Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ پولیس کی کامیاب کارروائی: 12 ڈکیت گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

    گوجرانوالہ پولیس کی کامیاب کارروائی: 12 ڈکیت گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): شہر میں ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کے واقعات میں اضافے کے بعد، سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا تھا۔ ان کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاوید موہل کی قیادت میں ایک اہم کارروائی انجام دی گئی۔

    پولیس ٹیم نے گزشتہ چند دنوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر پانچ مختلف گروہوں کے 12 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گوجرانوالہ اور اس کے اطراف میں گزشتہ کئی مہینوں سے ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری کے واقعات کو انجام دیتے آ رہے تھے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چھ لاکھ بیس ہزار روپے نقدی، اسلحہ اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی ہیں۔

    اس موقع پر سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ "ہم نے شہر کو جرم سے پاک بنانے کے لیے عزم مصمم کر لیا ہے۔ ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔” انہوں نے سی آئی اے انسپکٹر اور ان کی ٹیم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

    مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ انہیں اب شہر میں زیادہ محفوظ محسوس ہو رہا ہے۔

  • گوجرانوالہ :کمشنر کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کاحکم اور سنگین کرپشن کے الزامات

    گوجرانوالہ :کمشنر کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کاحکم اور سنگین کرپشن کے الزامات

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)کمشنر کا ناجائز تجاوزات کے خاتمے کاحکم اور سنگین کرپشن کے الزامات

    گوجرانوالہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ کمشنر نے 18 اگست تک تمام غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی کرپشن کے سنگین الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔

    میونسپل کارپوریشن کے ایک اہلکار کے مطابق، گزشتہ دو سالوں میں کرین کے کرایے اور پٹرول کے نام پر کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بعض افسران نے مل کر من پسند ٹھیکیداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر سرکاری خزانے کو لوٹا ہے۔

    شہریوں نے بھی اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور گزشتہ دو سال کا آڈٹ کرایا جائے۔

    ملوث عناصر کا کڑااحتساب کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزائیں دی جائیں.

  • گوجرانوالہ:درخت زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہیں،حیدر علی چٹھہ

    گوجرانوالہ:درخت زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہیں،حیدر علی چٹھہ

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی کی رپورٹ )درخت زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہیں،حیدر علی چٹھہ

    تفصیل کے مطابق چیف آفیسر میو نسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ نے کارپوریشن کے لان میں پودا لگا کر درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے اور یہ زمین کا زیور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک بہتر اور سرسبز شاداب پاکستان کے لیے نہ صرف پودے لگانے ہیں بلکہ ان کی مناسب دیکھ بھال بھی کرنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ درخت ہماری آنے والی نسلوں کو بہت سی موذی وباؤں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کو صحت مند رہنے کے لیے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف اور خوشگوار رکھنے اور بہتر سانس لینے کے لیے درخت کا ہونا ضروری ہے۔

    اس لیے درخت ہماری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں ان کی مناسب طریقے سے حفاظت اور دیکھ بھال کرنی چاہیے۔اس موقع پر محمد نواز کھو کھر، رحمت علی انصاری، عرفان نسیم بٹ، محمد شفیق انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

  • گوجرانوالہ:تیز رفتار بس الٹنے سے 14 مسافر زخمی

    گوجرانوالہ:تیز رفتار بس الٹنے سے 14 مسافر زخمی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)تیز رفتار بس الٹنے سے 14 مسافر زخمی

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے ڈی سی کالونی ریلوے پھاٹک جی روڈ پر ایک بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 14 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

    بس تلونڈی کھجور والی سے فیصل آباد جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا۔

  • گوجرانوالہ: یوم آزادی کے موقع پر طلباء کا ملک کو صاف ستھرا رکھنے کاعزم

    گوجرانوالہ: یوم آزادی کے موقع پر طلباء کا ملک کو صاف ستھرا رکھنے کاعزم

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) یوم آزادی پر طلباء نے عہد کیا، ملک کو صاف ستھرا رکھیں گے

    گوجرانوالہ کے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے تقریب میں شرکت کی اور طلباء کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    تقریب میں طلباء نے ملی نغمے پیش کیے اور تقریریں کیں۔ ایک طالب علم نے کہا، "آج ہم یوم آزادی منا رہے ہیں اور میں عہد کرتا ہوں کہ میں اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔”

    کمشنر نے اس موقع پر تمام طلباء کو مبارکباد دی اور انہیں نیک تمنائیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء ملک کا مستقبل ہیں اور انہیں ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

  • گوجرانوالہ میں گیس سلنڈر دھماکہ, ایک خاندان تباہ

    گوجرانوالہ میں گیس سلنڈر دھماکہ, ایک خاندان تباہ

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی رپورٹر محمد رمضان نو شاہی) گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ سبزی منڈی، صنعت روڈ گلی نمبر 05 کنگنی والا میں ایک گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاندان تباہ ہو گیا۔

    اس دلخراش حادثے میں رانا حمزہ (مشہور وائٹ ایشیا واشنگ مشین والے) اور ان کی 5 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ تین دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

    حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مئیو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا، تاہم زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے.

  • گوجرانوالہ ڈویژن میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور

    گوجرانوالہ ڈویژن میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)گوجرانوالہ ڈویژن میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں , گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور نارووال میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی منظوری دیتے ہوئے کمشنر نے اس توقع کااظہار کیا کہ تمام سرکاری فنڈز شفاف اور بہترین عوامی و قومی مفاد کے تحت استعمال کئے جائیں گے۔

    کمشنر نے واضح کیاکہ دستیاب وسائل کو ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ خرچ کرنا متعلقہ افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے اور حکومت کسی بھی صورت فنڈز کے استعمال میں بلا جواز تاخیر اور بد عنوانی کو برداشت نہیں کرے گی اورکسی شکایت کی صورت میں کرپشن ثابت ہونے پر ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرؤف نے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ناروال میں ہائی ویز کے 3۔منصوبہ جات جنکی نظر ثانی تخمینہ لاگت 240.000ملین روپے کی منظوری دی گئی اس کے علاؤہ 55.373ملین روپے کی پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سکیمز کا ازسر نو جائزہ لینے کا کہا گیا ۔منڈی بہاوالدین کی ہائی ویز کی ایک 81.133ملین روپے کی سکیم کی منظوری دی گئی ۔

    سیالکوٹ کے 4منصوبہ جات کی نظرثانی شدہ سکیمز کی منظوری دی گئی ان منصوبوں میں ڈسپوزل ، ڈرینج،سولنگ،ٹف ٹائلز،نالیوں سمیت دیگر شامل ہیں ۔

    اسی طرح گوجرانوالہ میں سرکٹ ہاؤس کی53.000ملین روپے کی منظوری فیز111کے لیٹر سے مشروط کر کے دی گئی جبکہ اے ڈی پی کے تحت پبلک ہیلتھ کے ایک 1184ملین روپے کا دو یونین میں سولر سسٹم کے ساتھ صاف پانی سمیت سیوریج،ڈرینج،گلیوں،نالیوں کی کل 6سکیمز ہر مجموعی طور پر 600.000ملین روپے کی منظظوری دی گئی

  • گوجرانوالہ میں ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ منایا جا رہا ہے

    گوجرانوالہ میں ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ منایا جا رہا ہے

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی)حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس گوجرانوالہ ایک سے سات اگست تک ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ منا رہا ہے۔

    ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے بتایا کہ اس ہفتے کے دوران عوام الناس میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور اس سے جڑی ہوئی ماں بچے کی صحت اور متوازن خاندان کے تصور کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ان سرگرمیوں میں آگاہی سیشنز، مفت طبی کیمپس، سیٹلائٹ کیمپس، ریڈیو پروگرام اور علمائے کرام کے خطبات شامل ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان سرگرمیوں کے ذریعے عوام کو ماں کے دودھ کی اہمیت اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی، مناسب وقفے اور متوازن خاندان کے تصور کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔

  • گوجرانوالہ:کمشنر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سیوریج کا گندہ پانی،گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل

    گوجرانوالہ:کمشنر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،سیوریج کا گندہ پانی،گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی آنکھوں سے اوجھل

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی)گوجرانوالہ کی کمشنر روڈ کی حالت زار انتہائی تشویش ناک ہے۔ روڈ کی سطح جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، سیوریج سسٹم خراب ہے، اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ اس سے نہ صرف علاقہ کی شبیہ خراب ہو رہی ہے بلکہ شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں تو صورتحال مزید بگڑ جاتی ہے کیونکہ پانی کھڑا رہنے سے روڈ تالاب بن جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہوتی ہے بلکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

    روڈ پر گٹروں کے اوپر پلاسٹک کے ڈھکن ہونے کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بھی موجود ہے۔ علاوہ ازیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے روڈ کے دونوں اطراف کچرے کے ڈھیر لگے رہتے ہیں اور مچھروں کی وجہ سے بیماریوں کےپھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

    اہلیان علاقہ نے کمشنر گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کو ہدایت کریں کہ روڈ کی مرمت اور صفائی ستھرائی کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو راحت مل سکے۔

  • گوجرانوالہ:سوئی گیس کا انوکھا کارنام،معذور شخص کو 85 ہزار کا بل بھیج دیا

    گوجرانوالہ:سوئی گیس کا انوکھا کارنام،معذور شخص کو 85 ہزار کا بل بھیج دیا

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی سے )سوئی گیس کا انوکھا کارنام،معذور شخص کو 85 ہزار کا بل بھیج دیا

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں سوئی گیس کمپنی کا ایک انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہےکہ گوجرانوالہ کے لوئیاں والا پنڈ محلہ جٹاں والا کا رہائشی شانی بھنڈر ولد اقبال بھنڈر جو دونوں ٹانگوں سے معذور ہے کو سوئی گیس کمپنی نے 85000 روپے کا بل بھیج دیا ہے۔ باغی ٹی وی کی ٹیم نے اس معذور شخص کے پاس جا کر بل کی کاپی حاصل کر لی ہے۔

    شانی بھنڈر نے بتایا کہ وہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہیں اور گھر سے باہر نہیں نکل پاتے، انہوں نے بتایا کہ انہیں ہر مہینے صرف 1500 روپے کا بل آتا تھا لیکن اب اچانک انہیں 85000 روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مدد کرے۔