Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • جسٹس محمد علی مظہر  کا  ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر تفصیلی نوٹ جاری

    جسٹس محمد علی مظہر کا ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر تفصیلی نوٹ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد علی مظہر نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر اپنا 24صفحات پر مشتمل تفصیلی نوٹ جاری کر دیا-

    جسٹس مظہر نے24صفحات پر مشتمل نوٹ میں سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے ماضی میں دیے گئے انٹرویوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود اعتراف کیا تھا کہ بھٹو کیس کا فیصلہ دباؤکے تحت کیا گیا تھا، سابق چیف جسٹس کا یہ اعتراف کسی بھی عقل سلیم رکھنے والے شخص کے لیے اس بات میں شک کی گنجائش نہیں چھوڑتا کہ یہ ایک عدالتی قتل تھا اور ایسا اعتراف ایک جج کے حلف کی خلاف ورزی ہے، جلد بازی، غصے یا تعصب میں کیے گئے فیصلے ناصرف ملکی قانون بلکہ اسلامی اصولوں کے بھی منافی ہیں۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اگر جج کسی فریق یا وکیل سے ناراض ہو جائے یا اپنا صبر کھو دے، تو اس کے لیے قانون کے مطابق انصاف کرنا ناممکن ہو جاتا ہے فاضل جج نے آبزرویشن دی کہ بھٹو کیس کی سماعت کرنے والے جج مبینہ طور پر اپیل کی سماعت کے دوران "غصے” میں تھے، جس سے آزادانہ ذہن کے ساتھ فیصلے کا امکان ختم ہو گیا تھا۔

  • ملک میں موسم خشک اور سرد، چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ملک میں موسم خشک اور سرد، چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں بارش برسانے والا موسمی نظام پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں،یہ بارش برسانے والا سسٹم 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز رہے گا، بارشوں کے اس سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے جہاں بارش اور ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد میں چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے چترال، دیر، کوہستان اور کالام میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے، جبکہ سوات، کرم اور وزیرستان میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گابلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے اسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

  • امریکی ناظم الامور  کی  بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت

    امریکی ناظم الامور کی بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت

    امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے 31 جنوری کو بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشتگرد تنظیم ہے، امریکا دہشتگردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور تمام متاثرہ افراد کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہےانہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ایک مضبوط اور ثابت قدم شراکت دار ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

  • آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح ،چئیرمین پی سی بی ،صدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کومبارکباد

    آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح ،چئیرمین پی سی بی ،صدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کومبارکباد

    آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار فتح پر چئیر مین پی سی بی محسن نقوی، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

    صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی، عمدہ حکمت عملی اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں،انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قیادت کو بھی سراہا اور کوچز، کھلاڑیوں اور تمام سپورٹنگ اسٹاف کی محنت اورعزم کوخراجِ تحسین پیش کیا، صدر آصف زرداری نے آئندہ میچزمیں بھی قومی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرقومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں،وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم مینجمنٹ اورکھلاڑیوں کی اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    دوسری جانب لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح پرانہیں مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکر دگی دکھائی، آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے کا کریڈٹ کھلاڑیوں کی محنت اور پروفیشنل ازم کا نتیجہ ہے ٹیم کے اچھے کمبینیشن نے فتح میں اہم کردار ادا کیا امید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کے ذریعے شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا اترے گی۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا،پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا،حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہےدوسری جانب پیٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی تھیں۔

  • دہشتگردوں اور ان کے ہینڈلرز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،خواجہ آصف

    دہشتگردوں اور ان کے ہینڈلرز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر پوری قوم کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ کسی حقوق کی جدوجہد کا نام نہیں، یہ بیرونی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگردی ہے جس کا ہدف بلوچستان کے اپنے لوگ اور پاکستان ہے۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ عناصر نہ ترقی برداشت کرتے ہیں نہ امن، اسی لیے وہ مزدوروں، مسافروں اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، ایسے عناصر ترقی کے منصوبوں اور روزگار کے مواقع تباہ کرنا چاہتے ہیں، اور سی پیک جیسے منصوبوں کے خلاف سازش کرتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہاکہ یہ گروہ منظم مجرمانہ نیٹ ورکس، منشیات پر چلنے والی معیشت، بھتہ خوری اور اسمگلنگ سے مالی مدد لیتے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے دہشتگردی کی تشہیر اور نوجوانوں کی بھرتی کرتے ہیں،ریاست پُرعزم ہے، ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مورال بلند ہے، اور ہم دہشتگردوں، سہولت کاروں اور بیرونی ہینڈلرز سب کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے حملے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیے ہیں، اور دو روز میں اب تک 108 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

  • سی ایس ایس 2026  کے  امتحان میں شرکت کرنے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری

    سی ایس ایس 2026 کے امتحان میں شرکت کرنے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری

    سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2026 کے امتحان میں شرکت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن ( ایف پی ایس سی) نے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات کا آغاز 4 فروری 2026 سے ہوگا کمیشن نے تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحان سے قبل اپنےقومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی میعاد کی تصدیق کر لیں، کیونکہ میعاد ختم شدہ شناختی دستاویزات کے ساتھ امتحانی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،تاہم شناختی کارڈ کو فوری طور پر ری نیو کروائیں۔

    نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ امیدوار امتحان کے دن شناخت اور دیگر کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کم از کم 50 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچیں، جبکہ تاخیر سے آنے والوں کو ہال میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،ایف پی ایس سی نے امتحانی ہال میں اضافی مواد، نوٹس، سٹینسلز یا غیر متعلقہ اشیا لانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور صرف منظور شدہ اشیاء ساتھ لانے کی اجازت ہوگی۔

    کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے، جس میں امتحان کے لیے نااہلی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

  • بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،سراج الحق

    بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،سراج الحق

    سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔

    سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ، معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کی شہادت اور صوبے میں امن و امان کی بدترین صورتحال نہایت تشویشناک ہے،اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں-

    اپنے ایکس بیان میں انہوں نےکہا کہ آئے روز پیش آنے والے دہشت گردانہ حملوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ ریاستی اداروں اور حکومت کی ناکام حکمتِ عملی سوالیہ نشان بن چکی ہے بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    اسلام آباد، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 6 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے، جس کے بعد گھریلواستعمال کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 75 روپے 21 پیسے ہو گئی ہےاوگرا نے بتایا کہ نئی قیمت کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا قیمت میں اضافہ عالمی منڈی میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں اور درآمدی لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے صارفین پر اضافی بوجھ کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ گھرانے جو ایل پی جی پرانحصار کرتے ہیں،جنوری میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 219.67 روپے تھی، اور اسی حساب سے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 75.21 روپے کا اضافہ ہوا ہےاس طرح 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 667 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے

  • پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ وقت سے پہلے واپس کردیا

    پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ وقت سے پہلے واپس کردیا

    پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار قرضہ وقت سے پہلے واپس کر دیا، مالی سال 2026 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 2025 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ رہی۔

    پاکستان نے اپنی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر قرضے مقررہ میعاد سے قبل واپس کرکے ایک اہم معاشی سنگ میل حاصل کر لیا ہے،وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 2024 کے آخر سے جنوری 2026 تک صرف 14 ماہ کے دوران پاکستان کی حکومت نے مجموعی طور پر 3 ہزار 654 ارب روپے کا اندرونی قرضہ وقت سے پہلے واپس کر دیا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

    تازہ ترین ادائیگی کے تحت حکومت نے جنوری 2026 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 300 ارب روپے ادا کیے جبکہ مالی سال 26 کے ابتدائی سات ماہ (جولائی 2025 تا جنوری 2026) میں 2,150 ارب روپے سے زائد قرضہ قبل از وقت واپس کیا گیا،مالی سال 26 میں قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی مالی سال 25 کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔ قبل از وقت ادائیگیوں میں 65 فیصد اسٹیٹ بینک، 30 فیصد ٹی بلز اور 5 فیصد پی آئی بیز شامل ہیں۔

    بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

    ان ادائیگیوں کے نتیجے میں اسٹیٹ بینک کا قرضہ 5,500 ارب سے کم ہو کر تقریباً 3,000 ارب روپے رہ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا وہ قرضہ جس کی میعاد 2029 میں پوری ہونی تھی، مدت سے قبل ادا کر دیا گیا۔ پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 74 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 70 فیصد تک آ گیا، بہتر قرض نظم و نسق کے باعث مالی سال 25 میں 850 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

    وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا