Baaghi TV

Category: گجرات

  • گجرات تحصیل کونسل سرکاری دفاتر کم مچھلی منڈی بن گیا۔۔

    گجرات تحصیل کونسل سرکاری دفاتر کم مچھلی منڈی بن گیا۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات . تحصیل کونسل میں کروڑوں روپے مالیت کے ٹھیکے شدید خوف و ہراس میں ڈالے گئے ٹھیکیدار آپس میں الجھتے رہے ٹینڈرز کی آپس میں بندرباںٹ کی گئی پولیس نے تحصیل کونسل کو حصار میں لے لیا . انتظامیہ تماشائیوں کی طرح مصروف عمل۔۔

  • کرونا وائرس کا دم کرنے والا جعلی پیر گجرات پولیس نے گرفتار کرلیا

    کرونا وائرس کا دم کرنے والا جعلی پیر گجرات پولیس نے گرفتار کرلیا

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    کرونا وائرس کا دم کرنے والا جعلی پیر گجرات پولیس نے گرفتار کرلیا
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر گجرات پولیس نے کھاریاں کے علاقہ میں کرونا وائرس کا دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک جعلی پیر موضع گنجہ میں کرونا وائر س کے دم کے نام پر شہریوں کو بیوقو ف بنا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر جعلی پیرعاشق حسین کوموضع گنجہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم قبل ازیں مختلف قسم کے دم کرکے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹورتا تھا۔ اب اس نے کرونا وائرس کا دم بھی شروع کردیا تھا۔ جس کے خلاف تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن شروع کردی گئی ہے۔
    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے کہا ہے کہ جعلی پیروں اور عاملوں کے خلاف گجرات پولیس کا ضلع بھر میں خصوصی آپریشن جاری ہے۔اگر کسی بھی علاقہ میں ایسے جعلی پیر موجود ہوں تو اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سادہ لوح لوگوں کو ان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  • گجرات پولیس کابروقت ایکشن، کم عمر بچے کو میلہ دکھانے کے بہانے ڈیرہ پر لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار۔۔۔

    گجرات پولیس کابروقت ایکشن، کم عمر بچے کو میلہ دکھانے کے بہانے ڈیرہ پر لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    گجرات پولیس کابروقت ایکشن، کم عمر بچے کو میلہ دکھانے کے بہانے ڈیرہ پر لے جاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ گرفتار۔۔۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ عامر سعید نے بروقت کارروائی
    کرکے موضع ٹپیالہ ساہیاں کے رہائشی کم عمر بچے کے ساتھ بد فعلی جیسا گھناؤنا کھیل کھیلنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ملزم تصدق حسین عرف سونی ساکن ٹپیالہ ساہیاں نے متاثرہ بچے کے والدین کو بتایا تھا کہ وہ میلہ دیکھنے جار ہے ہیں۔ جوبعد ازاں ملزم بچے کو اپنے ڈیرے پر لے گیا اور وہاں پر اس نے کم عمر بچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ عامر سعید وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

  • شاباش گجرات پولیس، کھاریاں سے کرونا کا دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار

    شاباش گجرات پولیس، کھاریاں سے کرونا کا دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار

    گجرات( طارق محمود سے) اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ,کرونا وائرس کا دم کرنے والا جعلی پیر گجرات پولیس نے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر گجرات پولیس نے کھاریاں کے علاقہ میں کرونا وائرس کا دم کرنے والا جعلی پیر گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک جعلی پیر موضع گنجہ میں کرونا وائر س کے دم کے نام پر شہریوں کو بیوقو ف بنا رہا ہے۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر جعلی پیرعاشق حسین کوموضع گنجہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم قبل ازیں مختلف قسم کے دم کرکے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹورتا تھا۔ اب اس نے کرونا وائرس کا دم بھی شروع کردیا تھا۔ جس کے خلاف تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن شروع کردی گئی ہے۔ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے کہا ہے کہ جعلی پیروں اور عاملوں کے خلاف گجرات پولیس کا ضلع بھر میں خصوصی آپریشن جاری ہے۔اگر کسی بھی علاقہ میں ایسے جعلی پیر موجود ہوں تو اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سادہ لوح لوگوں کو ان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  • چک پنڈی کا رہائشی گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد بلال پرسرار طور پر لاپتہ، مقدمہ درج

    چک پنڈی کا رہائشی گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد بلال پرسرار طور پر لاپتہ، مقدمہ درج

    Koگجرات(طارق محمود سے) چک پنڈی کا رہائشی گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد بلال پرسرار طور پر لاپتہ، گمشدگی کا مقدمہ تھانہ کنجاہ میں درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دن 11 بجے سے گجرات کے نواحی علاقے چک پنڈی کا رہائشی گورنمنٹ سکول ٹیچر محمد بلال پرسرار طور پر لاپتہ ہے ان کے ورثاء کے مطابق محمد بلال دن 11 بجے بچے کے ساتھ گھر آیا اور دروازے پر اتار کر یہ کہہ کر کہیں گیا کہ میں ابھی آتا ہوں اس کے بعد سے محمد بلال کا فون بھی بند ہے اور اس کے بارے کسی بھی قسم کی کوئی معلومات نہیں ہیں محمد بلال کے ورثاء نے تھانہ کنجاہ میں اس پرسرار گمشدگی کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ اور اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو محمد بلال کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر تھانہ کنجاہ میں رابطہ کرے۔

  • گجرات میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار

    گجرات میں سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار

    گجرات (طارق محمود سے) پولیس نےدم کر نے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پیر چیلے سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ لارہ اڈہ کے علاقہ شادیوال روڈ پر محمد یوسف ولد محمد طفیل نامی جعلی پیر اپنے چیلے محمد ابراہیم ولد سردار محمد سادہ لوح لوگوں کو دم کرنے کے بہانے رقم بٹور رہا ہے۔جس پر ایس ایچ او لاری اڈہ انسپکٹر اعجاز احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور ریڈ کر کے جعلی پیر کو اسکے چیلے سمیت گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے پیر ہونے کا ڈھونگ رچاہ کر جعلی تعویز اور دم کے ذریعے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹور رہے تھے۔اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ جعلی پیروں اور عاملوں کے خلاف گجرات پولیس کی موثرکاروائیاں جاری ہیں۔اگر کسی بھی علاقہ میں ایسے جعلی پیر موجود ہیں اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سادہ لوح لوگوں کو ان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ عوام نے جعلی پیر کو بے نقاب کرنے پر تھانہ لاری اڈا پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • گجرات میں کرونا وائرس کا دوسرا مریض بھی سامنے آ گیا 20 سالہ لڑکا پہلے مریض بشارت کا بیٹا ہے

    گجرات میں کرونا وائرس کا دوسرا مریض بھی سامنے آ گیا 20 سالہ لڑکا پہلے مریض بشارت کا بیٹا ہے

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات میں کرونا وائرس کے دوسرے مریض ٹیسٹ بھی مثبت آ گئے مریض بشارت کا 20 سالہ بیٹا ہے خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی کروائے جا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق نمائندہ باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب گجرات میں کرونا وائرس کے دو مریض کنفرم ہو چکے ہیں دوسرا مریض پہلے مریض بشارت کا 20 سالہ بیٹا ہے ن اطلاعات کے بعد اس خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ بھی کروائے جا رہے ہیں

  • مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کی استحکام پاکستان کانفرنس ملتوی کر دی گئی

    مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کی استحکام پاکستان کانفرنس ملتوی کر دی گئی

    گجرات (طارق محمود سے)مرکزی جمعیت اہلحدیث عالمی کے کوارڈینیٹر مولانا طارق محمود یزدانی نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی استحکام پاکستان کانفرنس جو 22 مارچ کو کنونشن سنٹر میں منعقد ہورہی تھی کرونا وائرس کی وجہ سے حکومتی پالیسی کے باعث ملتوی کردی گئی ہے, انہوں نے کہا کہ 5 اپریل کے بعد ہی اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا. انہوں نے علامہ ناصرمدنی پر تشدد کے حوالے سے کہا کہ ان پر حملہ قابل مذمت ہے اور ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے.

  • گجرات میں پسند کی شادی جرم بن گیا سسرالیوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں۔

    گجرات میں پسند کی شادی جرم بن گیا سسرالیوں کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات:پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا تھانہ صدر گجرات کے گاؤں چک سادہ میں محمد حسنین نے صباء نامی لڑکی سے کورٹ میرج کی تو لڑکی کے والد محمد اکرم اور ندیم وغیرہ نے دھمکیاں دیں اور گھر سے اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ کے زور پر طلاق دینے کا اصرار کیا میرے انکار پر میرے گھروالوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی میں بڑی مشکل سے جان چھڑائی محمد حسنین کا کہنا ہے کہ مجھے میرے سسرال والوں سے جان کا خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے دونوں کا نکاح لاہور میں ہوچکا ہے۔ہم دونوں بالغ ہیں اور اپنی مرضی سے شادی کرنا ہماری قانونی شرعی حق ہے ڈی پی او گجرات‘ڈی آئی جی اور دیگر اعلیٰ حکام نوٹس لیں

  • لالہ موسیٰ: مسجد میں کم عمر بچے سے ذیادتی کرنے والا درندہ صفت گرفتار

    لالہ موسیٰ: مسجد میں کم عمر بچے سے ذیادتی کرنے والا درندہ صفت گرفتار

    گجرات (طارق محمود سے)کم عمر بچے کے ساتھ مسجد میں زیادتی کرنے والا درندہ صفت گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائت پر گجرات پولیس نے بروقت کارروائی کرکے کم عمر بچے کے ساتھ مسجد کے اندر زبردستی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کو موضع نندوال کے رہائشی متاثرہ بچے کے والد نے اطلاع دی تھی کہ اس کا 8سالہ بچہ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے معمول کے مطابق مقامی مسجد میں گیا ہوا تھا،جو کافی وقت گزرنے کے باوجود جب بچہ گھر واپس نہ آیا تو ہمیں فکر لاحق ہوئی۔ جس پرمیں نے جب مسجد میں جاکر دیکھا تو ملزم انعام اللہ ولد احسان اللہ ساکن نندووال بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کر رہا تھا۔اس اطلاع پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ فراست اللہ نے فوری نامز د ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377تعزیرات پاکستان مقدمہ درج کرلیا اور اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزم کو چند گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے.