Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • وزیر اعظم عمران خان کا گلگت بلتستان میں بلند سطح پر واقع دو نئے نیشنل پارکس کا اعلان

    وزیر اعظم عمران خان کا گلگت بلتستان میں بلند سطح پر واقع دو نئے نیشنل پارکس کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں بلند سطح پر واقع دو نئے نیشنل پارکس کا افتتاح کر دیا۔

    وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق 3600 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر محیط یہ پارکس گلگت بلتستان کی کل اراضی کے 5 فی صد حصہ پر پھیلے ہوئے ہیں۔ ہمالیہ نیشنل پارک اور نانگا پربت نیشنل پارکس اونچے علاقوں کے منفرد ماحولیاتی علاقے ہیں جہاں موجود جنگلی حیات میں نایاب پودے اور جنگلی جانور شامل ہیں. ان میں سرِ فہرست برفانی چیتے ، ہمالیائی بھورے ریچھ ، لداخ اُڑیال ، آئی بیکس ، مارخور اور نیلی بھیڑ شامل ہیں۔

    ان دونوں نیشنل پارکس کا افتتاح وزیر اعظم پروٹیکٹڈ ایریاز انیشی ایٹو کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے مختلف قدرتی علاقوں کو قومی پارکس کی حیثیت دے کر بہتر انتظام کے ذریعے قدرتی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس سے قبل ملک میں2018 تک قومی پارکس کی تعداد صرف 30 تھی ، جن کا اعلان 70 سال کے طویل عرصہ میں ہوا اور ان میں سے ذیادہ تر صرف کاغذات اور فائلوں میں ہی موجود تھے۔ موجودہ حکومت کے اقدام کے تحت، صرف 8 ماہ کے دوران، تمام صوبوں میں نیشنل پارکس کی تعداد 45 – 50 فی صد تک بڑھائی جارہی ہےاور ان سب میں کمیونٹی ورک کی مدد سے انتظامی نظم و نسق چلایا جائے گا۔

    اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی پہلی نیشنل پارکس سروس کے قیام کی بھی منظوری دی جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے صوبے میں نوجوانوں کو 5000 گرین ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پارکس سروس نگہبانوں کو گلگت کے پارکس کی جنگلی حیات اور انکے ماحول کے تحفظ اور فطری ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لئے تربیت اور ملازمت بھی دی جائے گی۔ ان دونوں نیشنل پارکس کے اعلان کے ساتھ ہی بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد نیچر کوریڈوربھی تشکیل دیا گیا ہے جو بلند سطح والے علاقے (10000 فٹ سے زیادہ اونچائی) کو پار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور آزاد جموں و کشمیر کو گلگت بلتستان کے ذریعے جوڑتا ہے۔ اس سے علاقے کی جنگلی حیات کے لئے ایک محفوظ اور منظم راہداری فراہم کی جاسکے گی جس میں مقامی برفانی چیتا اور پاکستان کا قومی جانور مارخور شامل ہیں۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلند سطح پر موجود قدرتی راہداری بین الاقوامی اہمیت کا حامل ایک اقدام ہے۔وزیر اعظم کو لداخ اڑیال کو بچانے کے لئے اقدامات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس کے لئے اسکردو میں اس معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار نسل کے قدرتی علاقے کے اردگرد فینسنگ کی جا رہی ہے تاکہ اس کی تعداد کو بڑھایا جاسکے۔ لداخ اڑیال کی تین مادہ اڑیال پہلے ہی اس علاقے میں موجود تھیں جنہیں اب باڑ سے محفوظ کیا جا رہا ہے اور گلگت میں بونجی سے ایک نر اڑیال کو لایا جا رہا ہے۔ یہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہوگا جس میں لداخ اڑیال کو بچایا جائے گا جو صرف پاکستان اور ہندوستان میں پائے جاتے ہیں اور معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

    وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کی ٹمبر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے جس کو یقینی بنایا جائے گا اور 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت گلگت بلتستان فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے جی بی میں جنگلات سے بچاؤ کی مہم کیلئے خصوصی طور پر ایف سی پلاٹونوں کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی

  • تحریک انصاف گلگت میں حکومت بنانے میں کامیاب،خالد خورشید وزیراعلیٰ منتخب

    تحریک انصاف گلگت میں حکومت بنانے میں کامیاب،خالد خورشید وزیراعلیٰ منتخب

    تحریک انصاف گلگت میں حکومت بنانے میں کامیاب،خالد خورشید وزیراعلیٰ منتخب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خالد خورشید کو نیا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب کر لیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے اپوزیشن کی طرف سے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امجد ایڈوکیٹ امیدوار تھے۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید کو 22 اراکین کی جبکہ اپوزیشن کے امجد ایڈوکیٹ کو 9 اراکین کی حمایت حاصل ہوئی۔

    اس سے قبل 26 نومبر کو سید امجد علی زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر جبکہ پی ٹی آئی کے نذیر احمد ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے تھے۔ سپیکر امجد علی نے 18 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف غلام محمد نے آٹھ ووٹ حاصل کئے۔ڈپٹی سپیکر نذیر احمد نے بائیس ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے نامزد امیدوار کو نو ووٹ ملے۔ بعد ازاں سبکدوش ہونے والے سپیکر فدا محمد ناشاد نے نئے منتخب سپیکر سے حلف لیا۔

    قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے گلگت بلتستان اسمبلی کا سپیکر منتخب ہونے پر امجد علی زیدی کو مبارکباد دی۔

    گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

    گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

    شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

    ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

    گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے ایڈووکیٹ خالد خورشید کا نام فائنل کر لیا گیا تھا۔ خالد خورشید ایڈووکیٹ ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے 2018ء میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے ان کے نام کا قرعہ نکلا ہے۔ خالد خورشید کی نامزدگی کیلئے وزیراعظم نے مرکزی اور گلگت بلتستان کی قیادت سے مشاورت کی تھی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے .وزیر اعظم عمران خان بدھ کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے،وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی بھی وزیراعظم کےہمراہ ہوں گے ،وزیراعظم گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے،وزیراعظم نے گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری بھی دےدی،

    گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری تقریب بدھ کو ہوگی ،نجی ٹی وی کے مطابق راجامحمد زکریا،حاجی شاہ بیگ،جاوید مناوا، وزیر کلیم،راجا اعظم کابینہ میں شامل ہوں گے،فتح اللہ،راجاناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون کو بھی جی بی کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے

    وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے

  • عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان سمیت دیگرساتھیوں کی سزائیں معطل،رہا کر دیئے گئے

    عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان سمیت دیگرساتھیوں کی سزائیں معطل،رہا کر دیئے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی کے رہنما بابا جان سمیت دیگرساتھیوں کی سزائیں معطل کر دی گئیں

    عوامی ورکرز پارٹی کےرہنما بابا جان سمیت دیگرکو 9 برس بعد رہا کردیا گیا،رہا ہونے والوں میں بابا جان اور ان کے دو ساتھی شامل ہیں،عدالت نے گرفتار افراد کو 40 سال سے 90سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی تھیں ،بابا جان اور دیگر کو 2011 میں ہنگامہ آرائی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا

    ممبر صوبائی اسمبلی و صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے امپھری کے مقام پر جیل سے رہائی پانے والے کامریڈ بابا جان اور افتخار کربلائی کا استقبال کیا اور اسیر رہنماؤں کو مبارکباد بھی پیش کی۔ بابا جان اور ساتھیوں کا کیس امجد حسین ایڈووکیٹ لڑ رہے تھے.

    بابا جان اور انکے ساتھیوں کی رہائی کے لئے ہنزہ میں دھرنا دیا گیا تھا عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے اعلان کیا تھا کہ بابا جان اور انکے ساتھیوں کو رہا نا کیا گیا تو گلگت سمیت سارے علاقے میں دھرنا شروع کیا جائیگا۔

    گلستان رانی اسیر شکر اللہ کی بہن نے کہا تھا کہ ہم دھرنے میں ہیں، دس سالوں سے چودہ بھائی اسیران ہنزہ کے نام سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہیں،میرے بھائی کو قید کیا گیا، میری چھوٹی بہن جو فرسٹ ایئر کی سٹوڈنٹ تھی ،سات مئی 2016 کو جب اس نے سنا کہ بھائی کو سزا ہوئی تو اس نے خود کشی کی کوشش کی،اسیران کے گھر کے بہت زیادہ مالی و جانی نقصان ہوئے، کچھ کے بھائی اس صدمے کو برداشت نہ کرنے کی وجہ سے اس دنیا سے چلے گئے

    ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی سوچا کہ کہ انکا کوئی قصور ہے یا نہیں ، میرا بابا بے گناہ سزا کاٹ رہا ہے، اتنا ظلم کیوں ہو رہا ہے ہمارے ساتھ،بے قصور لوگوں کو پکڑا ہوا ہے، ملزم چھوڑ دیئے جاتے ہیں، کس گناہ میں یہ سزا کاٹ رہے ہیں، حکومتی اداروں سے درخواست کرتی ہوں کہ پلیز میری ہیلپ کریں.

    علی آباد ہنزہ میں 14 افراد کی رہائی کیلئے 6 دن سے دھرنا جاری

  • کوہستان : لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک

    کوہستان : لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک

    کوہستان کوز کمیلہ پٹرول پمپ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک ہو گیا-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوہستان کوز کمیلہ پٹرول پمپ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بلاک ہو گیا-

    کوہستان میں گلگت بلتستان اور نشیبی علاقوں سے آنے جانے والے مسافر پھنس گئے۔


    کوہستان پولیس کے مطابق کوز کمیلہ میں تقریباً تین چار روز سے بارش ہے اور بارش کی وجہ سے جگہ جگہ روڈ بلاک ہوا اور اب تقریباً ایک گھنٹہ پہلے یہ کوز کمیلہ میں پٹرول پمپ کے پاس لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور بھاری پتھروں کی وجہ سے شاہراہ قراقرم بلاک ہو گیا –

    ایس ایچ او کمیلہ جوہر داد شاہ کے مطابق ایف ڈبلیو او کو اطلاع دی گئی ہے کہ فوری طور پر روڈ کو صاف کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو تکلیف نہ ہو تو تقریباً صبح 8 بجے تک کل تک مشینری پہنچ جائیگی ایف ڈبلیو او والے آئیں گے اور حالات دیکھ کر روڈ کھولنے کاپروگرام بنائیں گے –


    ایس ایچ او نے مسافروں کو کہا کہ روڈ کلئیر ہونے تک مسافر کے کے ایچ پہ سفر نہ کریں جو جو جہں پر ہیں وہاں رک جائیں روڈ کھلنے پر اطلاع دے دی جائے گی تب وہ اپنا سفر شروع کریں-

  • گلگت بلتستان حلقہ دو میں دھاندلی ثابت، پیپلز پارٹی کا دعویٰ

    گلگت بلتستان حلقہ دو میں دھاندلی ثابت، پیپلز پارٹی کا دعویٰ

    گلگت بلتستان حلقہ دو میں دھاندلی ثابت، پیپلز پارٹی کا دعویٰ

    گلگت بلتستان انتخابات میں حلقہ دو کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ ،گلگت بلتستان حلقہ دو میں دھاندلی ثابت، پی ٹی آئی کی دو ووٹوں سے برتری غلط قرار دے دی گئی

    گلگت بلتستان کے حلقہ دو میں دوبارہ گنتی پر پی پی پی اور پی ٹی آئی کے ووٹ برابر قراردیئے گئے ہیں، پوسٹل بیلٹ کے تحت ووٹوں کی گنتی کی فرانزک رپورٹ آنے تک گلگت بلتستان حلقہ دو کا نتیجہ روک دیا گیا

    سعدیہ دانش کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے 1382 پوسٹل بیلٹس کی تصدیق کی، دوبارہ گنتی میں 1708 پوسٹل بیلٹ نکل آئے، راتوں رات 326 پوسٹل بیلٹس کا نکلنا مشکوک ہے، فرانزک میں یہ پوسٹل بیلٹس جعلی ثابت ہوں گے، حکومتی ترجمان نتیجے کے بغیر حلقہ دو میں پی ٹی آئی کی جیت کا اعلان کرکے نتائج کو مشکوک بنارہے ہیں،

    گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

    گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

    گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

    شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

    ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

    گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

    سعدیہ دانش کا مزید کہنا ہے کہ شہباز گل نے گلگت بلتستان حلقہ دو میں نتائج سے قبل جیت کا اعلان کرکے ثابت کردیا کہ فیصلے کہیں اور ہورہے ہیں،

    قبل ازیں وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ گلگت بلتستان 2 میں دوبارہ گنتی میں PTi کے فتح اللہ خان 96 ووٹوں سے کامیاب۔پہلے یہ لیڈ 2 ووٹوں کی تھی۔ #دوبارہ گنتی پرچی چئیرمین بلاول زرداری کے احتجاج کے بعد ہوئی۔عمران خان کا اور آپکا فرق ہی یہ ہے کہ آپ جتنی بار کہو گے حلقے کھلیں گے۔اور جب جب الیکشن فری فئیر ہو گا آپ ہاریں گے

  • گلگت بلتستان ، آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد کس پارٹی کو مل گئی اکثریت؟

    گلگت بلتستان ، آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد کس پارٹی کو مل گئی اکثریت؟

    گلگت بلتستان ، آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد کس پارٹی کو مل گئی اکثریت؟
     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے اراکین نے سیاسی جماعتوں کا رخ کر لیا

    مزید دو آزاد اراکین مشتاق حسین اور حاجی عبدالحمید بھی کپتان کے ہوگئے،آزاد اراکین کی وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی اور ارشد داد سے ملاقات ہوئی،

    وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کی محرومیوں کے خاتمے کا عزم کیا ہے ،گلگت بلتستان کی محرومی کی وجہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہیں،ان دو جماعتوں نے گلگت بلتستان کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نا اہلی کی وجہ سے لوگوں نے انکو مسترد کر دیا،

    قبل ازیں جی بی اے 9 سکردو 3 سے کامیاب آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم اور جی جی اے 10 سکردو 4 سے منتخب آزاد امیدوار راجہ ناصر علی خان دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، دونوں منتخب امیدواروں نے پی ٹی آئی کے کارکن کی حیثیت سے پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں دی تھی مگر تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے دونوں کو نظرانداز کرکے ن لیگ چھوڑ کر شامل ہونے والے سپیکر حاجی فدا ناشاد کو جی جی اے 9 اور پیپلزپارٹی سے آنے والے وزیر حسن کو جی بی اے 10 کے لیے الیکٹیبلز قرار دے کر ٹکٹ دیا تھا۔

    گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

    گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

    گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

    شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

    ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

    گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

    وزیر سلیم اور راجہ ناصر علی خان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور 15 نومبر کو پی ٹی آئی کے ہی امیدواروں کو شکست دی اور پھر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

    آزاد امیدوارون کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد گلگت بلتستان سے تحریکِ انصاف کو دو تہائی اکثریت مل گئی،تحریک انصاف گلگت میں بغیر کسی اتحادی کے حکومت بنا لے گی

  • اسلام آباد میں بیٹھی حکومت کب  تک کی مہمان ہے؟ بلاول نے شیخ رشید کی طرز پر پیشنگوئی کر دی

    اسلام آباد میں بیٹھی حکومت کب تک کی مہمان ہے؟ بلاول نے شیخ رشید کی طرز پر پیشنگوئی کر دی

    اسلام آباد میں بیٹھی حکومت کب تک کی مہمان ہے؟ بلاول نے شیخ رشید کی طرز پر پیشنگوئی کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مشکور ہوں ،گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کے تحفظ کےلیے میرا ساتھ دیا

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلزپارٹی کو زیادہ ووٹ دیئے،فائنل رزلٹ نہیں بتایا جارہا، آر ٹی ایس کا بہانہ نہیں ہے،پیپلز پارٹی خواتین کے ووٹوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی،جی بی 21 میں پولنگ بکس چوری ہوا تھا،پیپلزپارٹی کارکنان نے دھاندلی کے خلاف سرد موسم میں احتجاج کیا،الیکشن کمشنر نےعوام کو بیچ دیا،آپ اپنا عہدہ نہیں سنبھال سکے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا الیکشن ونگ ہے،گلگت بلتستان میں تو آر ٹی ایس کا معاملہ نہیں ہے،کیا آپ 2ماہ کے لیے عہدے پر بیٹھنا چاہتے ہیں،یہ حکومت توجنوری تک ہو گی ،اسلام آباد میں بیٹھی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے، پی ٹی آئی نے سب سے زیادہ نشستیں لیں،گلگت بلتستان کےعوام سب سے زیادہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں،اب تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟الیکشن کمشنر گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانےمیں لگے ہوئے ہیں، ہر امیدوار کے پاس جا کر کہہ رہے ہیں تم وزیراعلیٰ ہو، بس شمولیت کرلو،

    گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

    گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

    گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

    شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

    ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

    گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب امیدواروں کوسوچنا چاہیے کیا وہ ایک دو مہینے کیلیے سب کچھ کھونا چاہتے ہیں ،پی ٹی آئی میں شمولیت کرکے عمران خان کی کٹھ پتلی نہیں بننا چاہیے ،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آپ کا کیس پاکستانی عوام کے سامنے لےکر جائیں گے 7 ہزار خواتین رجسٹرڈ ہیں انکا حق ہے کہ وہ ووٹ کاسٹ کریں،حلقہ جی بی 21 میں دھاندلی ہوئی پی ڈی ایم کی جماعتوں نے سب سے زیادہ ووٹ لئے .22دسمبر کو جی بی تھری پر پولنگ ہے، عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے،

    بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق

  • فیاض الحسن چوہان نے گلگت بلتستان میں کامیابی کی وجہ بتا دی

    فیاض الحسن چوہان نے گلگت بلتستان میں کامیابی کی وجہ بتا دی

    وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ،تبدیلی کا سفر پاکستان سے ہوتا ہوا گلگت بلتستان تک پہنچ چکا ہے۔
    گلگت بلتستان نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے بیانیے کو ووٹ دیا ہے۔گزشتہ دو ادوار میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے جی بی کو کھوکھلے دعووں کے سوا کچھ نہ دیا۔

    وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے آئینی حقوق دینے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ جی بی انتخابات کے نتائج نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کے تمام ممالک کے لیے واضح پیغام ہیں۔ اپوزیشن "میں نہ مانوں” کے بیانیے سے نکلے اور زمینی حقائق تسلیم کرے۔ حیرت ہے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے متحد پی ڈی ایم پارٹیوں نے گلگت بلتستان میں اتحاد نہیں بنایا۔

    گلگت بلتستان میں حقیقی ترقی، تبدیلی اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں واضح کامیابی حاصل ہوئی ہے

  • چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے ورنہ اسلام آباد جائیں گے،بلاول کا اعلان

    چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے ورنہ اسلام آباد جائیں گے،بلاول کا اعلان

    گلگت بلتستان الیکشن میں شکست،بلاول نے اسلام آباد کی جانب احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ جی بی کے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا،آپ سے چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے، اگرنہ لےسکےتو اسلام آباد جائیں گے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن کو متنازع نہیں ہونے دیں گے،پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے لوگوں پر دباوَ ڈالا گیا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوجانے کے پیغامات دیئے گئے،ووٹ کا تحفظ کرنے والوں نے حکومت کاساتھ دیکر اپوزیشن کو مات دی ،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی رہنما جمیل احمد کے ووٹ چوری کیے گئے آپ کےحقوق پرسودے بازی نہیں کرسکتا،آپ کی جدوجہد میں ساتھ کھڑاہوں،ملک میں جگہ جگہ احتجاج ہوگا،ہمارے ساتھ انصاف نہ کیاگیا تو احتجاج کا رخ اسلام آبا د کی طرف موڑیں گے ،ہم گلگت بلتستان کو کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کے حوالے نہیں کریں گے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں گے، احتجاج جاری رکھیں گے ،ہم پر عوام کی طرف سے دباوَ ہے،ان کوپتہ تھا پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں صفرہے،

    گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، بلاول و مریم کی جلسے لیکن ووٹ نہ مل سکے,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں بلے پر ٹھپہ چل گیا، تحریک انصاف نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔

    23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔

    گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

    گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

    گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

    گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

    شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

    ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔آزاد امیدوار جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے.

    مریم نواز جمہوریت پربھاشن دینے کی بجائے بتائیں یہ "کام” کیسے کیا؟ شبلی فراز

  • ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

    ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتخابات میں پی پی امیدوارکی جیت کو ہار میں بدلنے کی کوششیں انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہیں،

    بلاول کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جیالے دھاندلی کیخلاف غذرمیں ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہراحتجاج کررہے ہیں،غذر میں گنڈئی،غذبر پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے نہیں آئے توجیالوں کا دھرنا جاری رہے گا،

    قبل ازیں‌ بلاول زرداری نے گلگت بلتستان کے انتخابات چوری ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ میرا الیکشن چوری کرلیا گیا، میں جلد گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں ان کے ساتھ شریک ہوں گا.

    گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، بلاول و مریم کی جلسے لیکن ووٹ نہ مل سکے,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں بلے پر ٹھپہ چل گیا، تحریک انصاف نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔

    23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔

    گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

    گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

    گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

    شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔آزاد امیدوار جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے

    گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا