Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • گلگت اور گردو نواح میں زلزلےکے شدید  جھٹکے

    گلگت اور گردو نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے

    گلگت اور گردو نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: گلگت بلتستان کے علاقوں غذر ، دیامر،گانچھے ،کھرمنگ اور ہنزہ اور اسکردو میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے، بعض علاقوں میں بجلی بھی معطل ہوگئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 25 کلومیٹر اور مرکز گلگت سے 45 کلومیٹر جنوب مشرق تھا زلزلےکے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

  • گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے،چیف جسٹس

    گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے،چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلی عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر تے ہوئے عدالت کی معاونت کیلئے گلگت بلتستان بار کونسل اور سپریم اپیلیٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔

    عدالت نے فریقین کو تحریری معروضات بھی جمع کرانے کی ہدایت کر دی، دوران سماعت مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کا تذکرہ ہوا تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ بھارت نے تو کشمیر کو ہڑپ کر لیا ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان کا جو حصہ ہمارے پاس ہے وہاں ریفرنڈم کروا لیں، گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے-

    امریکا نے ایران کا وینزویلا کو فروخت کیا جانیوالا طیارہ قبضے میں لے لیا

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دے کر آئینی دھارے میں لانا چاہتے ہیں لیکن عالمی کنونشنز رکاوٹ ہیں،ریفرنڈم اقوام متحدہ ہی کروا سکتی ہے۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت بن گئی ہے؟ وزیراعظم کون ہیں؟ جس پر گلگت بلتستان حکومت کے وکیل نے جواب دیا کہ حکومت نہیں بنی، اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مناسب ہوگا کہ نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار کر لیا جائے کیونکہ وزیراعظم جی بی کونسل کے چیئرمین ہوتے ہیں۔

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

  • گلگت  بلتستان میں زرعی انقلاب کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے،ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک

    گلگت بلتستان میں زرعی انقلاب کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے،ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک

    ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زرعی انقلاب کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے-

    باغی ٹی وی: نگران وفاقی وزیربرائے قومی غذائی تحفظ وتحقیق ڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں زرعی انقلاب کیلئے ہرممکن تعاون کریں گےگلگت بلتستان کی مٹی زراعت،اجناس وخوش میوہ جات کے حوالے سے عدیم المثال استعدادکی مالک ہے۔

    انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو اب بھی سو فیصدلوکل گندم فراہم کرہی ہے اوراگلے سال بھی مزیداضافے کے ساتھ لوکل گندم فراہم کی جائے گی، ان خیالات کااظہارانہوں نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ گلبرخان سے ملاقات کے دوران کیا۔

    اس موقع پرگلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ گلبرخان نے وفاقی کی حکومت کی جانب سے گندم کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد سے متعلق عدالت کے فیصلےسے مسلمانوں …

    وفاقی وزیرڈاکٹرکوثرعبداللہ ملک نے کہاکہ پاکستان ایگری کلچرریسرچ کاونسل کواحکامات جلدازجلدجاری کروں گاکہ گلگت بلتستان کے زرعی صلاحیت کومزیدبڑھانے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دے د ی جائے تاکہ مستقبل میں گلگت بلتستان زراعت میں خودکفیل ہوجائے انہوں نے گلگت بلتستان حکومت گندم کی فراہمی اورترسیل جس میں گلگت بلتستان کوفائدہ ہو کے حوالے سے تجویز تیارکی جائے جس پرسنجیدگی سے غور کیاجائے گا۔

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی

    گوہر اعجاز کو وزیرداخلہ کا اضافی چارج مل گی،نوٹیفکیشن جاری

  • چلاس میں بس پر حملہ،ایف آئی آر درج،6 مشتبہ افراد گرفتار

    چلاس میں بس پر حملہ،ایف آئی آر درج،6 مشتبہ افراد گرفتار

    گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں بس پر حملہ، دیامر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : چلاس میں 2 دسمبر کی شب مسافر بس پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے کمشنر دیامرکے پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) نے بتایا کہ دیامر کے ایس ایچ او عظمت شاہ نے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے گلگت بلتستان کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے پولیس نے دیامر بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور شاہراہ قراقرم پر ٹریفک آج معطل رہے گی۔

    واضح رہےکہ دیامر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر چلاس شہر کے تھانہ کے۔کے ایچ کی حدود شاہراہ قراقرم ہوڈر کے مقام پر ضلع غذر سے راولپنڈی جانے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے۔ ٹو کی بس نمبر ”BLN 4647“ پر 2 دسمبر کو نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے تھے، نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بس سامنے سے آنے والے سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے باعث بس میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

    سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    ٹریفک پولیس دیہاڑیاں لگانے میں مصروف،ماں بیٹا حادثے میں جانبحق

    یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ کوئی فیورٹ ہے،یوسف رضا گیلانی

  • دیامر فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی ہے ،صوبائی وازیر داخلہ شمس لون

    دیامر فائرنگ کا واقعہ دہشتگردی ہے ،صوبائی وازیر داخلہ شمس لون

    صوبائی وزیر داخلہ شمس لون نے دیامر واقعہ افسوس ناک قرار دے کر کہا ہے کہ اس میں بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے، اس دہشت گردی کے واقعے کو کسی اور زاویے سے نہ دیکھا جائے۔ گلگت میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کا کہنا تھا کہ دیامر واقعہ افسوسناک ہے اور یہ سراسر دہشت گردی ہے جس میں بھارت ملوث ہوسکتا ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم بہت جلد اس واقعے میں ملوث کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیراعلیٰ نے خصوصی ہدایت جاری کی ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کا علاج چاہے گلگت میں ہو یا ملک کے کسی بھی شہر میں اس کا خرچہ حکومت گلگت برداشت کرے گی۔
    گلگت بلتستان کے عوام خصوصاً جو لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں ان سے التماس ہے وہ اسے مثبت طریقے سے استعمال کریں، اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے بھی گزارش ہے کہ وہ منبر پر بیٹھ کر اس واقعے کی پرزور مذمت کریں۔ شمس لون کا کہنا تھا کہ گلگت اور پورے صوبے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، ہر حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ دہشت گردی کو روکا جائے، تمام مسلمان اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں لیکن چند شرپسند عناصر اس طرح کی تخریب کاری میں ملوث ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 2 دسمبر کو دیامر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر چلاس شہر کے تھانہ کے۔کے ایچ کی حدود شاہراہ قراقرم ہوڈر کے مقام پر ضلع غذر سے راولپنڈی جانے والی نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے۔ٹو کی بس نمبر ”BLN 4647“ پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق جب بس ہوڈور کے مقام پر پہنچی، تو اچانک شدید فائرنگ شروع ہو گئی، مجھے خیال آیا کہ شاید چھت سے پتھر گر رہے ہیں ایسے میں میں گاڑی میں لیٹ گیا۔ عینی شاہد نے بتایا کہ بس بے قابو ہو کر بائیں جانب سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی، کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد منظر تبدیل ہو گیا تھا، سب مسافر خون میں لت پت تھے اور ٹرک کو آگ لگ چکی تھی۔ محمد حسین نے بتایا کہ واقعے کے تقریباً 45 منٹ بعد ایک سرکاری گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچی اور ساتھ ریسکیو اہلکار بھی موجود تھے، جو ہمیں اسپتال لے آئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا، اور زخمیوں کی مدد کے لئے چلاس کے ہزاروں مقامی افراد بھی اسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے خون کے عطیات دئیے اور زخمیوں کے علاج میں مدد کی۔

  • نگران وزیر داخلہ کا چلاس واقع پر دلی افسوس کا اظہار

    نگران وزیر داخلہ کا چلاس واقع پر دلی افسوس کا اظہار

    وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گلگت بلتسان بس فائرنگ کے واقعے پر شہداء اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے،ملک دشمن عناصر گلگت بلتستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں،دہشت گردوں کی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے۔ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے مزید بلند کر دیتی ہیں،ملک دشمن گلگت بلتستان جیسے پرامن علاقے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،پاکستانی قوم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں حملہ آوروں نے مسافر بس کوفائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملنے والی معلومات کے مطابق، نامعلوم حملہ آوروں نے بس پر بندوق سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں بس آگ لگ گئی۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ نشانہ بننے والی بس وادی غذر سے راولپنڈی جارہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لیے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گلگت بلتستان کے قصبے چلاس سے متصل علاقہ ہڈور کے قریب شاہراہِ قراقرم سے گزرنے والی بس پر فائرنگ کیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ امدادی ادارے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے۔
    صورتحال پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور ایک گھیرا قائم کر کے واقعے کی مزید تفتیش کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

  • مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات : مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوف زدہ ہوگئے شہری گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا، زلزلہ پیماہ مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

  • نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری

    نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں یادگار شہدا پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

    وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت آمد پر نگران وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔نگران وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اورنگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے نگران وزیراعظم کو مختلف امور پر بریفنگ دی ۔ نگران وزیراعظم نے سکول کے طلبا و طالبات سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے طلبہ کے بنائے گئے مختلف ماڈلز کا معائنہ کیا۔انہوں نے طلبہ کی پینٹنگز، تعلیمی،سائنسی و توانائی سے متعلق ماڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا اوربچوں کےماڈلز اورطلبا و طالبات کی صلاحیتوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے اساتذہ کی خدمات کوسراہا ۔

    انہوں نے ایک طالبہ کے سائنسی ماڈل کو سراہتے ہوئے اسے تعریفی سند دینے کی ہدایت کی ۔نگران وزیراعظم نے طلبہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے متعلق سوالات کئے۔ نگران وزیراعظم نے کہاکہ ہمارے بچوں میں سائنس کے میدان میں آگے بڑھنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دو روزہ دورہ گلگت بلتستان،نگران وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے،سید مہدی شاہ نے وزیر اعظم سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر اظہارِ تشکر کیا،گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو امن و امان کی صورتحال پر آگاہ کیا

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا.وزیراعلیٰ نئ عوامی فلاحی منصوبوں،صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی،وزیراعلیٰ نے نگران وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا.وزیراعلیٰ نے نگران وزیراعظم کو گلگت بلتستان کی روایتی پوشاک بھی پیش کی

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    انوار الحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے 

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کابینہ مختصر رکھیں گے

  • گلگت بلتستان سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد

    گلگت بلتستان سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد

    گلگت بلتستان حکومت نے صوبے سے باہر گندم کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہےاسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی عمل میں لانے کے لیے محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے کریک ڈاون کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اقدام کا مقصد گلگت عوام کو سبسڈی کی مد میں فراہم کی جانے والی گندم کی شفاف تقسیم یقینی بنانا اور اسمگلنگ کے ذریعے گندم کا بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانا ہے گندم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے داخلی و خارجی راستوں بشمول تھور، بابوسر اور غذر میں واقع چیک پوسٹس پر پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں

    مراکش میں زلزلے سے قبل آسمان پر چمکنے والی پراسرار نیلی روشنی کیا تھی؟

    اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے کریک ڈاون کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے سیکرٹری خوارک کو ٹارگٹڈ سبسڈی اور گندم کی منصفانہ تقسیم کے لیے جامع سفارشات تیار کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    صوبائی حکومت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی میں شامل عناصر کی نشاندہی کریں اور حکومت کو بروقت مطلع کر دیں تاکہ گلگت بلتستان میں گندم کا بحران درپیش نہ ہوسیکریٹری سبسڈی کی مد میں فراہم کیے جانے والے گندم کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

    بل گیٹس کی مہنگے ترین ریسٹورنٹ کی 2 دن کی بکنگ کے دوران آرڈر نے …

  • گلگت بلتستان :استورمیں ضمنی الیکشن کاغیر سرکاری، غیرحتمی نتیجہ

    گلگت بلتستان :استورمیں ضمنی الیکشن کاغیر سرکاری، غیرحتمی نتیجہ

    گلگت بلتستان ایل اے 13 حلقہ 1 استور میں ضمنی الیکشن کے 51 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ آگیا۔

    باغی ٹی وی: 51 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خورشید خان 5 ہزار 750 ووٹ لے کرسب سے آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا فرمان 4 ہزار 742 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحمید 3 ہزار 644 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع استور کے حلقے میں ضمنی الیکشن کیلئے 56 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے، جن میں سے 31 پولنگ سٹیشن نارمل، 12 حساس جبکہ 13 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھاحلقےمیں پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پولنگ عملے کی تعداد 264 رکھی گئی جبکہ 363 اہلکاروں نے پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے-

    وزیر بلدیات سندھ کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    جی بی ایل اے 13 استور میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 378 ہے، جس میں سے 18 ہزار 231 مرد ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 15 ہزار147 ہے،جبکہ یہ نشست سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا