Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقد ہوا

    گوجرانوالہ: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت منعقد ہوا

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی س (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا ماہانہ اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف نے ڈسٹرکٹ پاپولیش ویلفیئر آفس کی مایانہ کارکردگی اور سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

    انہوں نے بتایا کہ پچھلے تین ماہ میں TCI گرین سٹار اور پالولیشن ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے 96موبائل سروس یونٹس اور 195 سیٹیلائٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 5787 جنرل کلائنٹس اور 7601فیملی پلاننگ کلائنٹس کو سہولیات فراہم کی گئیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ دنیاپھر میں 11 جولائی کو ورلڈ پاپولیشن ڈے منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر میں 8 تا 13 جولائی تک ہفتہ فیملی پلاننگ کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    اس سلسلہ میں فری میڈیکل کیمپس ، واکس،سیمینار، آگاہی سیشنز ، فیملی ہیلتھ ڈے ،صحت مند بچوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ
    جمعۃ المبارک کے موقع پر علمائے کرام کے آگاہی پیغامات بھی جاری کئے جائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے پاپولیشن ویلفیر ڈیپا رٹمنٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا اصل میں تمام مسائل کی جڑ ہے ہنگم آبادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پاپولیشن ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کی تمام سرگرمیوں کی نہ صرف سرپرستی کرے گی بلکہ مکمل معاونت بھی فراہم کرے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہفتہ فیملی پلاننگ 8 تا 11جولائی کوبھرپور طریقہ سے منایا جائے اور اس میں تمام سٹیک ہولڈرز با الخصوص علمائے کرام0کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عدنان اشرف کوہدایت کی کہ سکول ٹیچرز کو بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں آگاہی کیلئے خصوصی سیشنز کا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ نوجوان نسل میں شعور پیدا کریں۔

    انہوں نے علمائے کرام پر زور دیا کہ لوگوں میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے معاشی و معاشرتی اور صحت کے مسائل کے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیر حسین بٹ،شیخ الطاف ڈی اوایجو کیشن، ڈاکٹر عدیلہ لیاقت ،منور حسین دینی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ،سجاد حسین نیر،ڈاکٹر عمارہ ناصر TCI، گرین سٹار, ڈاکٹر عمیر,ڈاکٹر سروش شبیر ، مولانا اکبر نقشبندی ، پیراشرف شاکراور علامہ یوسف کھوکھر نے بھی شرکت کی اور پاپولیشن ویلفیر ڈیپارٹمنٹ کاساتھ دینے کا یقین دلایا .

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گوجرانوالہ میں میٹروبس سمیت مختلف پر اجیکٹس کے لئےفوری اقدامات  کاحکم

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا گوجرانوالہ میں میٹروبس سمیت مختلف پر اجیکٹس کے لئےفوری اقدامات کاحکم

    وزیراعلیٰ مریم نوازنےگوجرانوالہ میں میٹروبس پراجیکٹ کےلئےفوری اقدامات کاحکم دیامریم نوازنےگوجرانوالہ کی چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کاحکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ نےشہر میں سرکاری سطح پر پہلا سٹیٹ آف آرٹ کارڈیک ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔کارڈیک سرجری اور کیتھ لیب بھی فراہم کی جائے گی ،پیڈز اور برن یونٹ بھی قائم ہوں گے ،نگار چوک سٹیڈیم کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے اور جلد از جلد تکمیل کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےہدایت کی کےگوجرانوالہ میں پارکس بنائی جائیں،گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی بیوٹی فیکیشن کرنے کی ہدایت بھی کی۔گوجرانوالہ میں فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

    گوجرنوالہ میں واسا کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیاگیا،ڈرین کی صفائی یقینی بنانے کا حکم دیا،گوجرانوالہ میں خواتین کی ہیلپ کے لئے "پنک وہیل ” پراجیکٹ پولیس سے متعلق خواتین کی شکایات پر لیڈیز پولیس پنک بائیک پر فوراً پہنچیں گی۔وزیراعلیٰ نےمصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیا ضروریہ کےنرخ نیچے لانے کی ہدایت کی۔
    مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ دیہات میں باقاعدہ صفائی اور روڈز کی مرمت کی جا رہی ہے۔ مون سون کے دوران بارش کے پانی کا جلد اخراج یقینی بنایا جائے ۔ کسی کو بےروزگار نہ کریں،ریڑھی والوں کو منظم طریقے سے روڈ سائڈ پر کھڑا کیا جائے۔ واٹر فلٹریشن ، سٹریٹ لائٹس فنکشنل اور مین ہول کور لگائے جائیں ۔ گوجرانوالہ میں ڈرگز کے سدباب کے لئے آپریشن جاری رکھا جائے ۔محرم الحرام میں سبیل اور کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے گا ۔ ورچوئل پولیس سٹیشن سے 40 ہزار خواتین کو سروسز فراہم کر چکا ہے۔ارکان اسمبلی نے مسائل ، تجاویز اور سفارشات پیش کیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تجاویز نوٹ کیں اور عملدرآمد کے احکامات جاری کئیے۔
    وزیر اعلیٰ مریم نوازکوگوجرانوالہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ، میسر مونسپل سروسز سے آگاہ کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سی ایم اینی شیٹیو پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ،مریم نوازکو گوجرانوالہ کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔وزیراطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر صہیب احمد ملک، خرم دستگیر خان ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری مواصلات وتعمیرات، سیکرٹری جنگلات، کمشنر، ڈی سی، آر پی او اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

  • گوجرانوالہ:محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کافروغ ملکی سالمیت کیلئے ضرروی ہے،نویدحیدرشیرازی

    گوجرانوالہ:محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کافروغ ملکی سالمیت کیلئے ضرروی ہے،نویدحیدرشیرازی

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی س ( نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی) محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کافروغ اور مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور مختلف مسالک کے درمیان مثالی بھائی چارہ حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیح ہے اور ڈویژنل وضلعی انتظامیہ، جید علمائے کرام اور امن کمیٹیوں کے معزز اراکین ملکی سالمیت، امن وامان اور فرقہ وارانہ رواداری کیلئے مل کرکام کریں گے اور اشتعال انگیزی، مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والی تمام مقامی اور غیر ملکی قوتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

    اس عزم کا اعادہ اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے نمائندہ وفد کے دورہ گوجرانوالہ کے دوران ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور تمام مسالک کے نمائندہ علمائے کرام کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا، محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کے زیراہتمام گوجرانوالہ کا دورہ کرنے والے صوبائی وفد کی قیادت امام جامع مسجد حضرت علی ہجویری (المعروف داتا گنج بخش) علامہ مفتی محمد رمضان سیالوی کررہے تھے جبکہ تمام مسالک کے جید علماء کرام (محمد اسلم صدیقی، مفتی محمد عمران حنفی، سید عمران حیدر، پروفیسر شفیق احمد قصوری) سمیت دیگر وفد کا حصہ تھے۔

    اتحاد بین المسلمین وفد کے قائد مفتی محمد رمضان سیالوی نے بین المسلمین امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں ہے، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہراول دستے کے طور پر کام کر رہے ہیں جو امن کی ضمانت ہے۔ قیام امن میں مرکزی کردار ہمیشہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے، مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد کی روک تھام کیلئے مزید سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ منفی سوچ کو پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں، شعلہ بیان ذاکرین، خطبا کو اپنے اضلاع کا امن خراب نہ کرنے دیں۔

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام معزز علمائے اکرام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محبت اہل بیت ہمارے ایمان کا جزولازم ہے، کسی بھی مسلک کے پیروکار کی دل آزاری نہ کریں، ایسی گفتگو جو انتشار پھیلانے اور نقص امن کا باعث بنے اس سے اجتناب کریں۔ سنی سنائی باتوں کو آگے نہ پھیلائیں، امن کا پیغام ہرفرد تک پہنچائیں، قرآن پاک میں حکم دیا گیا ہے کہ کوئی شخص آپ کے پاس خبر لے کر آئے تو پہلے اس کی تصدیق کریں۔

    ہمیں اپنے ملک اور اسلام کے لیے متحد ہونا ہے، جیسے آج کفر مسلمانوں کے خلاف متحد ہے اور ان کی نظر میں فرقے(سنی، شیعہ، وہابی، دیوبندی) نہیں بلکہ سب صرف اور صرف مسلمان ہیں اور سب کے خلاف صف آراء ہے۔ طاغوتی طاقتیں مسلم ممالک کو لڑا کر ان کے وسائل چوری اور قتل و غارت کررہی ہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا اور استعماری قوتوں کے مکروہ عزائم کو مل کر خاک میں ملانا ہے۔

    ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی نمائندگی ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ نے کی، سکیورٹی انتظامات اور قیام امن کیلئے پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرے گی۔

    اجلاس ( بین المسلمین امن کانفرنس گوجرانوالہ) میں آمد پر ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن محمد شفیق)، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی عبدالباسط، صدر عثمان سکندر، اے سی جنرل تنویر یاسین، ڈویژنل امن کمیٹی نے صوبائی گورنمنٹ کے نمائندہ وفد اور گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع سے آنے والے معزز علمائے اکرام کو قیام امن کے سلسلہ میں گوجرانوالہ آمد پر خوش آمدید کہا۔

    گوجرانوالہ ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز (گجرات صفدر حسین ورک، سیالکوٹ محمد ذوالقرنین، حافظ آباد میڈیم سندس ارشاد، منڈی بہاؤالدین شاہد عمران مارتھ، ڈی پی اوز، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، (اے ڈی سی جی) گجرات افضل حیات تارڑ، (اے ڈی سی جی) نارووال، ضلعی کور کمیٹی گجرات کے ممبران صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، سید نور حسین شاہ، سماجی کارکن خادم علی خادم، سید الطاف عباس کاظمی، مفتی جواد محمود قاسمی، محمد یوسف کھوکھر ممبر امن کمیٹی، سید علی رضا علوی، سیعد احمد صدیقی، صاحبزادہ ایوب خان ثاقب، محمد زبیر کھٹانہ صدر علماء کونسل، علامہ مشتاق حسین جعفری، مفتی محمد عمران، قاری سلیم زاہد، محمد سبطین اکبر، مفتی محمود صدیقی، حافظ کاظم رضا نقوی، مولانا محمد علی نقشبندی، مولانا محمد بابر نعیم، علامہ محمد شفیق قصوری، پیر سید عثمان نوری اور متعلقہ محکموں کے افسران سمیت ضلعی امن کمیٹیوں کے معِزز اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

    آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ کی نمائندگی ایس ایس پی آپریشنز رضا تنویر نے کی، انہوں نے وفد کو ڈویژن میں قیام امن کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام ممکنہ مادی اور افرادی وسائل بروئے کارلائے جائیں گے، ڈویژن میں پولیس ملازمین، رضاکار اور جلوسوں، مجالس کے منتظمین امن وامان کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے مل کر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے، حساسں جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر جدید سکیورٹی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر مسلسل مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے اور حساسں جلوسوں، مجالس کی بذریعہ سی سی ٹی وی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی، انہوں نے محرم الحرام میں غیر ملکی امن دشمن قوتیں فرقہ وارایت کی آگ بھڑکانے کے مذموم ایجنڈا کی تکمیل کیلئے متحرک ہو جاتی ہیں اور ایسی قوتوں کے خلاف ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اور مثالی اتحاد پیدا کرتے ہو ئے مسلسل چوکنا رہنا ہو گا، بلخصوص ہمسایہ ممالک بھارت، افغانستان میں موجودہ حالات کے تناظر میں تخریبی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا اور امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی۔

    اجلاس میں وفد کے قائد مفتی رمضان سیالوی، محمد اسلم صدیقی، مفتی محمد عمران حنفی، سید عمران حیدر، صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، حاجی لیاقت علی، وسیم الحسن شاہ، سید علی رضا رضوی، حاجی محمد یوسف کھوکھر، قاری سلیم زاہد اور دیگر علماء کرام نے قیام امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلہ میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اور محکمہ اوقاف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کااعادہ کیاکہ تمام مسالک کے جید علماء کرام مکمل ھم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ قیام امن کی حکومتی کوششوں کوکامیاب بنائیں گے اورکسی بھی شرانگیزی، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو بالخصوص ملکی قوانین کے تابع بنانے کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے اورنفرت انگیز پوسٹ، مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق فوری ایکشن سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے، انہوں نے کہاکہ آل رسول ﷺ کی محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے جس کاپہرہ دینا ہمارا اولین فرض ہے اور تمام مسالک کے علماء مل کرایسی تمام قوتوں کے مکروہ عزائم کوناکام بنائیں گے جوامت مسلمہ کی صفوں میں انتشار اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں وفد نے مثالی انتظامات پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور امن وامان کے سلسلہ میں اپنے مکمل تعاون کی بھرپور یقین دہانی بھی کرائی۔

    اجلاس کے اختتام پر مولانا خالد حسن مجددی نے ملکی سلامتی واستحکام کے لیے خصوصی دعائے خیر کرائی اور فلسطین( غزہ) کے مظلوموں کی حفاظت اور جنگ بندی کے لیے خصوصی دعا کی۔ امت مسلمہ کے اتحاد، دنیا بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے بھی دعائے خیر کی کی گئی۔

  • گوجرانوالہ:پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھی جائے.ڈپٹی کمشنر

    گوجرانوالہ:پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھی جائے.ڈپٹی کمشنر

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی سے (نا مہ نگار محمدرمضان نوشاہی) پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھی جائے، پیٹرول پمپس کی ہڑتال کے نام پر غیر قانونی بندش کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیرآباد محمد طارق قریشی کا پاکستان پیٹرولیم ایسوسی ایشن کی کال پر ممکنہ ہڑتال کے حوالے سے گوجرانوالہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار خیال

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاملات کو حل کرنے کے لیے گفتگو کا راستہ اختیار کیا جائے نہ کہ شہریوں کے لیے دشواری کا باعث بنا جائے۔ ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کسی بھی کاروباری جگہ سیل کرنے اور قانونی کارروائی سے قبل تمام اقدامات بروئے کار لانے اور مسائل کو گفتگو سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھیں تاکہ ضلع میں کسی بھی قسم کی قلت پیدا نہ ہو۔ پیٹرول پمپس مالکان اور ایسوسی ایشن ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جو قانونی کارروائی عمل میں لانے کا سبب بنے۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالباسط، صدر عثمان سکندر اور پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندے شریک تھے۔

  • گوجرانوالہ:لوڈ ایکسل مینجمنٹ کیلئے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا.غلام مصطفیٰ انصاری

    گوجرانوالہ:لوڈ ایکسل مینجمنٹ کیلئے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا.غلام مصطفیٰ انصاری

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی گوجرانوالہ/وزیر آباد غلام مصطفیٰ انصاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر لوڈ ایکسل مینجمنٹ کیلئے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا. مقررہ وزن سے زیادہ لوڈ پر مقدمات،بھاری جرمانے اور گاڑیاں بند کرنے کے ساتھ سامان ضبط کیاجاسکتا ہے.

    اہم شاہراہوں پرگاڑیوں کے مطابق مقررہ وزن کے بارے میں آگاہی بورڈز کے ساتھ وزن چیک کرنے کے جدید آلات نصب ہونے چاہئیں اور اوزان کے تمام کانٹوں کو پنجاب لوڈ ایکسل مینجمنٹ سسٹم پر رجسٹرڈ کرایا جائے. تمام سرگرمیاں حکومت پنجاب کے ڈیش بورڈ پراپ لوڈ کی جائیں، ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لے کر لوڈ ایکسل مینجمنٹ پر عملدرآمد کرایا جائے. انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں، ڈی او انڈسٹریز محمد شفیق، ایکسائز، پٹرولنگ پولیس،موٹر وہیکل ایگزامینرارسلان علی عابد اور دیگر محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی.

    انہوں نے کہاکہ حکومت کسی کا معاشی قتل نہیں چاہتی، معیشت کا پہیہ چلتے رہنا چاہیئے تاہم مقررہ وزن سے زیادہ لوڈ کی وجہ سے اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی سڑکیں وقت سے قبل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں اور ایسی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور ایسی سڑکوں پر گاڑیاں بھی جلد کھٹارہ ہوجاتی ہیں.

    انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ وہ قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ اپنی گاڑیوں کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے لوڈ ا یکسل مینجمنٹ پر عملدرآمد کریں.

    انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھرمیں پتھر، بجری، کوئلہ اور دیگر سامان لانے والے بڑے ٹرالر کے وزن کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کرنے کیلئے حکومت پنجاب کو سفارشات ارسال کی جائیں گی.

  • گوجرانوالہ:بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑنے والی دوسٹیل ملز کو سیل کر دیا گیا

    گوجرانوالہ:بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑنے والی دوسٹیل ملز کو سیل کر دیا گیا

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑنے والی دوسٹیل ملز کو سیل کر دیا گیا

    تفصیل کے مطابق سموگ آلودگی کی روک تھام کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات نے کارروائی کرتے ہوئےآلودہ دھواں فضا میں بغیر پراسس چھوڑنے پر دو سٹیل ملز فرنسسز سیل کوسیل کردیا، ایک سٹیل مل فرنس بندتھی اور ایک کو وارننگ جاری کر دی گئی

    ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات وسیم احسن چیمہ نےٹیم کے ہمراہ دیوان روڈ پر واقع 4سٹیل فرنسز ملز کی انسپکشن کی ،بغیر سسٹم چلنے اور دھواں چھوڑتے والی حسن سٹیل کاسٹنگ اور اسلم سٹیل مل کو سیل کر دیا گیا

    کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ اعجاز سٹیل مل پہلے ہی بند تھی جبکہ بسم اللہ سٹیل ملز کا سسٹم چلنے پر اسے وارننگ جاری کی گئی ،انسانی جانوں پر منفی اثرات مرتب کرنے والے عوامل کا سختی سے تدارک کیا جائے گا ۔ آلودگی کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری رہے گا،

    کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ شہری شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں ضلعی و ڈوثرنل انتظامیہ کا ساتھ دیں،ماحول دوست ٹیکنالوجی کو فروغ دیں تاکہ معیشت کا پہیہ بھی چلتارہے .

  • گوجرانوالہ :مون سون کی پہلی بارش،کمشنرکاواسا حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    گوجرانوالہ :مون سون کی پہلی بارش،کمشنرکاواسا حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی ) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی گوجرانوالہ میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران نکاسی آب کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہے۔

    کمشنر نے واسا حکام کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب میں مصروف واسا کے عملہ کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی مکمل نکاسی تک وہ ڈیوٹی پرموجود رہیں۔

    ایم ڈی واسا کاشان بٹ نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صبح3:40 سے5:30 تک پیپلز کالونی میں 82ملی میٹر‘ لیاقت باغ میں 73ملی میٹر‘ شیرانوالہ باغ میں 73ملی میٹر اورماڈل ٹاؤن میں 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ واسا کے تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود ہیں اور 10 سکر مشینیں‘5 ایکسویٹر اور225 سیور مین کے ذریعہ نکاسی آب کو یقینی بنایا جارہا ہے-

    انہوں نے کہا کہ 15 ڈی واٹرنگ سیٹس اور 40 ڈسپوزل اسٹیشن بھی مسلسل کام کر رہے ہیں اور واسا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پرنمٹنے کیلئے تیار ہے۔

  • گوجرانوالہ:پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کا پچیسواں اجلاس منعقد ہوا

    گوجرانوالہ:پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کا پچیسواں اجلاس منعقد ہوا

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی بورڈ کے پچیسواں اجلاس کا انعقاد، چیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی شاہد حسین جنجوعہ نے اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید اور تمام ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اکرام الحق نے 10 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ پہلے ایجنڈے میں 24ویں پلرا بورڈ اجلاس کی منظوری دی گئی۔

    پلرا اپوئنٹمنٹ اور سروس ریگولیشن میں ترمیم کی منظوری، مالی سال 2024-2025 کے سالانہ بجٹ اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پراجیکٹ کی منظوری، پلرا فلیٹ مینجمنٹ ریگولیشنز2024 کی منظوری دی گئی،2021 سے 2023 تک دو مالی سال کی آڈٹ اور فنانشل رپورٹ اور سنٹرل لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (سی ایل آر آئی ایم ایس) کی منظم خدمات کی منظوری دی گئی۔

    بورڈ ممبران ڈاکٹر محمد طاہر، محمد یثرب ہنجرا، مبین الدین قاضی، ڈاکٹر ثاقب عزیز، آدم سعید، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن عاصم سلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل زائدسہیل، ڈائریکٹرسافٹ وئیرڈویلپمنٹ حافظ محسن تنویر، چیف فنانشل آفیسر کامران حفیظ اورایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس عامر مظفر صاحب نے شرکت کی۔

  • سٹیٹ بینک مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائزز کا دن منایاگیا

    سٹیٹ بینک مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائزز کا دن منایاگیا

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)اسٹیٹ بینک کے زیر اہتمام مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائرز کا دن منایا گیا .

    چیف مینجر اسٹیٹ بینک ،سابق صدر چیمبر آف کامرس اخلاق احمد بٹ ،صدر کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آبادشکیل اعظم خان،بینکوں کے ضلعی سربراہان و دیگر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو بریفننگ دی جبکہ مختلف ایس ایم ایز کے مالکان اور ضلعی تاجر تنظیموں کے نمائندگان متعلقہ اداروں کے افسران نے سیمینار میں شرکت کی۔

    مقررین نے کہا کہ مائیکرو، چھوٹی اور در میانے حجم کی انٹر پرائزز (ایم ایس ایم ایز) کے متعلق اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر بینک دولت پاکستان کے زیرِ اہتمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ سیمیناراسی سلسلہ کی کڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ”ایم ایس ایم ای مالیات : شمولیتی نمو کا محرک“ کے عنوان سے منعقد کیے جانے والے سیمینار کے انعقاد کا مقصد شمولیت پر مبنی معاشی نمو، روزگار کے مواقع کی تخلیق اور غربت میں کمی کے حوالے سے ایم ایس ایم ایز کے کلیدی کردار کا اعتراف کرنا ہے۔

    تقریب کے دوران اسٹیٹ بینک اور مالی ادارے مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹر پرائزز (ایم ایس ایم ایز) کو قرضوں میں پائیدار اضافے کے ذریعے اس شعبے کی ترقی کو تقویت اور تحریک دینے کےمتعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    شمولیت پر مبنی نمو کے حصول میں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائزز کے کلیدی کردار کو بھرپور جذبے اور عزم کے ساتھ سراہنے کی خاطر یہ دن منانےکے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر میں خصوصی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں تاکہ نمایاں مائیکرو، چھوٹی اور درمیانے حجم کی انٹرپرائز، بینکوں اور علاقائی تجارتی تنظیموں کو شرکت اور اس شعبے کی نمو کو تحریک دینے کی خاطر شراکت داریاں بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جاسکے۔

  • گوجرانوالہ :مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے انتظامیہ متحرک

    گوجرانوالہ :مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے انتظامیہ متحرک

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )عیدالاضحی کا آخری روز، مسافروں کی بڑے شہروں کو واپسی ، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ عید کی چھٹیاں گزار کر جانے والے مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار سے بچانے کیلئے متحرک ,کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کی چیکنگ اوور چارجنگ پر بس بند کردی،مسافروں سے بھی استفسار،قانون شکن ٹرانسپورٹرز کو سخت کارروائی کا عندیہ،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہوں۔وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات بس و ویگن اڈوں پر اوور چارجنگ کی سختی سے روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی متحرک ۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کا وزیرآباد اور گوجرانوالہ کے مختلف بس و ویگن اڈوں کا دورہ،انہوں نے وزیرآباد، گوجرانوالہ میں جنرل بس اسٹینڈ، سٹار ٹریول کا دورہ کیا ۔ اوور چارجنگ کی شکایات پر جنرل بس اسٹینڈ میں بس کو بند کردیا، جرمانہ بھی عائد کیا ۔ انہوں نے مسافروں کو کرایہ واپس کرواتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کردی، اوور چارجنگ پر زیروٹالرینس ہوگا۔

    انہوں نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران اپنی تحصیلوں میں بس و ویگن اڈوں کو چیک کریں،اوور چارجنگ کی شکایات کی روک تھام کیلئے ٹرانسپورٹرز خود تعاون کریں اور گھروں کو واپسی پر اوور چارجنگ کی شکایات بڑھ جاتی ہیں، افسران ہر گاڑی کو روک کر مسافروں سے کرایہ وصولی بارے پوچھیں۔

    کمشنر اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے عید الاضحی کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور بس اڈوں پر فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں سے زائد وصولی کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ٹرانسپورٹرز مقررہ کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنائیں، کرایہ نامہ نمایاں مقامات پر آویزاں کیا جائے، تمام گاڑی مالکان فرنٹ اسکرین پر کرایہ نامہ آویزاں کریں، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور گاڑی کو بند کردیا جائے گا،

    انہوں نے کہا کہ اڈوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، مسافروں کو بیٹھنے کے لیے جگہ ، مسجد اور صاف ستھرے واش روم فراہم کئے جائیں۔