Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • گلگت بلتستان :استورمیں ضمنی الیکشن کاغیر سرکاری، غیرحتمی نتیجہ

    گلگت بلتستان :استورمیں ضمنی الیکشن کاغیر سرکاری، غیرحتمی نتیجہ

    گلگت بلتستان ایل اے 13 حلقہ 1 استور میں ضمنی الیکشن کے 51 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ آگیا۔

    باغی ٹی وی: 51 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خورشید خان 5 ہزار 750 ووٹ لے کرسب سے آگے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا فرمان 4 ہزار 742 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحمید 3 ہزار 644 ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر ہیں۔

    الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع استور کے حلقے میں ضمنی الیکشن کیلئے 56 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے، جن میں سے 31 پولنگ سٹیشن نارمل، 12 حساس جبکہ 13 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھاحلقےمیں پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے پولنگ عملے کی تعداد 264 رکھی گئی جبکہ 363 اہلکاروں نے پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے-

    وزیر بلدیات سندھ کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    جی بی ایل اے 13 استور میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 378 ہے، جس میں سے 18 ہزار 231 مرد ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 15 ہزار147 ہے،جبکہ یہ نشست سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

  • گلگت،حلقہ ایل اے 13 استورون، ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    گلگت،حلقہ ایل اے 13 استورون، ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

    ضمنی انتخابات ، استور، گلگت بلتستان ،صدر پی ٹی آئی جی بی سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا

    سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستاں خالد خور شید شاہ نے اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے، تمام ووٹرز بھی اپنا ووٹ پرامن طریقے سے کاسٹ کریں،اگر کوئی انتشار پھیلانے کی کوشش کرے تو ان کی باتوں میں نہیں آنا،ووٹ بلا کے نشان پر لگائیں،چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے،حق اور سچ کے لیے،انشااللہ پی ٹی آئی جیتے گی ،سرکمل میں جھگڑے کی اطلاع ملی ہے ابھی اس کی تفتیش کررہے ہیں اور متعلقہ ادارے کو بھی اطلاع دے دی ہے،سب سے زیادہ ووٹر پی ٹی آئی کا ہے،متعلقہ عملہ جتنا سست کام کریں گے اتنا ٹرن آوٹ کام آئے گا،کوشش ہے کہ پولنگ تیز ہو، متعلقہ عملے اور ایڈمنسٹریٹر کو کہہ دیا ہے،مجھے الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی،

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    دوسری جانب مامرئے اور سکامل پولنگ اسٹیشنز میں جھگڑا ہوا جس کے باعث پولنگ بند کردی گئی۔ گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 13 استور ون پر پولنگ کا عمل جاری ہے جی بی ایل اے 13 استور ون میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 ہزار 378 ہے جبکہ ووٹنگ کیلئے کل 56 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ،

    جی بی ایل اے 13 استور ون کی یہ نشست پی ٹی آئی سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی ،پی ٹی آئی کی جانب سے نااہل وزیراعلیٰ خالد خورشید کے والد خورشید خان کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی اور پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان امیدوار ہیں،جے یو آئی کے مولانا عنایت اللہ بھی امیدوار ہیں،

  • گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر اطلاعات

    گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں،وزیر اطلاعات

    نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید کر دی۔

    باغی ٹی وی : مرتضی سولنگی نے کہا کہ محکمہ داخلہ جی بی کے مطابق گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل پرامن ہے، پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، گلگت بلتستان میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات طلب کی گئی ہیں، اور جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے ماضی کی روایت کے مطابق خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں-

    امریکا کا یوکرین کوڈیپلیٹڈ یورینیم گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ

    علاوہ ازیں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ حالات پر امن ہیں اور فوج کو تعینات نہیں کیا گیا گلگت بلتستان میں اسکول، کالجز،مارکیٹیں اور تمام شاہراہوں کھلی ہوئی ہیں، فوج کو تعینات کرنے کا کوئی حکم نامی جاری نہیں کیا گیا، چیف سیکرٹری نے بتایا کہ پاک فوج کے دستے چہلم کے جلوسوں کے موقع پر سکیورٹی دینے کیلئے تیار ہیں۔

    ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی

  • پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز سکردو لینڈ کر گئی

    پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز سکردو لینڈ کر گئی

    پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے سکردو لینڈ کر گئی

    پرواز کے اترنے کو بعد سکردو کو ایک بین الاقوامی ائیر پورٹ کا درجہ مل گیا۔ان پروازوں کے آغاز سے سکردو کو پوری دنیا میں متعارف کروا دیا ،بین الاقوامی پرواز پر سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے ،دوران پرواز سیاحوں کو ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں بشمول کے ٹو اور نانگہ پربت کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ پی آئی اے کی دبئی سے سکردو کی ہفتہ وار پروازیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گی۔سیاح اب دبئی سے براہ راست ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز سے سکردو پہنچ سکیں گے

    سکردو ائر پورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مسافروں کا استقبال پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر وائس مارشل عامر حیات، سول ایوی ایشن کے اعلیٰ حکام اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور سرکاری حکام نے کیا۔مسافروں میں گلگت بلتستان کی روائتی ٹوپی اور تحائف تقسیم کئے گئے۔جہاز کو آمد پر ائیرپورٹ حکام کی جانب سے واٹر کینن سلوٹ بھی پیش کیا گیا ،جہاز کے کپتان نے جشن آزادی کی مناسبت سے قومی جھنڈا لہرایا

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • خیبر پختونخوا میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ،سیاح پھنس گئے

    خیبر پختونخوا میں بارش،لینڈ سلائیڈنگ،سیاح پھنس گئے

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے کوہستان اپر اور چلاس کے درمیان شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بند ہونے کی وجہ سے متعدد مسافر سڑک پر پھنس گئے، جبکہ کوہستان اپر کے علاقے پانی بہہ کو بھی سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں مکانات کو نقصان پہنچا اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئی ہے۔
    اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) داسو، اپر کوہستان، نور نبی شاہ نے بتایا کہ داسو کے علاقے کائی گاہ میں ایک بڑا مٹی کا تودہ گرنے سے اپر کوہستان کے علاقے میں قراقرم ہائی وے کئی مقامات پر بلاک ہوگئی ہے۔
    ایس ایچ او نے کہا کہ قراقرم ہائی وے پر صبح سے ہی ٹریفک معطل ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر بین الاقوامی شریان کے دونوں طرف پھنسے ہوئے ہیں اور پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام عباس خان نے مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج گلگت بلتستان کے دیامر اور خیبرپختونخوا کے کوہستان کے درمیان 9 مختلف مقامات پر سڑک بلاک ہوگئ انہوں نے کہا کہ قراقرم ہائی وے کو اتوار کے روز فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے لینڈ سلائیڈنگ سے صاف کیا تھا، لیکن پیر کو دوبارہ 9 مقامات پر بلاک ہوگئی تاہم اس کی کلیئرنس کا کام جاری ہے۔
    ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ ابتدائی طور پر وہ سڑک کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے لیے مشینیں لگائی جا رہی تھیں۔

  • اسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ: پہاڑی تودے میں دب کر تین افراد جاں بحق اور دو زخمی

    اسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ: پہاڑی تودے میں دب کر تین افراد جاں بحق اور دو زخمی

    بارشوں کے باعث اسکردو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں پہاڑی تودے میں دب کر تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو حکام کےمطابق مرنے والوں میں ماں اور بچے شامل ہیں، بچوں کے باپ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ کافی دیر پہاڑی ٹکڑے کے نیچے دبے رہنے والے شخص کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
    https://twitter.com/yasmeen_9/status/1683176838946758656?s=20
    اسکردو میں کئی روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ چلاس شہر اور دیامر میں سیلابی صورتِ حال ہے،اس کے علاوہ ملک بھر میں گزشتہ روز بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 13 افراد جاں بحق ہوئے

    ادھر حالیہ مون سون بارشوں سے بلوچستان میں جانی و مالی نقصانات ہوئے، آواران ، قلعہ سیف اللہ ، ژوب اور خضدار میں مختلف واقعات میں 6 اموات ہوئیں جب کہ 4 مکانات مکمل تباہ ہوئے، مویشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے-

    ملک بھر میں بارشوں کے باعث دریاؤں اور نالوں میں طغیانی،سیکڑوں مکانات تباہ

    بسیمہ اور نواحی علاقے پتک میں بارشوں اور ریلوں نے تباہی مچا دی ہے ، سیلابی ریلے شہری آبادی میں داخل ہوگئے جس کی وجہ سے متعدد گھر ، دکانیں اور ہوٹل گِر گئے،اس کے علاوہ بارش سے نشیبی علاقوں میں تیار فصلیں برباد ہوگئيں،سیلابی ریلہ باغات کے ساتھ ساتھ مساجد اور مدرسے میں بھی داخل ہو گیا۔ شیرینزہ میں بھی کئی بند ٹوٹ گئے آواران کے علاقوں میں بارش کے بعد مقامی ندی میں پانی کا بہاؤ تيز ہوگيا،حفاظتی بند ٹوٹنے کا بھی خدشہ ہے۔

    صوبہ سندھ میں جیکب آباد، شکار پور اور گردو نواح میں موسلادھار بارش ہوئی، اس کے علاوہ کراچی میں گزشتہ روز وقفے وفقے سے کہیں ہلکی بارش ہوئی تو کہیں صرف بوندا باندی ہوئی۔

    بھیک مانگنے والی خاتون سے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

  • گلگت بلتستان: نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا

    گلگت بلتستان: نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا

    گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا ۔

    باغی ٹی وی: رات گئے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی کابینہ 4 سینیئر وزیر،8 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل ہےتمام 14 ارکان کو رات گئے قلمدان بھی تفویض کردیئے گئے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سینیئر وزیر سید امجد زیدی تعمیرات، سینیئر وزیر غلام محمد کو خوراک وسیاحت، سینیئر وزیرانجینیئر محمد اسماعیل کو خزانہ،سینیئر وزیر عبد الحمید کوبلدیات ، فتح اللہ خان ترقیات ومنصوبہ بندی،سہیل عباس قانون وصحت اورشمس الحق کوداخلہ کی وزارت جبکہ غلام شہزاد آغا تعلیم اور دلشاد بانو کو محکمہ سوشل ویلفیئر وترقی نسواں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

    رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

    ذرائع کےمطابق مشتاق حسین کو پانی وبجلی اور حاجی رحمت خالق کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیاجبکہ حاجی شاہ بیگ جنگلات، جنگلی حیات وماحولیات کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کے مشیر مقرر کیے گئے ہیں ثریا زمان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کی مشیرکی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہیں ۔

    اگر عمران خان نے جرم کیا ہے تو میرٹ پر سزا ملنی چاہیئے. رانا ثناءاللہ

    نئی کابینہ میں شامل وزراء آج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گےگورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نئی کابینہ اراکین سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے۔

    حاجی گلبرخان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے، وہ نومبر 2009 کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، 2009 میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں حاجی گلبر خان وزیر صحت رہے، حاجی گلبرخان کو 2015 میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی حاجی گلبر خان 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئےاور وزیرصحت رہے حاجی گلبرخان گلگت بلتستان کے حلقہ 18دیامر 3 تانگیر سےمنتخب ہوئے تھے۔

    حاجی گلبر خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارورڈ بلاک سے ہے،حاجی گلبرخان کو فاروڈ بلاک سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی انہیں گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں موجود 20 سے 19 ارکان نے ووٹ دیا۔

    عمران خان ملک میں انتشار چاہتا ہے،صدر پی ٹی ائی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک

    خیال رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کی سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان منتخب

    پیپلز پارٹی کی سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان منتخب

    گلگت بلتستان اسمبلی کی پہلی خاتون ممبر سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئی ہیں، باقاعدہ اعلان آج تین بجے ہونے والے اجلاس میں ہوگا

    پیپلزپارٹی کی سعدیہ دانش کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے،جس پر انہیں بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب کرلیا گیا،ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی 3 بجے عہدے کا حلف اٹھائیں گی

    سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر کیلئے امیدوار نامزد کرنے پر پارٹی قیادت کی مشکور ہوں،پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گی، گلگت بلتستان اسمبلی میں تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے،

    ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ جیالوں کو مبارک! پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی رکن اسمبلی سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان منتخب۔ پرعزم خواتین کو اہم عہدوں پر فائز کر کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خودمختاری کو یقینی بنایا ہے۔سعدیہ دانش کی کامیابی خواتین کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • گلگت سے بھی تحریک انصاف فارغ، پی ڈی ایم کا حمایت یافتہ وزیراعلیٰ منتخب

    گلگت سے بھی تحریک انصاف فارغ، پی ڈی ایم کا حمایت یافتہ وزیراعلیٰ منتخب

    گلگت سے بھی تحریک انصاف فارغ، پی ڈی ایم کا حمایت یافتہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گیا

    پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ حاجی گلبر خان نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہو گئے ، گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس 25 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجہ اعظم گروپ اجلاس سے غیرحاضری رہے، حاجی گلبر خان گروپ سمیت 20 ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، سپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے گلبر خان کو ووٹ دینے والوں کو علیحدہ کر دیا، 33 رکنی ایوا ن میں 19 ارکان نے حاجی گلبر کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ ایک آزاد رکن اسمبلی نے حمایت سے انکار کیا بلورستان نیشنل فرنٹ کے چیرمین جناب نواز خان ناجی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

    کس نے منتخب کروایا؟ نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے نام بتا دیئے
    نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ناساز صحت کے باوجود بڑی ذمہ داری دی گئی آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان نے منتخب کرانے میں اہم کردار ادا کیا گلگت بلتستان میں امن و ترقی کیلئے کام کروں گا فارورڈ بلاک کو ملا کرعلاقے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنائیں گے

    نئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا تعلق ضلع دیامر سے ہے حاجی گلبر خان کو پی ڈی ایم کی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل رہی،حاجی گلبرخان نومبر 2009 کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے 2009ء میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں حاجی گلبر خان وزیرِ صحت رہے حاجی گلبر خان کو 2015 میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی ،حاجی گلبر خان 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور وزیرِ صحت رہے حاجی گلبر خان جی بی کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیر سے منتخب ہوئے تھے

    مینڈیٹ کی توہین کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے،تحریک انصاف
    ترجمان پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ پر دن دیہاڑے پڑنے والے ڈاکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، آج کا دن جمہوریت اور ووٹ کی حرمت و توقیر کے حوالے سے سیاہ ترین دن کی حیثیت رکھتا ہے، 33 رکنی ایوان میں 22 نشستوں کی حامل جماعت کو حقِ حکمرانی سے محروم کرکے جمہوریت اور آئین کے چہروں پر طمانچہ رسید کیا گیا ہے،عوامی مینڈیٹ کی اس قابلِ مذمت توہین سے دنیا کے سامنے پاکستان کے جمہوری و آئینی تشخص کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے،سیاست کے لبادے میں بے ضمیر مجرم عناصر عوام کے حقِ رائے دہی اور جمہوریت کیخلاف جاری شرمناک یلغار میں سہولتکار ہیں ووٹ کی صریحاً توہین اور عوامی منشاء و مینڈیٹ سے انحراف نے ہمیشہ قومی وحدت، یکجہتی اور وفاق کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، سانحۂ سقوطِ ڈھاکہ کا اگر کوئی سبق تھا تو اسے یکسر فراموش کیا جاچکا ہے،عوام اور تحریک انصاف کے مابین مضبوط رشتے کو کاٹنے کیلئے ووٹ کی حرمت کو پامال کئے جانے کے نتائج تباہ کن ہوں گے،وفاق کی مضبوطی کی ضامن جماعت کےخلاف نفرت و انتقام پر مبنی کارروائیاں وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں،ملک بھر کیطرح گلگت بلتستان کے عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے،عوامی تائید کی حامل اکثریت کو اقلیت میں بدلنے والوں کا محاسبہ نوشتۂ دیوار ہے، سازش، ظلم اور ننگی جارحیت پر مبنی اس نظام سے حقیقی آزادی کی ضرورت پہلے سے کئی گنا بڑھ چکی ہے،عوام اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ آئین، جمہوریت اور ملک و قوم کے مستقبل پر حملہ آور قوتوں کو پسپا کریں گے،جبر کے بل پر ہتھیایا جانے والا مینڈیٹ واپس لیں گے اور جمہوریت کی شہ رگ کو فسطائیت کے شکنجے سے آزاد کروائیں گے

  • اپر کوہستان اچھار نالہ پھر بپھر گیا،شاہراہ قراقرم بند

    اپر کوہستان اچھار نالہ پھر بپھر گیا،شاہراہ قراقرم بند

    شاہراہ قراقرم اپڈیٹ ، اپر کوہستان اچھار نالہ سیمت کوہستان کے حدود میں مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم بند ہو گئی ہے،

    اچھار نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم پانی کی مقدار بڑھنے سے بند ہوا ہے۔ شاہراہ قراقرم دیامر اور کوہستان کے حدود میں متعدد مقامات پر بندش سے سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے۔ شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔ سینکڑوں مسافروں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ٹورزم پولیس بھی مسافر اور سیاحوں کی مدد کیلئے موجود ہے۔ شاہراہ کی بندش سے مسافر پریشان ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے سے تک حال شاہراہ قراقرم بحال نہ ہو سکا۔

    ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے شاہراہ قراقرم.تھور مینار گینی گندلو تتہ پانی لال پڑی کے درمیان بلاک ہوچکا ہے. بابوسر جلکھڈ روڈ میں برف باری جاری ہے زیرو پوائنٹ پر تمام ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ تھور مینار سائیڈ پر نجی کمپنی حکاس کی مشینری روڈ بحالی کے کام میں مصروف ہے۔تتہ پانی سائیڈ ہر ایف ڈبلیو او کی مشینری روڈ کو کلیر کرنے کے لیے مصروف ہے جلد روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا جائے گا تمام مسافر اور سیاح حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں لینڈ سیلائٹنگ۔اور پتھر گرنے کا خطرہ ہے۔

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

    انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

    شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،