Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے، شہر یار آفریدی کا انکشاف

    رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے، شہر یار آفریدی کا انکشاف

    وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا تعلق انٹرنیشنل ڈرگ مافیا سے ہے ،جب ایوانوں میں بیٹھنے والے خود ہی ایسا کاروبار کریں گے تو پھر قوم کی عزت کا جنازہ نکلے گا.

    جیل میں رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب،طبی معائنہ،ڈاکٹرز نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا کہ عوام کے ووٹ لینے والے پی پی اور مسلم لیگ ن جو رانا ثناء اللہ کے بارے میں بات کر رہے ہیں وہ 1200 افراد جو منشیات کے کیسوں میں جیلوں‌ میں بند ہیں ان کے بارے مٰیں کیوں خاموش ہیں.

    رانا ثناء اللہ کا پانی بھی بند کردیا گیا، شہباز شریف

    جیل پہنچ کر رانا ثناء اللہ بھی ہوئے بیمار، مریم اورنگزیب کی دہائی

    شہر یار آفریدی کے ہمراہ ڈی جی اے این ایف بھی موجود تھے.

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ سب سے اہم گواہ ہیں ،تمام ثبوت عدالت میں پیش کیے جائیں گے، رانا ثنا ء اللہ کا تعلق بین الاقوامی ریکٹ سے ہے، فیصل آباد میں ایک بندہ گرفتار ہوا تھا،جس کے بعد ہم نے کام کیا، تین ہفتے رانا ثناء اللہ کی گاڑی اور اس کی موومنٹ کو چیک کیا گیا اس کی فوٹیجز ہمارے پاس موجود ہیں. گاڑی کی موومنٹ ، نمبر پلیٹ سب پیش کیا جائے گا، تین بار روکا گیا لیکن وہ نہیں رکے، تمام چیزیں عدالت میں پیش کی جائیں گی. لوگ کہتے ہیں کہ ریمانڈ کیوں نہیں لیا؟ ہمارے پاس سب کچھ موجود ہے، 15کلو ہیروئن نہیں،ملکی سالمیت کا سوال ہے ،

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    وزیر ممکت کا مزید کہنا تھا کہ بڑے لوگوں کو ناکوں پر نہیں روکا جاتا وہ آسانی سے موو کرتے ہیں، مہینے مٰیں 15 کلو ہیروئن جس کی مالیت پندرہ سولہ کروڑ ہے اس کی سمگل کریں، یہ لاہور اور اس سے باہر جانی تھی، عالمی سطح پر ہم مشکل حالات کا شکار ہیں، کیا ماضی کی حکومتوں نے اس چیز کو پروموٹ کیا،اب کوئی بھی قانون سے نہیں بچے گا ہم نے بڑے لوگوں کے خلاف ہاتھ ڈالنا ہے .

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری و جیل منتقلی، اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    اے این ایف کے ڈی جی عارف ملک نے کہا کہ ہم نے گزشتہ برس بہت زیادہ منشیات پکڑی، پاکستان میں ہم افغانستان سے آنے والی منشیات کو روک رہے ہیں ، ہم نے کافی ملزموں کو گرفتار کیا اور عدالت نے انہیں سزائیں دیں، ہم نے ثبوت کے ساتھ بندے کو پکڑا،رواں سال 100میٹرک ٹن سے زائدمنشیات پکڑی ،

    عارف ملک کا مزید کہنا تھا کہ ڈرگ سکولوں میں پھیل رہی ہے ،ہمیں بڑے بڑے فیصلے کرنے ہیں، نشہ بہت ساری برائیوں کو جنم دیتا ہے، اے این ایف نے منیشات کے خلاف ملک بھر میں پروگرام کئے، میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی ڈرگ کے خلاف آواز اٹھائی، ہم میڈیا کی سپورٹ کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے،

    شہر یار آفریدی نے کہا کہ قوم کو بتانا ہے کہ اے این ایف کی مثال دیں ،پاکستان میں 29 پولیس سٹیشن ہیں اور 3 ہزار کی تقریبا افرادی قوت ہے ،بارڈر پر نظر رکھی ہوئی ہے تا کہ افغانستان سے منشیات کی سپلائی نہ ہو، ملک کے اندر سے بھی مشیات کا خاتمہ چاہتے ہیں، انٹرنیشنل طور پر بھی منشیات کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں.

    شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ قانون سے بالا تر کوئی نہیں، صرف ان لوگوں‌کو پکڑ کر پیش کیا جائے جو پلوں کے نیچے بیٹھے ہیں ؟ اب بڑوں پر ہاتھ ڈالا گیا، ہم نے اللہ کو جان دینی ہے، بڑے مگر مچھوں کو پکڑا جائے گا، ہماری صفوں میں کوئی بھی ایسا ہو گا تو اس کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا.

     

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

  • سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی، کس پر شک تھا؟ سلمان تاثیر کی بیٹی نے کیا انکشاف

    سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی، کس پر شک تھا؟ سلمان تاثیر کی بیٹی نے کیا انکشاف

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر سابق گونر پنجاب سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر نے کہا ہے کہ مجھے شک ہے کہ سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی رانا ثناء اللہ نے کی ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کی بیٹی سارہ تاثیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ نے اپنی زندگی میں‌ رانا ثناءاللہ سے گھٹیا شکل نہیں‌ دیکھی.بدمعاشی سے لے کر قتل تک یہ ہمیشہ قانون کے ہاتھوں سے بچتا آیا ہے.اگر مجھے سلمان تاثیر کے قتل کی منصوبہ بندی پر کسی شخص پر شک ہوا ہے وہ رانا ثناءاللہ ہے .میں اس کی گرفتاری پر کتنا خوش ہوں بتا نہیں‌ سکتی ، خدا عمران خان کی حکومت کو سلامت رکھے .

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا. رانا ثنا اللہ کو جیل میں عام قیدی کی سہولیات میسرہوں گی ،رانا ثنااللہ کو منشیات فروشوں کے مخصوص سیل میں رکھا جائے گا ، منشیات فردوشوں کو جیل میں سہولیات میسر نہیں ہوتیں ،جیل قوانین کے مطابق منشیات فروشوں کو بی کلاس نہیں دی جاتی .

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی رانا ثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

    واضح رہے کہ سلمان تاثیر پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پنجاب کے گورنر تھے، سلمان تاثیر کو 4 جنوری 2011ء کو اس کے سرکاری محافظ ممتاز قادری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مٰیں سرکاری گن سے فائر کر کے قتل کر دیا تھا.سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری کو مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں پھانسی دے دی گئی ہے.

  • آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کتنا قرض دے رہا ہے؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

    آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کتنا قرض دے رہا ہے؟ مشیر خزانہ نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کا مقصد بنیادی طور پر ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا تھا، جو ٹیکس ادائیگیاں‌ ہوئیں وہ 70 ارب کی ہیں. ایشیائی ترقیاتی بینک 3.2ارب ڈالرپاکستان کو اضافی دینے کا سوچ رہا ہے ، آئی ایم ایف کا چھ ارب کا پیکج ہے ،ہر سال دو ارب ملیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک ایک مشکل صورتحال میں ہے، دوسرے ممالک نے بھی پاکستان کیلیے فنڈز ریلیز کرنا کا سلسلہ شروع کردیے ہیں،آئی ایم ایف کے پیکج سے معیشت میں استحکا م آئے گا،آئی ایم ایف نے 6ارب ڈالر کی منظوری دی ہے.

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بہت ضروری ہے کہ پاکستان میں معیشت کا پہیہ چلے اور بے روزگاری کوختم کیا جا سکے،یہاں پر ایکسپورٹ کو بڑھایا جا سکے، 31 ہزار ارب کا قرض اس حکومت کو ورثے میں ملا.

    انہوں نے کہا کہ 300 سے کم یونٹ والوں پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا،تین سو یونٹ سےکم بجلی استعمال کرنے والوں پر جو بوجھ آئیگا وہ حکومت دےگی، آئی ایم ایف پروگرام میں جا رہے ہیں ہم چاہتے ہیں ایسا پلیٹ فارم جو آمدنی میں شرح میں اضافہ کو آگے بڑھائے.

    مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم نے بزنس سیکٹر کو بجلی میں سبسڈی دی، امپورٹ پر ٹیکس نہیں بڑھایا ،ہم نے بزنس سیکٹر کو اس بجٹ میں مراعات دی ہیں ،قرضہ واپس کرنے کےلیے کئی فیصلے کیے گئے ہیں

    مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ امیروں سے ٹیکس لینا اور غریبوں کا دفا ع کرنا ہے ،قرضے واپس کرنے کےلیے حکومت کو محنت کرنی ہوگی ،آئی ایم ایف کے کسی بورڈ رکن نے امداد دینے کی مخالفت نہیں کی،

  • سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    سابق صدر آصف زرداری کی آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبظ کر لی گئیں

    بے نامی اثاثے، کاروائی کا آغاز،ن لیگی سینیٹر کی چھ ہزار کنال زمین ضبط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی 8 بے نامی جائیدادیں ضبط کر لی گئی ہیں.

    وزیراعظم کے ترجمان نعیم الحق نے ٹویٹر پر ایک لیٹر بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق بے نامی جادئیداوں میں پلاٹ نمبر 18-2 سول لائن کراچی ،پلاٹ نمبر 126 ای سول لائن کراچی ،پلاٹ نمبر 122 کلفٹن کراچی ،ٹھٹھہ سیمنٹ کمپبنی، سمٹ بینک شامل ہیں،

    ایف بی آر کراچی کی جانب سے جن بے نامی جائیدادوں کو ضبط کیا گیا وہ پلازہ انٹرپرائز، مارشل ہومز اینڈ بلڈرز،ندیم احمد خان، المفتاح ہولڈنگ، سکائی پاک ہولڈنگ ،رائیزنگ سٹار ہولڈنگ، پارک ویو سٹاک اینڈ کیپٹیل کی ملکیت ہے، نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ بے نامی جائیداد سابق صدر آصف زرداری کی ہیں .

    واضح رہے کہ‌آصف زرداری جعلی اکاونٹ کیس میں گرفتار ہیں ،عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں نیب نے گرفتار کر لیا تھا وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں.

    واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کا کل بدھ کو آخری دن تھا، ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ بے نامی اثاثے ظاہر نہ کئے جانے پر اثاثے ضبط کئے جائیں گے.

     

    شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے ابھی تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے وہ اثاثہ جات ظاہر کر لیں ، حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہونی تھی لیکن اس میں تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی، ایمنسٹی سکیم آج ختم ہو رہی ہے

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

  • مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر سماعت

    مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر سماعت

    مریم نواز کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست پر سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت ہوئی، سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، مریم نواز کی جانب سے وکیل جہانگیر جدون اور بیرسٹر ظفر اللہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے.

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    حمزہ کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے دوران کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے جواب موصول ہو گیا ہے. تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ ن کی جانب سے جواب کی کاپی نہیں ملی،جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کاپی ملیکہ بخاری کے وکیل کوفراہم کر دی جائے.

    نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ داری سب پر،جعلی حکومت سے ریلیف نہیں مانگتی، مریم نواز

    تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ ہمارے وکیل مصروف ہیں،اگست یاجولائی کے آخر میں سماعت مقرر کر دیں ، جس پر الیکشن کمیشن نے یکم اگست تک سماعت ملتوی کر دی.

     

    الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے مریم نواز کو دس سال کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے نااہل کیا، نااہل شخص کسی بھی پارٹی کا عہدیدار نہیں بن سکتا، مریم نواز کو مسلم لیگ ن نے نائب صدر بنایا جو آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے،

  • روڈ ٹو مکہ منصوبےکا افتتاح وزیراعظم کب کریں گے؟ وزیر مذہبی امور نے بتا دیا

    روڈ ٹو مکہ منصوبےکا افتتاح وزیراعظم کب کریں گے؟ وزیر مذہبی امور نے بتا دیا

    وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کل باقاعدہ طورپرروڈ ٹو مکہ منصوبےکا افتتاح کریں گے،روڈ ٹو مکہ منصوبہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کا نتیجہ ہے.

    وفاقی وزیر کی الیکشن سے کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز آج روانہ ہورہی ہے ،وفاقی وزیرمذہبی امور اور وزیرہوابازی عازمین کورخصت کرنے کیلیے ایئرپورٹ پرآئے،سعودی ایئرلائن کی پرواز350عازمین کو لے کرجارہی ہے .روڈ ٹومکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آبادائیرپورٹ پرعازمین حج کی امیگریشن کاآغازہوگیا

    وزیر مذہبی امور پر قتل کا الزام، گرفتار کیا جائے، بڑی خبر آ گئی

    کوئٹہ سے بھی جائیں گی اس سال حج پرواز

    وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سےروڈ ٹو مکہ منصوبےپرخصوصی مشاورت ہوئی،پاکستانی عازمین کو حج کی سہولت دینے پرسعودی حکومت کےشکرگزار ہیں،تمام عازمین پاکستان کےلیے بھی خصوصی دعائیں کریں،سعودی عرب کو پاکستان سے خاص لگاؤ اور محبت ہے،عازمین حج کےلیے خصوصی اقدامات کیےگئے ہیں

    حاجیوں کی آسانی کے لئے حکومت پاکستان نے کیا شاندار فیصلہ

    وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا تھا کہ مقدس سفرپرروانہ ہونےوالوں کومبارکباد پیش کرتاہوں،

    واضح رہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس کے بعد سعودی حکومت نے عازمین کی امیگریشن کا عمل پاکستان میں ہی مکمل کرنے کے منصبوبے پر کام شروع کیا۔ 20ہزار پاکستانی عازمین کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی امیگریشن کلیئرنس دی جائے گی،امیگریشن کے عمل کو آئندہ سال کراچی اور لاہور میں بھی شروع کیا جائے گا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کلیئرنس کے بعد عازمین کوسعودی عرب پہنچنے پر سفاری دستاویزات کی تصدیق اور کلیئرنس کے کیلیے دوبارہ کھڑا نہیں ہونا پڑے گا۔

  • تحریک انصاف کی کورکمیٹی قائم، سربراہی کون کرے گا؟ اہم خبر

    تحریک انصاف کی کورکمیٹی قائم، سربراہی کون کرے گا؟ اہم خبر

    حکمران جماعت تحریک انصاف کی کورکمیٹی قائم کر دی گئی جو اہم فیصلے کرے گی، کورکمیٹی کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کے پاس ہو گی

    تحریک انصاف کے ارکان اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پربرس پڑے

    تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے دیا استعفیٰ ، بڑی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی قائم کی گئ ہے، 21 رکنی کور کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے

    تحریک انصاف والنٹیر فورس کر رہی ہے وفاقی دارالحکومت میں سوشل میڈیا کنونشن.

    تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان، ارشدداد، اسدعمر،بابراعوان، فواد چودھری ،غلام سرور،محمود خان،شاہ محمود قریشی، محمد عاطف،محمد میاں سومرو ، مراد سعید ،نعیم الحق،پرویزخٹک، قاسم سوری، سیف اللہ خان،عثمان بزدار،یارمحمد رند ،شفقت محمود، شیریں مزاری، علی زیدی اورشبلی فراز کمیٹی کے رکن نامزد کئے گئے ہیں.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    تحریک انصاف کی قائم کورکمیٹی کی سربراہی عمران خان کریں گے جبکہ کورکمیٹی کے مرکزی سیکرٹری پارٹی کے سیکرٹری جنرل ارشد داد ہوں گے. اہم قومی،سیاسی و تنظیمی معاملات پرغوراورپالیسی سازی کیلیے کورکمیٹی کےاجلاس بلوائے جائیں گے

    تحریک انصاف کو ووٹ کیوں دئیے، چکوال میں ن لیگی سابق کونسلر کا ایک خاندان پر بہیمانہ تشدد

  • سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث سیمنٹ کا بحران پیدا ہو گیا

    سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث سیمنٹ کا بحران پیدا ہو گیا

    ملک بھر میں سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال کےباعث سیمنٹ کا بحران پیدا ہو گیا

    یکم جولائی سے ہو گی ملک بھر میں سیمنٹ کی قلت،اہم خبر

    روپے کی قدر میں استحکام کیسے آئے گا، چیئرمین ایف بی آر نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد مارکیٹ میں سیمنٹ کا بحران پیدا ہو گیا ہے. ہڑتال سے قبل سیمنٹ کی سپلائی روزانہ ڈیڑھ لاکھ ٹن تھی لیکن اب سیمنٹ ڈیلرز کی ہڑتال کے بعد سیمنٹ کی سپلائی یکم جولائی سے 35 سے چالیس ہزار یومیہ رہ گئی.

    چیئرمین ایف بی آر نے ایسا حکم دیا کہ کاروباری برادری خوش ہو جائے

    ذرائع کے مطابق سیمنٹ انڈسٹری نے گزشتہ سال پاکستان کے قومی خزانے کو 110 ارب روپے کا ریونیو دیا لیکن حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اب حالیہ بحران میں حکومت کو روزانہ 30 سے 40 کروڑ کے ریونیو کا نقصان پہنچ رہا ہے .

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے لئے کڑی شرائط کے بعد ڈسٹری بیوٹرز نے کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یکم جولائی سے ہم کاروبار بند کردیں گے. سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یف بی آر نے شناختی کارڈ کی شرط اور ٹرن اوور ٹیکس اور فائل ٹیکس ریٹرن سے ڈسٹری بیوٹرز کو نکال دیا ہے ،اسلئے سیمنٹ کا کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا

  • بلاول بھٹو کی چھمب سیکٹر دھماکے کی مذمت، کہا بھارت دہشت گردی سے باز نہیں‌ آ رہا

    بلاول بھٹو کی چھمب سیکٹر دھماکے کی مذمت، کہا بھارت دہشت گردی سے باز نہیں‌ آ رہا

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کنٹرول لائن کے قریب چھمب سیکٹرمیں دھماکےکی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے دھماکےمیں فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے. چیئرمین پیپلزپارٹی کی طرف سے شہداء کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا گیا ہے.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اپنی دہشتگرد حرکتوں سے باز نہیں آرہا. مودی دنیا میں امن اورانسانیت کےلیےخطرہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ قوم مادر وطن پراپنی جانیں قربان کرنےوالے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے.

    واضح‌ رہے کہ لائن آف کنٹرول سے چند میٹردورچھمب سیکٹرپرآج دھماکا ہوا ہے جس میں‌ پاک فوج کے5جوان شہید، ایک زخمی ہوا ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقے برنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا. آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہداء میں صوبیدارمحمدصادق، سپاہی محمدطیب، سپاہی ذوہیب شامل ہیں. سپاہی غلام قاسم بھی شہداءمیں شامل ہیں. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے.

  • اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا 5 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا اکٹھ ،حکومت کے خلاف تحریک پر ہوگی بات

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا 5 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا اکٹھ ،حکومت کے خلاف تحریک پر ہوگی بات

    اسلام آباد:اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس 5 جولائی جمعہ کے روز اسلام آباد میں‌طلب کیا گیا ہے. رہبر کمیٹی کا اجلاس جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں رہبر کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب پر مشاورت کی جائے گی۔ راہبر کمیٹی نئے چیئرمین سینیٹ کے نام پر مشاورت کرے گی اور 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کے پروگرام کو حتمی شکل دے گی۔

    رہبر کمیٹی میں ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور نیئر بخاری کو شامل کیا گیا ہے.نیشنل پارٹی کے میر طاہر، اے این پی کے میاں افتخار ممبر ہوں گے۔ پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان کاکڑ بھی کمیٹی کے رکن جبکہ جے یو آئی سے اکرم درانی اور جے یو پی کی جانب سے اویس نورانی ممبران میں شامل ہیں۔ جمعیت اہلحدیث سے رانا شفیق پسروری اور قومی وطن پارٹی کا رکن بھی شامل ہوگا۔