Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • نلترگلیشئیرکے ٹوٹنے پرعلاقہ مکینوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت

    نلترگلیشئیرکے ٹوٹنے پرعلاقہ مکینوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت

    گلگت بلتستان کے ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ نلترگلیشئیرٹوٹنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پرقابوپانے کیلئے انتظامیہ اورذمہ دارادارے چوکس ہیں، مصنوعی جھیل سے پانی کے اخراج پرکا م ہورہا ہے، جبکہ مقامی وغیرمقامی سیاحوں کو فوری طورپرنلترسے نکلنے کیلئے ہدایات دیں ہیں، اسکےعلاوہ پھنسے ہوے سیاحوں کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقام پر پہنچا دیا ہے، جبکہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں پرتیزی سے کام کیا جا رہا ہے، انتظامی اہلکاروں کے ساتھ بڑی تعداد میں مقامی رضاکاروں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا ہے، ضلعی انتظامیہ نےعوام سے گزارش کی ہے کہ محفوظ مقامات پرمنتقل ہوجائیں، پہاڑی سلسلوں سے دوررہیں اوراپنے مال مویشیوں کوبھی محفوظ علاقوں پرمنتقلی کیلئے احکامات دئے ہیں، تاکہ انتظامیہ کے جانب سے بحالی کے کاموں میں رکاوٹ نہ بن سکیں، واضح ہے کہ گلگت کے نواحی علاقہ ملکی وغیرملکی سطح پرایک پرکشش ٹورسٹ پوائنٹ ہے، جسے دیکھنے کیلئے ملکی وغیرملکی سطح پربڑی تعداد میں گرمیوں میں سیروسیاحت کیلئے نلترکا رخ کرتے ہیں، یہ واقعہ نلترکی تاریخ کا پہلاواقع ہے.
    ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت نےعوام الناس کے نام ایک پیغام میں کہا کہ وہ افواہوں پرکان نہ دھریں، جتنا بتایا جارہا ہے اس سے کم نقصان ہوا ہے، گلیشئرزکا پھٹنا پہاڑی علاقوں میں روز مرہ کا معمول ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ضلعی انتظامیہ انکے ہمراہ کھڑی ہے، امدادی اوربحالی کے سرگرمیوں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی.
    ترجمان شہری انتظامیہ مظہرمغل نے بھی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پرکان نہ دھریں، نلترمیں انتظامیہ نے امدادی سرگرمیوں پرکام تیز کردیا ہے.
    اسسٹنٹ کمشنروایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ کے نگرانی میں منگل کے روز بھی کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر25 دکانوں اور03 نجی سکولوں کو سیل کرکے مالکان پربھاری جرمانےعائد کردئے ہیں، سیکٹرمجسٹریٹس، شاہ خان، زوالفقارعلی، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی سمیت میونسپل پولیس فورس بھی کریک ڈاون شریک تھے، کورونا وائرس کے نتائج خطرناک بن کرسامنے آرہے ہیں، لہذا اپنی زندگی محفوظ بنائیں، اپنے خاندان کومحفوظ کریں.

  • دورہ ناران:صحافیوں کے وزیر اعظم سے سخت سوالات، گفتگو پی ٹی وی پر نشر ہونے سے روک دی گئی

    دورہ ناران:صحافیوں کے وزیر اعظم سے سخت سوالات، گفتگو پی ٹی وی پر نشر ہونے سے روک دی گئی

    وزیر اعظم کا دورہ ناران، وزیر اعظم عمران خان سے سخت سوالات، وزیر اعظم آفس نے صحافیوں سے گفتگو رکوا دی-

    باغی ٹی وی : ‏وزیر اعظم کی صحافیوں کے ساتھ گفتگو سنسر کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق صحافیوں کو سیاحت تک محدود رہنے کو کہا گیا، وزیر اعظم سے ایرا کی کرپشن اور صوبے میں 8سال حکومت کے دوران انفراسٹرکچر سے متعلق سوالات پر وزیر اعظم تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ پی ٹی وی نے یہ گفتگو نشر نہیں کی۔

    رپورٹ کے مطابق سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ناران میں صحافیوں سے گفتگو آج نشر کی۔ میڈیا ٹاک میں سے دنیا نیوز کے عمر جٹ، جیو نیوز کے ایاز اکبر یوسفزئی اور ایکسپریس نیوز کے رضوان غلزئی کے حقائق پر مبنی سخت سوالات سینسر کردیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی شہباز گل نے پی ٹی وی کو وزیر اعظم کی گفتگو نشر کرنے سے روکا ہے صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کے پی میں 8 سالہ حکومت کے دوران سیاحتی مقامات پر سڑکیں اور واش روم کی سہولت کیوں نہیں دی گئی ؟ کے پی میں سیاحت کی وزارت اورنپی ٹی ڈی سی سربراہ کے عہدے خالی کیوں پڑے ہیں ؟کمراٹ اور کاگان کے لئے اعلان کردہ منصوبوں میں سے ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوا-

    وزارت اطلاعات کو تحقیقات کرنی چاہیئے کہ میڈیا سے گفتگو کا آدھا حصہ کس نے اور کیوں سینسر کیا؟-

  • گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں قدرت کا دل ، شمشال جھیل

    گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں قدرت کا دل ، شمشال جھیل

    شمشال جھیل ، گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں قدرت کا دل، اس خوبصورت جھیل کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں-

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں دل جیسی منفرد شکل والی جھیلیں بہت کم تعداد میں ہیں لیکن شاید آپ کو یہ جان کر حیرت ہو کہ ان میں سب سے خوبصورت قرار دی جانے والی جھیل ’’شمشال‘‘ پاکستان میں واقع ہے۔

    گلگت بلتستان کی وسیع و عریض شمشال وادی میں پہاڑوں سے گھری ہوئی یہ خوبصورت جھیل سیاحوں کےلیے ایک خوبصورت تفریحی مقام کا درجہ رکھتی ہے لیکن بہت کم لوگ اس بارے میں جانتے ہیں۔

    وکی پیڈیا کے مطابق، وادی شمشال تک پہنچنے کا راستہ بہت مشکل ہوا کرتا تھا لیکن یہاں کے رہنے والوں نے کئی سال محنت کرکے ایک سڑک تعمیر کرلی جس کے بعد یہاں پہنچنا بہت آسان ہوگیا ہے۔

    وادی شمشال ایک انتہائی وسیع و عریض علاقہ ہے جس کی سرحدیں چین اور بلتستان سے ملتی ہیں۔ وادی شمشال میں پامیر کا علاقہ بھی شامل ہے۔ وادی شمشال ایک دشوار گزار وادی میں واقع ہے اس کی وجہ سے باقی دنیاسے سے کٹاہواتھا۔ تاہم، تقریباً دس سال پہلے اس خوبصورت وادی اور جفاکش کوہ پیماؤں کی سرزمین تک آخر کار سڑک بن گئی۔ سڑک کی تعمیر میں یہاں کے مقامی ہنرمندوں اور جفاکشوں نے انتہائی اہم قربانیاں دیں۔

    شمشال جھیل خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے لیکن دنیا کے سامنے اس کی خوبصورتی اور انفرادیت اجاگر کرنے کےلیے سرکاری یا غیر سرکاری سطح پر کچھ خاص محنت نہیں کی گئی ہے۔

    شاید یہی وجہ ہے کہ صرف چند ایک غیر ملکی سیاحوں اور فوٹوگرافروں نے ہی اس منفرد جھیل کی خوبصورتی کو کیمرے سے قید کیا ہے اور دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ شمشال کی ایک انتہائی اہم وجہ شہرت یہاں پر جنم لینے والی کم عمر کوہ پیما ثمینہ بیگ ہے، جس نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکرکے یہ کارنامہ سر انجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے علاوہ، وادی شمشال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما رجب شاہ اور مہربان شاہ نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی پر چڑھنے کا اعزاز حاصل کیاہے۔ کوہ پیمائی سے منسلک نامور اور تجربہ کار افراد کی ایک بہت بڑی تعداد شمشال سے تعلق رکھتی ہے۔

  • پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلا م آباد سے روانہ

    پی آئی اے کی پہلی ائیر سفاری پرواز اسلا م آباد سے روانہ

    قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پہلی ایئر سفاری پرواز اسلام اباد سے 13 ممالک کے 91 شہریوں کے ساتھ روانہ روانہ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایئر سفاری پرواز 13 ملکوں کی شہریت رکھنے والے 91 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی جس میں بہت کثیر تعداد میں غیر ملکی مہمان شریک ہیں پرواز میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی ذاتی حیثیت میں سیاحوں میں شامل ہیں-

    مسافروں پاکستان کی حسین پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کیلئے جوش و خروش کا اظہار کررہے ہیں ایئر سفاری کا یک طرفہ سفری دورانیہ ایک گھنٹے ہوگا-

    سیاحوں کو بلند ترین پہاڑوں کے ٹو، نانگا پربت، براڈ پیک ، دنیا کے بلند ترین گلیشیئرز و جھیلوں کی فضائی سیر کرائی جائےگی۔

    ایئر ‏سفاری کالام، جھیل سیف الملوک، ناگاپربت، کے ٹو سے گزر کر اسکردو میں لینڈ کرے گی ایئر سفاری اسکردو شہر میں دو گھنٹے قیام کرے گی، مسافروں کو خصوصی بسوں کےذریعے سیاحتی مقام شنگریلا لے جایا جائےگا۔

    خیال رہے کہ ایئر سفاری کا آغاز 12 جون سے ہونا تھا تاہم پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی ایئرسفاری پروازیں ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر ‏دی تھی اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سفاری پرواز ملتوی کرنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری ‏مراسلے پر کیا گیا –

  • کوہ پیماوَں نے چوٹی پر 65 فٹ لمبا قومی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کر دی

    کوہ پیماوَں نے چوٹی پر 65 فٹ لمبا قومی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماحول دوست ایکسپڈیشن کے ممبران نے خسر گانگ چوٹی سر کر لی،

    کوہ پیماوَں نے چوٹی پر 65 فٹ لمبا پاکستان کا قومی پرچم لہرا کر تاریخ رقم کر دی ہے، اطلاعات کے مطابق ٹیم ممبر آج صبح 5 بجے کیمپ ٹو سے روانہ ہوئے تھے،9 رکنی ٹیم کے تین ممبر برفانی شگاف سے واپس لوٹے ، ٹیم کے اراکین آج 3 بجے تک واپس بیس کیمپ پہنچ جائیں گے،18ہزار 9 سو فٹ بلند خسر گانگ ضلع شگر میں واقع ہے، مہم جوئی کا آغاز عالمی یوم ماحولیات کے دن کیا گیا تھا

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

    پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

    یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

  • وزیراعظم  کے وژن اور سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع

    وزیراعظم کے وژن اور سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع

    وزیراعظم پاکستان کے وژن اور سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع

    باغی ٹی وی : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ ہوئیں سکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئیں-


    گلگت پر 3 پروازیں اسلام آباد سے اور ایک پرواز لاہور سے پہنچی پی آئی اے نے تمام مسافروں سے حکومتی وضع کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کروایا-


    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مقصد علاقے کی ترقی، بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور سیاحت کا فروغ ہے-

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور سے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کی مانگ بہت حوصلہ افزا ہے چند ساعتوں میں شدید گرمی سے انتہائی خوشگوار موسم اور پر لطف نظاروں تک آسان رسائی لوگوں کے جوش و خروش کا باعث بن رہی ہے-


    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اقتصادی طور پر پسماندہ علاقہ ہونے کے باعث پی آئی اے نے اپنے کرائے انتہائی مناسب رکھے ہیں-

    پی آئی اے کو لگا ایک اور بڑا دھچکا

    قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان، پی آئی اے کا سابق اعلیٰ افسر گرفتار

    قومی ایئرلائن کا اہم ذمہ دار افسر گرفتار

    نجی ائیرلائن ایئر بلیو کی فلائٹ میں جوڑے کی سرعام شرمناک حرکتیں ،جہاز کے عملے کا کیا کردار رہا…

  • 7 ماہ سے بند شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا

    7 ماہ سے بند شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا

    گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں 7 ماہ سے بند شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہنزہ میں 7 ماہ سے بند شیسپر گلیشیئر سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہےجبکہ حسن آباد نالے میں بھی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جھیل میں گزشتہ سال اکتوبر سے پانی کا اخراج رک گیا تھا-

    ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد کے مطابق تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں آبادی کو محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی دیوار بھی بنائی گئی ہے،جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، چار ہزار کیوسک پانی کے اخراج کی صورت میں نقصان کا اندیشہ کم ہے، تاہم خطرے کی صورت میں 30 گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ تین سال قبل شیسپر گلیشیئر کے سرکنے سے گلیشیئر کی دوسری جانب پہاڑوں کے درمیان ایک جھیل وجود میں آئی تھی جس سے گرمیوں کے دوران پانی کا اخراج ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں پانی کا بہاؤ رک جاتا ہے۔

  • اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے معاملات نہیں چلائے جا سکتے،وزیراعظم

    اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے معاملات نہیں چلائے جا سکتے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے معاملات نہیں چلائے جاسکتے

    گلگت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کااصل پوٹنشل سیاحت ہے گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں، پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتے ہیں ،اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسہ ملک سے باہر بھیجتے ہیں، 5سال میں 370 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے خرچ کیے جائیں گے ،اسکردو اور چلاس میں اسپتالوں کو بہتر کررہے ہیں بجلی کے نظام کے لیے 9 منصوبے ،سڑکوں کے5 بڑے منصوبے ہیں،اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا،گلگت بلتستان کے عوام سے سوتیلی ما ں جیسا سلوک کرنے کا تاثر تھا،اسلام آباد سے گلگت بلتستان کے معاملات نہیں چلائے جاسکتے ،انصاف کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں جاسکتا،چھوٹا چورمحدود طبقے کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ طاقتور پورے ملک کو نقصان پہنچاتا ہے ،نیب 20سال سے ہے کیا کرپشن رک گیا ہے ؟ اب جاکر نیب نے ہمار ے دور میں طاقت ورکے خلاف کارروائی کی،وہ بھی دن تھے جب ملک آگے جا رہا تھا اور پھر کرپشن شروع ہوئی،جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ کبھی عظیم ملک نہیں بن سکتا

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خالد خورشید خان کو وزیراعلی گلگت بلتستان بنانا میرا اب تک کا سب سے بہترین فیصلہ ہے۔خالد خورشید ان لوگوں میں ہے جو سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران تو اپنی گرمی اورسردی کی چھٹیاں باہر گزارتے ہیں ،ماضی میں پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے بڑی بڑی غلطیاں کیں ،ٹکٹ دینے میں غلط فیصلے پراکثرسوچتا رہتا ہوں،کچھ لوگ اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقتدار میں آتے ہیں،گلگت بلتستان کااصل پوٹنشل سیاحت ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع ہیں، پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانے والے دہرا نقصان پہنچاتے ہیں ،اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسہ ملک سے باہربھیجتے ہیں، 5سال میں 370 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے خرچ کیے جائیں گے ،اسکردو اور چلاس میں اسپتالوں کو بہتر کررہے ہیں ، بجلی کے نظام کے لیے 9منصوبے،سڑکوں کے 5 بڑے منصوبے ہیں، گلگت بلتستان میں ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے پر غورکریں گے ،گلگت بلتستان کو پیکج دینا چاہتا تھا جس سے یہاں ترقی آئے. ہمارے حکمران چھٹیوں پرلندن جاتے ہیں. ہمارے حکمران کے بچے باہر،جائیدادیں باہر. انہیں پتہ ہی نہیں پاکستان میں کتنے خوبصورت علاقے ہیں .

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں کمیونٹی نظام اتنا مضبوط ہے کہ یہاں ہرمسئلہ لوگ حل کرتے ہیں گلگت بلتستان کی خوبصورتی نے ہمیشہ مجھے مسحور رکھا، سوئٹزر لینڈ صرف سیاحت سے 60 سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے،جب تک بڑے لوگوں کا احتساب نہیں ھوگا پاکستان میں خوشحالی نہیں آئگی۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 70 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 70 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 70 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4 ہزار825 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار69 ہو گئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار841 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.61 فی صد رہی۔


    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد89 ہزار219 ہے اور6لاکھ 94 ہزار46 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں 16 ہزار 983 ،پنجاب میں 19 ہزار 445 ، خبیر پختونخوا میں 7 ہزار 709، اسلام آباد میں 3725، بلوچستان 1 ہزار 36، گلگت بلتستان 333، آزاد جموں کمشیر 975 نئے کیسز سامنے آئے-

    کورونا کے سبب پنجاب میں 7 ہزار990 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار599، خیبر پختونخوا 3 ہزار134، اسلام آباد 665، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 462 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73ہزار750، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 140ہزار77، پنجاب2لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار545، بلوچستان21 ہزار743، آزاد کشمیر16ہزار591 اور گلگت بلتستان میں5 ہزار258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • کے ٹو کے دامن میں موبائل فون ٹاور نصب،تیز ترین انٹرنیٹ سروس کا آغاز

    کے ٹو کے دامن میں موبائل فون ٹاور نصب،تیز ترین انٹرنیٹ سروس کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس سی او نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے دامن میں موبائل فون ٹاور نصب کر کے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کا آغاز کر دیا ہے

    موبائل فون ٹاور نصب ہونے سے انٹرنیٹ سروس مہیا ہو گی،گلگت بلتستان حکومت نے کے ٹو بیس کیمپ میں مواصلات کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے ایس سی او کو ٹاور کی تنصیب کے لئے خصوصی مدد فراہم کی ہے۔اس اقدام سے کوہ پیمائی اور مہم جوئی کی سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس علاقے میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بہتر ہونے سے ہنگامی صورتحال اور موسم کی نگرانی میں بھی مدد ملے گی

    کیا علی سدپارہ واقعی زندہ ہیں؟ ریسکیوٹیم نے ہار کیوں نہیں‌مانی ؟تہلکہ خیز انکشافات

    محمد علی سدپارہ سے کہاں غلطی ہوئی؟ تاریخی سرچ آپریشن میں کیا چل رہا ہے؟ اہم معلومات

    کے ٹو پر لاپتا پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق

    کے ٹو نے والد کو ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا،ساجد سدپارہ

    محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

    دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

    واضح رہے کہ کوہ پیما سدپارہ چن روز قبل اسی علاقے میں شہید ہو گئے تھے، کوہ پیما سدپارہ نے کے ٹو سر کیا لیکن واپسی پر انکا رابطہ منقطع ہو گیا، سدپارہ کی تلاش شروع کی گئی تا ہم آخر میں سدپارہ کی موت کا اعلان کر دیا گیا