Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • ڈی پی او سیالکوٹ کا ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر پر نوٹس ایف آئی آر کی فری رجسٹریشن کے سفر کی جانب ایک اور قدم ترجمان سیالکوٹ پولیس

    ڈی پی او سیالکوٹ کا ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیر پر نوٹس ایف آئی آر کی فری رجسٹریشن کے سفر کی جانب ایک اور قدم ترجمان سیالکوٹ پولیس

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ جناب عمر سعید نے ضلع بھر کے تھانہ جات میں پینڈنگ چوری و ڈکیتی کی درخواستوں پر نوٹس لیتے ہوئے. تمام ایس ایچ اوز کو سخت ہدایات جاری کیں کہ ضلع سیالکوٹ کے کسی تھانہ میں کوئی ایف آئی آر پینڈنگ نہیں ہونی چاہئے. جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے رواں ہفتے کے دوران ضلع بھر میں 447 لوگوں کی درخواستوں پر ایف آئی آرز درج کر لی گئی ہیں. اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ کسی شہری کے ساتھ واردات ہونے کے بعد فوری مقدمہ درج کیا جائے اور اس کو تھانہ کے چکر نہ لگوائے جائیں.شریف شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی.

    ترجمان سیالکوٹ پولیس

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات،

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات،

    گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات،

    گوجرانوالہ شہر کی خوبصورتی، تعمیر و ترقی، عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں۔

    مثبت اور تعمیری تنقید، مسائل کی درست نشاندہی معاشرے اور اداروں کی اصلاح کا بہترین ذریعہ، ضلعی انتظامیہ عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوشاں، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور سموگ کی روک تھام کیلئے بلاتفریق کاروائیاں عمل لارہی ہے، ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا ڈسڑکٹ پریس کلب گوجرانوالہ کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مل کر چلنے کا اعادہ۔

    اجلاس میں چیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب عتیق یوسف ضیاء ، جنرل سیکریٹری شفقت ندیم ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ملک توصیف احمد ،سیکریٹری اطلاعات مہر ناصر اقبال،چیرمین سوہدرہ پریس کلب نجیب اللہ ملک ،چیرمین وزیر آباد پریس کلب افتخار بٹ،سینئیر وائس چیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب مہر خالد مجید ، صدر گکھڑ پریس کلب میاں صبیح الرحمن ،صدر یونین آف جرنلسٹس یاسر علی جٹ ، چیرمین ایڈیٹر کونسل مبشر حسین بٹ ، چیرمین پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ یاسر محمود رحمانی ، میاں سلیم شاہد کامونکی ، صدر ایمن آباد پریس کلب محمد اسلم گوندل ، وائس چیرمین راہوالی پریس کلب احسان اللہ گجر ، وائس چیرمین ڈسڑکٹ پریس کلب چوہدری محمد صدیق کلاء ،صدر تحصیل وزیر رانا سلطان ،سرپرست اعلی حاجی عبدالروٴف مغل ، نائب صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن میاں تنویر ساحل ،صدر سٹی پریس کلب افتخار علی بٹ اور علی مہدی سمیت ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
    ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے شہری مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات کو میڈیا اپنے پلیٹ فارم سے مثبت پیرائے میں اجاگر کرے، عوامی مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ اداروں کو متحرک کرتے ہوئے انکے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ پرنٹ میڈیا کے نمائندے خبروں، کالموں، ایڈیٹوریز وغیرہ کے ذریعے عوامی فلاح کے منصوبوں، حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گوجرانوالہ میں نمایاں بہتری اور شہر کی خوبصورتی کیلئے اداروں سے تعاون کریں۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

  • سرکاری خزانے کوکروڈوں روپے کانقصان پہنچانے والے ڈائریکٹر فائر بریگیڈ کو اینٹی کرپشن کی جانب سے کلین چٹ کیے جانے کاامکان۔

    سرکاری خزانے کوکروڈوں روپے کانقصان پہنچانے والے ڈائریکٹر فائر بریگیڈ کو اینٹی کرپشن کی جانب سے کلین چٹ کیے جانے کاامکان۔

    گوجرانوالہ : غیرقانونی طریقہ سے پرموشن حاصل کرکے سرکاری خزانے کوکروڈوں روپے کانقصان پہنچانے والے ڈائریکٹر فائر بریگیڈ کو اینٹی کرپشن کی جانب سے کلین چٹ کیے جانے کاامکان۔
    ذرائع کے مطابق مقامی شہری نے ڈی۔جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس کو ڈائریکٹر فائربریگیڈ عزیزارشد کی کرپشن لوٹ مار کے ذریعے سکیل 18 میں پرموشن لینے اور اختیارات کاناجائز استعمال کرکے کروڈوں روپے کی کرپشن کرنے کے خلاف تحریری درخواست دی تاکہ سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے والے کرپٹ اہلکار کے خلاف کاروائی ہوسکے مگر محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نےکرپٹ اہلکارکومبعینہ طورپر ریلیف دینے کیلیے شہری کی درخواست کو سورس رپورٹ میں تبدیل کرکے تحقیقات شروع کردی۔ اسی دوران ڈائریکٹر فائر بریگیڈ کے خلاف محکمہ میونسپل کارپوریشن سے رپورٹ طلب کی گئی توزرائع کے مطابق محکمہ نے بھی اسکی پرموشن اور کرپشن کی نشاندہی کردی ۔ جس کے بعد ڈائریکٹر فائر بریگیڈ نے مبعینہ طورپر اینٹی کرپشن حکام سے مک مکا کرکے کلین چٹ لینے کی بھرپورکوشش میں ہے۔

    ذرائع نے بتایاہے کہ عزیز ارشد سکیل نمبر3 میں بھرتی ہواتھاجوکہ افسران سے ملی بھگت کرتے ہوئے غیرقانونی پرموشنز حاصل کرتے ہوئے سکیل نمبر 18 تک پہنچ گیا۔ جبکہ عزیز ارشد نے سکیل نمبر 19 لینے کیلیے محکمہ کودرخواست بھی دے رکھی ہے۔
    دوسری جانب اسکےغیرقانونی پرموشنز۔کرپشن لوٹ مارکے حوالے سے متعدد درخواستیں مختلف افسران کے پاس کھڈے لائن لگی ہوئی ہیں ۔سابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن نے اسکے خلاف سرکاری خزانے کوبھاری نقصان پہنچانے گاڑیوں کی رپئیرنگ۔ آئل و دیگر مدز کے بوگس بلزنکلوا کرہڑپ کرنے کاجرم ثابت ہونے پر اسکے خلاف کاروائی کی سفارش کررکھی ہے جوکیس کھڈے لائن لگادیاگیاہے۔ اسی طرح سابق ڈپٹی کمشنرنبیل اعوان نے بھی عزیزارشد کے خلاف سخت کاروائی کاحکم دیتے ہوئے ایک آرڈر پاس کیاتھا کہ یہ اہلکار اہم پوسٹ پرلگنے کے قابل نہ ہے۔ اس کے باوجود مافیاسے ملکر عزیز ارشد نے اپنی انکوائریاں کھڈے لائن لگوارکھی ہے جبکہ زرائع نے سنسی خیزانکشاف کرتے ہوئے بتایاہے کہ اینٹی کرپشن کے موجود انکوائری آفیسر معبینہ طورپر عزیزارشد کوکلین چٹ دینے جانے کاامکان بتایاجارہاہے ۔اینٹی کرپشن حکام کاکہناہے کہ ابھی معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ عزیزارشدکاموقف ہے کہ اسکاکوئی کچھ نہیں بگارڈ سکتا۔

  • خاتون سے 3 سسرالیوں کی مبینہ زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    خاتون سے 3 سسرالیوں کی مبینہ زیادتی،ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے

    بہاول نگر میں 13 سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بہاول نگر میں 1 سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد ملزمان نے لڑکی کے والدین کو پولیس کارروائی سے روکنے کے لئے سنگین دھمکیاں بھی دیں ملزمان کی دھمکیوں کے باعث متاثرہ لڑکی اور اہل خانہ خوف کا شکار ہیں۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں خاتون سے 3 سسرالیوں نے مبینہ زیادتی کی اور ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا جبکہ تیسرے ملزم کو پکڑا نہ جاسکا۔

    مسجد کے اندر بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنیوالا قاری گرفتار

    اسلام آباد میں ڈکیتی، قتل،زیادتی کے واقعات اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا گزشتہ روزسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی دارالحکمومت اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے چوری، ڈکیتی، ریپ، قتل و دیگر جرائم کے واقعات کے تدارک کیلئے اسلام آباد پولیس کی طرف سے امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے علاوہ سینیٹر نزہت صادق کی F-10 سیکٹر میں واقعہ رہائش گاہ میں ہونے والی ڈکیتی کے واقعہ کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر G-13 میں ہونے والی چوری کے حوالے سے پولیس کے غیر پیشہ وارانہ رویے اور اس کیلئے قائمہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    اسلام آباد میں ڈکیتی، قتل،زیادتی کے واقعات اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    چیئرمین و اراکین کمیٹی نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان، چوری، ڈکیتی و دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو مناسب متحرک ہونا چاہئے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا فرائض منصبی میں شامل ہے۔ دارلحکومت میں امن و امان کے حالات کی تنزلی سے تمام لوگ پریشان ہیں اور اسلام آباد کے پوش علاقوں میں چوری، ڈکیتی، قتل اور زیادتی کے واقعات ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

    انہوں نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ اسلام آباد کو سیف سٹی بنانے کیلئے 2008میں سیف سٹی منصوبہ شروع کیا گیا جو 2018میں مکمل ہو ا۔ 1900 کیمرے لگائے گئے 96 فیصد کام کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ دس سال پہلے کی آباد ی کیلئے تھا اب اسلام آباد بہت پھیل چکا ہے اور موجودہ کیمروں سے صرف 30فیصد کوریج کی جا رہی ہے۔1900مزید کیمروں کیلئے پلان بنا کر بھیجا گیا ہے بہتر تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پرائیویٹ تنظیموں کو بھی ساتھ ملایا جا رہا ہے۔ سمارٹ گاڑیاں لی جا رہی ہیں اور صوبہ خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کیرمینل لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے بہتر ٹیکنالوجی کے استعمال سے معاملات میں بہتری لائی جا ئے گی۔

    پنجاب کے بڑے شہر سے دہشت گرد گرفتار،شہر کو تباہی سے بچا لیا گیا

  • ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے آر پی او آ فس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی

    ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے آر پی او آ فس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی

    گوجرانوالہ: ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے آر پی او آ فس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن کی۔اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے انجن،ٹائرز، بیٹرویوں،پوشش وغیرہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈرائیوروں سے گاڑیوں کی تفصیل اور مرمتی کے بارے میں دریافت کیا۔جن گاڑیوں کے نقائص پائے گئے ان ڈرائیوروں کی سخت سرزنش کی اور گاڑیوں کے نقائص دور کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور بروقت مرمتی کو یقینی بنائیں تاکہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے سرکاری گاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے صرف کارسرکار کے وقت ان کا استعمال کیا جائے۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ پولیس کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی مرمتی اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انسپکشن کے دوران ایم ٹی او سب انسپکٹر طاہر باجوہ کو گاڑیوں کی دیکھ بھال سے متعلق ہدایات دیں اور کہا کہ گاڑیوں کی مرمتی و دیکھ بھال کیلئے ایک طریقہ کار موجود ہے جس عمل درآمدکیاجائے۔

  • ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمران احمر کا سیالکوٹ کا دورہ۔

    ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمران احمر کا سیالکوٹ کا دورہ۔

    ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عمران احمر کا سیالکوٹ کا دورہ۔
    پولیس لائنز یادگارشہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کی۔
    ڈی پی اوسیالکوٹ عمر سعید ملک، ایس پی انویسٹی گیشن، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او زسے میٹنگ کی۔
    شہریوں سے غیر شائستہ رویہ، غیر قانونی حراست اورخلاف قانون کوئی بھی کام ناقابل برداشت ہوگا۔
    جرم قابل دست اندازی کی رپورٹ موصول ہونے پر فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

    ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ پولیس لائن پہنچے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او کو سلامی دی۔ آر پی او نے یادگارشہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسرنے ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک، ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل، ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او زسے میٹنگ کی۔دوران میٹنگ آر پی او نے کہا کہ شہریوں سے غیر شائستہ رویہ، غیر قانونی حراست اورخلاف قانون کوئی بھی کام ناقابل برداشت ہوگا۔تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر اور 15کی کالز پر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کے جان ومال اورعزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس کی اچھی کار کردگی عوا م میں احساس تحفظ پیدا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد روایتی تھانہ کلچر سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ عوام دوست اور شفاف ماحول میں شہریوں کے مسائل کوحل کرنا، لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا اور رویوں میں بہتری لانا ہے۔ تمام پولیس اسٹیشن کو انہی خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ آر پی او نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام سے نوازا جائے گا جبکہ اپنے فرائض میں غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ایف آئی اے کا چھاپہ ایس ایچ کو رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا

    ایف آئی اے کا چھاپہ ایس ایچ کو رشوت لیتے ہوئے رنگ ہاتھوں پکڑ لیا

    گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے اے ایس آئی کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا یہ کارروائی ریجنل ڈائریکٹر صفی اللہ گوندل کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے اے ایس آئی محمد یاسین نے ایک شہری سے اندراج مقدمہ کی مد میں 10ہزار روپے رشوت وصول کی تھی جس پر اسے رقم وصول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر رانا محمد نواز نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر دیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن صفی اللہ گوندل نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب گوہر نفیس کی ہدایت کے مطابق رشوت کا قلعہ قمع کرنے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے اس مشن میں عوام ان کا ساتھ دے اگر کسی محکمہ کا کوئی ملازم یا آفیسر رشوت کا مطالبہ کرے تو اس کیخلاف کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن کو آگاہ کیا جائے تاکہ موقع پر کارروائی کرکے اسے گرفتار کیا جا سکے۔

  • ڈی آئی جی عمران احمر نے بطور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ چارج سنبھال لیا

    ڈی آئی جی عمران احمر نے بطور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ چارج سنبھال لیا

    ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر نے اشرف مارتھ شہیدپولیس لائنزگوجرانوالہ کا وزٹ کیا۔
    سٹی پولیس افیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد اور دیگر سینئر افسران نے آر پی او کا استقبال کیا۔
    پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ یادگار شہدائے پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
    قانون کی بالا دستی،فرینڈلی پولیسنگ، میرٹ پر تفتیش اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات ہیں۔
    ہر پولیس افسر کو بہتر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا، کارکردگی کی بنیاد پر عزت و تکریم کا معیار قائم کیا جائے گا۔

    گوجرانوالہ: عدل و انصاف کی فراہمی کے لئے مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جائے۔شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے پولیس افسردن رات ایک کر دیں۔ہر پولیس افسر کو بہتر کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا اور کارکردگی کی بنیاد پر عزت و تکریم کا معیار قائم کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ میں تعینات ہونے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عمران احمر نے بطور ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ چارج سنبھالنے کے بعد آر پی او آفس میں منعقد کی جانے والی تعارفی میٹنگ میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے انچارجز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ و ہ آنے والے سائلین سے انتہائی شائستگی سے پیش آئیں اور ان کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھا کر اُن کے مسائل سنیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اُن کے مسائل فوری حل کریں۔
    بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر عمران احمرنے اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد ودیگر سینئر پولیس افسران نے آر پی او کا استقبال کیا۔پولیس لائنز آمد کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔سلامی لینے کے بعدآر پی اونے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لیے دعائے خیر کی۔پولیس لائن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ریسورس مینجمنٹ سنٹر، جدید آڈیٹوریم اورجمنازیم کو دوران وزٹ چیک کیا۔آر پی او نے پولیس لائن میس کے معیارکو باقاعدہ چیک کیا۔آخر میں آر پی او نے ملازمان سے استفسار کرتے ہوئے انہیں حُسنِ اخلاق اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کا کرپٹ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کا کرپٹ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کا کرپٹ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

    کرپشن شکایات، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور قیمتی سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر 5 ملازمین کیخلاف کاروائی، باقاعدہ انکوائری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس اختیار کی جائے گی ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ دانش افضال

    این ٹی او برانچ ڈپٹی کمشنر دفتر سے تحصیل صدر کے موضع پپلی گورائیہ کی میوٹیشن بک، ریکارڈ چُرانے اور غائب کرنے پر عثمان اور ذیشان بستہ قلی کو نوکری سے فارغ کردیا گیا، ناصر پٹواری این ٹی او برانچ کو جبری ریٹائر کرنے اور بستہ قلی صادق علی کی دوران انکوائری ریٹائر ہونے پر پنشن روک دی گئی۔

    خرم شہزاد ماشکی (واٹر کیریئر)کو کرپشن شکایات، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہری حقوق پر ڈاکہ ڈالنے پرنوکری سے برخواست کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ نے تحصیل صدرکے موضع پپلی گورائیہ کی میوٹیشن بُک (کتاب) این ٹی او(NTO) برانچ ڈی سی دفترسے غائب ہونے سے متعلق ابتدائی انکوائری رپورٹ ڈپٹی کمشنر دفتر میں پیش کی جس پرڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ دانش افضال نے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرسٹی کامران حسین کو انکوائری آفیسرمقررکیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی جس میں این ٹی او برانچ ڈپٹی کمشنر دفتر سے تحصیل صدر کے موضع پپلی گورائیہ کی میوٹیشن بک، ریکارڈ چُرانے اور غائب کرنا ثابت ہوا جس میں مذکورہ ملازمین ملوث پائے گئے جن میں عثمان اور ذیشان رضا بستہ قلی کو نوکری سے فارغ کردیا گیا جبکہ ناصر پٹواری این ٹی او برانچ کو جبری ریٹائر کرنے اور بستہ قلی صادق علی کے دوران انکوائری ریٹائر ہونے پر اسکی پنشن روک دی گئی۔

    ایک اور انکوائری میں رجسٹری برانچ اربن گوجرانوالہ میں تعینات خرم ماشکی (واٹر کئیریر) کیخلاف کرپشن شکایات، اختیارات کے ناجائز استعمال، ڈیوٹی سے غیرحاضری اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت مزکورہ ملازم کونوکری سے برخاست کرتے ہوئے محکمانہ آرڈرزجاری کردیئے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف زیرٹالرنس پالیسی پر سختی عملدارآمد کیا جائے گا اور اداروں کی بدنامی اور عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں نکال باہر کیا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے کرپشن سے پاک پاکستان ویژن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

  • بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی ، گوجرانوالہ کے لوگوں کاجشن ، پولیس کے بھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

    بھارت سے میچ جیتنے کی خوشی ، گوجرانوالہ کے لوگوں کاجشن ، پولیس کے بھی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے

    بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر گوجرانوالہ کی عوام جشن منانے باہر نکل آئی

    گوجرانوالہ: ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا پہلے پہلے میچ میں ٹاکرا ، پاک بھارت میچ میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی ۔

    ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے کی تاریخی فتح کی خوشی میں رات گئے گوجرانوالہ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد فتح کا جشن منانے جی ٹی روڈ پر نکل آئی، گوجرانوالہ کے مشہور مقام شیرانوالہ باغ میں نوجوانوں کے ایک بڑے ہجوم نے جشن منایا ، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور پٹاخے بھی چلائے گئے ۔ اس موقع پر پولیس کی ایک وین گزر رہی تھی نوجوانوں کا جذبہ دیکھ کر پولیس اہلکاروں سے بھی رہا نہ گیا اور انہوں نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالنا شروع کر دیا جسے نوجوانوں نے خوب سراہا ۔

    گزشتہ رات پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے 10 وکٹوں سے بھارت کو شکست دے کر بھارتیوں کا غرور خاک میں ملا دیا اس تاریخ ساز فتح پر جہاں پوری قوم نے فتح کا جشن منایا وہاں گوجرانوالہ کے لوگوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔