Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ: گرلز کالج سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین، مفت کورسز کے اجراء کا اعلان

    گوجرانوالہ: گرلز کالج سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین، مفت کورسز کے اجراء کا اعلان

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور طالبات کے لیے جدید کورسز کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرپرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ آف ایویلیوایشن، فیڈبیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں تعلیم کے فروغ اور لڑکیوں کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہے اور حکومت اس سلسلے میں اہم اقدامات کر رہی ہے۔

    تقریب سے ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ امان اللّٰه راٹھور، ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری نوید احمد، کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل سید ضیاء النور شاہ، سابق چیئرمین یوسی حاجی سلیم دولہ، پرنسپل ایمن سلیم، وائس پرنسپل نمرہ رفیق، مسلم لیگ ن کے رہنما افتخار آرائیں، نعیم قیصر نجمی، طارق ملک، چوہدری فضل الہی، چوہدری افضل چیمہ، ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ مختار باجوہ سمیت متعدد معزز شخصیات نے خطاب کیا۔

    پرنسپل ایمن سلیم نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ کالج میں طالبات کے لیے ای کامرس، فری لانسنگ، کوکنگ اور کمپیوٹر سمیت کئی جدید کورسز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داخل شدہ طالبات کو یہ کورسز بالکل مفت کروائے جائیں گے جبکہ دیگر طالبات کو یہ کورسز نہایت مناسب فیس میں فراہم کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچیاں ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔

  • کسی اور کے ساتھ ایسا ہوتا تو بھاگ جاتے،ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں، زرتاج گل

    کسی اور کے ساتھ ایسا ہوتا تو بھاگ جاتے،ہم ڈٹ کر کھڑے ہیں، زرتاج گل

    تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ اگر کسی اور جماعت کے ساتھ ہوتا تو وہ فوراً اس صورتحال سے بھاگ جاتے۔

    انہوں نے یہ بات گوجرانوالہ میں اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ہر جگہ جبر اور فسطائیت کا سامنا ہے، اور ہم میں سے ہر فرد بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونے کی قیمت ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے، وہ نہ صرف پاکستان بلکہ سیاست کے لیے بھی افسوسناک ہے۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ کسی سے لینے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں جتنے مرضی کیسز کر لیں، ہم نے بانیٔ پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔”انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں انہیں اور دیگر رہنماؤں کو کئی گھنٹوں تک محصور رکھا گیا، جس کے باعث عمر ایوب کی طبعیت بھی خراب ہو گئی۔زرتاج گل نے کہا کہ جب بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی، تو یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہوگا اور اس دن کا تعلق ملک کی سیاست میں ایک نئی تبدیلی سے ہوگا۔

  • ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس گرفتار

    ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس گرفتار

    شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکر لیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نےسمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد تنویر اور غلام غوث کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم محمد عمران نے شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 72 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔

    ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین سمگل کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آگئے۔گرفتار ملزم محمد تنویر سال 2019 سے اشتہاری اور نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل ہے۔ملزم کے خلاف متعدد شہریوں کو ترکی کے راستے یورپ بھجوانے کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم غلام غوث نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے یونان بھجوانے کی غرض سے 17 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ملتان سلطانزنے پی ایس ایل 10 کی تیاری کے لیے کیمپ لگا لیا

    امریکی ٹیرف،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    نیپال میں زلزلہ،شدت 5 ریکارڈ کی گئی

    سفیان مقیم نے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

  • گوجرانوالہ: تھانے کےمحرر نے لیڈی پولیس اہلکار  کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    گوجرانوالہ: تھانے کےمحرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    گوجرانوالہ کے تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نےفوری نوٹس لیا-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق خاتون اہلکار سے زیادتی کا مقدمہ ان چچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے ملزم محرر آصف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے ایف آئی آر کے مطابق ملزم کھانا کھلانے کے بہانےخاتون اہلکارکوہوٹل لے کرگیا۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم محرر خاتون اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا، لیڈی پولیس اہلکار کی شکایت پر محرر کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ایلون مسک کا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو فروخت کرنے کا اعلان

    سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

    امریکا میں مسافر اور جنگی طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

  • گوجرانوالہ: مبینہ طورپر زہریلی بریانی کھانے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق

    گوجرانوالہ: مبینہ طورپر زہریلی بریانی کھانے سے کمسن بہن بھائی جاں بحق

    گوجرانوالہ (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ میں ایک المناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ زہریلی بریانی کھانے سے دو معصوم بہن بھائی زندگی کی بازی ہار گئے۔ اس واقعے نے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑا دی۔

    پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ اروپ کے علاقے عالم چوک میں پیش آیا۔جہاں مبشر نامی شخص اپنے خاندان کے لیے بریانی لایا تھا۔ بریانی کھانے کے فوراً بعد ہی ان کے دو بچے کمسن عبد الہادی اور اس کی بہن خضرہ کی حالت بگڑ گئی۔

    گھبراہٹ کے عالم میں اہل خانہ بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے گئے لیکن بدقسمتی سے دونوں بچے جانبر نہ ہو سکے اور دوران علاج دم توڑ گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔ ابتدائی تحقیقات سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھانے میں کسی زہریلے مادے کی موجودگی کی وجہ سے بچوں کی حالت بگڑی۔ تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک تجزیہ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ وہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں ،دوسری جانب متاثرہ خاندان گہرے صدمے میں ہے،علاقے میں خوف اور سوگ کی فضا ہے۔

  • گوجرانوالہ: سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے 4 انسانی اسمگلرز گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

    گوجرانوالہ: سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے 4 انسانی اسمگلرز گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار ایسے ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے میں ملوث تھے۔ ان ملزمان نے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد ادریس، عمر فاروق، مرزا نعیم بیگ اور اللہ دتہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ انہیں گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم نعیم بیگ نے ایک شہری سے 73 لاکھ روپے لیے اور اسے اٹلی بھجوانے کا وعدہ کیا۔ تاہم، اس نے شہری کو اٹلی کے بجائے لیبیا بھیج دیا، جہاں سے اسے غیر قانونی طور پر یورپ بھیجنے کی کوشش کی گئی۔ شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ جانے سے انکار کر دیا اور واپس آ گیا۔

    ملزم ادریس اور عمر فاروق نے شہریوں کو یورپ اور دیگر ممالک میں ملازمت کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کی رقم حاصل کی۔ملزم اللہ دتہ نے بھی شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے۔

    ملزمان شہریوں سے بھاری رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ ایف آئی اے نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    ایف آئی اے کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش نہ کریں اور انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو وہ فوری طور پر ایف آئی اے کو اطلاع دیں۔

  • گوجرانوالہ: ریڈ بک میں درج انسانی سمگلر سمیت دو ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: ریڈ بک میں درج انسانی سمگلر سمیت دو ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں سے ایک کا نام ریڈ بک میں شامل تھا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان گجرات اور گوجرانوالہ میں سرگرم تھے اور سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے میں ملوث تھے۔ ملزمان دھوکہ دہی سے شہریوں سے بھاری رقم وصول کرکے انہیں جعلی ویزوں کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیتے تھے۔

    کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم علی اکبر کو چکوال سے گرفتار کیا گیا۔ تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو اسٹڈی ویزا پر امریکا بھجوانے کے نام پر 37 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں اور ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔

  • گوجرانوالہ: رانا وکیل خاں کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، دوستوں کی طرف سے مبارکباد

    گوجرانوالہ: رانا وکیل خاں کی سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی، دوستوں کی طرف سے مبارکباد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو عہدوں کے رینک لگائے۔ اس موقع پر پنجاب پولیس کے دبنگ کرائم فائٹر اسسٹنٹ سب انسپکٹر رانا وکیل خاں سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا گئے۔

    اس مسرت موقع پر رانا وکیل خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس میں میری ترقی خاص طور پر میرے والدین، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ پولیس میں رہ کر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور افسران بالا کے احکامات پر عمل کرنا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

    نوجوان صحافی اخلاق اپل اور شہزاد بھنڈر سمیت دیگر دوست احباب نے رانا وکیل خاں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • گوجرانوالہ:محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس، پولیس کے 123 اہلکاروں کی ترقی

    گوجرانوالہ:محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس، پولیس کے 123 اہلکاروں کی ترقی

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریجن بھر کے سی پی او/ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 123 پولیس اہلکاروں کو ترقی دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 64 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اور 59 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر (ایس آئی) کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے ترقی پانے والے تمام اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بروقت ترقی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کے جذبے کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں۔

    آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے مزید کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق یہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں خالصتاً معیار، قابلیت، بہترین ریکارڈ اور سنیارٹی کے مطابق اہلکاروں کو ترقی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہر اہلکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ترقی پائے، لیکن اس کے لیے کٹھن مراحل طے کرنے پڑتے ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے اہلکار اپنی نئی ذمہ داریاں محنت، لگن اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے سرانجام دیں گے اور شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2025 میں اب تک 358 افسران کی پروموشن کی جا چکی ہے۔

    اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر پی او آفس سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

  • گوجرانوالہ : ماحولیاتی منظوری کمیٹی کا اجلاس، 18 کیسز منظور

    گوجرانوالہ : ماحولیاتی منظوری کمیٹی کا اجلاس، 18 کیسز منظور

    گوجرانوالہ(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل انوائرمنٹ اپروول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اسامہ، ممبر انوائرمنٹل اپروول کمیٹی محمد توقیر اور میڈم کرن نے شرکت کی۔

    اجلاس میں گجرات ڈویژن سے مجموعی طور پر 20 کیسز منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔ ان میں پیٹرول پمپ کے 8، ویئر ہاؤس کے 4 اور پولٹری فارم کے 8 کیسز شامل تھے۔ ان 20 کیسز میں سے ایک ویئر ہاؤس اور ایک پولٹری فارم کا کیس ضابطہ اخلاق پر پورا نہ اترنے اور کمیٹی کی جانب سے اعتراضات کے باعث مؤخر کر دیا گیا، جبکہ باقی 18 کیسز کی منظوری دے دی گئی۔

    کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ اس کمیٹی میں پیش کیے جانے والے تمام کیسز کی جانچ پڑتال کے لیے خود موقع پر جا کر تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این او سی جاری کرتے ہوئے تمام بلڈنگ مالکان سے انڈر ٹیکنگ لی جائے کہ بلا اجازت نقشے میں کسی قسم کی تبدیلی کی صورت میں این او سی کینسل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف ضابطہ اخلاق پر پورا اترنے والوں کو ہی این او سی جاری کیے جائیں گے۔