Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • ٹی وی شو میں خواتین ٹک ٹاکرز کا جھگڑا، ہاتھا پائی اور بال کھینچنے کی ویڈیو وائرل

    ٹی وی شو میں خواتین ٹک ٹاکرز کا جھگڑا، ہاتھا پائی اور بال کھینچنے کی ویڈیو وائرل

    ٹی وی شو میں خواتین ٹک ٹاکرز کا جھگڑا ہو گیا ،نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    مقبول ٹیلی ویژن پروگرام 21 ایم ایم شو میں خواتین ٹک ٹاکرز عالیہ ستار اور آسیل لارنس کے درمیان جھگڑا ہوا ، یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب آسیل نے دعویٰ کیا کہ عالیہ نے ان کے گانے کو چلنے نہیں دیا اور ایک دوسرے کو کہا کہ ان کو حسد ہو رہا ہے بات بڑھتے بڑتھے ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز میں لڑائی ہو رہی ہے عالیہ ستار نے آسیل لارنس کے بال پکڑ لیے اور بعد میں جوتا بھی اتار کر پھینکا یہاں تک کہ میزبان کو لڑائی روکنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی،جبکہ صارفین نے اسے سستا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ مکمل ڈرامہ ہےصرف لوگوں کو شو دیکھنے پر مجبور کرنے کے لیے جھوٹی لڑائی کی گئی ہے،ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ آپ کا شو وائرل نہیں ہو رہا تو ان طریقوں کا استعمال بند کریں ایک اور نے لکھا کہ یہی ہوتا ہے جب آپ شو میں گلی محلوں کے لوگوں کو مدعو کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس شو کی میزبانی کئی سالوں تک متھیرا نے کی تھی لیکن اب یونس خان اس کو ہوسٹ کر رہے ہیں جو حال ہی میں خبروں میں اس لیے آئے ہیں کہ وہ لائیو ٹی وی پر جھگڑوں اور تنازعات کو ہوا دیتے ہیں۔

  • 14 سال کی عمر میں  ماں بن گئی تھی،معروف اداکارہ

    14 سال کی عمر میں ماں بن گئی تھی،معروف اداکارہ

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے کہا ہے کہ ان کی 12 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی اور 14 سال کی عمر میں وہ ماں بن گئی تھیں۔

    پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کی معروف اداکارہ جہان سلطانہ، جنہیں نوشابہ بی بی کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ بالخصوص پرانے ڈراموں میں پشتون کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی مشہور رہی ہیں اداکارہ نے پشتو ریڈیو میں بھی کام کیا ہے، نوشابہ بی بی کی پشتو ریڈیو اور پی ٹی وی سے وابستگی کئی دہائیوں پر محیط ہےان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ ہمیشہ ٹی وی پر سر ڈھانپ کر نظر آئی ہیں-

    حال ہی میں نوشابہ بی بی نے ایک ڈیجیٹل میڈیا چینل کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی کم عمری کی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی، نوشابہ بی بی کا کہنا تھا کہ مجھے ملازمت یا کیریئر کے لیے کوئی وقت نہیں ملا کیونکہ میری شادی 12 سال کی عمر میں ہو گئی تھی، اور اسی عمر میں میں نے ٹیلی وژن پر کام بھی شروع کر دیا تھا،میں گڑیوں سے کھیل رہی تھی کہ میری شادی کردی گئی، ایک دن مجھے بتایا گیا کہ گھر میں شادی ہے، بس مجھے ایک لپ اسٹک دی گئی، اور میں سب کچھ بھول گئی، کیونکہ لپ اسٹک میری کمزوری تھی،میں خوشی خوشی سہیلیوں کے درمیان جا کر شادی کے بندھن میں بندھ گئی، اُس وقت بچوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جب تمام مہمان چلے گئے تو میں نے اپنی بھابھی سے کہا کہ مجھے واپس گھر بھیج دیں، ہم دونوں کے درمیان عمر کا فرق 23 سال تھا، وہ میرے خالہ زاد تھے اور اس شادی کے لیے میری خالہ نے ہی اصرار کیا تھا میں 14 سال کی عمر میں ماں بن گئی، میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، میرے والد کافی سخت تھے، لیکن میرے شوہر نے میرے اداکاری کے کیریئر میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔

  • روایتی اسٹامپ پیپرز ختم،ای سٹیمپنگ کا نظام کامیابی سے جاری

    روایتی اسٹامپ پیپرز ختم،ای سٹیمپنگ کا نظام کامیابی سے جاری

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹامپ پیپرز کے حوالے سے جعلسازی کے مکمل خاتمے کے لیے ای سٹیمپنگ کا نظام کامیابی سے جاری ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیڈرل ٹریژری کی جانب سے مزید روایتی اسٹامپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے، تاہم پہلے سے جاری شدہ اسٹامپ پیپرز کو ان کی مقررہ مدت ختم ہونے تک استعمال کیا جا سکے گا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ای سٹیمپنگ پراجیکٹ کے تحت اب تک 585 چالان جنریٹ کیے جا چکے ہیں، جس سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اسٹامپ پیپرز سے متعلق تمام اعداد و شمار کا مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا بھی مرتب کیا جا سکے گاشہری اب سیٹیزن پورٹل کے ذریعے باآسانی ای سٹیمپ کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں، جس سے جعلسازی کے امکانات مزید کم ہو جائیں گے،ای سٹیمپنگ نظام سے سرکاری امور میں سہولت، شفافیت اور اعتماد کو فروغ ملے گا، جبکہ شہریوں کو بھی تیز اور محفوظ سروس فراہم کی جا سکے گی۔

  • پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

    پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

    پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدر آباد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اب حیدر آباد کی کوچنگ کریں گے، فریقین کے درمیان باقاعدہ معاہدے طے پا گیا ہے۔

    اپریل 2024 میں جیسن گلیسپی کو گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے وائٹ بال کی قیادت کی تھی،2024 کے دسمبر میں پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے انہوں نے جنوبی افریقہ میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،اب جیسن گلیسپی مارچ میں شروع ہونے والے پی ایس ایل میں حیدر آباد کی کوچنگ کرتے نظر آئیں گے۔

    دوسری جانب پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے کھلاڑیوں کی گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مختلف فرنچائزز نے متعدد مقامی کھلاڑیوں کو ریٹینشن یا آکشن کے لیے ان کیٹگریز میں شامل کیا ہے۔

    گولڈ کیٹگری میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے یا آکشن پول میں رکھا گیا ہے، جبکہ سلور کیٹگری میں 16 مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایمرجنگ کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو ریٹین یا آکشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

    سلور کیٹگری میں ملتان سلطانز کے یاسر خان، عامر برکی، محمد جنید، ہمایوں الطاف، علی عمران اور عبید شاہ شامل ہیں،لاہور قلندرز کی جانب سے محمد اخلاق، محمد نعیم اور عازب کو سلور کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد فائق اور حنین شاہ بھی اسی کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔

    پشاور زلمی کے عارف یعقوب اور مہران ممتاز، کراچی کنگز کے مرزا معمون اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علی ماجد کو بھی سلور کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے،جبکہ ایمرجنگ کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو ریٹینشن یا ریلیز کے لیے رکھا گیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سعد مسعود، محمد شہزاد اور غازی غوری، کراچی کنگز کے ریاض اللہ، فواد علی اور سعد بیگ اس کیٹگری میں شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ پشاور زلمی کے معاذ صداقت، عبداللہ فضل اور علی رضا، ملتان سلطانز کے شاہد عزیر اور محمد ذوالفقار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد ذیشان اور شامل حسین جبکہ لاہور قلندرز کے مومن قمر بھی ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔

  • انجینیئر محمد علی مرزا کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس کی سماعت  ملتوی

    انجینیئر محمد علی مرزا کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے –

    جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں اسلم خاکی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل پیش نہ ہو سکے، جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ اٹارنی جنرل دیگر مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکتے، لیکن عدالت کی ہدایت پر آئندہ سماعت میں پیش ہو جائیں گے۔

    عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی،اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو آئندہ سماعت پر پیش ہو کر عدالتی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اسپین کا تقریباً پانچ لاکھ تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ

    درخواست گزار اسلم خاکی، اسلامی نظریاتی کونسل کے وکیل اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے درخواست میں ڈاکٹر محمد اسلم خاکی نے انجینیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے والی اسلامی نظریاتی کونسل کی فتویٰ نما رائے کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

    امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران حملہ

  • وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے-

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن نذر محمد بزدار( پی اے ایس۔گریڈ 21 ) وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کر دیے گئے، سیکریٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن اور جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن غلام مجتبیٰ جوئیو کو جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات کر دیا گیا،جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن رضوان احمد شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران حملہ

    اپنی زمین اور فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سعودی ولی عہد

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

  • پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی دو سالہ چیئرمین شپ باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے-

    پاکستان 2026 اور 2027 کے دوران تنظیم کی قیادت کرے گا،اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سال 2025 میں ای سی او کی قیادت کرنے پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ای سی او کے امور میں اس کے مؤثر کردار اور بھرپور قیادت کو سراہا گیا۔

    پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط، فعال اورمؤثر بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کرے گا ای سی اوکے رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے اوراس امید کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے تنظیم میں نئی توانائی اورسرگرمی آئے گی۔

    ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

    مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون، تجارت اوررابطوں کے فروغ کے لئے ای سی او کوایک متحرک پلیٹ فارم بنانے کیلئے عملی اقدامات کریگا،پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران ای سی او کے مقاصد کے حصول، علاقائی ترقی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گا۔

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

  • صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

    ابوظہبی :صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور خاتون اول آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں،پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر گفتگو ہوئی ،تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    ملاقات میں اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کی نمایاں صلاحیت کو اجاگر کیا گیا، صدر مملکت نے صدریو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان کے حالیہ دورہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بھارت:ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کا طیارہ تباہ

    قصور کی رہائشی بیوہ کے لاہور میں واقع پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

  • غصے میں آئین توڑنا پڑا تو 16 سالہ لڑکی سے شادی کر لوں گا, حافظ حمداللہ

    غصے میں آئین توڑنا پڑا تو 16 سالہ لڑکی سے شادی کر لوں گا, حافظ حمداللہ

    ‎جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فی الحال دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم اگر غصہ آئے اور قانون توڑنا پڑا تو وہ 16 سالہ لڑکی سے شادی کرنے پر آمادہ ہیں۔
    ‎اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ بیرون ملک کے دورے سے واپسی پر چاروں صوبوں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے۔
    ‎حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وہ ایسے قوانین کو تسلیم نہیں کریں گے جو قرآن و سنت کے منافی ہوں اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قرآن و سنت کے خلاف قانون سازی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے پارلیمنٹ میں آئین کی خلاف ورزی کی ہے ان پر آرٹیکل 6 لاگو ہونا چاہیے۔
    ‎انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ وہ فی الحال دوسری شادی کے موڈ میں نہیں ہیں، لیکن غصے کی صورت میں وہ 16 سالہ لڑکی سے نکاح کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔

  • مسلسل 6 ماہ تک بند سمز سے متعلق پی ٹی اے کا انتباہ جاری

    مسلسل 6 ماہ تک بند سمز سے متعلق پی ٹی اے کا انتباہ جاری

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی موبائل سم کو مسلسل 6 ماہ تک استعمال میں نہ لایا گیا تو متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر اسے بند کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق وہ سمز جن پر 180 دن تک کال، ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ استعمال کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہو انہیں غیر فعال تصور کیا جائے گا ایسی سمز بند کیے جانے کے بعد ان نمبرز کو کسی دوسرے صارف کو دوبارہ جاری کیا جا سکتا ہے،ایک بار موبائل نمبر نئے صارف کے نام پر جاری ہو جانے کے بعد سابق صارف کا اس نمبر پر کسی قسم کا قانونی حق یا دعویٰ باقی نہیں رہتا۔

    حکام کے مطابق اگر کوئی صارف کسی مجبوری یا وجہ کے باعث عارضی طور پر اپنی سم استعمال نہیں کر پا رہا تو وہ متعلقہ ٹیلی کام آپریٹر کو تحریری درخواست یا ای میل کے ذریعے مخصوص مدت کے لیے نمبر محفوظ رکھنے کی درخواست دے سکتا ہےکسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی موبائل سمز کا باقاعدہ اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال جاری رکھیں۔

    اے آئی کی مدد سے نیا اور نامعلوم وائرس دریافت

    
پاکستان لندن سے زیادہ محفوظ ہے، طلال چوہدری

    پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری