Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ :  پنجاب ڈیفی میشن بل پر گہری تشویش اور بہت سےتخفظات ہیں.ملک توصیف احمد

    گوجرانوالہ : پنجاب ڈیفی میشن بل پر گہری تشویش اور بہت سےتخفظات ہیں.ملک توصیف احمد

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی س(نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی) پنجاب ڈیفی میشن بل پر گہری تشویش اور تخفظات کا اظہار کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے مقامی صحافیوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد صحافت کو تابع کرنا اور آزادی صحافت کا گلہ گھونٹنا ہے بلکہ آنے والے وقت میں اس بل کو عام شہریوں کے خلاف استعمال کر کے آمرانہ اقدامات کو تقویت دینا ہے –

    پی ایف یو جے (ورکرز) کے رہنما ملک توصیف احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی شقیں آئین اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم اور آزاد صحافت اظہار رائے پر ایک بہت بڑی قدغن ہے اس قانون کے تحت 3 ملین تک جرمانہ بادالنظر میں کسی بھی شہری کے لئے ادا کرنا ممکن نہ ہے اس قانون سے سرکاری افسران اور سیاستدان وغیرہ کی کرپشن کو تخفظ فراہم کیا جائے گا اور کرپشن بے نقاب کرنے والوں کو جکڑا جائے گا ۔

    حالیہ دنوں ائر پورٹ پر ایک پردیسی کی بچی سے سکیورٹی ملازم نے غیر انسانی سلوک کیا جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس ملازم کے خلاف کاروائی کا آغاز ممکن ہو سکا اور وطن عزیز میں ایسی ہزاروں مثالیں ہیں کہ سرکاری افسران ، سیاستدان اور اداروں کی طرف سے عوام کو درپیش مسائل اور ناروا سلوک کو عام شہریوں یا میڈیا نمائندگان نے بے نقاب کیا اور انکے خلاف کارروائی کا آغاز ممکن ہو سکا

    اب اس ایکٹ کے تحت کوئی بھی کرپشن یا غیر مناسب رویہ بے نقاب کرنا سنگین جرم قرار دے دیا گیا ہے ملک توصیف احمد اور مقامی صحافیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان تمام ممالک میں شامل ہے جہاں ہر دوسرا شخص فرسٹریشن اور ڈپریشن کا شکار ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے ڈپریشن ختم کرنا معمول ہے اور اگر عوام سے بنیادی حق چھینا گیا تو اس کے معاشرہ پر انتہائی تباہ کن اثرات رونما ہوں گے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صحافی برادری کسی بھی صورت ایسے ایکٹ کے نفاذ کو قبول نہیں کرے گی اور اسکے خلاف ملکی سطح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ میں بھی آواز اٹھائے گی۔

    پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور بنیادی انسانی حقوق اور آئین سے متصادم قوانین بنانے اور نافذ کرنے سے اجتناب کرے ۔ملک توصیف احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافی تنظیموں نے آزادی پلیٹ میں رکھ کر حاصل نہیں کی بلکہ اس کے لئے طویل قید و بند کی صعوبتیں اور ریاستی جبر و کوڑے بھی کھائے ہیں اور اب اس آزادی کی حفاظت کا حوصلہ رکھتی ہیں ۔

    اس موقع پر احتشام احمد شامی ، رانا محسن خالد ، سردار زیشان طاہر ،طیب مغل ایف ای سی ممبر افتخار علی بٹ ، بلال شفیق جنجوعہ، عشرت الماس چوہدری ، افتخار علی گل صدر الیکڑانک میڈیا ، سیکریٹری رانا زاہد ، تاثیر مغل ، حافظ شاہد ملک ، خالد محمود سرفرازی ، بلال لودھی ، مشتاق احمد , رانا عبدالغفار چیرمین راہوالی پریس کلب ، پرویز مغل و دیگر بھی موجود تھے

  • لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو  60 سال قید اور 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

    لیبیا کشتی حادثہ :جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 60 سال قید اور 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

    گوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی خصوصی عدالت نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں جرم ثابت ہونے پر امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت نامزد مرکزی ملزم محمد ممتاز کو 3 مقدمات میں سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے لیبیا کشتی حادثے کے 3 مقدمات میں مرکزی ملزم کو مجموعی طور پر 60 سال قید اور 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا،عدالت کی جانب سے امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت نامزد مرکزی ملزم محمد ممتاز کو سزا سنائی گئی۔

    واضح رہے کہ مرکزی ملزم ممتاز کے خلاف تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کے 3 مختلف مقدمات درج تھے، ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 2 سگے بھائیوں سمیت 4 نوجوانوں سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے لیے تھے، ملزم نے چاروں نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بجھوانا تھا،چاروں نوجوان محمد منیب، اللہ دتہ، فرہاد علی اور محمد توحید کشتی حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، لیبیا کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا، حادثے میں مجموعی طو پر 281 پاکستانی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ کشتی حادثے میں ڈوبنے والے افراد میں 50 سے زائد نوجوانوں کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن سے تھا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

    ملتان:گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد،ایک خاتون اور 5 پولیس اہلکار گرفتار

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

  • گوجرانوالہ :کرین نے رکشہ اور 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا ، 4 جاں بحق، 4 زخمی

    گوجرانوالہ :کرین نے رکشہ اور 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا ، 4 جاں بحق، 4 زخمی

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی)کرین نے رکشہ اور 2 موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا ، 4 جاں بحق، 4 زخمی

    تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ میں اعوان چوک کے قریب کرین نے رکشہ اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کرین کے بریک فیل ہو جانے کے باعث پیش آیا۔

    حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    ریسکیو عملے کے مطابق حادثے کے بعد کرین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

  • گوجرانوالہ:گمشدہ رجسٹریوں اور انتقالات کی ریکوری پر خصوصی توجہ دیں ۔نبیل جاوید

    گوجرانوالہ:گمشدہ رجسٹریوں اور انتقالات کی ریکوری پر خصوصی توجہ دیں ۔نبیل جاوید

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی) ایس ایم بی آر نبیل جاوید اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی شاہد حسین جنجوعہ کی زیر صدارت پلرا بورڈ کا 24 واں اجلاس ، ممبر ٹیکسز و تمام کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت ،ڈائریکٹر جنرل پلرا کیپٹن ریٹائرڈ اکرام الحق نے 3 نکاتی ایجنڈا پیش کیا

    ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے مطابق پہلے ایجنڈے میں 23 ویں پلرا بورڈ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔بورڈ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر سہولیات کی فراہمی کا ایجنڈا بھی اجلاس میں پیش کیا گیا۔ بورڈ نے متفقہ طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر کی اصولی مںظوری دے دی ۔

    تیسرے ایجنڈے میں کمرشل بینکوں کے ساتھ پلرا سروسز کو مزید 3 سال کیلئے توسیع پر غور کیا گیا ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے اضلاع کے kPIs کا بھی جائزہ لیا۔

    نبیل جاویدنے ہدایت کی گمشدہ رجسٹریوں اور انتقالات کی ریکوری پر خصوصی توجہ دیں ۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید کی کمشنرز کو اضلاع کی ریونیو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

  • گوجرانوالہ:ڈی جی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،گرینڈ آپریشن لاکھوں روپے کے جرمانے عائد

    گوجرانوالہ:ڈی جی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،گرینڈ آپریشن لاکھوں روپے کے جرمانے عائد

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ملاوٹ مافیا کی شامت، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا گوجرانوالہ میں گرینڈ آپریشن
    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ماڈل ٹاؤن اور دال بازار میں چھاپے،معروف بیکری کی پروڈکشن بند، گرائنڈنگ یونٹ کو 2لاکھ روپے جرمانہ عائد، مقدمہ درج

    925کلو مضرصحت و ملاوٹی مرچیں، ہلدی،600کلو مضر صحت اشیاء، 213لٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس سمیت بھاری مقدار میں امونیا ،رنگ اور کیمیکل تلف

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔سٹوریج ایریا انتہائی گندا، بدبودار ماحول اور انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔مرچوں اور ہلدی کے لیبل پر تاریخ اجراء اور تنسیخ درج نا پائی گئی،

    عاصم جاوید نے بتایا کہ زیراستعمال مشین انتہائی گندی اور زنگ آلود، ایکسپائر اجزاء سے بیکری اشیاء کو تیار کیا جارہا تھا،غیرمنظور شدہ مضرصحت محلول سے تیار بیوریجز کو سٹی ایریا کی مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر جرمانے، پروڈکشن بند اور مقدمہ درج کروادیا گیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، ملاوٹ کا جڑ سے خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ گوجرانوالہ کے پہلوانوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار بند کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔جعلسازی میں ملوث عناصر باز رہیں، پنجاب میں کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • گوجرانوالہ:محکمہ ماحولیات کی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی،دو بھٹے سیل

    گوجرانوالہ:محکمہ ماحولیات کی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی،دو بھٹے سیل

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی س (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سلمان اسلم کا پسرور روڈ جنڈیالہ باغ والا شیخ رجادہ پر واقع بھٹہ جات کے خلاف آلودگی کا سخت نوٹس ، سموگ آلودگی کا سبب بننے والی دو بھٹہ کمپنیاں سیل

    ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سلمان اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج پسرور روڈ کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران فضا میں سیاہ دھوئیں پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحولیات کا فوری ایکشن

    محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے میسرز فرحت بٹر بھٹہ کمپنی اور میسرز فیصل بٹر بھٹہ کمپنی کو بار بار ہدایت کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی پر (واٹر بوزرنگ) یعنی چلتے بھٹہ جات میں پانی ڈال دیا

    دونوں بھٹہ مالکان کو ماحول دوست ٹیکنالوجی زگ زیگ کے عدم استعمال پر سیل کردیا گیا،اس موقع پر انسپکٹرز غلام مرتضی بھٹی،نوید احمد اور چوہدری عبد الغنی ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے

  • بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی اے کی کاروائی،19 ملزمان کیخلاف مقدمے

    بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی اے کی کاروائی،19 ملزمان کیخلاف مقدمے

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون بجلی چوروں کے خلاف متحرک ہے،بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 17 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی جن میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا

    وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،چھاپہ مار کاروائیاں ثمن آباد گوجرانوالہ، ٹھٹھا مانگ گوجرانوالا، نوشہرہ ورکاں، گڑھی شاہو راہ والی ، نت کلاں گوجرانوالہ ، نظام آباد وزیر آباد ، بدھووال منڈی بہاوالدین ، ملکوال اور منڈی بہاوالدین میں کی گئیں ،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،نامزد ملزمان میں محمد خالد شریف، محمد طارق ، عظمت علی، محمد انور ، انتظار علی ، گلریز افضل ، وقاص اسلم ، صغیر حسین ، محمد عادل, محمد ندیم ، محمد ساجد عدنان مقدس، لیاقت علی ،محمد اکرام، محمد شہباز ، ظہیر احمد ،محمد یوسف اور ابوبکر شامل ہیں،جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزمان میں محمد ساجد، لیاقت علی ، محمد اکرام اور محمد شہباز شامل ہیں،ملزمان مین سپلائی لائن سے براہ راست کنڈا ڈال کر ، میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے اور کمرشل کنکشن کے لیے گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری کر رہے تھے ،ملزم گلریز افضل اور وقاص اسلم ٹی ایم اے آفس وزیر آباد میں ملازم ہیں ،مذکورہ ملزمان بجلی کی مین سپلائی لائن سے براہِ راست بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،مذکورہ بے ضابطگی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا،گیپکو حکام نے کنکشن کو منقطع کر کے پی وی سی کیبل اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں،گیپکو ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا،مزید قانونی کاروائی گیپکو حکام کی جانب سے تفصیلی تکنیکی رپورٹ موصول ہونے پر عمل میں لائی جائے گی

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا کی 13 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں ،

    وفاقی وزیر نےبجلی چوری روکنے سےمتعلق اقدامات پروزیر اعلٰی کے پی سےملاقات کاوقت مانگ لیا

    ملک ریاض کیلئے ایک اور مشکل،بحریہ ٹاؤن 76 کروڑ کا ڈیفالٹر،بجلی کٹ گئی

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • گوجرانوالہ:گورنمنٹ پرائمری سکول موہل سندھواں میں میں سالانہ تقریب تقسم انعامات

    گوجرانوالہ:گورنمنٹ پرائمری سکول موہل سندھواں میں میں سالانہ تقریب تقسم انعامات

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گورنمنٹ پرائمری سکول موہل سندھواں میں سکول کے سالانہ رزلٹ کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    اس پروگرام بچوں نے رنگ برنگے پروگرام دکھا کر مہمان خصوصی اور اہل علاقہ سے خوب داد وصول کی، پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی سر عثمان اور علی حسین نے سعد مشتاق سیٹھی، فجر مشتاق سیٹھی ،عنائیہ فاطمہ اور دوسرے ہو نہار طلبہ و طالبات میں میڈلز شیلڈز اور اپنی محبت بھری دعاؤں سے نوازا

    آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سر عثمان نے موہل سندھواں کے سالانہ 2024 کے شاندار رزلٹ پر تعریف کی اور اساتذہ کرام کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا.

  • گوجرانوالہ چورسابق ناظم سمیت کے  2 گھروں سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے،

    گوجرانوالہ چورسابق ناظم سمیت کے 2 گھروں سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے،

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)قلعہ دیدار سنگھ نامعلوم چور سابق ناظم سمیت 2 گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لے گئے،پولیس مصروف تفتیش تاحال مقدمات درج نہ ہوسکے۔

    تفصیل کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ ملک پورہ سابق ناظم قلعہ دیدار سنگھ میر سلیم محمود جو گھر نہیں تھے گزشتہ شب نامعلوم چور گھر میں گھس کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لے گئے جبکہ اس سے ملحقہ گھر کی چھت سے اے سی کا آؤٹ ڈور بھی چرا کر لے گئے

    پولیس نے واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم مقدمات کا اندراج نہیں ہوسکا۔

    سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ ڈسکہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے حیدر نامی شہری سے تین لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور رفو چکر ہو گئے

    گذشتہ کئی روز سے ہنڈا 125 پر سوار یہ ڈاکو سیالکوٹ پولیس سے گرفتار نہیں ہو رہے،مسلسل یہ 125 پر سوار ڈاکو ڈکیتیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

  • گوجرانوالہ: قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے  چرس اور ناجائز پسٹل برآمد ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ: قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے چرس اور ناجائز پسٹل برآمد ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے منشیات فروش سے ایک کلو چرس اور ناجائز پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں متعدد گھرانوں کے نوجوانوں کی تباہی کا سبب بن چکے ہیں، ڈی ایس پی میاں عبدالجبار،ایس ایچ او عبدالرحمٰن ڈوگہ۔

    تفصیل کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات پر ڈی ایس پی سرکل میاں عبدالجبار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ عبدالرحمن ڈوگہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر بہلاد پور میں منشیات فروش ذکاء اللہ ولد رحمت علی ساکن خالق پور سے 1200 گرام چرس اور ناجائز پسٹل 30 بور مع گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے

    ‘ڈی ایس پی سرکل میاں عبدالجبار اور ایس ایچ او عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں متعدد گھرانوں کے نوجوانوں کی تباہی کا سبب بن چکے ہیں،یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں افسران کے حکم پر منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ کس لیا ہے،منشیات فروشوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی