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی چوہدری لطیف نذر گجر،ممبران صوبائی اسمبلی فردوس رائے، میاں وارث عزیز، میاں خیال احمد کاسترو،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب، ممبر قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد اور دیگر اہم رہنمابھی موجود تھے۔
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافیوں کے مطالبہ پر فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کیاہے اور کہا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی صحافی کالونی کا قیام یہاں کے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کا قانونی، انسانی و اخلاقی حق ہے جس پر عملدر آمد کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
بدھ کی دوپہر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ فیصل آباد آمد اور سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پریس کلب فیصل آباد کے صدر ظفر ڈوگر اور سیکرٹری علی اشفاق ہاشمی نے دیگر سینئر صحافیوں کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ فیصل آباد میں صحافی کالونی نہ ہونے کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں سے فیصل آباد کے صحافیوں جو ہمیشہ حکومتی پالیسیوں کی ترویج اور بھر پور کوریج میں پیش پیش رہے ہیں کے ساتھ صحافی کالونی کے قیام کے وعدے کئے جاتے رہے ہیں لیکن ابھی تک اس پر سنجیدگی سے عملدر آمد نہیں کیا گیا لہٰذا فوری طور پر فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان فرمایا جائے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کا یہ مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے فیصل آباد میں صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران پہلی فرصت میں وقت نکال کر ان کے پاس ایوان وزیر اعلیٰ لاہور تشریف لائیں تاکہ اس ضمن میں نہ صرف بیٹھ کر بات کی جائے بلکہ صحافیوں کی تجاویز کی روشنی میں صحافی کالونی کے قیام کے وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا ئے
۔انہوں نے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ مثبت انداز میں قابل عمل تجاویز کے ساتھ ان کی رہنمائی کریں تاکہ عوامی اور شہری مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جا سکے۔
-
پنجاب میں جانوروں کی تعداد میں سالانہ 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے لگا، تعداد 8 کروڑ سے بھی تجاوز کرگئی
فیصل آباد، پنجاب میں جانوروں و مویشیوں کی تعداد میں سالانہ 5فیصد سے زائد کا اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں مویشیوں و جانوروں کی تعداد 8 کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے لہٰذا مویشیوں کی بہتر نشوونما کیلئے سبز چارے کی پیداوار میں اضافہ ضروری ہے اسلئے مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کی دودھ اور گوشت کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ہمیں چارے کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہوگا۔جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین بتایاکہ پنجاب میں پاکستان کے چارہ جات کے کل رقبہ کے 80فیصد یعنی 48 لاکھ ایکڑ رقبہ پر چارہ جات کاشت ہوتے ہیں نیزربیع کے چاروں کا رقبہ ساڑھے 25 لاکھ ایکڑ سے زائد ہے۔انہوں نے چارہ جات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کاشتکاروں کو زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
-
فیصل آباد میں وکلاء کا آزادی صحافت پر حملہ، مقامی چینل کے 2 نمائندوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا
فیصل آباد()وکلاء کا آزادی صحافت پر حملہ، وکلاء نے مقامی چینل کے دو رپورٹرز اور کیمرہ مین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اٹھا کر بار لے گئے پولیس نے بار میں جا کر صحافیوں کو بازیاب کر وایا،تفصیلات کے مطابق مقامی چینل کے رپورٹر طیب مقبول، علی رضا اور کیمرہ مین محمد وقاص ایس پی لائل پور ٹاؤن کے آفس میں کو ریج کررہے تھے کہ سیکرٹری بار رانا شاہد منیر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے طیب مقبول کو بار میں اٹھا کر لے گئے۔جبکہ علی رضا اوروقاص کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا وکلاء گردی کے خلاف فیصل آباد پریس، فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرز سمیت مختلف صحافتی تنظیموں نے پریس کلب کے اور ضلع کونسل چوک میں کئی گھنٹوں تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور وکلاء گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس کی طرف سے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی یقین دہانی پر صافیوں نے احتجاج ختم کیا۔ فیصل آباد پریس کلب کے گروپ لیڈر شاہد علی، صدر پریس کلب ظفر ڈوگر، سیکرٹری علی اشفاق ہاشمی، صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرزجی اے تنویر، جنرل سیکرٹری شوکت وٹو کا کہنا تھا کہ وکلاء گردی کسی صورت بھی قبول نہیں۔ اگر پولیس اور متعلقہ حکومتی اداروں نے تشدد میں ملوث وکلاء کے خلاف کاروائی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ کا ر بڑھا دیا جائے گا۔
-
فیصل آباد، سرکاری مذبحہ خانوں کے باہر پرائیویٹ جگہ پر جانور ذبح کرنے پر سخت پابندی عائد
قائمقام ڈپٹی کمشنر فیصل آباد طارق نیازی نے سرکاری سلاٹر ہاؤس سے باہر کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر جانور ذبح کرنے کے غیر قانونی عمل پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے اور اس قسم کی حرکت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرنے والے کسی بھی شہری کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ جو بھی شخص سرکاری ذبح خانے کے علاوہ کسی پرائیویٹ جگہ پر گائے،بھینس،بکرے یا بھیڑیں ذبح کرتے ہوئے پایا گیا اسے فوری طور پر گرفتار کرکے فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا اور غیرقانونی طور پر ذبح کیا گیا تمام تر گوشت،جانور کی کھال اور دیگر باقیات بحق سرکارضبط کرکے روزانہ شام کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں تلف کر دی جائیں گی۔
-
حکومت پنجاب کا فیصل آباد میں سپیشل بچوں کیلئے خصوصی پارکس قائم کرنے کی ہدایت
فیصل آباد حکومت پنجاب فیصل آباد میں سپیشل بچوں کیلئے خصوصی پارکس قائم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ تمام بڑے شہروں کے مرکزی علاقوں میں پارک قائم کرکے وہاں بچوں کی تفریح طبع کیلئے تمام ممکن سہولیات و مراعات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کی معاشرتی تربیت کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ انہیں نظر انداز کئے جانے کی بجائے معاشرتی دھارے میں لاتے ہوئے سول سوسائٹی کا مفید شہری بنانے میں مدد مل سکے۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے ذرائع نے بتایاکہ ان پارکس میں خصوصی بچوں کو پودے لگانے اور ان کی دیکھ بھال کی ترغیب بھی دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جسمانی طور پر معمولی معذوری میں مبتلا بچوں کو نارمل بچوں کی طرح ٹریٹ کرتے ہوئے ان کا احساس محرومی ختم کرنے سمیت ان کا کانفیڈینس بلٹ کرنا چاہتی ہے۔
-
فیصل آباد میں 15 سالہ لڑکے کیساتھ مبینہ زیادتی اور بدترین تشدد
فیصل آباد میں 15 سالہ لڑکے کیساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔ تھانہ منصورہ آباد کے علاقے میں پندرہ سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی کی گئی۔ احتشام کو کھلینے جاتے ہوئے اغواء کر کے نامعلوم مقام پرلیجا کر تشدد کیا،متاثرہ کا بھائی بیان۔ ملزمان نے احتشام کے سر کے بال اور بھوئیں بھی مونڈ دی۔احتشام کے جسم پر آہنی راڈ اور پائپ کے ساتھ تشدد کے نشانات بھی واضع ہیں، لواحقین۔ احتشام کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش جاری کردی ہے۔

-

مریم صفدراور اس کے شوہر پر مقدمہ درج
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن صفدر پر مقدمہ درج کر لیا گیا
مریم نواز کی جاری ویڈیو اصلی یا جعلی، ڈی جی فارنزک سائنس ایجنسی بھی بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز دوروز قبل فیصل آباد ریلی کی صورت میں گئی تھی، مریم نواز پر فیصل آباد کے تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

مریم نواز کے خلاف فیصل آباد کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں، تھانہ سمن آباد میں مریم نواز ،کیپٹن ر صفدر سمیت 2 ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 2 اراکین قومی اسمبلی، سات اراکین صوبائی اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے.
مقدمے میں مسلم لیگ ن کے سات سابق اراکین اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے. مقدمات میں انتشار پھیلانے، روڈ بلاک کرنے سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں.
پنجاب فرانزک لیب نے ویڈیو پر کوئی رپورٹ جاری نہیں کی، شہباز گل
واضح رہے کہ مریم نواز نے اتوار کو فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کے گھر گئی تھی انہوں نے ریلی سے بھی خطاب کیا تھا، مریم نواز کو حکومت نے ریلی کی اجازت نہیں دی تھی