Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ:گمشدہ رجسٹریوں اور انتقالات کی ریکوری پر خصوصی توجہ دیں ۔نبیل جاوید

    گوجرانوالہ:گمشدہ رجسٹریوں اور انتقالات کی ریکوری پر خصوصی توجہ دیں ۔نبیل جاوید

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی) ایس ایم بی آر نبیل جاوید اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی شاہد حسین جنجوعہ کی زیر صدارت پلرا بورڈ کا 24 واں اجلاس ، ممبر ٹیکسز و تمام کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت ،ڈائریکٹر جنرل پلرا کیپٹن ریٹائرڈ اکرام الحق نے 3 نکاتی ایجنڈا پیش کیا

    ترجمان پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے مطابق پہلے ایجنڈے میں 23 ویں پلرا بورڈ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔بورڈ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر سہولیات کی فراہمی کا ایجنڈا بھی اجلاس میں پیش کیا گیا۔ بورڈ نے متفقہ طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر کی اصولی مںظوری دے دی ۔

    تیسرے ایجنڈے میں کمرشل بینکوں کے ساتھ پلرا سروسز کو مزید 3 سال کیلئے توسیع پر غور کیا گیا ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے اضلاع کے kPIs کا بھی جائزہ لیا۔

    نبیل جاویدنے ہدایت کی گمشدہ رجسٹریوں اور انتقالات کی ریکوری پر خصوصی توجہ دیں ۔ایس ایم بی آر نبیل جاوید کی کمشنرز کو اضلاع کی ریونیو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت

  • گوجرانوالہ:ڈی جی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،گرینڈ آپریشن لاکھوں روپے کے جرمانے عائد

    گوجرانوالہ:ڈی جی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،گرینڈ آپریشن لاکھوں روپے کے جرمانے عائد

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ملاوٹ مافیا کی شامت، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا گوجرانوالہ میں گرینڈ آپریشن
    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ماڈل ٹاؤن اور دال بازار میں چھاپے،معروف بیکری کی پروڈکشن بند، گرائنڈنگ یونٹ کو 2لاکھ روپے جرمانہ عائد، مقدمہ درج

    925کلو مضرصحت و ملاوٹی مرچیں، ہلدی،600کلو مضر صحت اشیاء، 213لٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس سمیت بھاری مقدار میں امونیا ،رنگ اور کیمیکل تلف

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔سٹوریج ایریا انتہائی گندا، بدبودار ماحول اور انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔مرچوں اور ہلدی کے لیبل پر تاریخ اجراء اور تنسیخ درج نا پائی گئی،

    عاصم جاوید نے بتایا کہ زیراستعمال مشین انتہائی گندی اور زنگ آلود، ایکسپائر اجزاء سے بیکری اشیاء کو تیار کیا جارہا تھا،غیرمنظور شدہ مضرصحت محلول سے تیار بیوریجز کو سٹی ایریا کی مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر جرمانے، پروڈکشن بند اور مقدمہ درج کروادیا گیا۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، ملاوٹ کا جڑ سے خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ گوجرانوالہ کے پہلوانوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار بند کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔جعلسازی میں ملوث عناصر باز رہیں، پنجاب میں کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • گوجرانوالہ:محکمہ ماحولیات کی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی،دو بھٹے سیل

    گوجرانوالہ:محکمہ ماحولیات کی آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کیخلاف کارروائی،دو بھٹے سیل

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی س (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سلمان اسلم کا پسرور روڈ جنڈیالہ باغ والا شیخ رجادہ پر واقع بھٹہ جات کے خلاف آلودگی کا سخت نوٹس ، سموگ آلودگی کا سبب بننے والی دو بھٹہ کمپنیاں سیل

    ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سلمان اسلم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آج پسرور روڈ کا دورہ کیا ،دورہ کے دوران فضا میں سیاہ دھوئیں پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحولیات کا فوری ایکشن

    محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے میسرز فرحت بٹر بھٹہ کمپنی اور میسرز فیصل بٹر بھٹہ کمپنی کو بار بار ہدایت کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزی پر (واٹر بوزرنگ) یعنی چلتے بھٹہ جات میں پانی ڈال دیا

    دونوں بھٹہ مالکان کو ماحول دوست ٹیکنالوجی زگ زیگ کے عدم استعمال پر سیل کردیا گیا،اس موقع پر انسپکٹرز غلام مرتضی بھٹی،نوید احمد اور چوہدری عبد الغنی ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے

  • بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی اے کی کاروائی،19 ملزمان کیخلاف مقدمے

    بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی اے کی کاروائی،19 ملزمان کیخلاف مقدمے

    ایف آئی اے گوجرانوالہ زون بجلی چوروں کے خلاف متحرک ہے،بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 17 چھاپہ مار کاروائیاں کی گئی جن میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا

    وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،چھاپہ مار کاروائیاں ثمن آباد گوجرانوالہ، ٹھٹھا مانگ گوجرانوالا، نوشہرہ ورکاں، گڑھی شاہو راہ والی ، نت کلاں گوجرانوالہ ، نظام آباد وزیر آباد ، بدھووال منڈی بہاوالدین ، ملکوال اور منڈی بہاوالدین میں کی گئیں ،چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے 19 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،نامزد ملزمان میں محمد خالد شریف، محمد طارق ، عظمت علی، محمد انور ، انتظار علی ، گلریز افضل ، وقاص اسلم ، صغیر حسین ، محمد عادل, محمد ندیم ، محمد ساجد عدنان مقدس، لیاقت علی ،محمد اکرام، محمد شہباز ، ظہیر احمد ،محمد یوسف اور ابوبکر شامل ہیں،جبکہ 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،گرفتار ملزمان میں محمد ساجد، لیاقت علی ، محمد اکرام اور محمد شہباز شامل ہیں،ملزمان مین سپلائی لائن سے براہ راست کنڈا ڈال کر ، میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے اور کمرشل کنکشن کے لیے گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری کر رہے تھے ،ملزم گلریز افضل اور وقاص اسلم ٹی ایم اے آفس وزیر آباد میں ملازم ہیں ،مذکورہ ملزمان بجلی کی مین سپلائی لائن سے براہِ راست بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،مذکورہ بے ضابطگی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان پہنچ رہا تھا،گیپکو حکام نے کنکشن کو منقطع کر کے پی وی سی کیبل اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا گیا ،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں،گیپکو ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا،مزید قانونی کاروائی گیپکو حکام کی جانب سے تفصیلی تکنیکی رپورٹ موصول ہونے پر عمل میں لائی جائے گی

    ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد اور سرگودھا کی 13 بڑی چھاپہ مار کاروائیاں ،

    وفاقی وزیر نےبجلی چوری روکنے سےمتعلق اقدامات پروزیر اعلٰی کے پی سےملاقات کاوقت مانگ لیا

    ملک ریاض کیلئے ایک اور مشکل،بحریہ ٹاؤن 76 کروڑ کا ڈیفالٹر،بجلی کٹ گئی

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • گوجرانوالہ:گورنمنٹ پرائمری سکول موہل سندھواں میں میں سالانہ تقریب تقسم انعامات

    گوجرانوالہ:گورنمنٹ پرائمری سکول موہل سندھواں میں میں سالانہ تقریب تقسم انعامات

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گورنمنٹ پرائمری سکول موہل سندھواں میں سکول کے سالانہ رزلٹ کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    اس پروگرام بچوں نے رنگ برنگے پروگرام دکھا کر مہمان خصوصی اور اہل علاقہ سے خوب داد وصول کی، پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی سر عثمان اور علی حسین نے سعد مشتاق سیٹھی، فجر مشتاق سیٹھی ،عنائیہ فاطمہ اور دوسرے ہو نہار طلبہ و طالبات میں میڈلز شیلڈز اور اپنی محبت بھری دعاؤں سے نوازا

    آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سر عثمان نے موہل سندھواں کے سالانہ 2024 کے شاندار رزلٹ پر تعریف کی اور اساتذہ کرام کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا.

  • گوجرانوالہ چورسابق ناظم سمیت کے  2 گھروں سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے،

    گوجرانوالہ چورسابق ناظم سمیت کے 2 گھروں سے لاکھوں روپے کا سامان لے اڑے،

    گوجرانوالہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)قلعہ دیدار سنگھ نامعلوم چور سابق ناظم سمیت 2 گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لے گئے،پولیس مصروف تفتیش تاحال مقدمات درج نہ ہوسکے۔

    تفصیل کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ ملک پورہ سابق ناظم قلعہ دیدار سنگھ میر سلیم محمود جو گھر نہیں تھے گزشتہ شب نامعلوم چور گھر میں گھس کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان لے گئے جبکہ اس سے ملحقہ گھر کی چھت سے اے سی کا آؤٹ ڈور بھی چرا کر لے گئے

    پولیس نے واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم مقدمات کا اندراج نہیں ہوسکا۔

    سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ ڈسکہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے حیدر نامی شہری سے تین لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور رفو چکر ہو گئے

    گذشتہ کئی روز سے ہنڈا 125 پر سوار یہ ڈاکو سیالکوٹ پولیس سے گرفتار نہیں ہو رہے،مسلسل یہ 125 پر سوار ڈاکو ڈکیتیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

  • گوجرانوالہ: قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے  چرس اور ناجائز پسٹل برآمد ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ: قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے چرس اور ناجائز پسٹل برآمد ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)قلعہ دیدار سنگھ پولیس نے منشیات فروش سے ایک کلو چرس اور ناجائز پسٹل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں متعدد گھرانوں کے نوجوانوں کی تباہی کا سبب بن چکے ہیں، ڈی ایس پی میاں عبدالجبار،ایس ایچ او عبدالرحمٰن ڈوگہ۔

    تفصیل کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات پر ڈی ایس پی سرکل میاں عبدالجبار کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ قلعہ دیدار سنگھ عبدالرحمن ڈوگہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مخبر خاص کی اطلاع پر بہلاد پور میں منشیات فروش ذکاء اللہ ولد رحمت علی ساکن خالق پور سے 1200 گرام چرس اور ناجائز پسٹل 30 بور مع گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے

    ‘ڈی ایس پی سرکل میاں عبدالجبار اور ایس ایچ او عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں متعدد گھرانوں کے نوجوانوں کی تباہی کا سبب بن چکے ہیں،یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں افسران کے حکم پر منشیات فروشوں کیخلاف شکنجہ کس لیا ہے،منشیات فروشوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

  • گوجرانوالہ:نکے تھانیدار کو مفت فروٹ نہ دینے پربزرگ ریڑھی والے سے  غنڈہ گردی اور تشدد

    گوجرانوالہ:نکے تھانیدار کو مفت فروٹ نہ دینے پربزرگ ریڑھی والے سے غنڈہ گردی اور تشدد

    گوجرانوالہ،باغ ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) قلعہ دیدار سنگھ نکے تھانیدار کو مفت فروٹ نہ دینا بزرگ ریڑھی بان کا جرم بن گیا،تھانیدار کی ریڑھی بان کیساتھ غنڈہ گردی تشدد، گریبان سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا،سی پی او گوجرانوالہ کو درخواست دے دی گئی انصاف کی اپیل

    تفصیل کے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ نہر پل پر صدیق بٹ نامی بزرگ نے فروٹ کی ریڑھی بنا رکھی ہے ریڑھی بان نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں تعینات اے ایس آئی اسلم ساکن درگاہی والا اکثر مفت فروٹ لے کر جاتا ہے گزشتہ روز اسے منع کیا کہ اپنے بچوں کا پیٹ پالوں یا آپکو مفت فروٹ دوں جس پر نکا تھانیدار آپے سے باہر ہوگیا اور گریبان سے پکڑ سڑک کر گھسیٹتا رہا قریبی دکانداروں نے میری جان بخشی کروائی اور تھانیدار دھمکیاں دیتے ہوئے چلا گیا

    واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو میڈیا کو موصول ہوگئی ہے جس میں تھانیدار کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے سی پی او گوجرانوالہ کو تحریری درخواست دے دی گئی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ایسے کرپٹ تھانیدار کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے فارغ کیا جائے۔

  • گوجرانوالہ:جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ:جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی سے) خون سفید ہوگیا ‘جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو مار ڈالا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی’ملزمہ ثنا کو حراست میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا

    قلعہ دیدار سنگھ میں جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہن نے مبینہ طور پر ڈنڈے مار کر بڑی بہن کو مار ڈالا،’اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،’ملزمہ ثنا کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا’

    تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ ڈیرہ سنت کی رہائشی 60 سالہ صغراں بی بی کے ہاں اولاد نہ ہونے سے خاوند منظور نے دوسری شادی کرلی تھی’ صغراں بی بی اپنی چھوٹی بہن ثنا کے پاس ڈیرہ سنت سنگھ میں رہتی تھی، گذشتہ شب صغراں بی بی کی اچانک موت ہوگئی جس کے بعد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ثنا نے جھگڑے کے بعد مقتولہ کو ڈنڈے مار کر قتل کیا ہے اور اہل محلہ نے بھی لڑائی جھگڑے کی تصدیق کردی ہے

    پولیس نے موقع پر پہنچ کر ثنا کو حراست میں لیکر فرانزک ٹیمیں منگوا کر موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ‘،ایس ایچ او عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا ہے کہ ورثاء مدعی بننے سے انکاری ہیں تاہم ملزمہ کو حراست میں لے کر دفعہ 174کے تحت کارروائی کررہے ہیں نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے، وقوعہ ثابت ہونے کے بعد قتل کی دفعہ شامل کی جائیگی

  • گوجرانوالہ:ماہ مقدس میں عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے۔افتخار علی شاہ

    گوجرانوالہ:ماہ مقدس میں عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے۔افتخار علی شاہ

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی ) ماہ مقدس میں عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے۔افتخار علی شاہ

    ماہ رمضان المبارک میں حرمین شریفین کی زیارت اور عمرہ کی ادائیگی بڑی سعادت اور خوش قسمتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈویثرن افتخار علی شاہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دفتر کی جانب سے استقبالیہ کے موقع پر مبارکباددیتے ہوئے کیا۔

    آفس سپرنٹینڈنٹ قاضی احسن شبیر،اسسٹنٹ غلام دستگیر ،سنئیر کلرک اخلاق احمد کے علاؤہ سنئیر کلرک حافظ شہباز احمد ،محمد یوسف،محمد جاوید ،محمد اعجاز ،محمد سجاد کے علاؤہ دیکر اہلکاروں نے شرکت کی ۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین نے کہا کہ خوش نصیب ہوں رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں عمرہ کرنیکی سعادت حاصل ہوئی ۔

    بڑے قابلِ رشک اور خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو اﷲ تعالیٰ کے گھر خانہ کعبہ اور اپنے حبیب حضور اکرم ص کے روضہ اقدس پر حاضری کا شرف بخشا جاتا ہے ۔

    حج اور عمرہ کرنیوالے اللہ عزوجل کے مہمان ہیں ،وہ انہیں بلاتا ہے تو وہ اسکے بلاوے پر لبیک کہتے ہیں اوریہ اس سے سوال کرتے ہیں تو اللہ عزوجل اِنہیں عطاء فرماتا ہے۔

    تمام مسلمانوں کے لیے عمرہ ایک خاص مقصد رکھتا ہے۔ اسے بڑی حد تک پاکیزگی کا ایک روحانی عمل سمجھا جاتا ہے جو بنیادی طور پر اللہ کی رضا اور فضل حاصل کرنےکے لیے کیا جاتا ہے، یہ اللہ کو خوش کرنے اور اس تک پہنچنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔