Baaghi TV

Category: گجرات

  • گجرات انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ۔۔۔۔۔

    گجرات انتظامیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات انظامیہ بھی حرکت میں آگئی ۔ میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پورے گجرات میں آپریشن شروع کر دیا۔ جن میں سروس موڑ میں فروٹ منڈی ، اور چوراہوں میں لگائے سٹال ، کچہری چوک میں ناجائز دوکانیں سب کو ہٹا دیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا کہ گجرات سروس موڑ میں جو جگہ اس کو گرین بیلٹ بنایا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کے اہکار چیزیں ہٹانے میں مصروف ۔۔۔۔۔۔۔

  • گجرات چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدائے کربلا 20,21صفر المظفر 2019؁ء کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

    گجرات چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدائے کربلا 20,21صفر المظفر 2019؁ء کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)چہلم حضرت امام حسین ؑ و شہدائے کربلا 20,21صفر المظفر 2019؁ء کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے جامع سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
    تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسین ؑ کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ضلع بھر میں کل 5جلوس برآمد ہوں گے،جن میں سے 2حسا س اور03کیٹیگری Cمیں شامل کئے گئے ہیں۔اسی طرح ضلع بھر میں 04مجالس منعقد ہوں گی جن کو کیٹیگری C میں شامل کیا گیا ہے 1500پولیس افسران و اہلکاران چہلم شہدائے کربلا کے دوران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جن میں ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکار شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے، اس کے علاوہ 260پولیس قومی رضاکار اور325مجالس و جلوس ہائے کی انتظامیہ کے والنٹئرز بھی پولیس افسران کے شانہ بشانہ سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔جلوسوں مجالس میں شامل ہونے والوں کی تھری لئیر میں چیکنگ کی جائے گی۔خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈی پولیس اہلکار تعینات کی گئی ہیں۔حساس مقامات پر CCTVکیمرے نصب کئے گئے ہیں،لائیو اسٹیریمنگ کے لئے 03پولیس موبائلز بھی جلوسوں میں شامل ہوں گی جن کی لمحہ بہ لمحہ لائیو مانیٹرنگ DPOآفس میں قائم کردہ کنٹرول روم میں کی جائے گی۔جلوس /مجالس شروع ہونے سے قبل سپیشل برانچ،سول ڈیفینس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے سویپنگ کی جائے گی۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھا جائے گا۔

  • گجرات ضلع کونسل کو گجرات میں ختم کئے جانے کے بعد ضلع گجرات میں تین تحصیل کونسلز قائم کر دی گئی…..

    گجرات ضلع کونسل کو گجرات میں ختم کئے جانے کے بعد ضلع گجرات میں تین تحصیل کونسلز قائم کر دی گئی…..

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) ضلع کونسل کو گجرات میں ختم کئے جانے کے بعد ضلع گجرات میں تین تحصیل کونسلز قائم کر دی گئی ھیں تحصیل کونسل گجرات 396 دیہاتوں پر مشتمل ھوگی جبکہ تحصیل کونسل کی آبادی 6 لاکھ 71 ھزار 80 افراد پر مشتمل ھو گی نئی مردم شماری کے نعد نئی تحصیل کونسل میں یونین کونسلز کی تعداد بھی بڑھ جائے گی تحصیل کونسل کو میٹروپولیٹن کا درجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ھے تحصیل کونسل میں سٹی گجرات کی میونسپل کارپوریشن اور نئی میونسپل کمیٹی منگووال سمیت کنجاہ میونسپل کمیٹی اور جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی بھی شامل کر لی گئی ھیں.. اس کے علاوہ 396 دیہات الگ تحصیل کونسل گجرات میں شامل ھونگے 2017 کی مردم شماری کے مطابق 396 دیہاتوں کی آبادی 6 لالھ 71 ھزار 810 افراد درج کی گئی ھے تحصیل کونسل کے 396 دیہاتوں کی نئی حلقہ بندی کی فہرست کے مطابق تحصیل کونسل کا دیہات نمبر ایک دولت نگر جبکہ دیہات نمبر 396 آخری گاوں سیدہ رکھا گیا ھے نئی تحصیل کونسل گجرات میں 2 نئے تھانے بھی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ھے منگووال چوکی کو بھی تھانے کا درجہ مل چکا ھے جبکہ نئے بننے والے تھانہ شاھین کی نئی بلڈنگ گاوں نارووالی یا شاھین چوک میں بنائی جائے گی جلالپورجٹاں کی نئی حلقہ بندی میں بھی درجن سے زائد دیہات شامل کر لئے گئے ھیں ان دیہاتوں کو سٹی جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی میں شامل کئے جانے کے خلاف ن لیگی اور پیپلز پارٹی کے متوقع امیدواروں کی طرف سے کمشنر گوجرانوالہ کو اعتراضات داخل کرا دئے گئے ھیں جلالپورجٹاں میونسپل کمیٹی کنجاہ میونسپل کمیٹی اور گجرات میونسپل کاروریشن میں 70 سے زائد دیہات شامل کئے جانے کا معاملہ ھائیکورٹ تک جانے کا امکان ھے شہری امیداواروں نے الزام لگایا ھے ھمیں بلدیاتی اور جنرل لیکشن میں ھرانے کے لئے یہ سیاسی چال چلی گئی ھے جسے ھم ناکام بنائیں گے.

  • گجرات ڈی پی او سید توصیف حیدر کا صحافیوں کے لیے ایک اچھا فیصلہ۔۔۔۔۔

    گجرات ڈی پی او سید توصیف حیدر کا صحافیوں کے لیے ایک اچھا فیصلہ۔۔۔۔۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے )ڈی پی او سید توصیف حیدر کا صحافیوں کے لیے ایک اچھا فیصلہ۔۔۔۔۔ضلع بھر کی صحافی برادری اور پولیس کے روابطہ کے لیے ایک پی آر او جانا پہچانا نام اسد گجر کا تھا لیکن صحافیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ، پولیس اور صحافی برادری کے تعلق کو مزید بہتر کرنے کے لیے سرکل سطح پر بھی اسسٹنٹ پی آر او تعنیات کرنے کا فیصلہ کیا گیا بلکہ اس کو مزید تھانہ لیول پر کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ایک اچھا فیصلہ ہے کیونکہ پولیس اور صحافی دونوں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں بلکہ ایک کا کام جرائم کی نشان دہی تو دوسرے کاکام جرائم پیشہ کے خلاف کارواٸی کرنا ہے اس حوالہ سے پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے ضلع گجرات کے پہلے اسسٹنٹ پی آر او سٹی سرکل بلال اقبال کو مقرر کر دیا گیا ہے ہم بلال اقبال کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ اپنے سینٸر اسد گجر کی طرح صحافی برادری اور پولیس کے درمیان ایک پل کی حثیت کا کردار ادا کرتے ہوۓ مزید بہتری لانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے

  • گجرات شارٹ سرکٹ سے ٹرانسفارمر کا دھماکہ۔

    گجرات شارٹ سرکٹ سے ٹرانسفارمر کا دھماکہ۔

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) افسوسناک واقعہ آج تقریبا دن تین بجے محلہ شاہ حسین میں ٹرانسفارمر کا دھماکہ ہوا جس سے معجزنہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ۔واپڈا آحکام کی جانب سے وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے ۔ محلہ شاہ حسین میں دن 3 بجے سے بجلی بند ہے اہل علاقہ کا واپڈا آحکام سے فوری طور پر پر بجلی کی فراہمی کی اپیل۔

  • گجرات ضلع بھر میں چوروں کا راج پولیس کی بجاۓ چور ویرانے راستوں پر ناکے لگا کر لوٹنے لگے۔۔۔۔

    گجرات ضلع بھر میں چوروں کا راج پولیس کی بجاۓ چور ویرانے راستوں پر ناکے لگا کر لوٹنے لگے۔۔۔۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)ضلع بھر میں چوروں کا راج پولیس کی بجاۓ چور ویرانے راستوں پر ناکے لگا کر لوٹنے لگے گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ احباب بار بار مختلف علاقوں سے رابطہ کر کے بتا رہے ہیں کہ آج ہمارے ہاں فلاں بندے کو چوروں نے لوٹ لیا جن میں تھانہ رحمانیہ کے گاٶں ڈھیرو کنہ کے کچھ دوستوں نے بتایا ہے کہ کچھ ہفتوں سے چار پانچ چور ایمبولینس میں سوار ہو کر آتے ہیں اور کسی نہ کسی گھر کا صفایا کر کے چلے جاتے ہیں جبکہ ایک لڑکا گزشتہ روز چھت پر پیرا دے رہا تھا تو اس پر انھوں نے سادھے فاٸر کیے جس سے گاٶں میں مزید خوف پھیل گیا۔۔۔۔دوسرا واقعہ سروس موڑ کے قریب مزدور کالونی میں پیش آیا جس سے امجد نامی شخص چوروں سے ہاتھا پاٸی کے دوران زخمی ہو گیا۔۔۔۔۔تیسرا واقعہ آج شام ہوتے ہی چھ بجے پیش آیا عادل اور عابد دو بھاٸی حاجیوالا جا رہے تھے تو چوروں نے راستہ میں ناکہ لگا رکھا تھا اور گن پوائنٹ پر روک کر چھ ہزار روپے جیب سے نکال لیے ۔۔۔۔۔ضلع بھر کی عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں عوامی سماجی حلقوں نےکہا ہے کہ ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کو بڑھتی ہوٸی وارداتوں کے لیے سخت نوٹس لیتے ہوۓ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہر علاقہ کے ایس ایچ او کو سپیشل آڈر جاری کرنے چاہیے تاکہ عوام کے اندر پاۓ جانے والے غیر محفوظ خوف کو ختم کیا جا سکے اور ایسے افراد کو قانون کی گرفت میں لایاجاۓ

  • راستہ نہ دینے کے تنازعہ پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

    راستہ نہ دینے کے تنازعہ پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی

    لالہ موسیٰ۔ (اے پی پی) زمین سے راستہ نہ دینے کے تنازعہ پر مخالفین نے اینٹیں مار کر محمد اکرم نامی شخص کومار ڈالا، جبکہ مقتول کی بہو شدید زخمی۔ تفصیل کے مطا بق کڑیانوالہ کے علاقہ جنیدڑ کلاں میں محمد اکرم اور انصر اقبال کے درمیان زمین سے راستہ نکالنے کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا گزشتہ روز دیوار بنانے پر جھگڑا شروع ہو گیا انصر اقبال نے ساتھیوں کے ہمراہ محمد اکرم اور اس کی بہو پر تشدد کیا اور محمد اکرم پر اینٹوں سے وار کیے محمد اکرم سر میں اینٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر بہ ہو سکا ملزمان موقع واردات سے فرار ہو گئے تھانہ کڑیانوالہ نے چار ملزمان انصر اقبال، احسان اللہ، محمد اویس اور طارق کے خلاف مقدمہ در ج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے1993 سے زمین کے تنازعہ پر اب تک دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے میں 4 افراد قتل ہو چکے ہیں 1993 میں زمین کے تنازعہ پر محمد نذیر اور مدثر کو ملزم احسا ن اللہ نے قتل کیا جبکہ اس مقدمہ قتل کے مدعی محمد اسلم کو 2007 میں قتل کر دیا گیا تھا۔

  • ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،جرمانے عائد

    ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن،جرمانے عائد

    لالہ موسیٰ۔ (اے پی پی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر رواں ماہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف ضلع گجرات میں کریک ڈاؤن کے دوران 359 گرانفروشوں پر 8لاکھ 50ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، 4ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں، پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے انکی ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس میں بتائی گئیں، ڈی او انڈسٹریز ظہیر احمد نے بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنرز محمد جمیل، فیصل عباس سمیت ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم اکتوبر سے ابتک چیکنگ کے دوران 1627مقامات پر انسپکشن کی گئیں اس دوران 359مقامات پر دوکاندار گرانفروشی کے مرتکب پائے گئے جبکہ پرائس مجسٹریٹس نے قیمت پنجاب ایپ پر موصول ہونیوالی 428میں سے379شکایات کا بھی ازالہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ پرائس مجسٹریٹس جہاں انسپکشن کریں وہاں دوکانداروں کو ہدایت کی جائے کہ ضلعی انتظامیہ کیطرف سے جاری کردہ ریٹس پر مشتمل فلیکس نمایاں مقام پر آویزاں ہو جس پر شکایات کیلئے واٹس ایپ نمبر اور ٹال فری ہیلپ لائن کا نمبر بھی درج ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سبزیوں، پھلوں، کریانہ سٹورز پر ہر آئٹم کیساتھ الگ الگ ریٹ کارڈ موجود ہونا لازمی ہے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

  • سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ۔۔۔

    سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ، منصوبہ کے جلد آغاز اور تکمیل پر اتفاق۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدرنے ڈی پی اوآفس میں گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ سیف سٹی گجرات کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی۔میٹنگ میں گجرات شہر کی تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں سیف سٹی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔منصوبہ کے مطابق شہر بھر کے تمام چوراہوں،بازاروں اور مین شاہراوں پر CCTVکیمرہ جات کی تنصیب کی جائے گی اور کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے جن کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔منصوبہ کے جلد آغاز اور تکمیل پر اتفاق طے پا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی گجرات کا منصوبہ بلا شبہ ایک انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت ضلع سے نا صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔گجرات شہر کے بعد سیف سٹی منصوبے کا دائرہ کار جلد تحصیل لیول تک بڑھایا جائے گا۔

  • گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے لیے پڑتال کی جس کو آج 7 دن ہوگئے۔۔۔۔

    گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے لیے پڑتال کی جس کو آج 7 دن ہوگئے۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے لیے پڑتال کی جس کو آج 7 دن ہوگئے ۔گورنمنٹ ہسپتال میں مریض زلیل و خوار ہوکر رہہ گئے ۔
    مریضوں نے اختجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے ہمیں کس چیز کی سزا دی جارہی ہے ۔مطالبات پورے نہ ہونے پر YDA اور PMA کےدھڑوں نے ایم ایس کا ساتھ دینا بھی چھوڑ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ایس ہمارا بھی ساتھ دے رہا ہے اور گورنمنٹ کا بھی ساتھ دے رہا ہے ۔اس کو یاد رکھنا چاہیے ایم ایس کی سیٹ آنی جانی ہے اس سے پہلے وہ ڈاکٹر ہے ۔جو اپنوں کو مخلص نہیں ہے وہ ہسپتال سے کیسے مخلص ہوسکتا ہے ۔