Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • چلاس،لینڈ سلائیڈنگ،6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

    چلاس،لینڈ سلائیڈنگ،6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں

    چلاس میں ہولناک لینڈ سلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جا گریں

    گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چھ گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں جبکہ دو گاڑیاں دریا میں جا گریں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی اور لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    یہ افسوسناک واقعہ چلاس کے علاقے گندلو میں پیش آیا، جہاں پہاڑی تودہ اچانک سڑک پر آ گرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ مکمل طور پر بند ہوگئی، جس سے آمدورفت معطل ہو گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ مقام پر کم از کم چھ گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، جب کہ دو گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کے دھکے سے نیچے دریا میں جا گریں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا اچانک پیش آیا کہ ڈرائیور حضرات کو گاڑیاں پیچھے لینے کا موقع بھی نہ ملا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کے علاج کے لیے اضافی عملہ طلب کر لیا گیا ہے، جب کہ خون کے عطیات کے لیے اپیل بھی کی گئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کی تین گاڑیاں اور سات اہلکار جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ علاقے میں بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقہ اور مسلسل پتھروں کے گرنے سے آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔

    انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے کی جگہ کے قریب نہ جائیں تاکہ ریسکیو عملے کو کارروائی میں رکاوٹ نہ ہو۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے شاہراہ قراقرم کے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ نے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔

  • یوم آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

    یوم آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نغمہ ریلیز

    یوم آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ ریلیز کر دیا

    گلگت بلتستان کے نوجوان گلوکاروں کی آواز میں وطن سے محبت کا والہانہ انداز، نغمہ کے بول ہیں "پاکستان کی شان – گلگت بلتستان”یہ نغمہ گلگت بلتستان کا وطنِ عزیزسے لازوال رشتہ اور محبت کی بہترین عکاسی کرتا ہے،یہ گیت اُن جانثاروں کی بھی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے،نغمہ میں اس امر کابھی ذکر کیا گیا ہے کہ جس نے بھی اس ملک کی جانب میلی نگاہ ڈالی اسکو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا،نغمہ میں اس بات کی بھی ترویج کی گئی کہ ہمیں اپنی تمام تر ذاتی رنجشوں کو بُھلا کر اس ملک کے مستقبل کوپیشِ نظر رکھنا چاہیئے

    ہم ایک عظیم قوم ہیں اور اس وطن کی سرفرازی کے لئے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارہ کی فضا کو قائم کرنا ہوگا

  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

    چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026 میں ہونگے، اسمبلی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ 9 لاکھ 91 سے زائد ووٹرز کی لسٹ بن گئی ہے، فروری 2026ء میں گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے آج سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ووٹر لسٹیں روانہ کردی گئی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اسمبلی کے 25 انتخابی حلقوں میں ووٹر لسٹیں کل سے آویزاں ہوں گی۔

  • گلگت : قاضی نثار احمد پر حملے کے سہولت کار 8 افراد گرفتار

    گلگت : قاضی نثار احمد پر حملے کے سہولت کار 8 افراد گرفتار

    انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان فیصل محمود بٹ نے کہا ہے کہ ممتاز عالم دین اور اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان کے امیر قاضی نثار احمد پر حملے میں سہولت کاری کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی گلگت راجا مرزا حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے بتایا کہ جسٹس ملک عنایت الرحمٰن کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال چار گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔فیصل محمود بٹ نے کہا کہ جلد ہی قاضی نثار احمد پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے حاصل کیے گئے فنگر پرنٹس اور خون کے نمونے ملزمان تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ قاضی نثار احمد کی سیکیورٹی پر پولیس کی ایک موبائل اور پانچ اہلکار تعینات تھے، جنہوں نے حملے کے دوران جوابی فائرنگ کر کے دو حملہ آوروں کو زخمی کیا اور انہیں ہدف کے حصول میں ناکام بنا دیا۔آئی جی پولیس نے کہا کہ تحقیقات پولیس اور دیگر ادارے مشترکہ طور پر کر رہے ہیں اور ابتدائی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت تک پہنچ چکے ہیں، جنہیں جلد عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے وقت اتوار کا دن ہونے کے باعث سی پی او میں نفری کم تھی، جبکہ حملہ تین سے پانچ منٹ تک جاری رہا۔

    آئی جی نے اس بات پر زور دیا کہ قاضی نثار احمد محفوظ رہے جو اللہ کے فضل اور پولیس اہلکاروں کی بہادری کا نتیجہ ہے، ورنہ علاقے کے حالات قابو سے باہر ہو سکتے تھے۔

    انڈیا ، امریکہ اور اسرائیل ، اصل حقیقت اور سچائی، آپکے سوال اور مبشر لقمان کے جوابات

    طالبان کا بگرام ایئربیس امریکا کے حوالے کرنے سے انکار

    غزہ پر اسرائیلی حملے، 24 گھنٹوں میں مزید 21 فلسطینی شہید، 96 زخمی

    کراچی میں ستمبر کے دوران جرائم کی صورتحال، سی پی ایل سی رپورٹ جاری

  • گلگت: نامعلوم حملہ آوروں کے متاز عالم دین اور ہائی کورٹ جج کی گاڑیوں پر حملے، 5 زخمی

    گلگت: نامعلوم حملہ آوروں کے متاز عالم دین اور ہائی کورٹ جج کی گاڑیوں پر حملے، 5 زخمی

    گلگت میں نامعلوم مسلح افراد نے دو علیحدہ واقعات میں فائرنگ کر کے ممتاز عالم دین اور ہائی کورٹ کے ایک سینئر جج کی گاڑیاں نشانہ بنائیں، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر پانچ افراد زخمی ہوئے۔

    وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے بتایا کہ پہلا واقعہ پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے پیش آیا جس میں مولانا قاضی نِثار احمد، ان کے ڈرائیور اور ایک گارڈ سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی گئی ہے اور انہیں سٹی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔دوسرا حملہ دوپہر کے وقت سٹی ہسپتال کے نزدیک پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ہائی کورٹ کے سینئر جج ملک عنایت الرحمٰن کی گاڑی پر فائرنگ کی — تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور حملے کے بعد دو گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوئے۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا کہ خطیب مرکزی جامع مسجد اہلسنت مولانا قاضی نِثار احمد کی گاڑی پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ سینٹرل پولیس آفس کے سامنے سے گزر رہے تھے۔ چاروں زخمی معمولی چوٹیں لے کر زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔واقعے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام بازار و دکانیں بند ہونے کی وجہ سے سڑکیں سنسان ہو گئیں۔ حکام نے عوام کو پُر سکون رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ امن و امان کو برباد کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق سخت اقدامات کا سامنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور گورنر سید مہدی شاہ نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اعلان کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی جائے گی تاکہ سازشی عناصر کو عبرت دیا جا سکے۔

    بِٹ کوائن کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    8 مسلم ممالک کا امن منصوبے پر حماس کے اعلان کا خیرمقدم

  • پاک-چین سرحد پر 68 روزہ دھرنا ختم، تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال

    پاک-چین سرحد پر 68 روزہ دھرنا ختم، تجارتی و سیاحتی سرگرمیاں بحال

    پاک-چین سرحد پر تاجروں کا 68 روز سے جاری دھرنا ختم ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

    تاجروں کے احتجاج کی قیادت کرنے والے ممتاز جاوید حسین نے بتایا کہ وفاقی سطح پر مذاکرات کے نتیجے میں معاہدہ طے پایا، جس کے بعد سپریم کونسل کے فیصلے کے تحت دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ مطالبات مطلوبہ انداز میں تسلیم نہیں ہوئے، لیکن معاہدے کی روشنی میں احتجاج ختم کیا گیا ہے۔تاجر رہنما ریحان شاہ کے مطابق سوست ڈرائی پورٹ پر پھنسے ہوئے 200 سے زائد کنٹینرز کو اگلے دو روز میں کلیئر کر دیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت ایک ماہ کے اندر ایس آر او جاری کیا جائے گا، اور اگر ایسا نہ ہوا یا تاخیر کی گئی تو سپریم کونسل اور تاجر دوبارہ بیٹھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے تاجر سلک روٹ ڈرائی پورٹ پر 68 دن سے دھرنا دیے بیٹھے تھے، جس کے باعث پاک-چین تجارت اور سیاحت مکمل طور پر معطل ہوگئی تھی۔

    ڈنمارک کے فوجی اڈے پر نامعلوم ڈرونز کی پرواز، ’ہائبرڈ حملہ‘ قرار

    رجب بٹ نے جنسی تعلقات پر مجبور کیا،ٹک ٹاکر فاطمہ خان

    ٹرمپ انتظامیہ کی سپریم کورٹ سے پیدائشی شہریت پر نظرثانی کی اپیل

    ایران نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے سفیر واپس بلا لیے

  • گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف

    گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں حکام نے گلگت بلتستان میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کا اعتراف کرلیا، اجلاس میں ایک وزیر کی سرکاری گاڑی سے جنگلات سے کاٹی گئی لکڑیاں برآمد ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس منزہ حسن کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، محکمہ جنگلات گلگت بلتستان کے حکام نے جنگلات کے کٹاؤ پر کمیٹی کو بریفنگ دی، سیکریٹری جنگلات گلگت بلتستان نے جی بی میں درختوں کی بےدریغ کٹائی کا کمیٹی میں اعتراف کیا،گلگت بلتستان کے حکام کا کہنا ہے کہ جی بی کے جو موجودہ متعلقہ وزارت کے وزیر ہیں، انکی گاڑی سے لکڑیاں برآمد ہوئیں، گلگت بلتستان میں 3.58 فیصد جنگلات ہیں، دیامر میں جنگلات سارے پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ہیں۔

    سیکرٹری جنگلات نے بتایا کہ جب ہم نے لوگوں کو جنگل کی کٹائی پر پکڑا تو انہوں نے متعلقہ وزیر سے سفارش کی درخواست ی، جس پر وزیر صاحب نے لوگوں سے کہا کہ وہ خود اس نوعیت کا مقدمہ بھگت رہے ہیں، وزیر نے لوگوں سے کہا کہ وہ خود اس سب کا حصہ ہیں تو کس طرح سے سرکاری افسران کو سفارش کریں۔

    ( درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر) محکمہ جنگلات کے 59 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا ہے حکام نے اعتراف کیا کہ جی بی میں جنگلات کی اچھی صورت حال نہیں ہےاجلاس میں خیبرپختونخوا کے محکمہ جنگلات حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب اور مون سون کے بعد ایک تحقیق کروا رہے ہیں،20 سال کے دوران جنگلات کی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں،سیلاب زدہ علاقوں سمیت کے پی میں جنگلات کی صورت حال دیکھیں گے،لکڑی کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی تمام چیزوں کو ضبط کر رہے ہیں۔

    کمیٹی ممبر شائستہ خان نے کہا کہ میرا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، جنگلات میں آگ پر قابو پانے کا نظام نہیں ہے، ٹمبر مافیا ہر طرف سرگرم ہے۔

    چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ایم این ایز کو پی ٹی آئی نے کمیٹی اجلاس میں آنے سے روکا ہے، ان کی جانب سے جو اعداد و شمار دیے گیے وہ چونکا دینے والے ہیں،اس وقت درختوں کی کٹائی اور ٹمبر مافیا کو کیسے روکیں گے؟بارش کے پانی کے راستے میں جو گھر بنے ہوئے تھے اس کا آپ لوگوں نے کیا کرنا ہے۔

    چیئرپرسن کمیٹی نے پنجاب حکومت کے آفیشل کو ہدایت جاری کہ ضلع لیہ سے ہمارے ممبر کمیٹی اویس حیدر جکھڑ سے پنجاب حکومت رابطہ کرے، اور ان کے حلقے میں سیلاب متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے اور ممبر اویس جکھڑ کے جو بھی مسائل ہیں ان کا فوری ازالہ کیا جائے۔

  • گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد:گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آیا تاہم زلزلے سے کسی بڑے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی زیر زمین 25 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز اسکردو سے جنوب مغرب کی جانب 34 کلو میٹر دور تھا۔

    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    موساد نے دوحہ میں حماس قیادت پر زمینی کارروائی سے انکار کیا، امریکی اخبار

    موساد نے دوحہ میں حماس قیادت پر زمینی کارروائی سے انکار کیا، امریکی اخبار

  • گلگت بلتستان: تاجروں کے دھرنے، پاک چین بارڈر بند، مسافر و سیاح پھنس گئے

    گلگت بلتستان: تاجروں کے دھرنے، پاک چین بارڈر بند، مسافر و سیاح پھنس گئے

    گلگت بلتستان کے تاجروں کے دھرنے کو پچاس دن مکمل ہوگئے جس کے بعد پاک چین بارڈر پر آمد و رفت بند کر دی گئی، نتیجے میں سیکڑوں مسافر اور سیاح سوست میں پھنس گئے۔

    تاجروں کی تحریک کی قیادت کرنے والے سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید حسین نے بتایا کہ سوست ڈرائی پورٹ کے سامنے جاری دھرنے کے پچاس دن مکمل ہونے پر سوموار کو سوست امیگریشن بند کرا دی گئی ہے، جس کے باعث چین جانے والی اور وہاں سے آنے والی تمام ٹرانسپورٹ روک دی گئی۔جاوید حسین نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک امیگریشن مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق روزانہ چار سو سے زائد تاجر، سیاح اور مسافر سوست کے ذریعے چین آتے جاتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں لیکن احتجاج بھی بدستور جاری رہے گا۔ اسمبلی اجلاس کے دوران نوجوانوں نے بھی اسمبلی کے مرکزی گیٹ پر دھرنے کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور سوست ڈرائی پورٹ پر عائد مبینہ غیر قانونی ٹیکسوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے مظاہرین سے خطاب میں صوبائی حکومت کو تاجروں کے مسائل حل نہ کرنے پر ذمے دار قرار دیا اور ان کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی۔

    اگست میں ترسیلات زر میں 6.6 فیصد اضافہ

    صدر نے یو اے ای نیوی کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا

    ایران سے جوہری معائنوں پر مذاکرات میں پیشرفت، آئی اے ای اے چیف پرامید

    سندھ میں کل عام تعطیل کی افواہیں بے بنیاد، تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے

  • وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ کا دورہ

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ کا دورہ

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مرکزی مسلم لیگ کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،مرکزی مسلم لیگ گلگت کے رہنما عبدالرشید ترابی نے وزیراعلیٰ گلگت کا خیر مقدم کیا

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ریلیف کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ریلیف کیمپ میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ گلگت کو بتایا گیا کہ گلگت کے چاروں اضلاع ضلع گانچھے،ضلع سکردو،ضلع شگر،ضلع کھرمنک میں مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،گلگت میں مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد خشک راشن تقسیم،بستر،گرم کپڑے،چارپائیاں، مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں،بحالی پروگرام کے تحت چھتوں کے لیے شیٹ، کھڑکیاں اور چوکھٹیں بھی متاثرین کو فراہم کی گئی ہیں،مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے پانی کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ پائپ کی بھی فراہمی کی گئی ہے،گلگت کے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپوں پر 5400 مریضوں کا علاج معالجہ،مفت ادویات بھی دی گئیں،گلگت کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں‌10 ہزار سے زائد متاثرین میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا گیا،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے متاثرین میں خشک راشن، امدادی سامان تقسیم کیا،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا