Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری

    پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری

    وفاقی آئینی عدالت نے پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی سے متعلق ایک اہم فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے 90 سال پرانے پولیس میڈیکل رولز پر نظرثانی کی ہدایت دے دی ہے۔

    سٹس علی باقر نجفی اور جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،اور دوران سماعت فرحان کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن پر سماعت کے بعد تحریری حکمنامہ جاری کیا،وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ پولیس رولز 1934 کے تحت بھرتی کے وقت طبی معائنہ سخت ہونا ضروری ہے، تاہم جدید طبی سائنس اور ٹیکنالوجی کی روشنی میں بالخصوص بینائی سے متعلق قوانین میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے۔

    وفاقی آئینی عدالت نے ہوم سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو امیدوار کی بینائی کا دوبارہ معائنہ معذور افراد کے اسسمنٹ بورڈ سے کرانے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی یہ تجویز بھی دی کہ امیدوار کو معذوری کوٹے یا دفتری نوعیت کے کام کے لیے ایڈجسٹ کرنے پر غور کیا جائے- پولیس جیسے حساس اور مسلح ادارے میں خدمات انجام دینے کے لئے سخت طبی معیار ناگزیر ہیں درخواست گزار کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ بعض حاضر سروس پولیس اہلکار جسمانی معذوری کے باوجود دفتری فرائض انجام دے رہے ہیں اس لئے انہیں بھرتی کیا جائے، یہ دلیل درست نہیں-

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا ہیڈ کوچ کون؟

    عدالت نے کہا کہ پولیس فورس میں فیلڈ ڈیوٹی کے لیے طبی موزونیت اور فٹنس لازمی شرط ہے، تاہم اداروں کو انسانی ہمدردی اور جدید طبی معیار کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے عدالت نے بینائی کے معیار پر پورا نہ اترنے والے امیدوار کی اپیل خارج کرتے ہوئے فیصلے میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

    فیصلے میں عدالت نے پولیس کانسٹیبل کے طور پر تقرری سے انکار کو قانونی قرار دیا لیکن معذور کوٹہ کے تحت درخواست گزار کے کیس پر قانون کے مطابق غور کرنے کا راستہ کھلا چھوڑ دیاعدالت نے سابقہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ معذوری کسی امیدوار کو ملازمت سے مکمل محروم نہیں کر سکتی بشرطیکہ متعلقہ قانون اور ضوابط کے تحت امیدوار اہل ہو۔

    وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    واضح رہے کہ محمد فرحان نے ضلع اٹک میں پنجاب پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کے لئے اوپن میرٹ پر درخواست دی تھی ابتدائی طور پر وہ بھرتی بورڈ کی جانب سے عارضی طور پر منتخب امیدواروں میں شامل تھے تاہم طبی معائنے کے دوران ان کی ایک آنکھ کی بینائی مقررہ معیار سے کم پائی گئی، بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے ماہر امراضِ چشم نے متفقہ طور پر انہیں طبی طور پر نااہل قرار دے دیا۔

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا ہیڈ کوچ  کون؟

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیا ہیڈ کوچ کون؟

    پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر لیوک رونکی کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے-

    سابق نیوزی لینڈ کرکٹر لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ بن گئے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے سوشل میڈیا پر باقاعدہ اعلان کیا،لیوک رونکی بطور پلیئر اور کوچ پہلے بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    علی نقوی نے کہا "لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ساتھ ایک حقیقی شیرو ہیں وہ اس لیگ کے اب تک کے سب سے مشہور اور متاثر کن غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ان کا رشتہ منفرد ہے جیسا کہ ہم کہتے ہیں، ایک بار شیرو ہمیشہ شیرو ہوتا ہے۔”

    ہمیں خوشی ہے کہ رونکی اس سیزن میں دستیاب ہوئے وہ ہماری ثقافت، ہمارے معیارات اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے کے حقیقی معنی کو سمجھتے ہیں۔ہم ہیڈ کوچ کی حیثیت سے اس بار ان کا استقبال کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    لیوک رونکی نے کہا "اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے لیے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔ میں اس ٹیم، مالکان، شائقین اور پورے یونائیٹڈ خاندان کے ساتھ جو بانڈ شیئر کرتا ہوں وہ حقیقی طور پر کچھ خاص ہے میں نے ہمیشہ اس تعلق کو فخر کے ساتھ نبھایا ہے "ابھی بطور ہیڈ کوچ واپسی ایک بہت بڑا اعزاز ہے اسلام آباد یونائیٹڈ نڈر کرکٹ، کردار، اور جیتنے والی ذہنیت کے لیے کھڑا ہے۔ میں اس میراث کو آگے بڑھانے اور اس عظیم ٹیم کے لیے لیڈروں اور میچ ونر کے اگلے گروپ کو تیار کرنے میں مدد کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔”

    واضح رہے کہ مائیک ہیسن کے پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈکوچ منسلک ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ کی جگہ خالی تھی۔

    عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

  • وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

    اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئےسپر ٹیکس کو درست قرار دے دیا۔

    چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،سماعت میں وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپر ٹیکس کو آئینی طور پر درست قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے سپر ٹیکس 2015 سے متعلق دائر تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں،وفاقی آئینی عدالت نے مختلف شرائط کیساتھ کیس نمٹا دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا عدالت نے کہا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات مسترد کیے جاتے ہیں۔

    عالمی ادارے یونیسف کا سامان چوری کرنیوالے 5 ملزمان گرفتار

    عدالت نے کہا کہ آئل اینڈ گیس سیکٹرز رعایت کے حصول کیلئے ٹیکس کمشنر سے رجوع کر سکتے ہیں،پارلیمنٹ کو آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن 4 بی کو 2015 سے برقرار رکھنے کا حکم دیا تاہم ہائی کورٹس کے سیکشن 4 سی سے متعلق فیصلوں کو جزوی طور پر کالعدم قرار دے دیا گیا ہےپارلیمنٹ انکم پر ٹیکس لگانے کا اختیار رکھتی ہے، سماعت کے دوران مختلف کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے جواب الجواب میں اپنے دلائل مکمل کیے، عدالت نے قرار دیا کہ سپر ٹیکس کے نفاذ میں کوئی آئینی سقم موجود نہیں۔

    آئی جی اسلام آباد ، آئی جی کے پی کے مجھے انصاف دلائیے

  • یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے آواز بلند کریں،مشعال ملک

    یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے آواز بلند کریں،مشعال ملک

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کل یاسین ملک کے ایک انتہائی خطرناک پھانسی کے کیس کی سماعت ہونے جا رہی ہے، جس میں سزا کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔

    مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سماعت کے نتائج یاسین ملک کی زندگی کے لیے سنگین ثابت ہو سکتے ہیں،مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک ایک مجاہد اور غازی ہیں، جنہوں نے مسلح جدوجہد ترک کر کے امن کا راستہ اختیار کیا، اس کے باوجود انہیں سخت حالات کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق تہاڑ جیل میں یاسین ملک پر تشدد کیا جا رہا ہے اور انہیں قانونی دفاع کا بنیادی حق بھی نہیں دیا جا رہا، نہ ہی انہیں اپنی مرضی کے وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یاسین ملک کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا اور ان کے خلاف یکطرفہ فیصلے کیے جا رہے ہیں، جو انصاف کے عالمی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ اگر یاسین ملک کی جان کو کوئی نقصان پہنچا تو یہ صرف ایک فرد کی موت نہیں ہوگی بلکہ اس کے سنگین سیاسی اور اخلاقی نتائج ہوں گے۔

    مشعال ملک نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بالخصوص دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ یاسین ملک کی جان بچانے کے لیے آواز بلند کریں اور ان کے ساتھ ہونے والے مبینہ ظلم کے خلاف متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خاموشی اس ناانصافی کو مزید تقویت دے گی، اس لیے اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں،سپریم کورٹ

    وزیراعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں،سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دئیے ہیں کہ وزیراعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں۔

    سپریم کورٹ میں او جی ڈیل سی ایل میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے سابق وزیر کی نظر ثانی درخواست پر وکلاء کو تیاری کرنے کی ہدایت کی،سپریم کورٹ نے کہا کہ تقرری کیلئے اشتہار دیا جاتا ہے، بادشاہ تو نہیں کہ بس آرڈر کر دیا اس موقع پر نیب کے وکیل نے کہا کہ وزیر کے پرنسپل اسٹاف آفیسر نے لکھا کہ نوکریوں کیلئے پارلیمنٹ کا دباؤ ہے۔

    عدالت نے کہا کہ وزیر اعظم بھی اگر غیر قانونی احکامات دیں تو سول سرونٹس ماننے کے پابند نہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ہر سرکاری ادارے میں گنجائش سے زیادہ بھرتیاں ہیں، پی آئی اے کا انٹرنیشنل ائیر لائنز کے ساتھ موازنہ کریں ناں، نیب کے وکیل نے کہا کہ پی آئی اے میں زیادہ بھرتیوں کی وجہ سے نجکاری کرنا پڑی۔

    جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ جس وقت بھرتیاں کی گئیں اس وقت احتساب کمیشن کا قانون نہیں تھا، متعلقہ وفاقی وزیر سزا تو بھگت چکے ہیں،سزا کا ایک داغ تو ہے، کیا اتنا کافی نہیں کہ وزیر نے سزا پوری کی۔

  • ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر  شہزاد رائے کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

    ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر شہزاد رائے کا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف گلوکار، سماجی کارکن اور ایجوکیشن ایکٹیوسٹ شہزاد رائے نے ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر تعلیمی نظام پر طنز کرتے ہوئے نیا گانا “لیٹ ہو گئے” ریلیز کر دیا۔

    “لیٹ ہو گئے” گانے کی ویڈیو میں شہزاد نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے والدین سے سوال کیا “کیا آپ نے ابھی تک اپنے بچے کو اسکول میں داخل کروا دیا ہے؟” جس پر والدین حیران ہو جاتے ہیں کہ ابھی تک جو بچہ پیدا ہی نہیں ہوا، اس کا داخلہ کیسے ممکن ہے، جواب میں شہزاد رائے کہتے ہیں “لیٹ ہوگئے” یہ منظر بچوں پر ابتدائی عمر سے ڈالے جانے والے دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

    ویڈیو میں شہزاد رائے مختلف کرداروں میں نظر آتے ہیں، اور بار بار جملہ “لیٹ ہو گئے” دہراتے ہیں اس انداز نے گانے کے پیغام کو مزید مؤثر اور طنزیہ بنایا ہے،ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اعلیٰ طبقے کے اسکولوں میں چھوٹے بچوں کے داخلے کے لیے سخت انٹرویوز اور معیارات قائم کیے جاتے ہیں ، اور بچوں پر اسکول جانے سے قبل ہی دباؤ ڈالنا شروع ہو جاتا ہے ایک منظر میں چھوٹی لڑکی والدین اور نظام سے التجا کرتی ہے کہ اسے صرف جینے کے لیے کچھ وقت دیا جائے، قبل اس کے کہ توقعات اور معیار کا بوجھ اس پر ڈال دیا جائے۔

    سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کا عمرہ، خبروں پر قومی اسمبلی کی وضاحت جاری

    گانے میں تعلیمی نظام کے دیگر پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جیسے زبان کا فرق اور انگریزی تعلیم کا دباؤ، جہاں بچے گھر میں اپنی مادری زبان بولتے ہیں مگر اسکول میں انگریزی میں پڑھائی ہوتی ہے، جس سے ذہنی دباؤ اور الجھن بڑھتی ہے علاوہ ازیں، ٹیوشن کلچر اور بھرپور پڑھائی کے باعث بچوں کے لیے آرام اور کھیل کود کا وقت نہ ہونا بھی واضح کیا گیا ہے، جو بچوں کی ذہنی تھکان اور روزمرہ کے دباؤ کو اجاگر کرتا ہےشہزاد رائے کا پیغام واضح ہے کہ تعلیم صرف مقابلہ بازی اور بوجھ کا ذریعہ نہیں بن سکتی، بلکہ بچوں کی فکری نشونما، خوشی اور مجموعی ترقی کا ذریعہ ہونی چاہیے۔

    پاکستان اور گھانا کے درمیان 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

  • سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کا عمرہ، خبروں پر قومی اسمبلی کی وضاحت جاری

    سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کا عمرہ، خبروں پر قومی اسمبلی کی وضاحت جاری

    ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد کے عمرے کے دورے کی خبریں بے بنیاد ہیں-

    قومی اسمبلی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سرکاری خرچ پر قومی اسمبلی کے ممبران کو حج یا عمرے کی کوئی سہولت حاصل نہیں ہے اور نہ ہی ایسی سہو لت دی جا سکتی ہے،قومی اسمبلی میں نومبر 2016 میں منظور ہونے والی قرارداد کے تحت ہر سال قومی اسمبلی کے ممبران کا ایک وفد ذاتی خرچ پر 21 ربیع الاول کو روزہ رسول پر حاضری دیتا ہے، اس قرارداد کے مطابق وفد کے تمام ممبران اپنے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق ایس او پیز کے تحت وزارت مذہبی امور صرف انتظامی امور میں سہولت فراہم کرتی ہے اور اس کے تحت وزارت کسی قسم کے اخراجات برداشت نہیں کرتی،سرکاری خرچ پر کسی بھی حج یا عمرے کے دورے کی تجویز کسی رکن کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے لیکن کسی ایسی تجویز کی منظوری نہیں دی گئی-

  • پاکستان اور گھانا کے درمیان 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور گھانا کے درمیان 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور گھانا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پہلے باضابطہ دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس میں 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

    دونوں ممالک کے مابین یہ سیاسی مشاورتی اجلاس 26 جنوری کو گھانا میں منعقد ہوا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے،پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سفیر حمید اصغر خان نے کی، جبکہ گھانا کی جانب سے وفد کی سربراہی ان کی وزارتِ خارجہ کی چیف ڈائریکٹر سفیر خدیجہ ادریسو نے کی۔

    وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق اس مشاورتی اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، پہلی مفاہمتی یادداشت دوطرفہ سیاسی مشاورتی عمل سے متعلق تھی، جبکہ دوسری مفاہمتی یادداشت اسلام آباد میں قائم فارن سروس اکیڈمی اور گھانا فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کے درمیان طے پائی، مذاکرات میں فریقین نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی، سیاحت، ثقافت، صحت، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    دونوں ممالک نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دوطرفہ سیاسی مشاورتی مذاکرات کا اگلا دور آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گابیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور گھانا کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات موجود ہیں،اس ادارہ جاتی مشاورتی عمل کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان بامقصد اور منصوبہ جاتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

  • تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، مری میں وقفے وقفے سے بارش اور مزید برفباری کا امکان ہے چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ اور مردان میں مزید بارش کا امکان ہے۔

    جبکہ کوہاٹ، کُرم، خیبر، ہنگو، پارا چنار، باجوڑ، بنوں، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری کی توقع ہے، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام میں شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں برفباری کی توقع ہے جبکہ نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی اور لورالائی میں بارش کا امکان ہے اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کا امکان ہے، استور اور سکردو میں تیز بارش اور مزید برفباری کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات مانسہرہ، وادی کاغان، ناران اور شوگران میں شدید برفباری ہوئی جس سے سڑکیں متاثر ہوئیں اور شوگران روڈ کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، کان مہیترزئی، لکپاس اور کوژک ٹاپ میں بھی برفباری ہوئی جس کے بعد قومی شاہراہوں سے برف ہٹانے کا عمل ہیوی مشینری کے ذریعے جاری ہے، جبکہ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور ریسکیو ادارے سڑکوں کی بحالی میں مصروف ہیں۔

    آزاد کشمیر کے علاقوں مظفرآباد، ہٹیاں بالا، وادی نیلم اور لیپہ میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی جس کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں، جبکہ گلگت بلتستان میں استور اور اسکردو میں مزید برفباری متوقع ہے۔ بابوسر ٹاپ پر 10 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور پشاور 10، لاہور 12، کراچی 14، کوئٹہ منفی ایک، مری اور گلگت 2 جبکہ مظفرآباد میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب کے پی میں شدید برفباری کے باعث نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے این ایچ اے نے شدید برف باری کے باعث این 45، این 145، این 95 اور این 90 پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    جس کے مطابق مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور برف باری والے علاقوں میں گاڑیوں پر ‘گرپ چینز’ کا استعمال یقینی بنائیں دیر، چترال، سوات اور شانگلہ کی شاہراہوں پر برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں، این ایچ اے کی ٹیمیں اور بھاری مشینری حساس مقامات پر تعینات ہیں، صورتحال کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے، دورانِ سفر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں این ایچ اے کے فیلڈ اسٹاف سے فوری رابطہ کریں یا ٹریفک ہدایات پر عمل کریں۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ،محسن نقوی

    اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا –

    محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسلام آباد میں کسی بھی جائیداد پر قبضے یا غیر قانونی تصرف کی شکایت درج کرائی جائے تو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سات دن کے اندر فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی قانونی طور پر ملکیتی اثاثے پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہا جاتا ہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، حکومت سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جائیدادوں کے تحفظ کے لیے شفاف، تیز اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کے قبضے یا غیر قانونی اقدام کا فوری سدباب ہو سکے، حکومت بیرونِ ملک پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔