Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • ٹھٹھہ:بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں اسد علی خان

    ٹھٹھہ:بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں اسد علی خان

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں) پاکستان کے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے 29- فروری سے 2- مارچ 2024ء کی صبح تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشں اور طوفانی ہواؤں کے امکان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اسد علی خان نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور نجی و سرکاری املاک کے نقصانات سے بچا جا سکے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ایسی ہدایات انہوں نے ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق دربار ہال مکلی میں منعقدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے دیں۔

    انہوں نے چیئرمن میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ سمیت تمام ٹاؤن افسران، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی، ڈرینیج، لوکل گورنمنٹ، صحت، لائیواسٹاک، سوشل ویلفیئر و دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو الرٹ رہنے اور ہیڈ کوارٹرز میں موجودگی کو یقینی بنانے سمیت تمام احتیاطی تدابیر بروقت اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع کے کینالوں، شاخوں اور نالوں کی بھل صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام ڈسپوزلز اور مشینری کو بھی فعال رکھا جائے تاکہ بارشی پانی کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ہو سکے۔

    انہوں نے میونسپل و ٹاؤں افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ بھی رابطہ رکھیں۔

    انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کیٹی بندر کو ہدایت کی کہ وہ ساحل سمندر کی کریکس میں رہائش پذیر لوگوں کو ممکنہ بارش کی پیشگوئی کے متعلق آگاہی دیں اور انہیں وہاں سے منتقل ہونے کیلئے متنبہ کریں تاکہ وہ رلیف کیمپس میں منتقل ہو کر محفوظ ہو سکیں۔

    انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ ریلیف کیمپس کے قیام کی فوری طور پر نشاندہی کرکے آگاہ کیا جائے تاکہ ممکنہ متاثرین کو پینے کے پانی، اشیاء خورد و نوش، طبی و دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر انتظامات کئے جا سکے۔

    انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران ضلع کے تمام صحت مراکز میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے تیار رہیں اور ڈاکٹرز، عملے، ایمبولینسس، سانپ کے ڈسنے اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین سمیت تمام ضروری ادویات کی موجودگی اور ممکنہ ریلیف کمیپس میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی پلان تشکیل دیا جائے۔

    انہوں نے محکمہ لائیواسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ مویشیوں کو ممکنہ امراض سے بچانے کیلئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے حیسکو افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ گرے ہوئے بجلی کے پول اور تاروں کی فوری مرمت اور بحالی کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے مختلف این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا اپنا پلان شیئر کریں تاکہ مزید حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔

    اس موقع پر پاک نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈر شاہد نے اجلاس کو بتایا کہ پاک نیوی کی جانب سے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمین تشکیل دی گئی ہیں جس میں ایمبولینس، فائر برگیڈ، طبی سہولیات موجود ہیں جوکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے دوران ریسکیو کیلئے 5 منٹ میں پہنچ سکتی ہیں۔

    قبل ازیں متعلقہ محکموں کے افسران نے امکانی بارشوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کے متلعق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی آگاہی بھی دی۔

  • ٹھٹھہ: آرمی پبلک سکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں، پرنسپل

    ٹھٹھہ: آرمی پبلک سکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں، پرنسپل

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(بلاول سموں) آرمی پبلک اسکول مکلی کے پرنسپل برکت برنارڈ نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی اسکول میں کوئی جنات کا اثر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹر کلاس کے کچھ طلباء نے جنات کا ڈرامہ رچا کر چھٹی حاصل کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث ہال میں ٹیوشن پڑھنے والے دیگر طلباء میں خوف پھیل گیا، جس کے بعد دیگر طلباء پریشان ہو گئے جبکہ ڈرامہ کرنے والے کچھ طلباء نے اساتذہ سے جھگڑا کرکے انہیں یہ محسوس کرایا کہ ان پر جنات کا اثر ہے،

    جس کے بعد طالب علموں کو مسجد میں نفل پڑھنے کے لئے جانے کہا گیا تاکہ ان میں موجود خوف کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ موجود ہیں جنہیں کم فیس پر معیاری تعلیم دی جا رہی ہے جو کہ شرپسندوں سے برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے ناکام کوشش کی۔

    چند طلبہ نے ڈرامہ رچا کر اسکول کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ ڈرامہ کرنے والے طلبہ کو ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے

  • چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی ایک روزہ دورے پر میرپور خاص آمد

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی ایک روزہ دورے پر میرپور خاص آمد

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی ایک روزہ دورے پر میرپورخاص آمد

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے سینٹرل جیل میرپورخاص میں وڈیو لنک سہولت کا افتتاح کیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے سینٹرل جیل میرپورخاص کاتفصیلی دورہ کیا جیل میں جیل سرگرمیوں کو مانیٹرنگ کرنے کے لئے وڈیو لنک کا افتتاح کیا جبکہ اسٹیوٹا کی جانب سے قیدیوں کو فنی تربیت دینے کے لئے کمپیوٹر اور الیکٹرک کلاسز کا بھی معائنہ کیا۔

    بعد ازاں انہوں نے جیل کے گرین ہاؤس میں پودا لگا کر شجرکاری کی،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے جیل مینوئل کے تحت قیدیوں کو فراہم کیا جانے والا کھانا بھی کھا کر چیک کیا اور جیل سپرنٹینڈنٹ شہاب الدین صدیقی کی جانب سے جیل میں بہتر اور پر فضا ماحول فراہم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

    بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ میرپورخاص کے جج لاجز کا افتتاح کرنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص کے لیے مختص کی گئی سائیٹ کا معائنہ بھی کیا اور ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تقریب میں شرکت کی

    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص میں منعقدہ تقریب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کا کہنا تھا کہ وکلاء عدالتوں میں زیر التواء سائلین کے کیسز کا بہتر طور پر دفاع کرکے انہیں عدالتی انصاف فراہم کریں اور سائلین سے حسن سلوک سے پیش آکر انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ لوگوں کا عدالتی انصاف و عدل پر مکمل طور اعتماد بحال ہو سکے

    ان کے ہمراہ جسٹس محمد شفیق صدیقی ، جسٹس صلاح الدین پنہور ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورخاص محمد یاسین قادری ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی ، ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص تنویر عالم اوڈھو ، ایڈیشنل کمشنر ون ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ون غلام دستگیر شیخ ، ایڈیشنل رجسٹرار طاہر راجپوت ، سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر جان علی جونیجو ، جنرل سیکریٹری قلندر بخش لغاری ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کے صدر مسعود لغاری و دیگر وکلاء بھی موجود تھے .

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپورخاص کی جانب سے مقامی ہال میرپورخاص میں دئیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی

  • حیدرآباد میں جی ڈی اے کندھ کوٹ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یوآئی ف کا احتجاجی دھرنا

    حیدرآباد میں جی ڈی اے کندھ کوٹ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یوآئی ف کا احتجاجی دھرنا

    کندھ کوٹ،میہڑ:حیدرآباد میں جی ڈی اے کندھ کوٹ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یوآئی ف کا احتجاجی دھرنا
    کندھ کوٹ سے مختیاراحمداعوان کی کی رپورٹ کے مطابق این اے 191 کی نشست پر ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف جے یوآئی ف کی جانب سے احتجاج دھرنا دیا گیا،جے یو آئی ف کے کارکنان کی جانب سے انڈس ہائی وے گولا موڑ کے مقام پر قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر روڈ کو بلاک کردیا ، روڈ بند ہونے سے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، سندھ پنجاب بلوچستان KPK کے طرف ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے، مسافروں کو پریشانی کا سامنا ، دھرنے کے مقام پر جے یو آئی کے قافلے آنے کا سلسلہ جاری ہے

    مظاہرین کے جانب سے ڈی آر او اور الیکشن کمیشن کے خلاف سخت نعریبازی کیا جارہا ہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے نتائج کو چوری کرکے تبدیل کیا گیا جس کو ہرگز تسلیم نہیں کیا جائے گا ،ہم اپنے جیتے ہوئے مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دینگے.،مظاہریں کا کہنا ہے کہ جب تک مرکز سے دھرنا ختم کرنے کا حکم نہیں آئیگا تب تک دھرنا جاری رہے گا،

    میہڑ سے منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف حیدرآباد میں ہونے والےGDA دھرنے میں شرکت کیلئے پی ایس 81 سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کریم علی جتوئی کی قیادت میںسینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ 107گاڑیوں کا قافلہ میہڑ سے حیدرآباد کیلئے روانہ ہوا۔

  • میرخاص:یوسی 3 کے شہری اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور

    میرخاص:یوسی 3 کے شہری اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص کی یونین کونسل 3 کے مکین انسانیت کی سطح سے بھی نچلی سطح پرزندگی گذارنے پر مجبور۔
    گھروں میں حتی کہ کمروں تک میں گٹر اور نالیوں کا پانی بھر گیا۔یونین کونسل 3 کے وائس چیئرمین سلیم غوری سے رابطہ کیا گیا تو بڑی مشکل سے انہوں نے فون اٹھایا اور فون اٹھانے کے بعد پورے ایک مہینے سے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ کام آج ہو جائے گا کل ہو جائے گا آج ہو جائے گا کل ہو جائے گا۔

    شہریوں محمد جاوید ،محمد خالد کا کہنا ہے کہ پورے محلے کے گھروں میں گٹر اور نالی کا پانی بھرا ہوا ہے اور ہمارے تو کمروں تک میں گٹر اور نالی کا پانی موجود ہے، سلیم غوری نامی وائس چیئرمین نے صرف ایک بار ہمارا فون اٹھایا اور اس کے بعد اب فون ہی نہیں اٹھاتا۔

    یہاں کا ساجد نامی سینٹری انسپکٹر ایک مہینے سے جھوٹی تسلیوں اور دلاسوں سے کام چلا رہا ہے میڈیا کو انہوں نے اپنے پورے گھر کا وزٹ کرایا ،گھر میں مین گیٹ سے ہی گندے پانی نے تالاب کی شکل اختیار کر رکھی ہے۔

    مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ووٹ لینے تو آ جاتے ہیں اس کے بعد پلٹ کر دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔سلیم غوری تو یہاں کبھی چکر بھی نہیں لگاتے کبھی پوچھنا تک گوارہ نہیں کرتے کہ علاقہ مکین جی رہے ہیں یا مر رہے ہیں۔

    اہل محلہ کا کہنا ہے کہ بلدیہ سے جو صفائی کا فنڈ ملتا ہے وہ کہاں جاتا ہے۔جب لوگوں کے گھروں میں گندے پانی کے تالاب بنے ہوئے ہیں صفائی نہیں ہوتی گٹر اور نالی صاف نہیں ہوتے تو آخر وہ فنڈ کس کام کے استعمال میں آتا ہے۔اہل محلہ نے میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے میئر عبدالرؤف غوری سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ گٹر اور نالیوں کی صفائی کر کاے ہمارے گھر وں سے بھی پانی نکالا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میئر عبدالرف غوری کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے گھر آئیں۔اور یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین سلیم غوری کی کارکردگی دیکھیں کہ علاقے میں کس طرح صفائی کروا رہے ہیں

    انہوں نے کہا کہ خوف خدا کریں آپ کو بھی اللہ پاک کو جواب دینا ہے۔جاوید قریشی نے میئر عبدالروف غوری سے سوال کیا کہ جب اللہ پاک نے آپ کو اس عہدے پر فائز کیا ہے تو آپ کی 100 فیصد ذمہ داری بنتی ہے کہ شہریوں کا خیال رکھیں ،علاقہ مکینوں نے میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری سے پرزور مطالبہ کیا کہ الیکشن ہو گئے سب کچھ ہو گیا اب برائے مہربانی صفائی پر توجہ دی جائے اور ہمارے محلے کی صفائی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے

  • سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد  پر پی پی کے رہنما شرجیل انعام میمن کامیاب

    سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد پر پی پی کے رہنما شرجیل انعام میمن کامیاب

    سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 61 حیدرآباد کے تمام پولنگ سٹیشن سے ملنے والے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کامیاب ہو گئے ۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 کے تمام 135 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار شرجیل انعام میمن 63 ہزار 638 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، جے یو آئی (ف) کے سعید تالپور 11 ہزار 719 ووٹ لے کر ہار گئے۔ شرجیل انعام میمن نے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کیا ہے , اب تک جو رزلٹ آرہے ہیں اسکے تحت سندھ میں پیپلزپارٹی سوئپ کررہی ہے , یہ عوام کا پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو سے پیار ہے , نواز شریف اس ملک کے لیے بری خبر بن کر آئے , پاکستان کی عوام کی واحد امید پیپلزپارٹی کے چئیرمین کے ساتھ ہے, کسی بھی الیکشن رزلٹ پر حتمی نتائج آنے تک کمنٹ نہیں کرسکتا , موبائیل فون سروس معطلی کے سبب ٹرن آوٹ کم رہا , کراچی میں پیپلزپارٹی اچھی سیٹس لے رہی ہے ۔

  • عدت میں نکاح کے کیس میں سزا پر تعجب اور افسوس ہے،بلاول

    عدت میں نکاح کے کیس میں سزا پر تعجب اور افسوس ہے،بلاول

    حیدرآباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات کے بعدآصف زرداری صدر کیلئے پارٹی کے امیدوارہوں گے-

    باغی ٹی وی: نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کے فیصلے پر کہا ہے کہ غیر شرعی نکاح کیس کے اس نتیجے کی حمایت کرنا مشکل ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس طرح عدت نکاح کیس پر میڈیا رپورٹنگ کی جارہی ہے میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہتا، خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ماضی میں کی گئی کوششوں پر بھی اس فیصلے سے منفی اثر پڑ سکتا ہے، انتخابات کے بعدآصف زرداری صدر کیلئے پارٹی کے امیدوارہوں گے، پیپلز پارٹی وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے بھی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ پورے ملک سے ہار رہی ہے،مریم نواز کا وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بننا خواب ہے، جبکہ ایم کیو ایم کو بھی اپنی ہار نظر آ رہی ہے اسی لیے وہ پھر پرتشدد واقعات کی سیاست کر رہی ہے توشہ خانہ اور سائفر کیس پر میرا بلکل واضح موقف ہے لیکن عدت میں نکاح کے کیس میں سزا پر تعجب اور افسوس ہے، ہمیں سیاست میں اتنا آگے نہیں جانا چاہیے،عام انتخابات میں دھاندلی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ تو موسم ہی دھند کا ہے۔

  • پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتی ہے،بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتی ہے،بلاول بھٹو

    حیدر آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی مذہب کی بنیاد پر کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم چاہتا ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتی ہے۔

    باغی ٹی وی :حیدر آباد میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ نفرت کی سیاست سے ملک و قوم کا نقصان ہورہا ہے، ان کو عوام اور ملک کی کوئی فکر نہیں،ان کو صرف چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکر ہے کوئی مذہب کی بنیاد پر کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم چاہتا ہے، پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم غربت، مہنگائی اور بےروزگاری کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، ہم آپ کے ووٹ کے ذریعے مقابلہ کریں گے، آپ نے ووٹ کی طاقت سے نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہے حیدرآباد کےعوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، عوام کے تعاون سے شہر میں جیالا میئرمنتخب ہوا، آپ پیپلزپارٹی کے مد مقابل جماعتوں کی اصلیت سے واقف ہیں۔

    ماسکو میں بھارتی وزارت خارجہ کا ملازم پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے بلاول نے دیگر سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کے مسائل اور مشکلات کو نہیں سمجھتے، میں اپناعوامی معاشی معاہدہ پیش کرنے آیا ہوں، ہم نےوفاقی حکومت سنبھالی تو تمام 10نکات پر عمل کروں گا ،ان لوگوں نے90 کی دہائی میں جو کیا سب جانتے ہیں، آپ ان کی نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہیں، ہمارے مخالفین تشدد، نفرت اور تقسیم کی سیاست جانتے ہیں میری والدہ دنیا میں نہیں، میں بیٹے کی طرح خدمت کرنا چاہتا ہوں، ہم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، خواتین کو بلاسود قرض دیا جائے گا، بےروزگار نوجوانوں کیلئے نوجوان کارڈ لائیں گے، ملک بھر میں 30 لاکھ گھربنا کر دیں گے۔

    کرک میں پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ

    پیپلز پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے،آصف زرداری

  • قوانین کی خلاف ورزی،بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر جرمانہ

    قوانین کی خلاف ورزی،بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ پر جرمانہ

    حیدر آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پر جرمانہ کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں کھیلے گئے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے 18ویں اوور میں جسپریت بمراہ نے جان بوجھ کر انگلش بیٹر اولی پوپ کے راستے میں قدم رکھا اور جسمانی طور پر روکنے کی کوشش بھی کی جس پر اولی پوپ نے امپائر سے شکایت بھی کی، انگلش بلے باز اولی پوپ اس وقت 196 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔

    جسپریت بمراہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کے لیول 1 کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہوں نے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کو قبول بھی کیا ہے بھارتی فاسٹ بولر کا گزشتہ 24 مہینوں میں یہ پہلا جرم تھا جس وجہ سے ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی کٹوتی کی گئی ہے یاد رہے کہ کوڈ آف کنڈیکٹ کے لیول 1 کے تحت کھلاڑی پر میچ کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی کٹوتی کی جاتی ہے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال ہو گئی

    کراچی میں پاکستان کی پہلی میراتھون عامر سہیل نے جیت لی

    پی سی بی کا بورڈ آف گورنر تشکیل دے دیا گیا

  • میرپورخاص :یوسی 5 خادم علی شاہ,سمن آباد کالونی کا سیوریج سسٹم تباہ

    میرپورخاص :یوسی 5 خادم علی شاہ,سمن آباد کالونی کا سیوریج سسٹم تباہ

    میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص یوسی 5 خادم علی شاہ سمن آباد کالونی کی اس وقت کی صورت حال جو کہ ایک عرصہ دراز سے یہ لاپروائی کا نظام دامن تھامیں ہوئے ہیں بارش تو بہت دور کی بات ہے اس نالے کی صورت حال کسی بڑے تلاب سے کم نہیں روزانہ کی بنیاد پر علاقہ مکینوں کے گھروں میں گندہ گٹر کا پانی داخل ہوتا ہے

    علاقہ مکیں اس پریشانی میں مبتلا ہیں اور گلی میں مسجد بھی موجود ہے اور اس گندے پانی کی وجہ سے لوگ مسجد جانے میں بھی بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا یہ نالہ سیدذوالفقار علی شاہ کے حلقہ اور ہری رام کا حلقہ ان دونوں حلقوں کے درمیان یہ گندے پانی کا نالہ موجود مگر افسوس کی بات ہے کہ ہم ان لوگوں کے پاس جا جا کر ہم لوگ تھک گئیں ہیں لیکن ہماری کوئی سننے کو تیار نہیں

    جبکہ ایم پی ایم ہری رام کے بیٹے کرن نے بھی اس نالے کی صورت حال کو چیک کیا مگر کوئی حل نہیں نکل پایا اور علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے ہمارے علاقوں مگر ہمارے اس مصلے سے بے خبر ہیں