Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • عمران خان مشکل میں پھنس گئے،پولی گرافک ٹیسٹ کی درخواست منظور

    عمران خان مشکل میں پھنس گئے،پولی گرافک ٹیسٹ کی درخواست منظور

    گوجرانوالہ :انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے-

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔

    ملزم نوید بشیر کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ نے دلائل دیئےعدالت نے عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا،جبکہ ایف آئی آر کے تمام زخمیوں کے پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیے۔

    عدالت نے عمران خان، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت تمام زخمیوں کے موبائل فونز فرانزک کے لیے قبضے میں لینے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا۔

    دوران دلائل میاں داؤد ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کروایا جاسکتا ہےتو تمام زخمیوں گواہوں کا کیوں نہیں؟عمران خان، سینیٹر اعجاز چودھری اور دیگر زخمیوں کے موبائل فونز اہم شہادت ہو سکتی ہیں-

    پنجاب اسمبلی اجلاس، اپوزیش نے کیا سپیکر ڈائس کا گھیراؤ

    وکیل ملزم کے مطابق عمران خان، سینیٹر اعجاز چوہدری اور دیگر زخمیوں کے موبائل فونز اہم شہادت ہو سکتی ہیں لہٰذا عمران خان سمیت دیگر زخمیوں کے موبائل فونز فوری قبضے میں لیے جائیں اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے جس موبائل سے ٹویٹ کیا، وہ بھی قبضے میں لیا جائے۔

    ملزم کے وکیل نے کہا کہ اس مقدمے میں جے آئی ٹی اصل ثبوت اکٹھے ہی نہیں کر رہی، اگر ملزم کے مبینہ فونز کا فرانزک ٹیسٹ ہو سکتا ہے تو تمام زخمی گواہوں کا فرانزک کیوں نہیں ہوسکتا؟ جے آئی ٹی اس مقدمے کی تفتیش میں ملزم نوید کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے وقوعہ کے زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس ملزم کو مقدمے کی پیروی کیلئے درکار ہیں۔

    عدالت نے عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی میڈیکل رپورٹس ملزم کو فراہم کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا اور حکم دیا کہ تمام 6 درخواستوں میں 19 جنوری تک جواب جمع کروایا جائے۔

    پی ٹی آئی نے خونی مارچ کرکے دکھا دیا اب خونی الیکشن کی بات کررہی ہے،شرجیل میمن

  • وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی آمد کے موقع پر خواتین کا احتجاج، پولیس نے دیئے دھکے

    وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی آمد کے موقع پر خواتین کا احتجاج، پولیس نے دیئے دھکے

    وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی آمد کے موقع پر خواتین کا احتجاج، پولیس نے دیئے دھکے

    گوجرانوالہ :وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کارڈیالوجی اسپتال کا دورہ کیا ،وزیر اعلی کی آمد سے قبل کارڈیالوجی اسپتال کے باہر خواتین سراپا احتجاج نظر آئیں،پولیس نے احتجاجی خواتین کو اسپتال سے باہر نکال دیا ، احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا نے ہماری زمین پر قبضہ کر رکھا ہے پولیس نے خواتین کو وزیر اعلی کو ملنے سے روکے رکھا، اس دوران پولیس اہلکاروں نے خواتین کو دھکے دیئے ،خواتین دہائیاں دیتی رہیں لیکن کسی نے ایک نہ سنی،

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کی آمد سے قبل انتظامیہ کی پھرتیاں بھی نظر آئیں، میڈیکل کالج کے اطراف کی دکانیں بند کروا دی گئیں کاروباری افراد کو شدید پرشانی کا سامنا کرنا پڑا،وزیر اعلی کی آمد پر انتظامیہ متحرک سڑکوں کی صفائی کی گئی، یڈیکل کالج کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات علاقہ نو گو ایریا بن گیا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کا افتتا ح کردیا ،وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے شعبہ سی ٹی ،اپریشن تھیٹر ،ائی سی یو،اور سیٹیر یل سپلائی کا بھی افتتاح کیا ،وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے نئے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ،وزیر اعلیٰ پرویز الہی نے سی ٹی سکین سیکشن کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے وارڈ میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی ،وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو ریگولر کرنے کا اعلان کیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجا ب میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ہیلتھ کارڈ عمران خان کے ویژن کے مطابق تاریخی منصوبہ ہے۔ گوجرانوالہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔گوجرانوالہ کو تعلیم، صحت او رصفائی کے لحاظ سے بہترین شہر بنانا میرا عزم ہے۔ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کی تکمیل سے عوام کو بہترین طبی سہولتیں میسر ہوں گی۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کو گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال 502 بیڈ ز پر مشتمل ہوگا گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال کے پراجیکٹ کی لاگت 7 ارب 74کروڑ روپے ہے ،گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال میں 6منزلہ مرکزی اور ایمرجنسی بلاک تعمیر کیا گیا گوجرانوالہ کے نئے ٹیچنگ ہسپتال میں 19آپریشن تھیٹر اور 40بیڈ کا آئی سی یو قائم کیا گیا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں 16سے زائد میڈیکل سروسز فراہم کی جائیں گی گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال او پی ڈی میں فلٹر کلینک، گائنی، امراض چشم کے شعبے قائم کئے گئے ہیں گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں جدیدسی ٹی سکین، ایکسرے، الٹراساؤنڈ،پیتھالوجی لیب قائم کی گئی ہے نئے اسپتال میں ڈاکٹروں، سٹاف کے لئے ملٹی سٹوری رہائشی بلڈنگ او رہوسٹل بنائے گئے ہیں طلبہ، ڈاکٹروں اور سٹاف کے لئے خصوصی طورپر تین بسیں بھی فراہم کی گئی ہیں ہاسپٹل ویسٹ کو تلف کرنے کے لئے انسنریٹر نصب کیاگیا ہے

  • بچوں کو نشہ پلا کر قبرستان میں بدفعلی کرنیوالے افراد کے قاتل گرفتار

    بچوں کو نشہ پلا کر قبرستان میں بدفعلی کرنیوالے افراد کے قاتل گرفتار

    بچوں کو نشہ پلا کر قبرستان میں بدفعلی کرنیوالے افراد کے قاتل گرفتار

    گوجرانوالہ پولیس کے سپیشل سیل نے کاروائی کی ہے، گوجرانوالہ دوہرے قتل کے ملزمان چار دن میں گرفتارکر لئے گئے،

    سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت کا کہنا تھا کہ قبرستان میں دو سگے بھائیوں کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان نے چند روز قبل دو بھائیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا۔ مقتول بچوں کو قبرستان میں نشہ پلا کر بد فعلی کرتے تھے ملزمان دونوں بھائیوں کو قتل کرکے 36 ہزاررقم لے کر فرار ہو گئے تھے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان کو عدالت پیش کیا جائے گا اور انکا ریمانڈ لیا جائے گا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دس ماہ میں پنجاب میں 3088 خواتین کے ساتھ ریپ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صرف لاہور میں 446 خواتین زیادتی کا شکار ہوئی ہیں۔ بچوں کے ساتھ بد فعلی کے 4503واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن1221 واقعات کے ساتھ لاہور سر فہرست ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں کیسز کا رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب میں آگاہی کے حوالے سے مضامین شامل ہونے چاہیے گھریلو تشدد کو روکنے کیلئے پولیس میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کرنا ہوگا

  • ڈاکٹرغلام علی یاسر کا یوم پیدائش

    ڈاکٹرغلام علی یاسر کا یوم پیدائش

    ہمیں لکھنا ہے زمیں والوں کے غم کا نوحہ
    آسمانوں سے کسی روز قلم اتریں گے

    ڈاکٹرغلام علی_یاسر 13؍دسمبر 1976ء کو گوجرانوالہ، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام حبیب حیدر تھا۔ انہوں نے عمر کے ابتدائی سولہ سال گوجرانوالہ میں ہی گذارے اور وہ 1994ء میں اسلام آباد چلے گئے۔ علی یاسر نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے (اردو) کی ڈگری حاصل کی اور پھر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے اردو ادب میں ایم فل اور پھر ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

    علی یاسر نے 1990ء میں شاعری کا آغاز کیا اور ابتدا میں اپنے دادا امیر علی ساتھی سے اصلاح لی۔ ان کی تعلیمی سرگرمیاں بھی اردو کے حوالوں سے جاری رہیں اور یوں ان کا ادبی ذوق اور مہارت بڑھتی رہی۔ انہوں نے ادبی حلقوں میں اپنی مضبوط پہچان اور جدا رنگ قائم کیا۔ علی یاسر نے ادب کی سرپرستی کے لیے قائم حکومتی ادارے اکادمی ادبیات میں ملازمت اختیار کی اور یوں نہ صرف ملک بھر کے ادبی حلقوں سے وابستہ ہو گئے بلکہ شعر و ادب کی خدمت کا بیڑا بھی اٹھایا۔

    وہ اکادمی ادبیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر مامور رہے۔شاعری میں اپنی پہچان رکھنے والے علی یاسر میڈیا سے بھی وابستہ رہے اور ریڈیو اور ٹی وی کے پروگرام میں شریک بھی ہوتے اور میزبانی بھی کرتے رہے۔ وہ پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور علامہ اقبال یونیورسٹی ایف ایم ریڈیو پر کئی پروگرامز کے میزبان رہے۔

    انہوں نے پی ٹی وی کے لیے بہت سی دستاویزی فلمیں، اسکرپٹس اور نغمے لکھے۔ بطور مترجم انہوں نے انگریزی اور پنجابی سے اردو میں تراجم کیے جن میں ”چین کی محبت کی نظمیں“ اور ”نوبل لیکچر“ وغیرہ شامل ہیں۔ علی یاسر علامہ اقبالؔ یونیورسٹی سے جُز وقتی استاد کے طور پر بھی وابستہ تھے۔

    علی یاسر تواتر سے مشاعروں میں شریک ہوتے تھے اور مشاعروں کی نظامت بھی کرتے تھے۔ وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ادبی محافل اور مشاعروں میں شرکت کے علاوہ دبئی، ابو ظہبی اور نئی دہلی میں مشاعروں میں بھی شریک ہو ئے۔ ”ارادہ“ کے نام سے علی یاسر کی غزلوں کا مجموعہ 2007ء میں منظر عام پر آیا جبکہ 2016ء میں ان کی غزلوں کا دوسرا مجموعہ ”غزل بتائے گی“ کے عنوان سے شائع ہوا۔

    علی یاسر نے 2008ء اور 2010ء میں اہلِ قلم ڈائری کو مرتب کیا۔ ”کلیاتِ منظور عارف“ اور ”اردو غزل میں تصورِ فنا و بقا“ کے عنوانات سے کتابیں زیرِ طبع ہیں۔ وہ اپنی نعتیں اور نیا مجموعہء غزل بھی مرتب کرنے میں منہمک تھے لیکن موت نے مہلت نہ دی۔

    ڈاکٹر علی یاسرؔ 17؍فروری 2020ء کو برین ہیمرج کے سبب اسلام آباد میں وفات پا گئے اور اپنے آبائی علاقے راہوالی ( گوجرانوالہ) میں مدفون ہوئے۔

    کچھ اس طرح وہ دعا و سلام کر کے گیا
    مری طرف ہی رخ انتقام کر کے گیا

    جہاں میں آیا تھا انساں محبتیں کرنے
    جو کام کرنا نہیں تھا وہ کام کر کے گیا

    اسیر ہوتے گئے بادل نا خواستہ لوگ
    غلام کرنا تھا اس نے غلام کر کے گیا

    جو درد سوئے ہوئے تھے وہ ہو گئے بیدار
    یہ معجزہ بھی مرا خوش خرام کر کے گیا

    ہے زندگی بھی وہی جو ہو دوسروں کے لئے
    وہ محترم ہوا جو احترام کر کے گیا

    یہ سرزمیں ہے جلال و جمال و عظمت کی
    ہے خوش نصیب یہاں جو قیام کر کے گیا

    ہے کون شاعر خوش فکر کون ہے فن کار
    غزل بتائے گی اس میں نام کر کے گیا

    اثر ہوا نہ ہوا بزم پر علی یاسرؔ
    کلام کرنا تھا میں نے کلام کر کے گیا

    دور کرنے کو تری زلف کا خم اتریں گے
    آسمانوں کے ستارے کوئی دم اتریں گے

    حوصلہ اور ذرا حوصلہ اے سنگ بدست
    وقت آئے گا تو خود شاخ سے ہم اتریں گے

    ایک امید پہ تعمیر کیا ہے گھر کو
    اس کے آنگن میں کبھی تیرے قدم اتریں گے

    ہمیں لکھنا ہے زمیں والوں کے غم کا نوحہ
    آسمانوں سے کسی روز قلم اتریں گے

    اتنی آہیں نہ بھرو اشک نہ سارے بہہ جائیں
    طبع نازک پہ ابھی اور بھی غم اتریں گے

    جیسے ہم آنکھ ملا کر ترے دل میں آئے
    لوگ اس زینۂ دشوار سے کم اتریں گے

    شاد و شاداب اسی وقت رہوں گا یاسرؔ
    سر قرطاس جب اشعار کے یم اتریں گے

    ہے روشنی مرا عزم و یقیں چلا آیا
    ستارہ ہوں میں برائے زمیں چلا آیا

    میں سب سے قیمتی خلقت خدائے قدرت کی
    مرا جواز ہے یوں ہی نہیں چلا آیا

    ہے میری آہ مرے قہقہوں کی آہٹ میں
    عزائے زیست میں خندہ جبیں چلا آیا

    بساط دامن صد چاک تیری قسمت ہے
    ترے وصال کو ایسا نگیں چلا آیا

    عجب غضب ہے کہ دل ڈھونڈنے لگا خود کو
    ادھر جو آج وہی دل نشیں چلا آیا

    زمیں سے دادرسی کی امید ٹوٹ چکی
    سو نالہ جانب عرش بریں چلا آیا

    خیال تھا کہ مرے دوستوں کی محفل ہے
    سو دوستو یہ ہوا میں یہیں چلا آیا

    ہر ایک وقت ہے اس کا ہر ایک سر کومل
    غزل میں بن کے وہ اک بھیرویں چلا آیا

    یہ کہہ کے گور بھی مجھ پر کشادہ ہونے لگی
    خوش آمدید کہ میرا مکیں چلا آیا

    اب احتیاط سے مطلب نہیں علی یاسرؔ
    کہ سامنے وہ مرا نکتہ چیں چلا آیا

  • عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

    عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم نوید کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا

    ملزم نوید کو سخت سیکورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم نوید کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،عدالت نے ملزم نوید کو 22دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا،ملزم کا عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا،ملزم نوید سے واقعہ کے لئے استعمال کی جانے والی موٹر سائیکل پولیس نے برآمد کر لی ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور ایک ہی تھا جس کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نوید اس وقت پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں عمران خان کے کنٹینر پر کھڑے ایک گارڈ کی فائرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں گارڈ کی شناخت کیلئے کنٹینرپر موجود گارڈز کے اسلحہ کا فارنزک کروایا جائے گا

  • سفاک بہن نے بھائی کو شوٹر سے قتل کروانے کی کوشش کی،پھرزہریلا ٹیکا لگوا دیا

    سفاک بہن نے بھائی کو شوٹر سے قتل کروانے کی کوشش کی،پھرزہریلا ٹیکا لگوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پسند کی شادی کے لئے بہن نے سگے بھائی کو زہر کا انجکشن لگوا دیا

    واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا، گوجرانوالہ کے تھانہ دھلے کی حدود میں بہن نے بھائی کو گولی مروا کر قتل کرنے کی کوشش کی، بھائی زخمی ہوا تو دوران علا ج ہسپتال میں زہر کا انجکشن لگوا دیا جس سے بھائی کی موت ہو گئی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاتون اور اسکے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے

    ترجمان گوجرانوالہ پولیس کے مطابق فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کی سول ہسپتال میں اچانک ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا ،ملزمہ عاصمہ نے پسند کی شادی کے لئے پہلے بھائی پر شوٹر کی مدد سے فائرنگ کروائی جس میں مقتول بشارت صرف زخمی ہوا اور اسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں علاج کے دوران اس کی اچانک موت واقع ہو گئی رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران چھوٹے بھائی کا کردار مشکوک ہونے پر گرفتار کیا گیا تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے

    مقتول کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ ملزمہ عاصمہ اکرام سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی لیکن مقتول بشارت رکاوٹ تھا جس پر شوٹر تنویر کو 10 ہزار روپے دیکر بشارت کو راستے سے ہٹانا چاہا لیکن وہ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا جہاں زیر علاج بشار ت کو بہن نے چھوٹے بھائی مدثر کی مدد سے زہریلا ٹیکہ لگوایا جس سے اس کی موت واقع ہوئی پولیس نے مقتول کے بھائی مدثر بہن عاصمہ ، اکرام اور شوٹر کو گرفتار کر لیا ہے

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت

    ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

    ہولی فیملی ہسپتال سے بچہ اغوا ہونے پر لواحقین کا احتجاج

    یہ ہے بزدار کا لاہور،دس روز میں 40 سے زائد بچے اغوا

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس،گرفتار ملزم نوید پر ایک اور مقدمہ درج

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس،گرفتار ملزم نوید پر ایک اور مقدمہ درج

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس کی سماعت ہوئی

    مقدمہ میں نامزدمرکزی ملزم کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا،ملزم کو ناجائز اسلحہ کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر تعینات تھی، ملزم کو بکتر بند گاڑی میں عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم کا مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، عدالت نے ملزم کو 12 دسمبرکودوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    قبل ازیں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس ،گرفتار مرکزی ملزم نوید پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،ناجائز اسلحہ رکھنے پرملزم نوید کے خلاف تھانہ سٹی وزیر آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ملزم نے عمران خان اور ساتھیوں پر جس پستول سے فائرنگ کی وہ بغیر لائسنس کے تھا، عمران خان حملہ کیس کے تفتیشی افسر انور شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا.

    قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ کیس کی تحقیقات میں دوسرے حملہ آور کی موجودگی اور فائرنگ کے شواہد نہیں ملے۔ جے آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ حملہ آور ایک ہی تھا جس کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نوید اس وقت پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں عمران خان کے کنٹینر پر کھڑے ایک گارڈ کی فائرنگ کے ٹھوس شواہد ملے ہیں گارڈ کی شناخت کیلئے کنٹینرپر موجود گارڈز کے اسلحہ کا فارنزک کروایا جائے گااور شناخت کے بعد گارڈ کو شامل تفتیش بھی کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا، ملزم نوید نے اعتراف جرم کر لیا اور کہا تھا کہ عمران خان لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے، اسلئے فائرنگ کی،

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی

    ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی

    پاکستان تحریک انصاف کے لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کا کہنا ہے تھانہ سٹی وزیر آباد میں پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی۔

    باغی ٹی وی : تھانہ سٹی وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر نیازی کا کہنا تھا ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ سٹی وزیر آباد میں موجود ہیں، ایس ایچ او نے موبائل فون سے درخواست کی تصویر لیکر ڈی پی او سے شئیر کی لیکن پولیس باضابطہ درخواست وصول نہیں کر رہی۔

    عمران پر حملہ، تیسری قوت فائدہ اٹھا کر ملک کو مشکل میں ڈال سکتی ہے:فضل الرحمان


    اس سے قبل زبیر نیازی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی کہا تھا کہ مقدمہ درج ہونا تو دور کی بات، پولیس درخواست بھی وصول نہیں کر رہی۔


    زبیر نیازی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت عمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر قاتلانہ ہملہ کی ایف آئی آر درج کروانے کے لیئے وزیرآباد سٹی تھانہ موجود ہوں۔ دو گھنٹے سے پورے ښہر میں لائیٹ ہے لیکن تھانے میں نہیں آ رہی۔ انشااللہ لایئٹ آتے ہی ایف آئی آر کو ڈائیری نمبر لگ جائے گا۔

    واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔

    ملک میں آگ لگانے والے ملک کے محسن نہیں ہو سکتے:مریم اورنگزیب

    تین روز گزرنے کے باوجود معاملے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہو سکی ہے گزشتہ روز یہ خبرسامنے آئی تھی کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی قانون کے مطابق کارروائی کرنا چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں۔

    گزشتہ روزسابق وزیراعظم عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے گفتگو میں کہا تھا کہ جب کنٹینرپر تھا تو ایک دم گولیوں کا ایک برسٹ آتا ہے، گر جاتا ہوں، ایک برست الٹے ہاتھ کی طرف سے آتا ہے دوسرا سامنے سے آتاہے، 2 آدمی تھے جب گر رہا ہوتا ہوں میرے اوپر سے گولیاں جاتی ہیں، کیونکہ میں گر گیا تھا، میرے خیال میں اوپر جو بیٹھا ہوا تھا اس نے سوچا ہوگا کہ ہم نے انہیں ماریں گے۔

    عمران خان نے معاشرے میں نفرتوں کی جو آگ لگائی، اب خود ہی اسی آگ میں جلنے والے…

  • کون سی قیامت آئی کہ 6 ماہ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی؟ عمران خان

    کون سی قیامت آئی کہ 6 ماہ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی؟ عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو اسلام آباد پہنچنا ہوگا

    لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں انصاف خوشحالی سے مشروط ہے، مضبوط معاشرے میں یکساں انصاف ہوتا ہے ،مضبوط معاشرے میں امیر اورغریب کے لیے ایک ہی قانون ہوتا ہے سنگا پور غریب ملک تھا،ان کا لیڈر آیا انصاف پر مبنی فیصلے کیے بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں انصاف نہیں چھوٹا چور جیل میں ہوتاہے اور بڑا وزیراعظم بن جاتا ہے شہباز شریف کے کیسز ختم کروائے گئے ،شہباز شریف کو 16 ارب روپے کے مقدمے میں سزا ہونی تھی،ہمارا ملک اس وقت ترقی نہیں کرسکتا جب تک طاقتور مجرم کو سزا نہ ہو،میں نے 4 سال میں بڑی کوشش کی کہ بڑے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لاوں بڑے مجرموں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے میں کامیاب نہیں ہوا کون سی قیامت آئی کہ 6 ماہ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی مجرموں کو کس نے اقتدار پربٹھا یا ؟ان کے کیسز جلدی جلدی ختم ہوئے مجرموں کو اقتدار میں لانے والے کون ہیں؟ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز جمعہ کو لاہور سے ہوا تھا، گزشتہ روز عمران خان نے گوجرانوالہ میں خطاب کیا اور پھر واپس لاہور آ گئے،آج گوجرانوالہ سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہوا، عمران خان لاہور سے مارچ میں پہنچے اور خطاب کلیا، اطلاعات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق شرکاء 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

  • نواز شریف کو ان کے حلقے میں ہرا دوں گا،عمران خان

    نواز شریف کو ان کے حلقے میں ہرا دوں گا،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اگر آزاد نہیں ہوتی تو اس کی عزت نہیں ہوتی،پرواز کے لیے اللہ نے انسان کو پر دیئے ہیں

    لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کچہری میں رلتا ہے ،اس کی شنوائی نہیں ہوتی اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا ،حکومت کو اسکرپٹ باہر سے ملتا ہے،حکومت کو اسکرپٹ دی جاتی ہے کہ روس سے سستا تیل نہیں لینا،عام آدمی کے بنیادی حقوق نہیں ہوتے کیونکہ وہ غلام ہوتے ہیں ارشدشریف کو ملک چھوڑنا پڑ ا ،اسے شہید کردیا گیا عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہیں، مجھ پر درجنوں مقدما ت درج کیے گئے،الیکشن کمشنر کے خلاف تو میں ہرجانے کے لیےعدالت جاوں گا، نواز شریف کو ان کے حلقے میں ہرا دوں گا،آصف زرداری کے پیچھے سندھ آرہا ہوں ،میں نوازشریف نہیں کہ ملک سے فرار ہوجاوں،میراجینا مرنا پاکستان میں ہے ،نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس میں بھی دھاندلی کی اور باہرگئے

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تحریک، ساری قوم چیف جسٹس کی طرف دیکھ رہی ہے،میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے،حقیقی آزادی ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے،اقتدار میں آتے ہی کہہ دیاتھا یہ سب چور ایک ہوجائیں گے،ان لوگوں نے 2 ماہ میں ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے،یہ تو صرف اپنی دولت ٹھیک کرسکتےہیں ملک نہیں،ملک کا پیسا چوری کرنا کرپشن ہے،

    واضح رہے کہ لانگ مارچ کا آج پانچواں روز ہے، جمعہ کو لانگ مارچ لاہور سے روانہ ہوا تھا تا ہم ابھی تک گوجرانوالہ میں پہنچا ہے اور آج گوجرنوالہ میں عمران خان کا پہلا خطاب ہوا ہے لانگ مارچ گوجرانوالہ میں چن دا قلعہ سے شروع ہوکر گوندلانوالہ چوک تک جائے گا، جی ٹی روڈ کے اطراف تمام تعلیمی اداروں میں آج چھٹی دے دی گئی ہے

    دوسری جانب تحریک انصاف نے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ،نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا عمران خان آج چن دا قلعہ سے مارچ شروع کرکے گوندلا نوالا باغ پر ختم کریں گے لانگ مارچ کل ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا