گجرات ( بلال ملک سے)
Category: گجرات

چوہدری سلیم سرور جوڑا کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ون ٹو ون ملاقات، گجرات کے لئے مذید منصوبوں کی منظوری پر اتفاق
گجرات ( طارق محمود سے) چوہدری سلیم سرور جوڑا کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ، گجرات کے لئے مذید منصوبوں کی منظوری پر اتفاق تفصیلات کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیر وبیت المال چوہدری سلیم سرور جوڑا کی لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون ٹو ون ملاقات.متوازن صوبائی بجٹ پر مباکباد دی ۔گجرات حلقہ پی پی 31کے لیے ترقیاتی منصوبوں کو منظور کرنے ۔مزید ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو یقین دہانی کرائی کہ تمام حلقوں میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے کوئی امتیاز نہی برتا جاے گا اورجو شہر گجرات کے ترقیاتی منصوبوں کا کہا ہے وہ انشاء مکمل کیے جائیں گے گجرات میں صحت ۔تعلیم ۔صاف پینے کے پانی کی فراہمی ۔صفائی کے لیے مزید عملہ کی فراہمی ۔ہر کام ہونگے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے وزیر اعلی پنجاب سے گجرات میں انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا

گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر ثوبان ظہیر بٹ کی زیرصدارت ایک اہم میٹنگ ایکسپورٹس انڈسٹری اور ڈاکٹر خرم شہزادڈپٹی کمشنر گجرات کے درمیان ہوئی
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر ثوبان ظہیر بٹ کی زیرصدارت ایک اہم میٹنگ ایکسپورٹس انڈسٹری اور ڈاکٹر خرم شہزادڈپٹی کمشنر گجرات کے درمیان ہوئی جس میں موجودہ صورتحال اور لاک ڈاؤن میں ایکسپورٹس آرڈرز کو مکمل کرنے اور ایکسپورٹس انڈسٹری کھولنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں خرم الطاف بھٹی نائب صدر چیمبر اور دیگرنے شرکت کی۔ صدر چیمبر ثوبان ظہیر بٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اس مشکل اور غیر معمولی صورتحال میں بہترین کام کر رہی ہے اور اس کے لئے گجرات میں آئسولیشن سنٹرز اور مشتبہ ایریاز کوقرنطینہ بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ اس کورونا کووڈ 19 وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ بزنسز اور اس کے سپلائی چین کو بھی مرحلہ وار کھولنے کیلئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو لائحہ عمل مرتب کرنا پڑے گا کیونکہ ابھی تو انڈسٹری اور ٹریڈرز اپنے ایمپلائز اور لیبر کو تنخواہیں دے رہے ہیں لیکن یہ آگے کرنا انتہائی مشکل ہو گا کیونکہ ہمیں کیش ان ہینڈ کا مسئلہ ہے۔ اس کے علاوہ سب سے اہم ایکسپورٹ سیکٹر ہے اور حکومت نے جو اس سیکٹر کو کام کرنے کی اجازت دی ہے وہ خوش آئند ہے کیونکہ گجرات میں بھی ایکسپورٹرز کے پاس آرڈرز موجود ہیں اور کچھ آرڈرز پراسس میں ہیں لیکن ان ایکسپورٹ یونٹس کو پروڈکشن کیلئے بھی وینڈرز سے مال را میٹریلز کی ضرورت پڑے گی اس لئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ان کے بارے میں بھی سوچے تاکہ را میٹریلز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ کل حکومت کے اعلان کے مطابق جو سیکٹرز کھولے گئے ہیں ان میں بھی حکومت چیمبرز آف کامرس سے را ئے لے کر مزید سیکٹرز کو بھی شامل کرے۔ ملک اظہار احمد چیئرمین پیفما نے کہا کہ جن ایکسپورٹرز کو اجازت دی جا رہی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے وہ لوکل مارکیٹ کے حوالے سے پروڈکشن نہ کریں۔ ہمارے وینڈرز کو بھی ہمیں مال فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس حولاے سے ہم وینڈرز کی ڈٹیلز چیمبر کو فراہم کر دیں گے۔ لیکن ایکسپورٹرز کو پہلے اپنے ایکسپورٹس آرڈرز (TDAP) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ویری فائی کرانا ہوں گے۔ ہماری طرف سے چیمبر اور پفما ضلعی انتظامیہ کو اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ SOP’s پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے گا کیونکہ اگر ہمارا رویہ ذمہ دارانہ ہو گا تو ہم حکومت سے بقیہ انڈسٹری کھولنے کیلئے بھی سفارش کریں گے۔ انہوں نے کہا ایکسپورٹس کے علاوہ آئسولیشن اور قرنطینہ سنٹرز کیلئے بھی ہمیں سندھ اور بلوچستان حکومت کی طرف سے آرڈرز دیئے گئے ہیں وہ بھی ہم مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں اس کے لئے بھی 20، 30 فیصد لیبر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ خرم الطاف بھٹی نائب صدر چیمبر نے کہا ہم حکومت کے اس قدام کی حمایت کرتے ہیں کہ وہ ایکسپورٹرز کو فیسیلیٹیٹ کرنا چاہتے ہیں اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی ضلعی انتظامیہ کی طرح ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے ممبرز اور تمام بزنس مینوں کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط شیئر کرنا ہے اور اپنی سطح پر بھی اویرنیس جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس کو کنٹرول کیا جا سکے۔میاں امان اللہ پاک فین اور یاسر احسان پاک فین نے کہا کہ ہماری انڈسٹری SOP’s کو یقینی بنائے گی لیکن چاہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ہماری معاونت کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختلف شفٹوں میں اپنے آرڈرز مکمل کروائیں گے۔ محمد منیر پشاوری امین فین نے کہا یہ SOP’s میں سے کچھ ایسے ہیں جن میں کچھ نرمی برتی جائے اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرائے جو فیکٹری ان SOP’s پر عملدرآمد کرے گی ضلعی حکومت اس کے خلاف ایکشن نہیں لے گی بلکہ اگر کہیں کمی رہ جائے تو اس میں گائیڈنس فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر خرم شہزاد ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا اس وبا میں سارے حالات آپ کے سامنے ہیں اور ان غیر معمولی حالات میں گورنمنٹ کو غیر معمولی فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ جب لاک ڈاؤن کہا گیا تو سب کچھ بند کر دیا گیا لیکن حکومت اب مختلف فیزز میں مختلف انڈسٹریل سیکٹرز اور بزنسز کو اوپن کرنا چاہتی ہے لیکن اس میں چانسز ہوتے ہیں کہ اگر پابندیاں کم کی جائیں گی تو وائرس پھر بھی تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ اس لئے ہمیں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ سب کی سیفٹی کیلئے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ جو کل ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اس میں تمام تفصیلات بتا دی گئی ہیں۔ کن شعبوں کو لاک ڈاؤن سے مستشنیٰ قرار دیا ہے۔ یہ سب تفصیلات آپ کے ساتھ بھی شیئر کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ SOP’s مرتب کئے ہیں وہ بھی آپ کے ساتھ شیئر کر دیئے گئے ہیں تاکہ آپ سب ایکسپورٹرز اور شعبوں تک پہنچا سکیں۔ انہوں نے کہا سب سے اہم بات ذمہ داری کا احساس ہے کیونکہ ہر شخص اپنی ذمہ داری کو سمجھے گا اور اس کو بخوبی انجام دے گا تو ہم حالات پر کنٹرول رکھ سکتے ہیں۔ جو SOP’s انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جاری کئے ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ایکسپورٹرز کے جو آرڈرز ہیں وہ IDAP سے ویریفائی ہوں گے۔ اس کے بعد ہم این او سی جاری کر دیں گے۔ الائیڈ فیسی لیٹیز اور وینڈرز کو بھی ریلیکسیشن دی جائے گی تاکہ وہ مینو فیکچرز (ایکسپورٹرز)کو مال فراہم کر سکیں وہ باہم تعاون سے کچھ دیر کیلئے اپنے احاطے اوپن کر سکیں گے۔ اس میں صرف 20 فیصد لیبر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا حالات اتنی جلدی تبدیل نہیں ہوں گے اور ہمارے لائف سٹائلز میں سوشل ڈسٹینس اور دیگر احتیاطوں کا شامل کرنا اب لازم ہے کیونکہ ابھی تک اس کی کوئی ویکسین نہیں آئی ہے۔ ہم جس قدر ذمہ دار ہو جائیں گے۔ پابندیاں اسی قدر کم لگائی جائیں گی۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھی آپ کے ساتھ تعاون کرے گااور اس کے علاوہ انسپکشن کے بعد جرمانے یا فیکٹریز کو seal نہیں کیا جائے گا بلکہ چیمبر آف کامرس کو انفارم کیا جائے گا کہ وہ SOP’s پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ اے ڈی سی جی توقیر الیاس چیمہ نے ایکسپورٹرز کو مختلف SOP’s کی تفصیلات بھی بتائیں۔

ڈی ایس پی ملک عامر جو عمدہ شخصیت کے مالک ہیں ان کو ڈی ایس پی کامکونکی تعینات کر دیا گیا۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)پی ایس او ٹو ڈی پی او گجرات جن کی حال ہی میں پروموشن ہو جوکہ انسپیکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ہو گئے ہیں ملک عامر صاحب جو کہ ملنسار اور خوش اخلاق اور اعلیٰ کردار کے مالک ہیں ان کو ڈی ایس پی کامکونکی تعینات کر دیا گیا لوگوں کی مبارکباد جاری۔ اور امید ہے کہ وہ کامونکی کو امن کا گہوارہ بنائے گئے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائی کرے گے اور کامونکی کو کو جرائم سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گے۔۔

ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی خصوصی ہدایت پر ضلع گجرات میں 44 مرکز کو اشیاء خوردونوش اور فری ہوم ڈیلیوری کے لیے نامزد کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) گجرات میں دن با دن کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا اس خطرے کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کا انقلابی قدم۔ گجرات میں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے 44 مرکز کو فائنل کر دیا۔ لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی ضرورت نہیں اب گھر میں بیٹھ کر آرڈر کریں اور اشیا خوردونوش گھر میں پائیں۔
پورا شہر لاک ڈاؤن رہے گا لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ تمام لوگ گھروں تک محدود رہیں۔۔۔
ضلع گجرات کے نہایت ملنسار اور خوش اخلاق انسپیکٹر ملک عامر کو ڈی ایس پی پروموٹ کر دیا گیا۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) پنجاب بھر میں پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کو ڈی ایس پی پروموٹ کر دیا گیا۔ جن میں ضلع گجرات کے ایک نہایت ملنسار،خوش احلاق،اور عمدہ شخصیت مالک ملک عامر صاحب جو کہ انسپیکٹر تھے اور ڈی پی او گجرات کے پرسنل سٹاف آفیسر تھے ان کو ڈی ایس پی آج آر پی او گوجرنوالہ آفس میں پروموٹ کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری ۔

ملک بھر کی طرح گجرات میں کورونا وائرس کی صورتحال ڈاکٹر سمیت 49 افراد کورونا وائرس کا شکار
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
ضلع گجرات ڈاکٹر سمیت 49 افراد کورونا وائرس کا شکار ضلع گجرات میں ٹوٹل زیر علاج مریضوں کی تعداد تقریباً327 تھی جن میں 113 کو ڈسچارج کردیا گیا 175 مریضوں کے ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار 49 مریضوں کی مختلف قرنطینہ سینٹرز میں ٹریٹمنٹ جاری قرنطینہ سنٹرز سمیت ضلع بھر میں مشتبہ افراد کے گھروں کے باہر اور اندر محکمہ صحت، پاک آرمی، گجرات پولیس کا عملہ تعینات ہیں زیر علاج مریضوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نائٹ ڈاکٹر رضوان ، 44 سالہ نصرت بی بی آف سپین سکنہ جلالپور جٹاں، 24 سالہ فخر عباس سکنہ کھاریاں، 55یاسر ظفر سکنہ سمبلی جٹاں سرائے عالمگیر، 27 سالہ ماہم عمران سکنہ سمبلی جٹاں سرائے عالمگیر، 35 سالہ روبینہ عابد سکنہ اسمبلی جٹاں سرائے عالمگیر، 40 سالہ عامر عجیب سکنہ سمبلی جٹاں سرائے عالمگیر، 35 سالہ رضوانہ کوثر سکنہ سمبلی جٹاں سرائے عالمگیر،10 سالہ عرفان، 10 سالہ عمران فاطمہ سکنائے سمبلی جٹاں سرائے عالمگیر، 50 سالہ نذیر بیگم سکنائے چانگانوالی، 34 سالہ کامران سکنہ کھاریاں کینٹ، چالیس سالہ عمران گجر آف اٹلی سکنہ بھولا جلال الدین لالہ موسیٰ 40 سالہ شعیب آف سپین سکنہ حسین کالونی کالوپورہ، 23 سالہ عبدالستار سکنہ لالہ موسیٰ، 24 سالہ عبدالغفار آف سپین سکنہ لالہ موسیٰ، 55 سالہ محمد وارث آف سعودیہ سکنہ کھاریاں،، 28 سالہ حسن الیاس آف بیلجئیم سکنہ گلزار مدینہ روڈ گجرات، 40 سالہ غلام عباس آف سپین سکنہ سمبلی جٹاں سرائے عالمگیر، 23 سالہ ولید سکنہ شادیوال، م45 سالہ ماجد تسنیم سکنہ گمٹی، 40 سالہ بشارت آف سپین سکنہ شادیوال ،18 سالہ عامش بشارت سکنہ شادیوال شامل ہیں
ضلع گجرات ٹریفک کو روکنے کے مکمل لاک ڈاؤن،تمام داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ضلع گجرات کے مختلف علاقوں میں شام 7 بجے کے بعد کرفیو لگنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، گردونواح کے مختلف دیہاتوں میں پولیس کی جانب سے سے مساجد میں اعلانات کیے جارہے ہیں کہ جو بندہ شام 7 بجے کے بعد سے بلاوجہ گھر سے باہر نکلے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ اس وجہ سے کیونکہ پنجاب میں لاہور کے بعد گجرات میں مریضوں کی تعداد میں دن با دن اضافہ ہوتا جارہا۔ اب لوگ گھروں تک ہی محدود رہے گے۔۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس کو کرفیو نہ سمجھیں یہ صرف آپ لوگوں کی بلائ کے لیے ہے۔ کیونکہ گجرات پنجاب میں دوسرے نمبر پر ہے لہذا ہماری عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی با جماعت نماز اور نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی ۔صرف امام مسجد موزن اور خادم ادا کر سکیں گے ۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)پنجاب میں بھی با جماعت نماز اور نماز جمعہ ادا کرنے پر پابندی ۔صرف امام مسجد موزن اور خادم ایک ساتھ باجماعت نماز ادا کر سکیں گے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے مسجدیں بھی ویران ہو گئ۔ مذہبی امور کمیٹی کا کہنا ہےکہ نماز سے منع نہیں کیا جا رہا کورونا وائرس سے بچنے کے احتیاط کی ضرورت ہے اس لیے التجاء ہے کہ نمازیں گھر میں ادا کریں ہم مسجدیں ہر گز بند نہیں ہونے دیں گے تمام لوگ نماز جمعہ گھروں میں ادا کریں۔۔

ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا.
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا.
کرونا وائرس کے پھیلاو کو کم کرنے کے لیے،
گورنر پنجاب کی مدد سے پنجاب بھر کے ڈاکٹرز، ہسپتالوں میں ہجوم کم کرنے کے لیئے ٹیلی فون پر رہنمائی دیں گے ۔آج سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گجرات اور گورنر پنجاب چوہری محمد سرور کے اشتراک سے ضلع گجرات میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جسکا افتتاح کمشنر ڈویژن گوجرانوالہ جناب گلزار حسین شاہ اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد صاحب نے کیا۔ ڈاکٹرز ہمہ وقت ٹیلی فون پر رہنمائی اور معلومات دیں گے۔
UAN
03041112101
ملائیں اور متعلقہ شہر کے لیئے دیا گیا نمبر ڈائیل کریں۔
تمام شہروں میں بات کرنے کے لیئے اوپر دیا گیا یو اے این نمبر ملائیں ۔
ڈاکٹرز اور مریضوں کو آسان علاج کی سہولت مہیا کرنے میں مدد کرنے پر ہم گورنر پنجاب چوہدری سرور کے شکر گزار ہیں۔
*ڈاکٹر سعود افضل*
صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گجرات.*ڈاکٹر احتشام الحق*
صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گجرات









