Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد، اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز کی سروسز کا معیار مزید بہتر بنایا جائے تاکہ تیز رفتار اور عمدہ سروس کی بدولت اس سسٹم پر لوگوں کا اعتماد مضبوط ہو ۔ انہوں نے یہ ہدایت تحصیل جڑانوالہ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا معائنہ کرتے ہوئے جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنرز مصور خاں نیازی،شاہد ندیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز سائلان کی سہولت کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کے حامل ہونے چاہیں ۔اس ضمن میں انچارج صاحبان سٹاف کو متحریک رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں ۔ انہوں نے جڑانوالہ سنٹرمیں اعلی نظم و نسق کو ہمہ وقت برقرار رکھنے اور سنٹر سے رابطہ کرنے والے شہریوں کو انتظار کی زحمت سے بچاتے ہوئے ان کے کام تیزی رفتاری سے نمٹانے کی تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ کاﺅنٹرز پر لمبی قطاریں نظر نہیں آنی چاہیں اور رش کی صورت میں متعلقہ کاﺅنٹر کی تعداد میں اضافہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ سائلان کی رہنمائی کے لئے انفارمیشن ڈیسک کو ہمہ وقت فعال رکھیں تاکہ درخواست گزاروں کا وقت ضائع نہ ہو اور وہ اپنے کام کے سلسلے میں صحیح کاﺅنٹر پر رابطہ کریں ۔ انہوں نے سنٹر پر صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔ ڈویژنل کمشنر نے سنٹر انچارج سے کہا کہ ماتحت عملہ کی پرفارمنس اور سائلان سے طرز عمل پر گہری نظر رکھیں ۔ انہوںنے فردات کے حصول کے لئے آئے ہوئے سائلان سے بھی ملاقات کی اور ان سے مسائل دریافت کرتے ہوئے کہا کہ سنٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

  • ممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

    فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں دریاؤں کی طغیانی اورممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے بطریق احسن نپٹنے کیلئے تمام محکمے اپنی تیاریوں اور ذمہ داریوں میں کوئی کوتاہی نہ کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات میں متاثرہ افراد کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی دقت یا مشکل پیش نہ ہو۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران فلڈ کنٹرول پلان پر عملدرآمد کی تفصیلات کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،محکمہ انہار کے افسران سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو،میاں محسن رشیداورسید امان انورقدوائی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنرنے ضلع جھنگ اور چنیوٹ کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ دریائے جہلم اورچناب میں پانی کے بہاؤپر گہری نظر رکھیں۔اس ضمن میں محکمہ انہار کے افسران کو بھی متحرک رکھا جائے تاکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت میں ممکنہ متاثرہ آبادیوں کوقبل ازوقت محفوظ مقامات پرمنتقل کرکے ان کی ضروری دیکھ بھال کی جاسکے۔انہوں نے تریموں ہیڈ پر پانی کے اخراج کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلڈ کنٹرول انتظامات ہمہ وقت چوکس رہنے چاہیں۔انہوں نے ممکنہ سیلاب سے قبل،دوران سیلاب اور بعداز سیلاب کی تمام تر تیاریوں وانتظامی امور کو کماحقہ پورا رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب کی صورت حال میں متاثرین کا خصوصی خیال رکھا جائے اس ضمن میں امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کیمپس کے قیام کامعیاراعلیٰ ہونا چاہیے۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی فراہمی کے انتظامات کو بھی الرٹ رکھا جائے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ فلڈ کنٹرول کے حوالے سے شہری علاقوں میں واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز،ٹاؤن کمیٹیز کے افسران اپنی تیاریوں کو جامع اور ان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کویقینی بنائیں تاکہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری اخراج اور شاہرات کو کلیئر کرکے شہریوں کو تیز رفتار ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ طوفان بادوباراں کے دوران گرنے والے درختوں کو فوری ہٹانے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ماحول خوشگوار رہے۔انہوں نے ڈویژن کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈی واٹرنگ سیٹس،کشتیوں،جنریٹرز،ڈوزرز،کرینز اوردیگر مشینری کو چالو حالت میں چوکس رکھنے اور انہیں سیلابی خطرہ کے مقام پر متعین کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو 1122سمیت ایمرجنسی سروسز کے لئے ادارے امدادی کارروائیوں میں مربوط حکمت عملی کو یقینی بنائیں جبکہ ڈویژن،ضلع،تحصیل،محکمہ انہار،واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز کے دفاتر میں کنٹرول رومز بھی فعال رہنے چاہیں۔

  • فیصل آباد میں موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

    فیصل آباد کے علاقہ ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر تیزرفتاری کے باعث ٹرک اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلیے الاٸیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین سمیت 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ مسافر وین میں سوار فیملی 136 رب چک جھمرہ کے رہاشی ہیں۔

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری،احتجاج کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری،احتجاج کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد احتجاج کرنے والے 70 افرادپر مقدمہ درج کر لیا گیا

    رانا ثناء اللہ کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، سیکورٹی کے سخت انتظامات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد فیصل آباد میں انکی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. مسلم لیگ کے 24 نامزد کارکنان سمیت 70 افراد کے خلاف تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمہ سڑک بلاک کرنےسمیت 5دفعات کےتحت درج کیا گیا ،پولیس نے گذشتہ روزاحتجاج کرنے پر رانا ثنااللہ کے ڈیرے کے باہر سے 24 افراد کو حراست میں لیا تھا .

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے گرفتار کیا تھا ، اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

    راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر آج 3 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے. جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے، مریم نواز کا شدید ردعمل

  • فیصل آباد، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

    فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر(صدر)نازیہ موہل نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور مختلف پھلوں وسبزیوں کی نیلامی کے عمل کاجائزہ لیا۔ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ عبدالرحمن کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر(صدر)نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف سے کہا کہ مختلف سبزیوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی سبزی یا پھل کی قیمت میں بلاجواز اضافہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سبزیوں اور پھلوں کے سٹاکس کے بارے میں مکمل معلومات روزانہ کی بنیاد پرحاصل کی جائیں اور نیلامی کا عمل ہر لحاظ سے شفاف ہونا چاہیے۔انہوں نے آلو،پیاز،ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں ومعیار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اورڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایات پر سبزی وفروٹ منڈیوں میں تھوک قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ ان کی پرچون قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ نے نیلامیوں کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • فیصل آباد، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین گرفتار

    فیصل آباد، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین گرفتار

    فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فیصل آباد پولیس کی جانب سے 30 کے قریب کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے. یہ سبھی لوگ رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو کر ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جبکہ اس دوران حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی جارہی تھی.

    پولیس کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے سیکرٹری رانا جانباز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے. واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کی آج گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

  • رانا ثناء‌اللہ کو گرفتار کر کے کہاں‌ لیجایا گیا ہمیں‌ نہیں‌ معلوم؟ داماد شہریار

    رانا ثناء‌اللہ کو گرفتار کر کے کہاں‌ لیجایا گیا ہمیں‌ نہیں‌ معلوم؟ داماد شہریار

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء‌اللہ کے داماد شہریار نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ ڈیڑھ بجےفیصل آباد سےلاہور کیلیے روانہ ہوئے. 2 بجےرانا ثناء اللہ سےرابطےکی کوشش کی، رابطہ نہیں ہوسکا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ رانا ثنا ءاللہ کو موٹر وےسےحراست میں لیاگیا. ہمیں نہیں معلوم رانا ثناء اللہ کو کہاں لےکرگئےہیں.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند

    سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند

    وفاقی حکومت کے فیصلوں کے خلاف فیصل آباد میں تاجروں نے ہڑتال کر دی، فیصل آباد میں تمام فیکٹریوں نے کام روک دیا، جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے.

    یکم جولائی سے ہو گی ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت،اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی پر تاجروں نے فیصل آباد میں مکمل ہڑتال کر دی ہے . ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملوں کی تالہ بندی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں.

    سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے یکم جولائی سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ فیکتریوں سے سیمنٹ نہیں اٹھائیں گے. شوگر ڈیلرز نے سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی پر آج سے ملوں سے چینی نہ لینے کا اعلان کر دیا، ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسیی ایشن نے بھی یکم جولائی سے کام روک دیا ہے.

    شوگر و سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہول سیل ڈیلرز کو شناختی کارڈ پر فروخت کا فیصلہ واپس لیا جائے .

    اگر حکومت نے تاجروں کی بات نہ مانی تو آئندہ چند دنوں میں ملک میں چینی اور سیمنٹ کے بحران کا خدشہ ہے، پروسیسنگ یونٹس بند ہونے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا کام رک جائے گا۔

    سیکرٹری اپٹپما محمد اشرف کا کہنا ہے کہ نئے سیلز ٹیکس کی وجہ سے پارٹیوں نے پروسیسنگ کے آرڈرز روک دئیے ہیں، نان رجسٹرڈ کو 20 فیصد ٹیکس اور شناختی کارڈ نمبر مہیا کرنا ہوگا، ہزاروں لوکل خریدار رجسٹرڈ نہیں اور نہ ہی ہونا چاہتے ہیں، پروسیسنگ کے آرڈر رکنے سے نوبت فیکڑیوں کی بندش تک آ گئی ہے۔پروسیسنگ ملز کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روز گار ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان سیلز ٹیکس کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

     

    واضح رہے کہ بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے اثرات سامنے آنے لگے، ملک بھر میں سیمنٹ کی فی بوری 80 روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، کراچی میں سیمنٹ کی بوری 10 روپے اضافے سے 635 روپے، حیدر آباد میں 30 روپے اضافے سے 660 روپے، پشاور میں 15 روپے اضافے سے 535 روپے، اسلام آباد میں 30 روپے 550 روپے، ملتان میں 60 روپے اضافے سے 540 روپے، سیالکوٹ میں 40 روپے اضافے سے 550 روپے اور بہاولپور میں 80 روپے اضافے سے 580 روپے میں سیمنٹ کی بوری فروخت ہو رہی ہے۔

    سیمنٹ مہنگی ہونے سے گھروں ودیگر تعمیرات کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے.

  • حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ لوٹوں کے گھروں کا گھیراؤکریں گے اورمیں خود اس کی قیادت کروں گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگی اراکین کی وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے بعد ن لیگی قیادت میں کھلبی مچی ہوئی ہے اور اگرچہ وہ اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ ن لیگ تقسیم ہو رہی ہے تاہم ان کے بیانات خود اس امرکی تصدیق کر رہے ہیں. مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی طرف سے یہ کہنا ہے کہ وہ لوٹوں‌ کے گھروں‌ کا گھیراؤ‌کریں‌گے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ دال میں کالا ضرور ہے.

    رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے افواہ پھیلارہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں جعلی نام پھیلائے گئے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ممبران کوخریدنے کیلئے سیل بنایاہے، لوٹوں کے گھروں کاگھیراؤکریں گے اور میں خود قیادت کروں گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں.

  • فیصل آباد ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں زیادتی کا مقدمہ درج

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں زیادتی کا مقدمہ درج ہو گیا۔ ایم پی اے طاہر جمیل پر 14 سالہ ملازمہ پر تشدد اور زیادتی کا الزام ہے۔ مقدمہ میں طاہر جمیل کی زوجہ اور دو بیٹے بھی نامزد ہے۔ مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ یاد رپے کچھ دن پہلے بچی کو چائلڈ پروڈکشن والے اپنے ساتھ لے گئے تھے جب بچی نے بیان دیا تھا طاہر جمیل کیخلاف کہ یہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتا ہے۔