Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ:36 گھنٹے بعد نالے سے نکاح خواں کی لاش برآمد

    گوجرانوالہ:36 گھنٹے بعد نالے سے نکاح خواں کی لاش برآمد

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی)سیوریج نالے میں گرنے والے نکاح خواں کی لاش 36 گھنٹے بعد برآمد

    تفصیل کے مطابق مکی روڈ پر واقع ایک سیوریج نالے میں گرنے والے نکاح خواں کی لاش 36 گھنٹوں کی طویل تلاش کے بعد برآمد کر لی گئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو حادثے کی جگہ سے تقریباً ڈھائی کلومیٹر دور سے نکالا ہے۔

    ابتدائی رپورٹس کے مطابق، نکاح خواں شادی ہال کے باہر نالے میں پاؤں پھسلنے سے گر گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والے 75 سالہ قاری آصف وزیرآباد کے رہائشی تھے اور ایک بارات کے ساتھ کھیالی آئے تھے۔ یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں

    گوجرانوالہ:شادی کی خوشی غم میں بدلی،نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ،تلاش جاری

    سیوریج نالہ دس فٹ سے زائد گہرا ہے اور کوڑا کرکٹ سے بھرا ہوا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ نالہ کھلا ہونے کی وجہ سے پہلے بھی کئی افراد اور بچے اس میں گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

  • گوجرانوالہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو چرس برآمد

    گوجرانوالہ: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 کلو چرس برآمد

    گوجرانوالہ ( باغی ٹی وی،نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): تھانہ تتلے عالی پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے خطرناک دھندے میں ملوث ایک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے 10 کلو 420 گرام چرس برآمد کی ہے۔

    ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں شاہد عنائیت بھٹی کی زیرنگرانی، ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی سب انسپکٹر عثمان رفیق اور ان کی ٹیم نے گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی تو اس کے پاس سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت انس علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس نوجوان نسل کو منشیات کے اس لعنت سے بچانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی صورت میں انہیں قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

  • گوجرانوالہ:میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کیش ایوارڈ

    گوجرانوالہ:میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کیش ایوارڈ

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) گوجرانوالہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر لاہور میں ایک شاندار تقریب میں کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانولہ کے پوزیشن ہولڈر سٹوڈنٹس، انکے والدین اور اساتذہ کرام کو لاہور میں ہونے والی تقریب کی ریہرسل کے لیے بورڈ سے روانہ کیا گیا ہے۔

    کمشنر/چئیرمین بورڈ نوید حیدر شیرازی اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر محمد نعیم بٹ نے پوزیشن ہولڈرز کے ساتھ چائے بھی پی اور انہیں مبارکباد دی۔

    لاہور روانگی سے پہلے پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔دفتر کے ملازمین نے ان کی گاڑیوں پر پھول کی پتیاں نچھاور کرکے انہیں مبارکباد دی۔

    تمام سٹوڈنٹس کو پنجاب پولیس کے سکواڈ کے ساتھ مکمل پروٹوکول کے ساتھ پروفیسر محمد نعیم بٹ سیکرٹری بورڈ کی سربراہی میں لاہور روانہ کیا گیا۔

  • گوجرانوالہ : نوجوان کا خود کو آگ لگانے کا واقعہ، سی پی او نے نوٹس لیا

    گوجرانوالہ : نوجوان کا خود کو آگ لگانے کا واقعہ، سی پی او نے نوٹس لیا

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی)گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں ڈی ایس پی آفس کے باہر ایک نوجوان نے خود کو آگ لگا لی۔ اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    جھلسنے والے نوجوان کا نام عبید الرحمن ہے جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،عبید الرحمن نے اپنے بیان میں اپنی بیوی کے اغواء کا مقدمہ سٹی کامونکی تھانہ میں درج کروایا تھا۔عبید الرحمن نے اغواء کے مقدمے میں ثاقب، عاقب اور صائمہ بی بی کو نامزد کیا ہے۔

    نامزد ملزم ثاقب عمرہ کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک ہے، عاقب نشے کا عادی ہے اور میاں افضل ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ صائمہ کی گرفتاری التواء میں ہے۔فریقین کی گزشتہ چند سالوں سے باہمی مقدمہ بازی چل رہی ہے۔

    سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن موقع پر پہنچے۔واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے انکوائری کی جا رہی ہے۔
    اگر کسی پولیس آفیسر کی غلطی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

    سی پی او محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی ہر پہلو سے گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برتنے والے افسر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • گوجرانوالہ:شادی کی خوشی غم میں بدلی،نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ،تلاش جاری

    گوجرانوالہ:شادی کی خوشی غم میں بدلی،نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ،تلاش جاری

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی رپورٹ)شادی کی خوشی غم میں بدلی،نکاح خواں سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ،تلاش جاری

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں واقع ایک شادی ہال کے قریب دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں 75 سالہ ایک نکاح خواں، قاری آصف، سیوریج نالے میں گر کر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق قاری آصف پاؤں پھسلنے کی وجہ سے نالے میں گر گئے۔ وہ وزیر آباد سے بارات کے ہمراہ شادی میں شرکت کرنے آئے تھے۔

    واقعہ کے مطابق، نکاح پڑھانے کے بعد جب قاری آصف شادی ہال سے باہر نکل رہے تھے تو یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور لاپتہ نکاح خواں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

  • گوجرانوالہ: ڈکیتی، تاجر سے لاکھوں روپے لوٹے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    گوجرانوالہ: ڈکیتی، تاجر سے لاکھوں روپے لوٹے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): مین جی ٹی روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ایک تاجر کو لوٹ لیا۔ واقعہ تھانہ کھیالی کے علاقے کوکا کولا فیکٹری کے قریب پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے تاجر امان اللہ سے پانچ لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو کس طرح اسلحے کے زور پر تاجر سے رقم اور موبائل فون چھین رہے ہیں۔اس ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی شروع کر دی ہے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • گوجرانوالہ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف جنگ ،14 کلو سے زائدچرس ،ہیروئن برآمد،6 گرفتار

    گوجرانوالہ: پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف جنگ ،14 کلو سے زائدچرس ،ہیروئن برآمد،6 گرفتار

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): منشیات فروشوں کے خلاف جنگ ،14 کلو سے زائدچرس ،ہیروئن برآمد،6 گرفتار

    گوجرانوالہ پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 13.520 کلو گرام چرس، 1.040 کلو گرام ہیروئن، 100 بوتل شراب اور 150 کین بیر برآمد کی ہے۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ انہی احکامات کے پیش نظر تھانہ واہنڈو، تھانہ پیپلز کالونی اور تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

    تھانہ واہنڈو پولیس نے عرفان علی نامی شخص کو 11 کلو گرام چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے بلال عرف بلالو سمیت تین افراد کو ایک کلو سے زائد ہیروئن اور ڈھائی کلو سے زائد چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا،تھانہ باغبانپورہ پولیس نے شہرون عرف سلیمان کو 100 بوتل شراب اور 150 کین بیر کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں نے گوجرانوالہ پولیس کو اس کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • گوجرانوالہ: پولیس نے ڈکیت گینگ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا

    گوجرانوالہ: پولیس نے ڈکیت گینگ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی): گوجرانوالہ پولیس نے ڈکیتوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حماد عرف حمادو ڈکیت گینگ کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین لاکھ پندرہ ہزار روپے نقدی، پانچ موٹرسائیکلیں، تین موبائل فون اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

    یہ کارروائی ایس پی سٹی شاہدرشید کی ہدایت پر ڈی ایس پی قلعہ دیدار سنگھ میاں عبدالجبار کی زیر نگرانی انجام دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ انسپکٹر عنصر سیویا نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

    گرفتار ملزمان میں حماد عرف حمادو اور یاسر شامل ہیں۔ یہ گینگ ڈکیتی اور موٹرسائیکل چوری جیسے جرائم میں ملوث تھا۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ ڈکیتوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ انسپکٹر عنصر سیویا اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

  • گوجرانوالہ، پولیس مقابلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

    گوجرانوالہ، پولیس مقابلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک، 3 فرار

    کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے گوجرانوالہ کے قریب ایمن آباد میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ گوجرانولہ کے علاقے ایمن آباد میں کچھ دہشت گرد صوبہ بھر میں دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، پولیس نے ان خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کیا، سی ٹی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین دیگر دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔

    سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈٹونیٹرز، اور دیگر ہتھیار برآمد کر لیے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش اور ہلاک شدہ دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ صوبے کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے عزم پر قائم اور دن رات اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

    9 مئی کے واقعات کی تحقیقات صرف جنرل فیض حمید تک محدود نہیں رہیں گی. وزیر دفاع خواجہ آصف

    فیض حمید 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت میں سرگرم تھے،سینیٹر عرفان صدیقی کا انکشاف

  • گوجرانوالہ: ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ: ڈکیت گینگ کے 3 رکن گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی): پولیس کی کامیاب کارروائی: ڈکیتی گینگ کے تین افراد گرفتار، لاکھوں روپے اور اسلحہ برآمد

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے ڈکیتوں کے خلاف اپنی مہم میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کی ہدایت پر ایس پی سٹی شاہدرشید کی زیر نگرانی، ڈی ایس پی کوتوالی حافظ امتیاز اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر وکیل احمد کی پولیس ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عرفان عرف پھانوڈکیت وچور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں فرمان، عمر حیات اور بابر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی، چار موٹر سائیکلیں، چار موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

    سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ ڈکیتوں اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سب انسپکٹر وکیل احمد اور ان کی پولیس ٹیم کو اس کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی۔