Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • ٹرین حادثہ، چوبیس گھنٹے میں‌ مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، ہفتہ کے دن فیصلہ سناؤں‌ گا. شیخ‌ رشید احمد

    ٹرین حادثہ، چوبیس گھنٹے میں‌ مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا، ہفتہ کے دن فیصلہ سناؤں‌ گا. شیخ‌ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے حیدر آباد ٹرین حادثہ سے متعلق اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے. چوبیس گھنٹے میں اس کی تحقیقات مکمل کر لی جائے گی اور ہفتہ کے دن ایک بجے میں فیصلہ بھی سناؤں‌ گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں‌ کہاکہ سی ای او کو میں‌نے آرڈر کر دیا ہے وہ اس حادثہ کی تحقیقات کیلئے جارہے ہیں. یہ واقعہ آج شام ساڑھے پانچ بجے اس وقت پیش آیا جب جناح ایکسپریس نے حیدر آباد کے قریب ایک کھڑی مال گاڑی کو ٹکر دے ماری.

    ان کا کہنا تھا کہ لائن کلیئر کر دی گئی ہے. مسافر الحمد للہ محفوظ ہیں اور ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے. وہ اپنی منزل کی جانب رواں‌دواں‌ ہے. پاکستان ریلوے اس تکلیف پر مسافروں سے معذرت خواہ ہے.

    واضح رہے کہ اس حادثہ میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

  • وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں‌ گے، مگر کیوں؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر قوم سے خطاب کریں‌ گے، مگر کیوں؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک مرتبہ پھر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعتماد میں‌ لینے کا فیصلہ کیا ہے. ان کا خطاب جمعہ کو ریکارڈ کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا یہ خطاب ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے متعلق ہو گا اور وہ اس حوالہ سے اب حتمی خطاب کریں‌ گے. حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان متعدد بار قوم سے خطاب کرچکے ہیں تاہم اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے اس حوالہ سے قوم کو اعتماد میں‌ لینے کا فیصلہ کیا ہے.

    واضح‌ رہے کہ چند دن قبل بھی وزیر اعظم عمران خان نے رات بارہ بجے خطاب کیا تھا تاہم اس دوران ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے کچھ تکنیکی خرابیاں بھی پیش آئیں‌ جس پر اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھااور مختلف اپوزیشن لیڈروں‌کی جانب سے سخت بیانا ت دیے گئے تھے.

  • ٹرینوں کے ٹکرانے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایک گھنٹہ میں‌ بریفنگ دیں گے، شیخ رشید احمد

    ٹرینوں کے ٹکرانے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ایک گھنٹہ میں‌ بریفنگ دیں گے، شیخ رشید احمد

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ حیدر آباد سندھ میں‌ ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں ایک گھنٹے میں بریفنگ دیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شیخ‌ رشید احمد نے کہاکہ یہ حادثہ حیدرآباد سےباہر سگنل کراسنگ پر پیش آیا ہے. حادثہ میں ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ کےجاں بحق ہونےکی اطلاعات ہیں، ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا.

    ریل گاڑیوں کے بڑھتے حادثات کا ذمہ دار کون؟ کئی اعلیٰ‌ سطحی اجلاس ہوئے، دعوے ہزار نتیجہ صفر رہا

    واضح رہے کہ ایک ہی ٹریک پر چلنے والی دو ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں. کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس حیدر آباد ریلوے سٹیشن کے قریب مکی شاہ تھانے کی حدود میں مال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ٹرین کے انجن میں آگ لگ گئی جبکہ ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئی ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاجارہاہے. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں تاہم اموات میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.

  • ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پرسینیٹ میں قرارداد پیش، متفقہ طورپرمنظورکر لی گئی

    ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پرسینیٹ میں قرارداد پیش، متفقہ طورپرمنظورکر لی گئی

    جماعت اسلامی پاکستان نے سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں وفات پر سینیٹ میں قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے. یہ قراردار جمعرات کو جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی .

    باغی ٹی وی کیر پورٹ کے مطابق قرارداد میں میں کہا گیا کہ سابق مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی قید میں موت کے خلاف اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. جمہوریت کے لیے ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی اور جمہوریت پسند اس کو یاد رکھیں گے. وہ عرب سپرنگ کے لیڈر تھے حکومت پاکستان مصر میں سیاسی قیدیوں کے منصفانہ ٹرائل کے لیے کردار ادا کرے. یہ قرارداد متفقہ طور پر پاس کرلی گئی.

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر راجہ ظفر الحق قائد حزب اختلاف نے کہاکہ مرسی سچے مسلمان تھے مصر میں جمہوریت اس لیے چلنے نہیں دی گئی کہ وہ مذہبی لوگ تھے اس لیے مغرب نے ساتھ نہیں دیا. مرسی کی وفات سانحہ ہے ہمیں اس کی مذمت کرنی چاہیے. سینیٹر مولانا فیض محمد نے ایوان بالا میں ان کے لیے دعا کرائی.

    واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی طرف سے ان کی وفات پر پورے ملک میں‌ غائبانہ نماز جنازہ کا بھی اہتمام کیا گیا اور مظاہرے بھی کئے گئے .

  • پنجاب حکومت نہیں بتارہی کہ نوازشریف کا علاج کونسا ڈاکٹر کررہا ہے؟ مریم اورنگزیب

    پنجاب حکومت نہیں بتارہی کہ نوازشریف کا علاج کونسا ڈاکٹر کررہا ہے؟ مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 10ماہ میں5500ارب کےقرضوں کا بھی حساب ہوگا،آپ دس کمیشن بنائیں، ایک ایک روپے کا حساب دیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے انکوائری کمیشن سے متعلق شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ڈپٹی ڈی جی نیب کو انکوائری کمیشن کا سربراہ بنا دیا،عمران خان آپ نےکہاکہ میں خود انکوائری کمیشن کا سربراہ بنوں گا . پنجاب حکومت نہیں بتارہی کہ نوازشریف کا علاج کونسا ڈاکٹر کررہاہے. انہوں نے کہاکہ حکومت نے کرائے کے پانچ ترجمان رکھے ہیں جن کا کچھ پتا نہیں کس پارٹی میں ہیں. یہ ترجمان کل کسی اور پارٹی میں تھے آج کسی میں ہیں اورکل کسی اورپارٹی میں ہونگے،

    انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بجٹ کو پاس ہونے سے روکے گی. جیسے بھی ہتھکنڈے یہ استعمال کرلیں عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہوگا،
    یادرہے،ظلم جب حدسےبڑھتا ہےتومٹ جاتا ہے،کفرکا نظام تو چل سکتا ہے،ظلم کانہیں. جو شخص آئین وقانون کی حکمرانی کیلےڈٹ گیااس پرانصاف کےتمام دروازے بندکردیے گئے. مریم اورنگزیب کی طرف سے حکومتی پالیسیوں‌ پر سخت تنقید کرتے ہوئے گرفتار لیڈروں‌کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا.

  • سپیکر قومی اسمبلی کی سینیٹ آمد پر کیا ہوا؟ خبر آ گئی

    سپیکر قومی اسمبلی کی سینیٹ آمد پر کیا ہوا؟ خبر آ گئی

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پہلی بار سینیٹ کی کارروائی دیکھنے گیلری میں بیٹھے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو سینیٹ میں آنے پر خوش آمدید کہا. جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایوان بالا کی کارروائی دیکھنے سینیٹ کی مہمان گیلری میں آئے اور ایوان کی کارروائی دیکھتے رہے ان کے سینیٹ میں آنے پر چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عثمان کاکڑ کی تقریر روک کر اسد قیصر کو خوش آمدید کہا.

    رپورٹ کے مطابق اسد قیصر کے سینیٹ میں‌ آنے پر سینیٹرز نے بھی ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا گیا اور خوشی کا اظہار کیا گیا.

  • ملکی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا کردار قابل تحسین ہے. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    ملکی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا کردار قابل تحسین ہے. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

    نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں‌ نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کا انعقاد کیا جس میں‌ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مہمان خصوصی تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے گریجویٹ طلباء‌ کو مبارکباد دی. ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے ملکی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے این ڈی یوکے کردارکوسراہا.

    واضح‌ رہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ایک اعلیٰ‌ تعلیمی ادارہ ہے جہاں اعلیٰ‌ تعلیم دی جاتی ہے اور یہ ادارہ ایک قومی فکر گاہ یا تھنک ٹینک کے طور پر کام کرتا ہے.

  • سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آزاد کشمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی توجہ دی جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر ، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم نے آزاد جموں وکشمیر حکومت کو ہدایت کی کہ نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی مشاورت سے آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ خصوصاًاس شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی و سرمایہ کاری کے لئے مفصل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے، بیرون ملک مقیم پاکستانی آزاد جموں و کشمیر کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے۔

  • نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ

    نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ

    نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. اسلام آباد ہوئی کورٹ نے نوازشریف سزا معطلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ، نواز شریف نے العزیزیہ ریفرینس کیس میں سزا معطلی کی درخواست دے رکھی تھی .درخواست میں طبی بنیادوں‌ پر سزا معطلی کی اپیل دائر کی گئی تھی.جس کو عدالت عالیہ نے سماعت کے لیے منطور کر لیا تھا

    .اب سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے بنچ نے سماعت مکل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا .توقع کی جارہی ہے کہ کچھ دیر میں فیصلہ سنایا جائے گا.

  • اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن صلاح الدین نے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا تو آصف زرداری نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں خون کی ندیاں بہا دیں ،ہتھیار دلوانے کی ترغیب دی ،ایم کیو ایم کو ملنے والے کروڑوں روپے کہاں گئے؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت جاری ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں ایم کیوایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں ترمیم ہونی چاہیےتاکہ صوبوں کے مسائل کے حل میں مدد مل سکے، میرے صوبے میں این ایف سی ایوارڈ کا ایک اجلاس تک نہیں ہوا ،حیدرآباد کو تباہ کردیا گیا،پینے کا صاف پانی تک نہیں ہے،ایک رپورٹ کےمطابق 85 فیصد پینے کےپانی میں فضلہ ملا ہے ،15سال سے زرداری صاحب آپکی صوبےمیں حکمرانی ہے،ذمہ دار کون؟ زرداری صاحب نےجوانی حیدرآباد میں گزاری ،آج عمران خان نے حیدرآباد میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا،آپ نےتو 10سال میں لوگوں کوجہالت دی،لوگوں کو روزگار نہیں دیا،عوام کو محروم رکھا ہے سپریم کورٹ کےجج نےکہاکہ ایک گھرتوڈائن بھی چھوڑ دیتی ہے،آپ نےتو وہ بھی نہیں چھوڑا،

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    صلاح الدین کے آصف زرداری پرالزام پر پیپلز پارٹی ارکان نے شور کیا، آصف زرداری نے ڈپٹی سپیکر کو کہا کہ انہوں نے میرا نام لیا اور الزام لگایا میں جواب دوں گا،جس پر صلاح الدین کی تقریر کےدوران ہی ڈپٹی اسپیکر نےمائیک آصف زرداری کو دے دیا، آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10سال مشرف کی حکومت نےہزاروں کروڑوں روپےایم کیوایم کودیے،کہاں خرچ کیے،کراچی میں خون کی ندیاں بہا دیں،ہتھیاردلوانے کی ترغیب دی اور پھروہ استعمال ہوئے،اگر میں اتنا چھوٹا آدمی ہوتا تواپنی پاورز بطور صدر اس پارلیمنٹ کو نہ دیتا،پارلیمنٹ نےتوکہابھی نہیں تھا میں نے ازخود اپنی طاقت وزیراعظم اور پارلیمنٹ کو دی ، زرداری نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ نوکریاں نہیں ، شیم ، ہزاروں روزگار دیے،ہم نےکبھی ہتھیاروں کو استعمال نہیں کیا ،اگرسندھ والے ہتھیاروں کااستعمال کرتے تویہ ویسے بھی تعداد میں بہت تھوڑے تھے،ان کو کس نے بنایا ، کیوں بنایا اور اب ان کویتیم چھوڑ دیا ،آپ اپنی طرف دیکھیں کہ یہ مسلسل حکومتوں کا حصہ رہے،کیا کیا عوام کیلیے،ذرا بتائیں؟