Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • میرپورخاص:اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانے

    میرپورخاص:اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد جرمانے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص میں اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز پر کریک ڈاؤن پہلی بار 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کردیئے،

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شہریار حبیب نے کھاد ڈیلروں پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ ذخیرہ اندوزی مہنگے داموں فروخت اور ریکارڈ نہ ہونے پر ڈنڈا اٹھا لیا،

    جس کے مطابق مہاراج فرٹیلائزر، راجہ اینڈ کو، موئیز فرٹیلائزر، پرکاش فرٹیلائزر سمیت دیگر پر فرٹیلائزر ایکٹ 1994 کے تحت تقریبا 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دئیے،

    اسسٹنٹ کمشنر شہریار حبیب نے کہا کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی شکایت ملی تھی جس پر کارروائیاں جاری ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ کھاد اور کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگے داموں فروخت برداشت نہیں کی جائے گی،

  • ٹھٹھہ: ایس ایس پی کی زیر صدارت تمام ڈی ایس پی پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچ کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی

    ٹھٹھہ: ایس ایس پی کی زیر صدارت تمام ڈی ایس پی پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچ کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں کی رپورٹ) ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹرمحمدعمران خان کی زیر صدارت تمام ڈی ایس پی پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ آف برانچ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد، امن وامان کی صورتحال کا جائزہ؛ ایکٹو کریمینلز ، جرائم پیشہ افراد، گٹکا، منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ اور لائحہ عمل تیار

    ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان نے ضلع ٹھٹھہ کا چارج سنبھالنے کے بعد آج مورخہ 22 مارچ 2024 کو ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، 15 مدد گار انچارج سی آئی اے انچارج اور چوکی انچارجز کے ساتھ ایس ایس پی آفیس ٹھٹھہ میں میٹنگ کی۔

    میٹنگ کے دوران ایس ایس پی ٹھٹہ نے ٹھٹہ پولیس کے تمام افسران کو ایکٹو کریمینلز ، جرائم پیشہ افراد، گٹکا، منشیات فروشی کے تمام، بالخصوص مین ڈیلرز ، کے خلاف فوری اور سخت کریک ڈاؤن کرنے کے واضح احکامات جاری کیے

    اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، مین پوڑی گٹکا ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فوری آغاز کریں، اس سلسلے میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارچ پولیس پوسٹس کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔

    اچھی کارکردگی پر پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں انعامات اور محکمانہ تعریفی اسناد دیے جائیں گیں، اور ناقص کارکردگی یا منظم جرائم میں ملوث پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی ایکشن کیا جائے گا

    مزید ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایات جاتی کیں کہ تھانہ جات پر آنے والے سائلین کے ساتھ بہتر ین سلوک کیا جاۓ۔ ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جاۓ۔ان کے مسائل کو سننے کے بعد فوری حل کریں۔انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے مظلوم کی داد رسی کی جاۓ

    ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد عمران خان نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تمام شہروں، بازاروں، اور عبادات کی جگہ پر سکیورٹی کو یقینی رکھا جائے

    دوران میٹنگ خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران ایکٹو کریمینلز کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس کی گرفت میں لائیں اور اس کے ساتھ ساتھ تما افسران اپنے علاقوں میں موثر حکمت سے سنیپ چیکنگ کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر لگاتار ریڈز، اور آپریشنز کیے جائیں

  • ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسکانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسکانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

    میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جاوید سونہارو جسکانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد رینج آفس میرپورخاص آمد ،ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری، ڈی ایس پی ایڈمن طارق پٹھان و دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا

    ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے تمام دفاتر کا وزٹ کیا اور افسران و ہیڈ آف برانچز سے ملاقات کی۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی، اگر کوئی پولیس افسران و جوان منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہوۓ پایا گیا تو اُسکے خلاف ڈپارٹمنٹل کارروائی کی جائیگی.

    متاثرین سے اچھا برتاؤ کیا جائے جب تک اُنکا مسلہ حل نہیں ہوگا اُن سے رابطے میں رہا جائے، ڈی آئی جی تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے عوام کا مسائل حل کریں، اُن سے اچھا برتاؤ کیاجائے اور کرائم کنٹرول کیا جاۓ.

    ڈی آئی جی نے کہا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ میں ڈسپلین کا سختی سے خیال کیا جاۓ.

    ڈی آئی جی نے عوام الناس سے کہا کہ میرے آفس کےدروازے تمام شہریوں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں، کوئی بھی جائز کام یہ آپ کے مسائل ہوں آپ بلاروک ٹوک آسکتے ہیں

  • میرپورخاص:مہنگے فروٹ و سبزیوں کی فروخت کی شکایت,اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی منڈی کا اچانک دورہ

    میرپورخاص:مہنگے فروٹ و سبزیوں کی فروخت کی شکایت,اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی منڈی کا اچانک دورہ

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص میں مہنگے فروٹ و سبزیوں کی فروخت کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر، تعلقہء حسین بخش مری کا سبزی منڈی میرپورخاص کا اچانک دورہ

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان کے خصوصی احکامات پر ماہِ رمضان میں روزانہ کی بنیادوں پر سبزی منڈی میں پھل اور سبزیوں کے بولی کے ریٹس کو دیکھنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہء حسین بخش مری عرفان نظامانی نے شہزاد علی پنہور ریجنل ڈائریکٹر ایگریکلچرل مارکیٹنگ کے ساتھ سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔

    اس موقع پر درجنوں سبزی کے ناجائزمنافع خوروں سے 49,000 روپے جرمانے وصول کئے گئے ۔ انتطامیہ کے آنے کے بعد درجنوں ناجائزمنافع خوراپنے ٹھیئے (اسٹال) بند کرکے بھاگ گئے ۔

    اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ سبزی منڈی سے ہی سبزیاں شہر بھر میں فروخت ہونے کے بعد ٹھیلوں پر فروخت ہوتی ہیں سبزی منڈی سے اگر منافع خوری ہوگی یا زیادہ رقم وصول ہوگی تو شہر بھر میں ٹھیلوں پر مہنگائی ہوگی اور منافع خوروں کے خلاف مزید بھی ایکشن لیتے ہوئے جیل بھی بھجیں گے۔

    انہوں نے کہا سبزی منڈی سے مہنگا فروٹ اور سبزیاں فروخت ہورہی ہیں اس معاملے کے حل کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کاروائی ہوگی

  • ٹھٹھہ :ہائی وے ڈویژن، ٹینڈرز کی اوپن بولی نہ ہوسکی،بھاری رشوت کے عوض فروخت کرنے کا انکشاف

    ٹھٹھہ :ہائی وے ڈویژن، ٹینڈرز کی اوپن بولی نہ ہوسکی،بھاری رشوت کے عوض فروخت کرنے کا انکشاف

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں) ہائی وے ڈویزن ٹھٹھہ میں 18مارچ کو طلب کی گئی این آئی ٹی کے لیے اوپن بولی کا مقابلہ نہ ہوسکا،ایگزیکٹو انجینئر، ٹینڈر کلرک اور پروکیورمینٹ کمیٹی کےدیگر ارکان کی طرف سے ایڈوانس کمیشن کے عوض ٹینڈر فروخت کرنے کا انکشاف

    باوثوق ذرائع کے مطابق ایگزیکٹیو انجینئر ہائی وے ڈویژن ٹھٹھہ عارف حسین راجپر نے 52 ترقیاتی کاموں کی تقریبن 56 کروڑ روپے کی ایک این آئی ٹی کال کی جس کا انعقاد 18 مارچ کو ہونا تھا لیکن متعلقہ انتظامیہ نے ایگزیکٹو انجینئر، ٹینڈر کلرک اور دیگر کی ملی بھگت سے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سپرا رولز کی روشنی میں اوپن بڈ آکشن منقعد کرانے کے برعکس سیپرا رولز کی خلاف ورزی کی اور ایگزیکٹیو انجینئر نے اپنے عملے اور ٹھیکیداروں کے ساتھ اپنے سرکاری بنگلے سارے بڈ ڈاکو مینٹس لے کر چھپا دیئے اور بنگلے میں بیٹھ کر غیر قانونی طریقہ اختیار کرتے ہوئے ٹھیکیداروں سے ایڈوانس کمیشن فیس وصول کی اور ذاتی فائدے کے لیے 15 سے 20 فیصد ایڈوانس کمیشن کے عیوض ٹینڈر فروخت کردیئے۔

    محکمہ روڈز کے مطعلقہ انجینئر اور دیگر پروکیورمینٹ کمیٹی کے ممبران اور ٹینڈر کلرک نے مل کر 15 سے 20 فیصد ایڈوانس کمیشن فیس وصول کی۔ سپرا رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے بددیانتی کا ارتکاب کیا گیا جو کہ ایک غیر قانونی فعل ہے۔

    اس موقع پر متاثر ٹھیکیداروں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ، ایم ڈی سیپرا سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری ورکس سروسز ڈپارٹمنٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ این آئی ٹی کو سپرا رولز کی روشنی میں معطل کر کے کھلے عام بولی کے مقابلے کے تحت غیر جانبدارانہ انداز میں کرایا جائے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

  • نوری آباد: گٹگا سپلائی کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی گرفتار

    نوری آباد: گٹگا سپلائی کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی گرفتار

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری کی رپورٹ) گٹگا سپلائی کرتے ہوئے میرپورخاص کا ڈی ایس پی گرفتار،میرپورخاص میں تعینات ڈی ایس پی لیگل احمد کریم جیلانی کی گاڑی سے بڑی مقدار میں گٹکا برآمد ہونے پر جامشورو کے قریب سے حراست میں لیا گیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو انکوائری کی ہدایت کردی۔

    ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ڈی ایس پی میرپورخاص کریم جیلانی کو گٹکا اور دیگر منشیات ٹرانسپورٹ کرتے ہوئے کسٹم حکام نے جامشورو کے قریب گرفتار کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈی ایس پی کریم جیلانی کے منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ڈی ایس پی کریم جیلانی کے خلاف فوری انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو وردی میں جرم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ایسے افسران چاہیے جو عوام کی جان و مال عزت اور آبرو کی حفاظت کا جذبہ رکھتے ہوں۔

  • حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھ والے  بچے کی پیدائش

    حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھ والے بچے کی پیدائش

    حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں چار ٹانگوں اور ہاتھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے نجی اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون نے عجیب الخلقت بچے کو جنم دیا ہے جس کے چار ہاتھ اور چار ہی ٹانگیں ہیں بچے کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی، جس میں دو ہاتھ اور دو پیر اضافی ہیں جنہیں ماہر سرجن اور ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد جسم سے علیحدہ کردیا ہے ماں اور بچے دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں اور دونوں تندرست ہیں،ماں کے رحم میں جڑواں بچوں کی تخلیق ہورہی تھی تاہم طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک بچے کی تخلیق ادھوری رہ گئی جس کے باعث ایسا ہوا،یہ حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منفر کیس ہے۔

  • نوری آباد:کراچی ڈیفنس میں کیئر کاسمیٹک نرسنگ فیشن پروگرام منعقد کیا گیا

    نوری آباد:کراچی ڈیفنس میں کیئر کاسمیٹک نرسنگ فیشن پروگرام منعقد کیا گیا

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری)کراچی ڈیفنس میں کیئر کاسمیٹک نرسنگ فیشن پروگرام منعقد کیا گیا

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں وومین کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بینظیر بھٹو شہید ہیومن ایسوسی ایشن اور ریسرچ ڈیپارٹمنٹ کے جانب سے سمبھ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کیئر کاسمیٹک نرسنگ فیشن کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

    اس موقع پر (Twcft) کی چیئرپرسن اور خاتون رہنما ڈاکٹر نگہت خان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں اس سنٹر میں خواتین کو بیوٹیشن کورس کروا رہے ہیں اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی دے رہے ہیں تاکہ وہ خواتین اپنے علاقے میں کاروبار میں مدد کر سکیں

    اسسٹنٹ ڈائریکٹر بےنظیر بھٹو محمود اوٹھو کی طرف سے علاقے میں سنٹر کا دورہ کیا جہاں خواتین اساتذہ کو بہترین پروگرام کرنے پر شاباش دی گئی

    پروگرام میں بڑی تعداد میں عورتوں نےشرکت کی اور بعد میں مسز سبیتا مشتاق کی طرف سے خواتین کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔

  • ٹھٹھہ:بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں اسد علی خان

    ٹھٹھہ:بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں اسد علی خان

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں) پاکستان کے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے 29- فروری سے 2- مارچ 2024ء کی صبح تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارشں اور طوفانی ہواؤں کے امکان کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ اسد علی خان نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام پیشگی اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور نجی و سرکاری املاک کے نقصانات سے بچا جا سکے، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ایسی ہدایات انہوں نے ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق دربار ہال مکلی میں منعقدہ اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے دیں۔

    انہوں نے چیئرمن میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ سمیت تمام ٹاؤن افسران، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، آبپاشی، ڈرینیج، لوکل گورنمنٹ، صحت، لائیواسٹاک، سوشل ویلفیئر و دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو الرٹ رہنے اور ہیڈ کوارٹرز میں موجودگی کو یقینی بنانے سمیت تمام احتیاطی تدابیر بروقت اٹھانے کی ہدایت بھی کی۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع کے کینالوں، شاخوں اور نالوں کی بھل صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے جبکہ تمام ڈسپوزلز اور مشینری کو بھی فعال رکھا جائے تاکہ بارشی پانی کے بہاؤ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ہو سکے۔

    انہوں نے میونسپل و ٹاؤں افسران کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ بھی رابطہ رکھیں۔

    انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کیٹی بندر کو ہدایت کی کہ وہ ساحل سمندر کی کریکس میں رہائش پذیر لوگوں کو ممکنہ بارش کی پیشگوئی کے متعلق آگاہی دیں اور انہیں وہاں سے منتقل ہونے کیلئے متنبہ کریں تاکہ وہ رلیف کیمپس میں منتقل ہو کر محفوظ ہو سکیں۔

    انہوں نے انہیں مزید ہدایت کی کہ ریلیف کیمپس کے قیام کی فوری طور پر نشاندہی کرکے آگاہ کیا جائے تاکہ ممکنہ متاثرین کو پینے کے پانی، اشیاء خورد و نوش، طبی و دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے مؤثر انتظامات کئے جا سکے۔

    انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران ضلع کے تمام صحت مراکز میں ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے تیار رہیں اور ڈاکٹرز، عملے، ایمبولینسس، سانپ کے ڈسنے اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین سمیت تمام ضروری ادویات کی موجودگی اور ممکنہ ریلیف کمیپس میں طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی پلان تشکیل دیا جائے۔

    انہوں نے محکمہ لائیواسٹاک کے افسران کو ہدایت کی کہ مویشیوں کو ممکنہ امراض سے بچانے کیلئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے حیسکو افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ گرے ہوئے بجلی کے پول اور تاروں کی فوری مرمت اور بحالی کو یقینی بنائیں۔

    انہوں نے مختلف این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا اپنا پلان شیئر کریں تاکہ مزید حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔

    اس موقع پر پاک نیوی کے لیفٹیننٹ کمانڈر شاہد نے اجلاس کو بتایا کہ پاک نیوی کی جانب سے ایمرجنسی ریسپانس ٹیمین تشکیل دی گئی ہیں جس میں ایمبولینس، فائر برگیڈ، طبی سہولیات موجود ہیں جوکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے دوران ریسکیو کیلئے 5 منٹ میں پہنچ سکتی ہیں۔

    قبل ازیں متعلقہ محکموں کے افسران نے امکانی بارشوں سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کے متلعق ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی آگاہی بھی دی۔

  • ٹھٹھہ: آرمی پبلک سکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں، پرنسپل

    ٹھٹھہ: آرمی پبلک سکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں، پرنسپل

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(بلاول سموں) آرمی پبلک اسکول مکلی کے پرنسپل برکت برنارڈ نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی اسکول میں کوئی جنات کا اثر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹر کلاس کے کچھ طلباء نے جنات کا ڈرامہ رچا کر چھٹی حاصل کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث ہال میں ٹیوشن پڑھنے والے دیگر طلباء میں خوف پھیل گیا، جس کے بعد دیگر طلباء پریشان ہو گئے جبکہ ڈرامہ کرنے والے کچھ طلباء نے اساتذہ سے جھگڑا کرکے انہیں یہ محسوس کرایا کہ ان پر جنات کا اثر ہے،

    جس کے بعد طالب علموں کو مسجد میں نفل پڑھنے کے لئے جانے کہا گیا تاکہ ان میں موجود خوف کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ موجود ہیں جنہیں کم فیس پر معیاری تعلیم دی جا رہی ہے جو کہ شرپسندوں سے برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے ناکام کوشش کی۔

    چند طلبہ نے ڈرامہ رچا کر اسکول کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے جبکہ ڈرامہ کرنے والے طلبہ کو ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے