Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • گوجرانوالہ ڈپٹی کمشنر کا چلڈرن لائبریری کا دورہ

    گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا ہے کہ معاشرے میں کتاب بینی کے کلچر اور مطالعہ کے رحجان کو پروموٹ کرنے کے لئے ٹھو س اقدامات کئے جائیں گے اور چلڈرن لائبریری کو اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی کتاب بینی کی اہمیت کو اجاگر اور مطالعہ کی جانب راغب کیا جا سکے-

    یہ بات انہوں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے دورہ کے دوران مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہی کو آرڈینیٹر روٹری بک پراجیکٹ انٹرنیشنل پاکستان ساجد پرویز بھٹی، انچارج کمپلیکس میڈم عفت کے علاوہ دیگر افسران اور اہلکاران ان کے ہمراہ تھے-

    ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے انچارج لائبریری کمپلیکس عفت بی بی کو انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی- انہو ں نے کہاکہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس کو ا پ گریڈ کرکے بچوں کو بہترین ماحول میں تفریح فراہم کی جائے گی اور روٹری بک پراجیکٹ انٹر نیشنل پاکستا ن کے تعاون سے لائبریری میں بچوں کے لئے مزید کتابیں فراہم کی جائیں گی تاکہ ان میں مطالعہ کا شوق پروان چڑھ سکے – انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں کتاب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے-

  • پاکستانی ٹیم پر پابندی کیلئے گوجرانولہ کی عدالت میں پٹیشن دائر

    پاکستانی ٹیم پر پابندی کیلئے گوجرانولہ کی عدالت میں پٹیشن دائر

    کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی پابندی سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی۔
    گوجرانوالہ میں ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے سینئر سول جج رائے افضال کھرل کی عدالت میں دائر کی۔
    مزکورہ پٹیشن میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور تمام کھلاڑیوں کو فریق بنایا گیا۔
    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے باعث قوم کی دل آزاری ہوئی اور ملک کا وقار بھی مجروح ہوا

  • گوجرانوالہ فائرنگ سے زخمی لڑکی تاحال انصاف کی منتظر

    گوجرانوالہ میں گزشتہ چند روز قبل پیش آنے والے واقع جس میں جواں سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا گیا تھا پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ نہ درج کیا جا سکا

    تھانہ فیروز والا کے علاقہ ٹوکے والا بازار میں جمعے کے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں شانی اور امتیاز نامی شخص نے اپنے دوستوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی اقصی کو زخمی کر دیا تھا جس پر شمیل بٹ نے تھانہ فیروز والا پولیس کو درخواست دی جس پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے تین روز گزر جانے کے باوجود بھی پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا جبکہ ملزمان کو بھی گرفتار نہ کیا جا سکا

  • گوجرانوالہ ن لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاری کی وجہ سامنے آ گئی

    گوجرانوالہ: ن لیگی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ن لیگ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ولید بٹ کو سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے کے جرم میں ایف آئی نے گرفتار کر لیا۔
    ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری عدالتی اجازت سے کی گئی

  • ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا اہم اجلاس۔ اوور سیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

    گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کی زیر صدارت ضلعی اوورسیز کمیٹی کا اجلاس، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد علی وسیم، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ایجوکیشن سمیت دیگر کی شرکت، ڈپٹی کمشنر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں پر ناجائز قبضوں، فراڈ،جرائم، وفاقی و صوبائی محکموں کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروسز کے معیاراور محکموں سے متعلق شکایات پر فریقین کے موقف کی سماعت کی۔

    ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے ازالہ کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب،ضلعی انتظامیہ ا ور پولیس سمیت دیگر محکمے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار اور کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز پر ناجائز قبضے میرٹ پر ختم کیے جائیں،اصل مالکان کو انکا حق واپس دلایا اور فراڈ ودھوکہ دہی کے مرتکب افراد کو قانون کی گرفت میں لایا جائے تاکہ ملکی معیشت کو سپورٹ کرنے والے سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ اور اداروں پر انکے اعتماد کوبحال کیا جاسکے۔سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کی نمائندگی کرتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد علی وسیم نے کہا کہ پولیس قانون کے نفاذاور شہریوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے پولیس سے متعلق شکایات پر مزید سماعت کے لیے فریقین کو اپنے دفتر طلب کیا تاکہ جلد فیصلے کیے اور حقدران تک انکا حق پہنچایا جاسکے۔

    ایس این اے تنویر عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک اوور سیز کمیشن کے قیام سے ضلعی اوور سیز کمیٹی کوبذریعہ ڈیش بورڈ 518کیسز موصول ہوئے جن میں سے 339کوحل کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی پراپرٹیز واگزار، دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی اور سمندر پار پاکستانیوں کو ان کا حق واپس دلایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 179کیسز پر محکمانہ کاروائی جاری ہے جنہیں جلد حل کرنے اور رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ شہریوں کی طرف سے اوورسیز کمیٹی کے فورم کی کارکردگی کو سراہا گیا اور ان کی پراپرٹیز واپس دلانے پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر ز (صدر اور وزیرآباد)سے متعلق 4کیسز میں فریقین نے بتایا کہ انکے مابین معامالات اسسٹنٹ کمشنرز کی خصوصی کاوشوں سے طے پاگئے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے دونوں اسسٹنٹ کمشنرز کی کار کردگی کو سراہا اور تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے قبل سمندر پار پاکستانیوں کے شکایات کو میرٹ پر حل کیا جائے

  • گوجرانوالہ ایک شخص اپنی موٹر سائیکل سے محروم

    گوجرانوالہ چنداقلعہ جلیل ٹاون کا رہائشی راشد نام شخص اپنی موٹر سائیکل سے محروم تفصیلات کے مطابق راشد نامی شخص گھر سے کچھ ضروری سامان لینے کے لیے گورمہ بیکری گیا بیکری کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کر کے اندر سے سامان لیکر کر باہر نکلا تو موٹر سائیکل غائب نظر آئی واقعہ کی اطلاع فوری طور پر 15 پولیس کو کر دی گئ ہے. گوجرانوالہ تھانہ صدر کے علاقہ چنداقلعہ گورمہ بیکری کے آگے سے نہ معلوم افراد ہنڈا125CG. موٹر سائیکل. نمبر GAK 266 ماڈل 2018 لے کر فرار 15 کال کرنے پر پولس موقع پر پہنچ گئی لیکن ملزم موٹر سائیکل لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

  • محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی

    محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ضلع سیالکوٹ میں بڑی کاروائی! رنگے ہاتھوں 30 ہزار رشوت لیتے ہوئے، محکمہ پبلک ہیلتھ سیالکوٹ کا گریڈ 16کا آفیسر اپنے ماتحت عملہ سمیت گرفتار!

    ملزم محکمہ پبلک ہیلتھ ، محمد آصف ، گریڈ 16، نے اپنے نائب قاصد سید ذیشان حید کاظمی کے ہمراہ رنگے ہاتھوں رشوت وصول کرتے ہوئے ،مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار! مقدمہ درج

    ملزمان نے فراڈ ، دھوکہ دہی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے لئے شفاف پانی کی فراہمی کے لئے کلورین دوائی دینے کے عوض رشوت وصول کی۔

    ملزمان گزشتہ 6سالوں کے دوران ، معصوم شہریوں کو ہراساں اور بلیک میل کر کے گورئمنٹ کی جانب سے فری کلورین دوائی کے عوض ،لاکھوں روپے رشوت ہڑپ کر چکے!

    محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے کاروائی شہری حمید اللہ ولد اللہ رکھا سکنہ کانپور تحصیل و ضلع سیالکوٹ کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر عمل میں لائی گئی۔

    ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ، زوہیب مشتاق کی خصوصی ہدایت پر ، ملزمان محکمہ پبلک ہیلتھ سیالکوٹ کو سرکل افیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ ، خرم شہزاد چیمہ پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے، رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئےگرفتار کر لیا! ملزمان سےنشا ن زدہ نوٹ برآمد!

    گرفتار ملزمان کا دوران تعیناتی معصوم شہریوں کو ہراساں اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے کرپٹ عناصر کی پشت پناہی اورکرپشن کرنا ان کا وطیر ہ تھا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کی بروقت اوررنگے ہاتھوں گرفتاری کےبعد خوف و ہراس پھیل گیا۔ اور کرپٹ عناصر کی ڈوریں لگ گیں۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ، زوہیب مشتاق نے گوجرانوالہ ریجن کے تمام 6اضلاع میں تمام اینٹی کرپشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام اور معصوم شہریوں تک خود رابطہ کریں تاکہ رشوت طلب کرنے والے سرکاری افسران و اہلکاران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائی عمل میں لا کر ، رشوت کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔

  • امن و امان کے حوالے سے گوجرانوالہ میں اہم کانفرنس ، کس کس نے شرکت کی جانئیے اس رپورٹ میں

    گوجرانوالہ : کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈویژن کے تمام اضلاع می سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کے نقص امن کا احتمال نہ رہے اس ضمن میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کانٹی جینسی پلان تشکیل دے دیا گیاہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہم پوری طرح چوکس ہیں اور اضلاع کے تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے – انہو ں نے کہاکہ کسی کو بھی قانون شکنی یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی-

    یہ بات انہو ں نے صو بائی وزیر قانون راجہ بشارت علی اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ویڈیو لنک کانفرس (برائے لاء اینڈ آر ڈر) کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کہی – آر پی او طار ق عباس قریشی، سی پی او ڈاکٹر معین مسعود، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو تنویر یاسین کے علاوہ دیگر افسران کمشنر آفس میں ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک تھے –

    آر پی او طار ق عباس قریشی نے کہاکہ آئی جی پنجاب اور حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور محکمہ پولیس کے تمام افسران الرٹ ہیں اور کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں کسی بھی سیاسی جماعت کے عہدیداران کو انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے سماج دشمن اور شر پسند عناصر کے ساتھ آھنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا- انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں

  • گوجرانوالہ ڈویژن میں تمام سرکاری اراضی میں جیو ٹیگنگ کا عمل کب مکمل ہو گا ایڈیشنل کمشنر نے بتا دیا

    گوجرانوالہ :ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) راؤ پرویز اختر نے گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) کو ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ڈویژن کے کے تمام اضلاع میں تمام سرکاری اراضی کی پہلے مرحلہ میں جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا تمام ایڈیشنل کمشنرز (ریونیو)خالص بقایا سرکار پر توجہ دیں اور آئندہ 15 دن کے اندر تمام کام مکمل کیا جائے

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈویژن کے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (ریونیو) اور ایس این ایز سے خطاب کرتے ہوئے کیا- اسسٹنٹ کمشنر ریونیو منظور حسین اور ایس این ایز نے اجلاس میں شر کت کی-

    ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) راؤ پرویز اختر نے کہاکہ تمام سرکاری اراضی کی جیو ٹیگنگ کے بعد تمام ڈیٹا بیس کمشنر آفس میں قائم آپریشنل مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے اورسسٹم میں پائی جانی والی خرابیوں کو بھی دور کیا جاسکے اس سلسلہ میں سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسریٹرز کی تربیت بھی کی جائے گی – اجلاس میں بتایاگیاکہ حافظ آباد،منڈی

    بہاؤ الدین اور نارووال میں جیو ٹیگنگ کاکام مکمل کیا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ سیالکو ٹ اور گجرات میں آئندہ 15 دن میں یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا-