Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • نوشہرہ ورکاں، شوہر نے بیوی اور سالے کو قتل کر کے گرفتاری دیدی

    نوشہرہ ورکاں، شوہر نے بیوی اور سالے کو قتل کر کے گرفتاری دیدی
    گوجرانوالہ۔ نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں تتلے عالی محلہ فیصل کالونی میں گھریلو تنازع دو بہن بھائیوں کی جان لے گیا ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی بروقت کاروائی لیکن دونوں زندگی کی بازی ہار چکے تھے تتلے عالی کے رہائشی شاہد کا اپنے گھر تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز صبح نماز فجر کے وقت معاملات پھر خراب ہوئے ثمینہ نے کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنے 35 سالہ بھائی نظر ولد شفیع کو بلایا۔مگر شاہد نے فورا ہی اپنی تیس سالہ بیگم ثمینہ کو فائر مار کر قتل کر دیا بعد ازاں جب اس کا سالہ آیا تو اسے بھی موقع پر ہی دروازے پر کھڑے قتل کر دیا اور خود بھی موقع پر موجود رہا اور گرفتاری دے دی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں نے مزید کاروائی کے لئے دونوں ڈیڈ باڈیز کو تحصیل ہیڈ کواٹر نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ آفس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں پروقار تقریب

    گوجرانوالہ: ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈویژن عابد نور بھٹی نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس سرکاری ملازمین محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اپنے پیشہ وارانہ امور ایمانداری اور احسن طریقے سے انجام دہی کسی بھی منصب کا تقاضا ہو تا ہے – انہو ں نے کہاکہ آفس کے تمام ملازمین میرے بچوں کی طرح ہیں اور ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے- یہ بات انہو ں نے ڈائر یکٹوریٹ انفارمیشن گوجر انوالہ ڈویژن کے دو اہلکاروں شو کت علی چوکیدار اور محمد اشفاق دفتری کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہی،تقریب کے مہمان خصو صی ایم ڈی سر پرائز نیوز و معروف بزنس مین شاہدمحمود تھے جبکہ ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ سید افتخار علی شاہ، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ طاہر چودھری، ڈپٹی ڈائر یکٹر منڈی بہاؤالدین راجہ منصور علی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گجرات سید وقار جاوید نقوی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سیالکوٹ محمد شہزاد، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گوجر انوالہ منور حسین، ڈاکٹر محمد رفیق کھوکھر، سپرنٹنڈنٹ قاضی احسن شبیر، اسسٹنٹ محمد شکیل اور دفتر کے دیگر اہلکاروں نے شر کت کی- تقریب کے مہمان خصو صی معروف صنعت کار شاہد محمود نے کہا کہ ڈائر یکٹر انفارمیشن آفس سے ریٹائر ہونے والے دونوں ملازمین بلاشبہ محکمہ کا سرما یہ ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی کا بہترین حصہ محکمہ کی خدمت میں صرف کیا ہے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا- انہو ں نے ڈائر یکٹر انفارمیشن عابد نور بھٹی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہو ں نے اتنی اچھی تقریب میں مدعو کیا – انہوں نے کہا کہ ملازمت اور ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہیں – محکمہ میں اچھی خدمات پیش کرنے والے ملازمین ہمیشہ یاد رہتے ہیں – انہو ں نے کہا کہ ان دونو ں ملازمین کی خدمات قابل تعریف ہیں – تقریب کے اختتام پر مہمان خصو ں صی نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی بھی کی اور انہیں یاد گاری تحائف سے بھی نوازا- تقریب کی نقابت کے فرائض ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن سید افتخار علی شاہ نے سر انجام دیئے-

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا بارش کے بعد مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

    گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرکا بارش کے بعد شہر کا ہنگامی دورہ،شہر کی مختلف شاہراؤں اور نشیبی علاقوں میں واسا حکام کی طرف سے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور واسا حکام کو تمام نشیبی علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے احکامات جاری کیے۔
    ڈپٹی کمشنر کاوزیر آباد میں بھی سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نالہ پلکھو،لویری والا بنداور الیگزینڈریا پُل ریلوے،خانکی بیراج سمیت مختلف مقامات کا بھی تفصیلی دورہ،دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد وقار حسین، محکمہ ریلوے، محکمہ انہارو ڈرینیج کے افسران سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
    انہوں نے دورہ کے موقع پر نالہ پلکھو اوردریائے چناب کے مختلف مقامات پر سیلابی پانی کی اپ اور ڈاؤن سٹریم،سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات اور الیگزینڈریا پُل کے مقام پر گزرنے والے سیلابی ریلوں کی تفصیلات بھی دریافت کیں اور متعلقہ حکام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور نقصانات سے بچاؤ کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
    اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد اور محکمہ انہار کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو موجودہ سیلابی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دریائے چناب الیگزینڈریا پُل کے مقام پر پانی کا لیول 76ہزار کیوسک ہے جو کہ نارمل ہے جس سے فی الحال آبادی اور ملحقہ علاقوں کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی لیول کا سیلاب 2سے 4لاکھ کیوسک اور اونچے درجے کا سیلاب 4سے 6لاکھ کیوسک تک ہے،مرالہ کے مقام پر نچلے لیول کا سیلاب 1سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک،درمیانے درجے کا سیلاب ڈیڑھ سے 2لاکھ کیوسک تک ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی کے مقام پر سیلاب کی صورتحال نارمل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری الرٹ کے پیش نظر تمام اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ انہار،واسا اور دیگر متعلقہ محکموں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • نوشہرہ ورکاں کے لوگوں کے لیے بڑی خوشخبری

    نوشہرہ ورکاں تحصیل ھسپتال میں ٹراما اینڈ کڈنی سنٹر کا جلد قیام عمل میں آجائے گا،ایم ایس تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں
    نوشہرہ ورکاں۔ (اے پی پی) نوشہرہ ورکاں تحصیل ہسپتال میں ٹراما اینڈ کڈنی سنٹر کا جلد قیام عمل میں آجائے گا۔ اور آئندہ ماہ تعمیر کا آغازہو جائے گا۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے ہدایات جاری کر دیں ہیں،

    جبکہ نوشہرہ ورکاں تحصیل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سرجن عرفان ریاض کا کہنا ھے کہ نوشہرہ ورکاں جیسے پسماندہ ترین علاقہ میں کڈنی اینڈ ٹراما سنٹر کا قیام عوام کے لیے انتہائی اور بڑی خوشخبری ہے اور عوام کو تمام تر صحت کی بنیادی سہولتیں میسرہونگیں۔اور منصوبے کے لیے فنڈ بھی منظورہو چکا ہے۔ انکامزید کہنا تھاکہ ٹی ایچ کیو نوشہرہ ورکاں میں صحت کی سہولتوں کی بروقت فراہمی کے لیے عملہ ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔

  • حافظ محمد سعید کے جوڈیشیل ریمانڈ میں‌ ہوئی توسیع

    حافظ محمد سعید کے جوڈیشیل ریمانڈ میں‌ ہوئی توسیع

    انسداد دہشتگردی کی عدالت نے حافظ محمد سعید کے جوڈیشیل ریمانڈ میں 7 اگست تک توسیع کر دی.

    مزید پڑھیں

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعۃ‌الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا جوڈیشیل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گوجرانوالہ میں‌ سماعت ہوئی. عدالت نے حافظ محمد سعید کے جوڈیشیل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی. سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو عدالت میں پیش کیا تھا.

    انسداددہشتگردی کی عدالت کے جج علی عمران شاہ  نے کیس کی سماعت کی اور حافظ محمد سعید کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا.حافظ محمد سعید کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ حکومت ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔ کیس کو خارج کرکے رہا کیا جائے۔

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا.

    مزید پڑھیں

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    مزید یہ بھی پڑھیں

    حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار

     

    حافظ محمد سعید نے دہشت گردی کےمقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے،  لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کیا تھا، عدالت نے دو ہفتوں کے لئے سماعت ملتوی کی تھی. لاہور ہائیکورٹ میں جماعۃ الدعوۃ کے رہنماوں کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حافظ محمد سعید اور دیگر رہنماوں‌ پر درج مقدمات ختم کئے جائیں، حافظ محمد سعید کا لشکر طیبہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، ان کا القاعدہ یا ایسی کسی تنظیم سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے، عدالت میں دائردرخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ ریاست کے خلاف اقدامات میں ہرگز ملوث نہیں ہیں، انڈین لابی کا حافظ محمد سعید پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے بیان حقائق کے منافی ہے .

    مزید پڑھیں

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کے ادارے کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے رہنماوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں. دہشتگردوں کی مالی معاونت کےالزام پرجماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کیخلاف بھی دہشتگردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ،

     

     

  • گوجرانوالہ، دس سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    گوجرانوالہ، دس سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    گوجرانوالہ کے نواحی علاقے میں 10 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ کہ وہ قتل ہونے والی معصوم بچی کا رشتہ دار ہے، اس واقعہ کے بعد اہل علاقہ میں سخت غم کی فضا پائی جاتی ہے اور انہوں نے سخت احتجاج کیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے شور کرنے پر درندہ صفت شخص‌ نے اسے زیادتی کے بعد قتل کر دیا، پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

  • سیلاب سے بچاؤ کے لیے کیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں ڈی سی گوجرانوالہ نے بتا دیا

    گوجرانوالہ :ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہاہے کہ سیلاب سے بچاؤ کے سلسلہ میں ضروری اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور ضلعی انتظامیہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر سیلاب کی صورتحال میں انسانی جان ومال کے تحفظ اور سیلاب میں گھرے افراد اورمال مویشی کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے ممکنہ مادی اور مالی وسائل بروئے کار لائے گی- انہوں نے کہا کہ فلڈ پلان2019 کے مطابق تمام اضلاع میں محکموں کے افسران کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جاچکا ہے اور فلڈ کنٹرول روم قائم کردئیے گئے ہیں – ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے محکمانہ انتظامات کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد حنیف، اے ڈی سی جی ڈاکٹر رابعہ ریاست، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صدر حنا ارشد،وزیرآباد وقار حسین، کامونکی شاہد عباس جوتہ، نوشہرہ ورکاں،سی ای او ہیلتھ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فرید، ڈی او ایمرجنسی کمال عابد، ڈی او ہلال احمر بلال عنایت، ڈی ڈی زراعت جاوید اختر،اے ایم ایس ڈاکٹر گلزار، ڈی ایس پی پولیس محمد اطہر، میونسپل کارپوریشن، واسا، پولیس ودیگر محکموں کے افسران شریک تھے-
    ڈپٹی کمشنر نے محکمہ انہار اور ڈرینیج، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل سمیت دیگر کو نالوں کی صفائی کی ہدایت کی جبکہ نالہ ڈیک، نالہ پلکھو، ہسری ڈرین، لُٹرکی ڈرین کی ڈی سلٹنگ، پشتوں، بندوں کی مضبوطی بارے محکمہ انہار و ڈرینیج حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا- اجلاس میں تمام محکموں کی شرکت، انتظامات، ڈرین نالوں کی صفائی، مشینری کے فنکشنل ہونے بارے جائزہ لیا گیا-ڈی او ایمرجنسی کمال عابد، ڈی اوہلال احمر بلال عنایت بٹ نے سیلابی صورت میں استعمال ہونے والے آلات اور مشینرvی کے فنکشنل ہونے بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ ریسکیو 1122، ہلال احمر، واسا کی طرف سے فرضی مشقیں مکمل کر لی گئیں ہیں –

  • حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے عدالت پیش کر دیا، اہم خبر

    حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے عدالت پیش کر دیا، اہم خبر

    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو عدالت میں پیش کر دیا

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بول پڑے

    نواز شریف جیل میں حافظ محمد سعید کی دعوت کب کررہے ہیں؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کو کونسی جیل منتقل کیا گیا ؟ اہم خبر

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی کی گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے حافظ محمد سعید کو 7 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا.

    حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار

    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق حافظ محمد سعید ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے گوجرانوالہ جا رہے تھے، انہیں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کے بعد حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں سیشن جج علی عمران شاہ کی عدالت میں حافظ محمد سعید کو پیش کیا گیا.عدالت نے حافظ محمد سعید کو7روزہ جوڈیشنل ریمانڈپرسینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا اورسی ٹی ڈی کو تحقیقات مکمل کر کے چارج شیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے آج حافظ محمد سعید کو لاہور سے گرفتار کیا ہے.حافظ محمد سعید نے دہشت گردی کےمقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب کیا تھا، عدالت نے دو ہفتوں کے لئے سماعت ملتوی کی تھی.

    مزید یہ بھی پڑھیے

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

  • گوجر انوالہ تعلیمی بورڈ کےسیکنڈری سکول سرٹیفیکٹ سالانہ امتحان 2019  کی تقریب تقسیم انعامات

    گوجرانوالہ : صوبائی وزیر سپیشل ایجو کیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ ذہین اور ہونہار طلباء و طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ اورمستقبل ہیں کیونکہ انہو ں نے ہی نئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے اور آئندہ ملک کی باگ ڈور کو سنبھالنا ہے انہوں نے کہاکہ کو ئی بھی ملک پرائیویٹ سیکٹر کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا اور یہ امر قابل فخر اور باعث اطمینان ہے کہ امسال 18 میں سے 11 پوزیشنز سرکاری سکولوں کے طالبعلموں جبکہ 5 پوزیشنز پرائیویٹ سیکٹر کے طالبعلموں نے حاصل کیں –

    ان خیالات کا ا ظہار انہو ں نے گوجر انوالہ تعلیمی بورڈ کے سالانہ سیکنڈری سکول سرٹیفیکٹ سالانہ امتحان 2019 کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہو ئے کیا – ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسراء، چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈاکٹر طار ق محمود قاضی ، ڈائر یکٹر کالجز خلیل زبیر، کنٹرولر امتحانا ت پروفیسر ناصر محمود اعوان، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر مختار احمد، ڈویژن کے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجو کیشن،ڈی ای اوز ایجوکیشن، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز، اساتذہ کرام،والدین اور پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کے علاوہ تعلیمی بورڈ کے دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے-

    صوبائی وزیر سپیشل ایجو کیشن پنجاب چودھری محمداخلاق نے کہاکہ حکومت پنجاب بہت جلد نئی تعلیمی ریفارمز لا رہی ہے جس طرح اساتذہ کی ٹرانسفر کی ای ٹرانسفر آن لائن پالیسی وضع کی گئی ا سی طرح پنشن کے معاملات کو بھی بہت جلد آن لائن کر دیاجائے گا- جس سے محکمہ میں کرپشن کا خاتمہ ہو گا اور ریٹائرڈ ملازمین کو بر وقت پنشن کی فراہمی ممکن بناءي جائے گی- انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا صحت و تعلیم پر فوکس ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پہلے ہیومن ڈویلپمنٹ پر کام کر رہی ہے -اس کے بعد روڈز ڈویلپمنٹ پر کام کیاجائے گا- انہوں نے کہاکہ یہ امر اطمینان بخش ہے کہ گوجر انوالہ تعلیمی بورڈ کے افسران نے شبانہ روز محنت کے بعد امتحانی نتائج مرتب کئے اور اس ضمن میں شفافیت اور میرٹ کا خاص خیال رکھا ہے

    تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ترجمان حکومت پنجاب عثمان سعید بسراء نے کہا کہ آج کا دن پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کیلئے باعث مسرت ہے کیو نکہ آج کے دن انہیں ان کی محنت کا صلہ مل رہاہے – انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طالبعلموں کو مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا- انہوں نے کہا کہ آج جدید ٹیکنالو جی کا دور ہے اور آج پاکستان کی 22کروڑ عوام ایک جسم کی مانند ہے اور میگا پگسل کی تصویر کا نام ہے – انہوں نے کہا کہ ہماری ولولہ انگیز قیادت ملک کو آگے لے کر جائے گی- اس کے لئے تھوڑا وقت درکار ہے پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کئے جا رہے ہیں قوم پر مشکل وقت بعد بہت جلد آسانی اور خوشحالی آئے گی – انہو ں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ9.5بلین ڈالر ادا کر کے ملک کا قرض اتارا اور 4.7 بلین ڈالر سود واپس کیا – انہو ں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ دل سے اپنے اساتذہ کا احترام کریں کامیابی ان کے قدم چوجے گی تقریب سے چیئر مین بورڈ ڈاکٹر طارق محمود قاضی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمو داعوان اور سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر مختار احمد نے خطاب کیا اور تعلیمی بورڈ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی – تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں اور مہمان خصوصی کو سو وینئر بھی پیش کیاگیا-

  • گوجرانوالہ ،اسمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد

    کسٹم حکام نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے اسمگل شدہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے چناب ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کی اور اس دوران کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا، اسمگل شدہ سامان میں ادویات، کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں.

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    ڈی سی کسٹم کا کہنا ہے کہ چناب ٹول پلازہ سے پکڑا جانے والا سامان افغانستان سے لاہور لایا جا رہا تھا، یہ سامان افغانستان سے آیا اور لاہور کی مارکیٹوں میں جانا تھا، ڈی سی کسٹم نے مزید بتایا کہ سامان کی مالیت تین کروڑ روپے کی ہے.

    چودھری نثار کی طبیعت ہوئی ناساز، ہسپتال منتقل

    ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟

    پنجاب کے بعد سندھ میں بھی فارورڈ بلاک بنے گا، وفاقی وزیر ایوی ایشن کا دعویٰ

    واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستان میں منشیات سمگل کرنے کا بھی کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے، افغانستان سے پاکستان کے شہر کراچی میں آئس فروخت کرنے کے لئے بھجوائی جاتی ہے، دو ماہ قبل پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا جس سے دو کلو آئس برآمد ہوئی تھی . گرفتار ملزم عابد بلوچ کو افغانستان سے حاجی گل نے دو کلو آئس کراچی پہچانے کے لئے دی تھی۔ منشیات کی منتقلی کے فی چکر میں ملزم کو پچاس ہزار روپے دیئے جاتے تھے۔