Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ:سپیشل بچوں کو عید گفٹ، دھی رانی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ

    گوجرانوالہ:سپیشل بچوں کو عید گفٹ، دھی رانی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ

    گوجرانوالہ باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے سپیشل ایجوکیشن میں زیر تعلیم سپیشل بچوں میں 24 مارچ سے قبل عید گفٹ تقسیم کیے جائیں تاکہ وہ بھی عام بچوں کی طرح عیدالفطر کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ یہ بات انہوں نے ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیٹر محمد شفیق، اے سی جی فرخ محمود جنجوعہ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا اقبال، ڈی او سپیشل ایجوکیشن اسد اللہ، سپرنٹنڈنٹ محکمہ سپیشل ایجوکیشن محمد جعفر سمیت دیگر افسران کمشنر دفتر میں شریک ہوئے جبکہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک سے منسلک تھے۔

    کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سپیشل ایجوکیشن کے تمام تعلیمی اداروں کے سپیشل بچوں میں فریش اشیا کے پیکٹس تیار کروائیں۔ بعد ازاں اجلاس میں دھی رانی پروگرام کی پیش رفت بارے بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے پہلے فیز میں کامیابی کے بعد دوسرے فیز کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور عید الفطر کے بعد بڑے پیمانے پر اجتماعی شادیاں کی جائیں گی۔

  • گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

    گوجرانوالہ: ایف آئی اے نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا

    گوجرانوالہ,باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) ایف آئی اے نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابقفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے کھاریاں اور گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد محمود، محمد افضل اور وسکین احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    ملزم ساجد محمود نے ایک شہری کو اٹلی میں ملازمت دلانے کے وعدے پر 8 لاکھ 60 ہزار روپے بٹورے، جبکہ محمد افضل اور وسکین احمد نے شہریوں کو ملائیشیا بھجوانے کے لیے 55 لاکھ روپے وصول کیے۔ تاہم ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور بھاری رقوم لے کر روپوش ہو گئے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • گھر کے سامنے صفائی نہ کرنے پر بااثر شخص نےتین سینیٹری ورکرز کو مرغا بنا دیا

    گھر کے سامنے صفائی نہ کرنے پر بااثر شخص نےتین سینیٹری ورکرز کو مرغا بنا دیا

    گجرانوالہ: علی پور چٹھہ کے نواحی علاقے کوٹ ہرا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک بااثر شخص نے گھر کے سامنے صفائی نہ کرنے پر تین سینیٹری ورکرز کو مرغا بنا دیا۔ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب سوشل میڈیا پر اس کی تصویر وائرل ہوئی، جس نے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ پورے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑادی۔

    کوٹ ہرا میں ایک بااثر شخص نے اپنی زمین کے سامنے سینیٹری ورکرز کو صفائی کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن جب ورکرز نے صفائی کے کام میں کوتاہی کی، تو اس شخص نے ان کو پکڑ کر جسمانی سزا دی اور مرغا بنا دیا۔ اس واقعہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد علاقے میں شدید احتجاج دیکھنے کو ملا۔سوشل میڈیا پر تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد، سینیٹری ورکرز نے اس واقعہ سے انکار کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اس وقت "اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں” میں مصروف تھے اور آپس میں شغل کر رہے تھے

    اس واقعہ کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور اگر کسی بااثر شخص کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہوئی تو اسے ضرور کیا جائے گا۔تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا

    اس واقعہ کے بعد اہل علاقہ نے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج شروع کر دیا، اور مطالبہ کیا کہ اس بااثر شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔سوشل میڈیا پر عوام نے اس واقعے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بااثر شخص کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کو قانون کی گرفت میں لانا ضروری ہے تاکہ عوام میں انصاف کا تاثر قائم ہو سکے

  • گوجرانوالہ: آر پی او  کی بینک سیکیورٹی پر خصوصی توجہ، بینکرز سے اہم ملاقات

    گوجرانوالہ: آر پی او کی بینک سیکیورٹی پر خصوصی توجہ، بینکرز سے اہم ملاقات

    گوجرانوالہ (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) طیب حفیظ چیمہ نے گوجرانوالہ ریجن کے زونل ہیڈ آف بینکس کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں آر پی او نے بینکوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ بینکوں اور اے ٹی ایمز کے گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کے لیے باہمی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں بینکوں اور اے ٹی ایمز پر 24 گھنٹے سیکیورٹی گارڈز تعینات کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینکوں سے بھاری رقوم لے جانے والے صارفین کے ساتھ پولیس کو بروقت اطلاع دی جائے تاکہ رقم کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

    آر پی او نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے احاطے اور گردونواح میں اعلیٰ معیار کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور انہیں ہر وقت فعال رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیمرے ایسی جگہوں پر لگائے جائیں جہاں سے زیادہ سے زیادہ کوریج حاصل کی جا سکے۔ آر پی او نے بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی نگرانی کریں اور انہیں تفتیش میں شامل کریں۔

    آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے بینکرز سے بینکوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تجاویز بھی طلب کیں اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کو امن کا گہوارہ بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

  • گوجرانوالہ : ایک ہی دن میں 4 افراد قتل، 2 زخمی

    گوجرانوالہ : ایک ہی دن میں 4 افراد قتل، 2 زخمی

    گوجرانوالہ (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں ایک افسوسناک واقعے میں 4 افراد قتل اور 2 زخمی ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق قتل کے یہ المناک واقعات تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، فیروزوالا، واہنڈو اور جناح روڈ کے علاقوں میں پیش آئے۔ مختار کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک بھائی کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا۔ گلہ رمضان والا میں ایک حافظ قرآن کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ جھنگی میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر ایک شخص کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا گیا۔ چھبوکی میں بھی ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس نے تمام لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی الگ الگ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تاہم بدقسمتی سے تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق

    ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق

    گوجرانوالہ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، ہم ہر گز پاکستان کی سرحد کے اندار آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے،اس معاملے پر پرائم منسٹر صاحب نے پرسوں تمام پارلیمنٹینٹر کی میٹنگ طلب کر لی ہے، جو لوگ سوشل میڈیا پر اس بات کو ہوا دے رہے ہیں، اس پر افسوس ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس طرح کی شازشیں کرتے ہیں وہ پاکستان کے حقیقی دشمن ہے، مجھے امید ہے نیشنل ایکشن پلان جیسے پہلے بنا اور اس پر عملدرآمد ہوا، اب بھی ایسا ہی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہےنواز شریف کے 2013 سے 2017 تک معشیت کہاں تک پہنچ گئی تھی، ہمارے ریزورز 25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، ایک سال میں پاکستان مستحکم ہوا، انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی بھی یہ کہہ رہی ہیں۔

    گھوٹکی : ایم پی اے جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، 3 زخمی

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہ اکہ جو پاکستانی ملک سے باہر ہیں، پچھلے سال انہوں نے 35 ارب ڈالر پاکستان میں بھیجے، پاکستانیوں پر امریکی سفر کی پابندی لگنے پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا، یہ لوگ اس گروہ سے تعلق رکھنے ہیں جو پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پراپگنڈہ کر تا ہے، امریکا کے اس فیصلے پر پاکستانی حکومت ہینڈل کر ے گی، مولانا فضل الرحمن ایک بڑے زیرک سیاست دان ہیں، جس طرح کی غلیظ زبان استعمال کی گئی، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

    چاند پر سے سورج گرہن کی مسحور کردینے والی تصویر

  • پولٹری تاجر کے ساتھ دوران ڈکیتی بدفعلی،بنائی گئیں برہنہ ویڈیو

    پولٹری تاجر کے ساتھ دوران ڈکیتی بدفعلی،بنائی گئیں برہنہ ویڈیو

    گوجرانوالہ شہر کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک شہری کو مسلح افراد کی جانب سے شدید تشدد، بدفعلی اور بھتہ خوری کا نشانہ بنانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    متاثرہ شہری محمد عدنان ولد محمد بوٹا، جو کہ گلہ میاں عارف والا گلی نمبر 1 ناصر کالونی گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں دی گئی اپنی درخواست میں بتایا کہ وہ فیروزوالہ چوک ریس کورس روڈ پر دانی چکن پوائنٹ کے نام سے پولٹری کا کاروبار کرتا ہے۔ مورخہ 23 دسمبر 2024 کو شام 4 بجے وہ اپنی دکان کے اوپر رہائشی پورشن میں موجود تھا جب چار مسلح ملزمان زبردستی اس کے کمرے میں داخل ہو گئے۔ملزمان میں انعام الرحمن ولد ذوالفقار علی، محمد رضوان ولد نامعلوم، محمد طارق ولد محبوب سلطان، اور ایک نامعلوم شخص شامل تھے۔ تمام افراد مسلح تھے اور انہوں نے متاثرہ شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔محمد عدنان کے مطابق، ملزمان نے اس سے 13 لاکھ 70 ہزار روپے چھین لیے۔ اس کے بعد انعام الرحمن نے متاثرہ کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی ویڈیو اور تصاویر بھی بنا لیں۔ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعے کے بارے میں کسی کو بتایا تو تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جائیں گی۔

    ملزمان نے واقعے کے چند دن بعد واٹس ایپ پر متاثرہ شہری کو اس کی نازیبا تصاویر بھیج کر اسے مزید بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ ملزم محمد عادل ولد محمد طارق نے 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا، جس میں سے متاثرہ شخص نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے محمد طارق کو ادا کر دیے۔ اس موقع پر اس کا بھائی سیف اللہ بھی موجود تھا۔وقوعہ کے بعد متاثرہ شہری نے قانونی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور بالآخر پولیس میں رپورٹ درج کروا دی۔ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ نمبر 232/25 درج کر لیا ہے، جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 392 (ڈکیتی)، 377 (بدفعلی)، اور 506 (دھمکیاں) شامل کی گئی ہیں۔

    محمد عدنان نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شہری اس قسم کے درندگی کا شکار نہ ہو۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
    fie

  • گوجرانوالہ: فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ڈی جی پریس انفارمیشن سے ملاقات، یادگاری شیلڈ پیش

    گوجرانوالہ: فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ڈی جی پریس انفارمیشن سے ملاقات، یادگاری شیلڈ پیش

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پاکستان شفقت عباس سے ملاقات کی اور انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

    اس موقع پر شفقت عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں آپ کے انتظار میں تھا، مجھے علم تھا کہ آپ آئیں گے، لیکن وقت کا اندازہ نہیں تھا۔” ان کے ان الفاظ نے ان کی وضع داری کا ثبوت دیا۔

    وفد کے اراکین نے شفقت عباس کو انتہائی حلیم طبع اور نرم خو انسان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختصر ملاقات میں بھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ وفد نے شفقت عباس کی عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    ملاقات کے دوران شفقت عباس کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

  • پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع، 1500 شادیوں کے لیے درخواستیں طلب

    پنجاب دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع، 1500 شادیوں کے لیے درخواستیں طلب

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے پہلے کامیاب مرحلے کے بعد عید الفطر کے بعد دوسرا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے اور مزید 1500 شادیوں کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب دھی رانی پروگرام کے لیے درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلع آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ یہ بات صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت نے سی ایم پنجاب دھی رانی پروگرام کے چھٹے ویڈیو لنک سٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیٹر محمد شفیق، اے سی جی فرخ محمود جنجوعہ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید و دیگر کمشنر دفتر میں شریک تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے 1312 ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں میں دولہا دلہن، ان کے قریبی عزیزو اقارب کے لیے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت پنجاب کی جانب سے جوڑوں کو نئی زندگی کی شروعات پر فرنیچر، کپڑوں سمیت دیگر ساز وسامان کے تحائف سمیت اے ٹی ایم کے ذریعہ ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے اور ان کے گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔ نادار اور محروم طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

    ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق نے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں اس پروگرام کے تحت مجموعی شادیوں کے لیے متوقع تاریخ 28 مئی مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے غریب اور مستحق جوڑوں کی شادی کرانے کا بیڑا اٹھاتے ہوئے گزشتہ ماہ دھی رانی پنجاب پروگرام کا آغاز کیا تھا۔

  • گوجرانوالہ:پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد

    گوجرانوالہ:پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) چوکی فرانسیس آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 02 کلو 220 گرام ہیروئن اور رقم و ٹک 2350 روپے برآمد ہوئے۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ انسپکٹر قیصر عباس کی زیر نگرانی انچارج چوکی فرانسیس آباد سب انسپکٹر ابوبکر گورائیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت و ناکہ بندی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت افتخار عرف کھارو کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لا کر ضلع بھر میں نوجوانوں کو فروخت کرتا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ملزم کی گرفتاری پر سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔ سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انچارج چوکی سب انسپکٹر ابوبکر گورائیہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔