Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ:گیپکو کے بڑے نادہندگان سے ریکوری کے لیے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ۔

    گوجرانوالہ:گیپکو کے بڑے نادہندگان سے ریکوری کے لیے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ۔

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی سے ( نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تشکیل دی گئی ضلعی ٹاسک فورس/ کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی زیر صدارت اجلاس، گیپکو کے بڑے نادہندگان سے ریکوری کے لیے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شبیر حسین بٹ، ایس ای (سٹی) سرکل، ایس ای (کینٹ) سرکل، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، ڈی ایس پی(لیگل) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔

    ایس ای(کینٹ) سرکل نے بتایا کہ ستمبر 2023 سے بجلی چوری کے 795 کیسز پر مقدمات کا اندراج کیا گیا، 12 لاکھ 32 ہزار 5 سو 14 یونٹس بجلی چوروں کو چارج کیے گئے اور 5 کروڑ 27 لاکھ 11 ہزار 403 روپے جرمانہ / بل چارج کیا گیا، مہم کے دوران ان بجلی چوروں سے 4 کروڑ 35 لاکھ 17 ہزار 114 روپے ریکور کیے گئے، ریکوری کا تناسب 83 فیصد رہا اور 91 لاکھ 94 ہزار 289 روپے کے بقایا واجبات کی وصولی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

    ایس ای (سٹی) سرکل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ستمبر 2023 سے 5 جون 2024 تک 1979 بجلی چوروں کو 23 لاکھ 91 ہزار 194 یونٹ چارج کیے گئے اور 9 کروڑ 85 لاکھ 29 ہزار 882 روپے کی رقم چارج کی گئی۔ اب تک 8 کروڑ 59 لاکھ 66 ہزار 21 روپے بجلی چوروں سے ریکور کیے گئے ہیں، ریکوری کا تناسب 87.25 فیصد رہا۔

    اب تک 1953 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور بجلی چوری میں ملوث 1332 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ باقی 26 مقدمات کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانوں میں استغاثے دائر ہیں جن کے اندراج کے بعد ان ملزمان سے بھی بقایا رقم ریکور کی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا کہ جو بڑے نادہندگان ہیں ان کے خلاف بھی ریکوری کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں اس سلسلہ میں تحصیل دار ریکوری، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر، پولیس اور گیپکو حکام مربوط کوارڈینیشن کے زریعے کام کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کو عدالتوں سے سزا دلوانے کے لیے پراسیکیوشن کو مضبوط کیا جائے اور انویسٹی گیشن آفیسر کو درکار ریکارڈ، ثبوت فراہم کیے جائیں تاکہ وہ قومی مجرمان کو مضبوط پراسیکیوشن کی بنیاد پر نہ صرف سزا دلوائیں بلکہ ایسے افراد دوسروں کے لیے نشان عبرت بھی بنیں تاکہ دوبارہ کسی کو بجلی چوری کی جرات نہ ہو، بجلی چوری کا بوجھ عام آدمی کو برداشت کرنا پڑتا ہے جس کا مستقل تدارک کرنے کے لیے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

  • گوجرانوالہ :وزیر خوراک پنجاب ان ایکشن، جعلسازی کرنے والے سنیکس یونٹ پر چھاپہ

    گوجرانوالہ :وزیر خوراک پنجاب ان ایکشن، جعلسازی کرنے والے سنیکس یونٹ پر چھاپہ

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی س(نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی )وزیر خوراک پنجاب ان ایکشن، جعلسازی کرنے والے سنیکس یونٹ پر چھاپہ

    وزیرخوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کنگنی والا میں واقع سنیکس یونٹ پر چھاپہ،1000لٹر کھلا اور ناقص آئل، 210 کلو ممنوعہ فلیور اور ایکسپائر اجزاء تلف، 5لاکھ جرمانہ عائد

    وزیر خوراک پنجاب نے بتایا کہ سپلائی کے لیے تیار اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ موجود ناتھی،صفائی کے بدترین حالات، کاکروچز، چھکلیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ برآمد شدہ ناقص آئل میں پاپڑ اور سنیکس فرائی کر کے پیک کیے جارہے تھے۔

    وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کاکہنا تھاکہ خوراک کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ اشیاء کا استعمال اور پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھی۔ ناقص آئل سے تیار اشیاء خورونوش کا استعمال دل کے عارضے میں مبتلا کرتا ہے۔

    ان کاکہناتھاکہ سنیکس اور گولیاں ٹافیاں بچوں کی پسندیدہ اشیاء ہیں، ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،خوراک کی تیاری میں مضر صحت ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔ملاوٹ سے تیار اشیاء سستے داموں مارکیٹ میں سپلائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے،خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل پر کڑی نگرانی کی جائے، جعلسازی کے خاتمے کے لیے جامع پلان تیار کیا جارہا ہے۔

  • گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    گوجرانوالہ،صنم جاوید عدالت پیش،جسمانی ریمانڈ منظور

    تحریک انصاف کی گرفتار رہنما صنم جاوید کوانسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کر دیا گیا

    پولیس نے صنم جاوید کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،صنم جاوید کے وکلاء نے مقدمہ سے بری کرنے کے لیے دلائل دیے،دوران سماعت صنم جاوید نے عدالت سے بات کرنے کی اجازت مانگی، عدالت سے اجازت ملنے پر صنم جاوید نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ” ہائی پروفائل میٹنگ میں سازش کی بات ہو رہی ہے، جب میٹنگ ہوئی اس وقت میں پی ٹی آئی کی نہ کارکن تھی نہ عہدیدار”۔

    دوران سماعت صنم جاوید کے وکلاء کی جانب سے ویڈیو بنانے پر عدالت نے نوٹس لے کر ویڈیو بنانے والے وکلاء کی سخت سرزنش کی،صنم جاوید کے وکلاء نے عدالت سے معافی مانگ لی،پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا،

    واضح رہے کہ صنم جاوید کو گزشتہ روز سرگودھا جیل سے رہائی ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا،،صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب تھیں، سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کےتین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کی ضما نت منظور کر لی تھی، دونوں رہنماوں کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے میانوالی میں تین مقدمات درج تھے۔

    قبل ازیں 2 اپریل کو تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید اورعالیہ حمزہ میانوالی ہنگامہ آرائی کیس میں بھی گرفتارکیا گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ 9 اور10 مئی کے چار مقدمات میں تحریکِ انصاف کی دونوں خاتون رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا۔

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

    واضح رہے کہ صنم جاوید بھی جیل میں ہیں، صنم جاوید کی ضمانت ہوتی ہے تو کبھی انہیں نظر بندتو کبھی دوبارہ کسی اور مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے، صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے,آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • صنم جاوید سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    صنم جاوید سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہا ہو کر باہر نکلنے پر گرفتار کیاگیا،صنم جاوید گوجرانوالا کینٹ پولیس کو 9 مئی کے مقدمے میں مطلوب ہیں،پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ بھی گوجرانوالا پولیس کو مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ بھی سرگودھا جیل سے آج ہی رہا ہو رہی ہیں، عالیہ حمزہ کی گرفتاری کےلیے بھی گوجرانوالا پولیس سرگودھاجیل کےباہرموجود ہے۔

    قبل ازیں سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کےتین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اورعالیہ حمزہ کی ضما نت منظور کر لی تھی، دونوں رہنماوں کے خلاف 9 مئی کے حوالے سے میانوالی میں تین مقدمات درج تھے۔

    انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نے تینوں مقدمات میں ضمانت منظور کی، جس کے بعد دونوں خواتین رہنماوں کے مچلکے جمع کرانے کے لیے کارروائی شروع کردی گئی،اسی طرح تھانہ موسی خیل میانوالی میں ایک مزید مقدمہ درج ہوا تھا جس میں عبوری ضما نت منظور کرلی گئی وکلا نے بتایا کہ مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد جیل سے دونوں رہنماوں کی رہائی ممکن ہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی گوجرانوالہ کو سرگودھا جیل میں قید صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تفتیش کی اجازت دی گئی تھی، انسداد دہشتگردی عدالت میں گوجرانوالہ میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کی جانب سےاستدعا کی گئی تھی کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے،درخواست میں مؤقف اختیا ر کیا گیا تھا کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سرگودھا جیل میں ہیں، جے آئی ٹی کی درخواست میں ایف آئی اے کے ایک لیٹر اور سول میڈیا ویڈیوز کا حوالہ بھی دیا گیاتھا عدا لت نے جے آئی ٹی کو دونوں ملزمہ سے سرگودھا جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی۔

  • وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کا گوجرانوالہ کے ریجنل دفتر کا دورہ

    وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کا گوجرانوالہ کے ریجنل دفتر کا دورہ

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( محمد رمضان نوشاہی نامہ نگار )وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کا گوجرانوالہ کے ریجنل دفتر کا دورہ کیا،ریجنل دفترمیں وفاقی محکموں اور ا داروں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

    اجلاس میں میاں محمد شفیع، ایڈوائزر(انچارج)، ,شاہد لطیف خاں، ایڈوائزر، محمد واصف سلیم، اسسٹنٹ ایڈوائزر گیپکو، سوئی گیس، ای او بی آئی، نادرا،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان پوسٹ آفس، پاکستان ریلوے، ایف آئی اے، ایس ایل آئی سی پی سیالکوٹ، پاسپورٹ، یوٹیلیٹی سٹور ، اسٹیٹ لائف آفس کے نمائندوں کی شرکت ۔

    وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ اجلاس کا مقصد خدمات کی فراہمی میں کارکردگی کو یقینی بنانا اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنا ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ وفاقی محکمے/ ادارے وفاقی محتسب کے مینڈیٹ میں آتے ہیں جن کی کارکردگی کا وقتاً فوقتا ًجائزہ لیا جاتا ہے۔گزشتہ سال 0.2 ملین سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا جن میں سے 15000 بیرون ملک مقیم شہریوں سے متعلق ہیں

    وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے بتایا کہ زیادہ تر کیسز بجلی، گیس، پاسپورٹ اور نادرا کے بلوں سے متعلق ہیں۔ شکایات میں تقریباً24 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ محتسب آفس پر عوام کے اعتماد میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

    ان کاکہناتھاکہ وفاقی محتسب کا ادارہ 60دنوں کے اندر شکایات کا ازالہ کرنا ہے،محکمہ شکایات پر 75فیصد عملدرآمد کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔گزشتہ سال کے الیکٹرک اور دیگر یوٹیلیٹی ڈیپارٹمنٹس سے متعلق تقریبا ایک لاکھ 94ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ 700سے 800درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ دیا جاتا ہے ۔

    وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ عوامی اعتماد میں اضافے کی وجہ سے محتسب آفس میں عوامی شکایات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔محتسب کا ادارہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہےاورعوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا ہماری اولین زمہ داری ہے۔

    وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ محتسب کے علاقائی دفاتر کے قیام سے عوام کو ادارے تک باآسانی رسائی میں مدد ملی ہے اور وہ اپنی شکایات حل کروا رہے ہیں۔

  • گوجرانوالہ: 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے: زرتاج گل

    گوجرانوالہ: 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے: زرتاج گل

    گوجرانوالہ(باغی ٹی وی) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے۔

    گوجرانوالا میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جس کوجو سزا دینی ہے دے دیں لیکن پاکستان کے عوام کو آزاد کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں ملک آگے بڑھے، آپس میں بیٹھیں اور اس کا حل نکالیں، امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے، ایک دن یہیں پر ضمانت بھی ملے گی اور کیس بھی ختم ہوگا۔

  • گوجرانوالہ :کسان کارڈ کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن یکم جون سے شروع ہوگی

    گوجرانوالہ :کسان کارڈ کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن یکم جون سے شروع ہوگی

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی ( محمد رمضان نو شاہی نامہ نگار ) کسان کارڈ کے لیے کسانوں کی رجسٹریشن یکم جون سے شروع ہو جائے گی کیونکہ اس وقت اس سکیم کے لیے کھاد اور کیڑے مار ادویات کے ڈیلرز کی رجسٹریشن کی جا رہی ہے۔

    300 ارب روپے کی کسان کارڈ سکیم میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا جس کے تحت ہر کوالیفائی کرنے والے کسان کو 150,000 روپے کا بلاسود آسان قرضہ دیا جائے گا۔

    ایک سے 12.5 ایکڑ اراضی رکھنے والے کم از کم 0.5 ملین کسان اس اسکیم کے لیے اہل ہوں گے، اور وہ اپنے کارڈ کے ذریعے مقررہ قیمتوں پر کھاد اور بیج حاصل کریں گے۔

    رجسٹریشن کے لیے کاشتکار اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ 8070 پر ایس ایم ایس کرکے بھیجیں۔

    کوالیفائی کرنے والے کاشتکار کا پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کے پاس لینڈ ریکارڈ ہونا ضروری ہے، جبکہ موبائل نمبر کسان کے نام پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔ایس ایم ایس میں فراہم کردہ ایک ہی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ۔اس اسکیم کے تحت کسان کو چھ ماہ کے اندر قرض کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

  • گوجرانوالہ : 5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

    گوجرانوالہ : 5 جون سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

    گوجرانوالہ باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی )پلاسٹک بیگ سیوریج نظام کی تباہی، آلودگی میں اضافے اور زرعی زمینوں کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء کے لیے شاپر بیگ کا استعمال مہلک امراض میں اضافے کا باعث بن رہا ہے، تدارک کے لیے ٹھوس اقدمات کرنے کی ضرورت ہے،

    لاہور ہائیکورٹ اور حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔ پلاسٹک بیگز کے استعمال سے ماحول کو ہونے والے نقصانات کو مد نظر رکھتے ہوئے 5 جون 2024 سے پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے تاجروں اور صنعت کاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی عبدالباسط، کامونکی خرم مختار بھنگو)، ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات، تاجر برادری (بابر کھرانہ، میاں فضل الرحمن اور دیگر)اور متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں سمیت صنعت کار شریک تھے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی گئی ہے،

    عدالتی احکامات اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے (پلاسٹک کی بنی ہوئی کان صاف کرنے والی سٹک، غبارے کی پلاسٹک سٹک، پلاسٹک کے جھنڈے، کینڈی سٹک، آئس کریم سٹک, پلاسٹک کے کانٹے، چمچے، اسٹرا، پلیٹیں، پیالے، ڈسپوزایبل گلاس، پلاسٹک ٹرے وغیرہ، مٹھائی کے ڈبوں کی پلاسٹک شیٹ، پلاسٹک کے دعوت نامے، ڈسپوزایبل فوڈ باکسز، ریپنگ شیٹس، سگریٹ پیکٹ کی پلاسٹک، لاسٹک بینرز اور پی وی سی بینرز جن کی موٹائی 80 مایکرون سے کم ہے) اور دیگر پلاسٹک سے بنی اشیاء پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    اس سلسلہ میں تمام پلاسٹک کا کاروبار کرنیو الے افراد کو 5 جون تک اپنا موجودہ سٹاک ختم کرنے کیلیے مہلت دی ہے، 5 جون کی دی گئی ڈیڈ لائن کے بعد پلاسٹک بیگز کا استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پلاسٹک کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے لیے ٹیمیں تشکل دے دی گئی ہیں جو 5 جون کے بعد عدالتی احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے پلاسٹک بیگز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں گی جس پر پہلی خلاف ورزی پر 05 ہزار سے 20 ہزار تک کا جرمانہ اور دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر مقدمہ کا اندراج، کاروباری جگہ سیل اور گرفتاریاں بھی عمل لائی جائیں گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کی طرف سے پابندی  کے باوجود شہر کے تمام مالز اور شاپنگ سنٹرز میں  پلاسٹک بیگز کا استعمال جاری ہے جس کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے پلاسٹک بیگز کے کاروبار سے منسلک تمام تاجروں اور صنعتکاروں سے کہا ہے کہ وہ سنگل یوز پلاسٹک بیگز کی تیاری و خرید و فروخت ترک کردیں اور شہر و ضلع کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں، بازاروں، شاپنگ سنٹرز، شاپنگ مالز اور عوامی مقامات پر آگاہی کے لیے فلیکسز آویزاں کریں تاکہ شہریوں کو پلاسٹک بیگز پر عائد پابندی بارے آگاہی ہو اور اس کے استعمال کو ترک کریں۔

    ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک بنانے میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

  • گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    گوجرانوالہ:ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

    گوجرانوالہ:باغی ٹی وی ( نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی ) وزیر اعلٰی پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ اور وزیرآباد کا ناجائزمنافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 20 سے 26 مئی گوجرانوالہ میں 12 ہزار 869 چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 454 منافع خوروں کو 23 لاکھ 67 ہزار جبکہ وزیرآباد میں 4 ہزار 40 چھاپہ مارکاروائیوں میں 118 منافع خوروں کو 5 لاکھ 86 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، گوجرانوالہ میں 53 اور وزیرآباد میں 21 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات پر نان اور روٹی سمیت اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ و وزیرآباد کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے 20 مئی سے 26 مئی کے دوران گوجرانوالہ و وزیرآباد میں مجموعی طور پر 16 ہزار 9 سو 9 چھاپہ مارکاروائیاں کی گئیں اور 572 ناجائزمنافع خوروں کو 29 لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پرائس مجسٹریٹس نے ناجائزمنافع خوری کرنے والے 74 دوکانداروں کو کو جرمانے کی عدم ادائیگی، قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر گرفتار کیا اور 8 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے۔

    گوجرانوالہ سٹی میں 7 لاکھ 92 ہزار روپے، تحصیل صدر میں 8 لاکھ 35 ہزار، کامونکی میں 3 لاکھ 97 ہزار 500، نوشہرہ ورکاں میں 2 لاکھ 42 ہزار اور ضلع وزیرآباد میں 6 لاکھ 86 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسی دوران پرائس کنٹرول ایکٹ، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر 52 دوکانیں، گودام و دیگر کو سیل کیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان سکندر نے ناجائزمنافع کی 25 خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ 82 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رب نواز نے 27 منافع خوروں کو 2 لاکھ 88 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالباسط نے 15 دوکانداروں کو 1 لاکھ 62 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی خرم مختار نے 16 دوکانداروں کو 1 لاکھ 43 ہزار، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے دو روز میں 13 دوکانداروں کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ نائب تحصیلدار سٹی محمد زبیر نے 1 لاکھ 20 ہزار، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر صائمہ ارم نے 1 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

    ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائزمنافع خوری کی روک تھام حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں ہے۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر محکموں کے افسران جنہیں پرائس مجسٹریٹس کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں وہ متحرک رہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کم از 30 دوکانوں، سبزی و پھل منڈیوں، مارکیٹوں کو چیک کریں۔ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی اس ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔

  • گوجرانوالہ: سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے 6 روزہ فری میڈیکل کیمپ کاافتتاح کیا گیا

    گوجرانوالہ: سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے 6 روزہ فری میڈیکل کیمپ کاافتتاح کیا گیا

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لئے 6 روزہ فری میڈیکل کیمپ کاافتتاح کیا گیا،کیمپ کا انعقاد وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف اور وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کے احکامات پر کیا گیا

    ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے ایم پی اے محمد نواز چوہان، معظم راؤف مغل اور سپرنٹینڈنٹ سنٹرل جیل جام محمد آصف کے ہمراہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پرڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ میں ہیپاٹائٹس بی، سی، ایچ آئی وی /ایڈز، بلڈ پریشر، شوگر اور ٹی بی سمیت دیگر امراض کے ٹیسٹ سمیت علاج مفت فراہم کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کی طرح سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں بھی قیدیوں کی صحت کو پرکھتے ہوئے درکار علاج معالجے کو ممکن بنایا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر نے عوامی نمائندوں کے ہمراہ سینٹرل جیل کے دورہ کے موقع پر جیل ہسپتال کے مختلف شعبوں، ڈسپنسری، لیبارٹری اور کچن کا بھی دورہ، کچن کے دورہ کے دوران انہوں نے کھانے کے معیار اور ہفتہ بھر کے تینوں اوقات کے مینیو کو بھی چیک کیا۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز منصور نے کہا کہ سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں 6 روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 3200 قیدیوں کی سکریننگ کی جائے گی۔ قیدیوں کی سکریننگ کے بعد ان کے علاج معالجہ کے لیے بھی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیدیوں کی صحت اور جیل میں صفائی ستھرائی کے انتظامات قابل ستائش ہیں۔جیل قیدیوں کا تحفظ، درکار صحت و تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر ہیلتھ کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے، تمام قیدیوں کی سکریننگ کو 100فیصد یقینی بنایا جائے،

    ایم پی اے محمد نواز چوہان، معظم راؤف مغل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف بنیادی زندگی کے تمام شعبوں میں انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی لیڈر شپ اور وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کے احکامات پر صحت کے شعبے میں شہریوں کے لیے انقلابی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کی دستک عوام کی دہلیز پر (کلینک آن وہیل)اور اب جیل کے قیدیوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا آغاز انقلابی اقدام ہے۔ جیل کے قیدیوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ سے نہ صرف قیدیوں کی امراض کی تشخیص ہوگی بلکہ انہیں علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

    ایم پی اے محمد نواز چوہان، معظم رؤف مغل کا مزید کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے جیل میں صفائی ستھرائی، کھانے اور دیگر تمام تر انتظامات قابل ستائش ہیں۔