Baaghi TV

Category: گلگت بلتستان

  • گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے میں انتظامیہ آئے روز پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کر رہے ہیں

    گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے میں انتظامیہ آئے روز پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کر رہے ہیں

    گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے میں انتظامیہ آئے روز پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کر رہے ہیں، آج ایک بیمار نوجوان لڑکا پٹرول کی انتظار کرتے کرتے پٹرول پمپ پر بے ہوش ہو گئے۔عوام اور ٹورسٹ انتہائی پریشانی کا شکار۔
    مارکیٹ سے دوسو پچاس روپے پر لیٹر بلیک خریدنے پر مجبور۔ انتظامیہ عوام اور ٹورسٹ کو جان بوجھ کے پٹرول ڈیزل کا مصنوعی بحران پیدا کر کے تنگ کرنے سے باز رہے۔انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تنگ کر رہے ہیں اور عوامی منتخب نمائندے عوام کی پریشانیوں سے لاعلم۔

  • غزر، برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ، چارغیرملکی زخمی

    غزر، برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ، چارغیرملکی زخمی

    پاکستان کے علاقے غذر میں برفانی تودہ گرنے سے پاکستانی کوہ پیما لاپتہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پونیال حبیب الرحمان نے بتایا ہے کہ اشکومن کے نالا منتھرمیں برفانی تودہ گرنےسے پاکستانی کوہ پیمالاپتا ہو گیا ہے .کوہ پیما 3جون کو اشکومن کے علاقے میلون جونز پہاڑ سر کرنے گئے تھے، اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ برفانی تودہ گرنے سے 4غیرملکی کوہ پیماسمیت 2 پاکستانی خواتین کوہ پیما بھی زخمی ہوئے ہیں. زخمی ہونے والے چاروں غیر ملکی کوہ پیماوں کا تعلق اٹلی سے ہے. لاپتا کوہ پیما کاتعلق شمشال اور دوخواتین کوہ پیما ہنزہ کی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ آبادی سےمتاثرہ جگہ تک 6گھنٹے کا پیدل سفر ہےاور علاقہ میں کسی بھی موبائل فون کی سروس نہیں ہے، لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کے لئے پاک فوج کے 3 ہیلی کاپٹر روانہ ہو گئے ہیں جو زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کریں گے اور لاپتہ کوہ پیما کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن کریں گے .ہنزہ سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما امتیازنامی ٹوورآپریٹر تاحال لاپتہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاپتہ کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔